نیویارک: ضلعی وکلاء کے لیے 633 ملین ڈالر کا بجٹ، %23 اضافہ

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز کے ضلعی وکلاء اور اسپیشل نارکوٹکس پراسیکیوٹر کے دفاتر کے لیے بجٹ کو 633 ملین ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جو ایڈمز انتظامیہ کے آغاز سے اب تک 23 فیصد کا اضافہ ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق اس بجٹ میں انصاف کی جلد فراہمی، بحالی پروگرامز، اور ہر بورہ میں عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے 17 ملین ڈالر سے زائد کی نئی سرمایہ کاری شامل ہے۔بجٹ میں نئے پراسیکیوٹرز کی بھرتی، سائبر کرائم یونٹس کی توسیع، نوجوانوں پر مبنی پروگرامز، اور جرائم کی تکرار کو روکنے کے اقدامات شامل ہیں۔برانکس کو 6.08 ملین ڈالر ملے ہیں، جس سے 24 نئے ADAs تعینات ہوں گے، جبکہ بروکلن کو 5.6 ملین ڈالر، مین ہیٹن کو 2.98 ملین، کوئینز کو 1.75 ملین، اور اسٹیٹن آئی لینڈ کو 970,000 ڈالر دیے گئے ہیں۔میئر ایڈمز نے کہا کہ یہ بجٹ انصاف اور عوامی تحفظ کو یکجا کرتا ہے۔ ضلعی وکلاء نے بھی اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے مجرموں پر قابو پانے، مقدمات نمٹانے، اور نوجوانوں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔شہر میں اب تک 2025 میں شوٹنگز کی تعداد تاریخی طور پر کم رہی ہے اور جرائم کی شرح میں 5 فیصد کمی آئی ہے۔ ایڈمز نے کہا یہ سمارٹ، مؤثر اور انسان دوست حکمت عملی کی جیت ہے۔

This post was originally published on VOSA.