پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کی جشنِ آزادی میں شرکت کی اپیل

پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے نے تمام پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو 17 اگست کو لانگ آئی لینڈ کے آئزن ہاور پارک میں منعقد ہونے والے جشنِ آزادی پروگرام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

پیک یو ایس اے کے ذمہ داران ہمایوں شبر، عاصم ملک اور مدیحہ مصطفیٰ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جشنِ آزادی کی تیاریوں میں جوش و جذبے کے ساتھ مصروف ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی کے مرد، خواتین، نوجوانوں، بچوں اور بزرگوں سے اپیل کی کہ روایتی لباس زیب تن کریں، سبز ہلالی پرچم لہرائیں اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کی آزادی کا دن منائیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں پاکستانی ثقافت، موسیقی، ملی نغمے اور روایتی کھانوں کے اسٹال بھی ہوں گے، تاکہ نئی نسل کو اپنی اقدار اور روایات سے روشناس کرایا جا سکے۔ہمایوں شبر، عاصم ملک اور مدیحہ مصطفیٰ نے کہا کہ 17 اگست کو آئزن ہاور پارک سبز ہلالی پرچموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے گا، اور یہ دن کمیونٹی کی یکجہتی اور وطن سے محبت کا مظہر ہوگا۔

This post was originally published on VOSA.