نیویارک: 2 پولیس گاڑیوں کا تصادم، 4 افسر زخمی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے راک اویز میں دو پولیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، واقعے میں 4 پولیس افسران زخمی ہوگئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق یہ حادثہ راک اوے فری وے اور بیچ 35ویں اسٹریٹ پر پیش آیا، جو ایک سب وے لائن کے نیچے واقع ہے اور جہاں تین مرکزی سڑکیں آپس میں ملتی ہیں۔تصادم کے نتیجے میں چار پولیس افسر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر جامائیکا اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام افسران کی حالت مستحکم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس واقعے کی اطلاع پر یہ افسران روانہ ہوئے تھے، اُس میں کسی کو گولی نہیں لگی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے میں کوئی دوسری گاڑی ملوث تھی یا نہیں۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

This post was originally published on VOSA.