
جارجیا( ویب ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں کووِڈ-19 ویکسین کو اپنی ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کا ذمہ دار ٹھہرانے والے شخص کو جمعہ کی رات سی ڈی سی کے ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کے طور پر شناخت کر لیا گیا ہے۔
امریکی ریاست جارجیا میں جمعے کے روز امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ڈی کیلب کاؤنٹی پولیس کے 33 سالہ افسر ڈیوڈ روز ہلاک ہو گئے تھے۔ حملہ آور کی شناخت 30 سالہ پیٹرک جوزف وائٹ کے طور پر ہوئی، جو کووِڈ-19 ویکسین کو اپنی ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کا ذمہ دار ٹھہراتا تھا۔پولیس کے مطابق، وائٹ سی ڈی سی میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکام ہوا تو قریب واقع فارمیسی کے پاس فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے پاس پانچ ہتھیار تھے، جن میں ایک طویل رینج رائفل بھی شامل تھی۔ فائرنگ سے سی ڈی سی کی چار عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا اور 90 سے زائد کم عمر بچے اسکول میں لاک ڈاؤن کے دوران پھنس گئے۔سی ڈی سی کی ڈائریکٹر سوزن موناریز نے کہا کہ واقعے سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وائٹ کو قریبی عمارت کی دوسری منزل پر مردہ پایا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس نے خودکشی کی یا پولیس کی گولی سے ہلاک ہوا۔یونین نے اس واقعے کو سائنسدانوں کے خلاف جاری بدسلوکی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے ویکسین سے متعلق غلط معلومات کی مذمت اور سی ڈی سی کیمپسز پر سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
This post was originally published on VOSA.