
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے اسلام آباد جناح گراؤنڈ میں شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی اور غیر ملکی شخصیات بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان اور دوست ممالک کے سفیر بھی شریک ہوئے۔ یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی موجود تھے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں وطن کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اپنی سالمیت اور خود مختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا۔
This post was originally published on VOSA.