محکمہ انصاف کا نسلی بنیاد پر داخلوں کے خلاف مقدمات کا تصفیہ

امریکی محکمہ انصاف نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی اور ایئر فورس اکیڈمی میں سابقہ نسلی بنیاد پر داخلوں کے طریقہ کار کے خلاف دائر مقدمات کا تصفیہ کر لیا ہے۔ 

یہ مقدمات "اسٹوڈنٹس فار فیئر ایڈمیشنز انکارپوریٹڈ” نامی ادارے نے دائر کیے تھے، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نسلی بنیاد پر داخلے امریکی آئین کی پانچویں ترمیم کی خلاف ورزی ہیں۔اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے کہا کہ محکمہ وفاقی حکومت مساوات اور شمولیت (DEI) کی بنیاد پر چلنے والے تمام اقدامات کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ پوائنٹ اور ایئر فورس اکیڈمی میں داخلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ نسل یا نسلی پس منظر پر۔نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی جے کلیٹن نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مستقبل کے فوجی رہنما ایک ایسے نظام سے ابھر کر سامنے آئیں گے جہاں مواقع، محنت اور برابری کا اصول غالب ہو۔ اس تصفیے کے تحت دونوں اداروں میں صرف قابلیت کی بنیاد پر داخلہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، جس سے طویل عدالتی کارروائی کی ضرورت ختم ہو گئی۔محکمہ انصاف اس سے قبل امریکی نیول اکیڈمی کے سابقہ نسلی بنیاد پر داخلوں سے متعلق مقدمے کا بھی تصفیہ کر چکی ہے۔ وزارت کے مطابق غیر قانونی امتیازی سلوک کا خاتمہ اس کے شہری امور کے شعبے کی اولین ترجیح ہے۔

This post was originally published on VOSA.