
نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈ مزکے سپورٹرز نے لٹل پا کستان کونی آئی لینڈ ایو نیو پر سپورٹ آفس قائم کرلیا ۔ اس دفتر کے قیام کا مقصد ایرک ایڈمز کے لئے کمیونٹی کی سپورٹ میں اضافہ کرنا ہے۔
نیو یارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کے سپورٹرز نے بروکلین کے علاقے لٹل پاکستان، کونی آئی لینڈ ایونیو پر اُن کی حمایت میں ایک خصوصی سپورٹ آفس قائم کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مئیر ایڈمز کی حمایت میں کمیونٹی کی شمولیت اور سرگرمیوں کو منظم کرنا ہے تاکہ آئندہ انتخابی مہم میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار مزید مضبوط ہو۔اس سپورٹ آفس کے قیام پر کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت خرم خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے اس دفتر کو کمیونٹی کے اتحاد اور سیاسی شعور کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرک ایڈمز ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھی اُن کی بھرپور حمایت کریں۔
مئیر ایرک ایڈمز نے خود بھی اس نئے سپورٹ آفس کا خصوصی دورہ کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور تعاون کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ اس کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نیو یارک کی ترقی میں ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہے، اور میں ان کے تعاون کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ آفس نہ صرف مئیر ایڈمز کی سپورٹ کا مرکز ہوگا بلکہ پاکستانی امریکیوں کو سیاسی عمل میں مزید مؤثر طریقے سے شامل کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔ایرک ایڈمز نے کمیونٹی کے رہنماؤں کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔
This post was originally published on VOSA.