نیویارک: پایو کی 300 سے زائد بچوں میں بیگز اور سپلائز کی تقسیم 

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک میں لٹل پاکستان پر  نوجوانوں کی تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن نے اپنے بیک ٹو اسکول پروگرام کے تحت 300 سے زائد  بچوں میں  بیگز اور سپلائز  تقسیم کردی۔

بروکلین کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو پر  نوجوان  پر مشتمل  تنظیم  پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن نے   بیک ٹو اسکول پروگرام کے تحت کیمپ  لگایا۔ پایو کے صدر وکیل ا حمد اور ان کی تنظیم کے والنٹئیرز نے مل کر 300 سے زائد  اسکول  طلبہ و طالبات میں    بیگز اور  سپلائز  تقسیم کیں۔  اس  موقع پر  بچوں  کے لیے تفریح کا بھی  بھرپور   انتظام کیا گیا۔ گرما  گرم پاپ کارن  اور مختلف  فلیورز کی   مزیدار آئس کریم کے اسٹالز سجے  تو بچوں  کی موجیں ہوگئیں ۔   پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر وکیل احمد کا کہنا   تھا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ  بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے میں ا ن کے والدین کے  مالی بوجھ میں کچھ کمی کرسکیں۔بیک ٹو اسکول  پروگرام  کی مہم  میں   امریکی آفیشلز بھی شریک ہوئے   جنھوں نے پایو  کی  خدمات کو سراہتے ہوئے قابلِ ستائش قرار دیا۔

This post was originally published on VOSA.