بروکلین فائرنگ کا واقعہ، ایڈمز کا بڑے پیمانے پر ایکشن پلان کا اعلان

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز  نے کراؤن ہائٹس میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہر کا ’’ماس شوٹنگ پلان‘‘ فوری طور پر متحرک کر دیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گینگ سے جڑے ایسے حملوں کے بعد انتقامی کارروائیوں کا خدشہ رہتا ہے، اسی لیے شہر کا ’’ماس شوٹنگ پلان‘‘ فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی معلومات کے لیے پولیس ہاٹ لائن پر رابطہ کریں۔پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق واقعہ بظاہر دو گروہوں کے جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔ این وائی پی ڈی کی تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پاسٹر گل فورڈ مونروز اور سماجی رہنما اے ٹی مچل نے واقعے کو "افسوسناک اور کمیونٹی کے لیے بڑا صدمہ” قرار دیا اور کہا کہ مذہبی اور سماجی ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کر رہی ہیں۔میئر ایڈمز نے اسلحے کے خلاف اپنی پالیسی دہراتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی ہتھیار نیویارک کے مستقبل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

This post was originally published on VOSA.