امریکا: تارکین وطن شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ساتھ رکھنے پر مجبور

واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد تارکین وطن شہری ہر وقت شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ساتھ رکھنے لگنے ہیں۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کارروائیوں اور نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی کا کولمبیا ہائیٹس علاقہ جو کبھی گہماگہمی اور تارکین وطن کی سرگرمیوں سے بھرا رہتا تھا، اب تقریباً سنسان ہو چکا ہے۔مقامی رہائشیوں اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ تارکین وطن خوف کے باعث گھروں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ کئی مزدور نوکریوں پر نہیں جا رہے اور کچھ والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنا بند کر دیا ہے۔ کئی شہری، حتیٰ کہ قانونی کاغذات رکھنے والے، اب ہر وقت شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ساتھ رکھنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق صرف اگست میں 1,85,000 افراد کو ملک بدر کیا گیا۔ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن آف میٹروپولیٹن واشنگٹن کے سربراہ کے مطابق زیادہ تر ورکرز کے پاس قانونی اجازت نامے موجود ہیں لیکن وہ پھر بھی گرفتاری اور ڈیپورٹیشن کے ڈر سے کام پر نہیں آ رہے۔امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے چھاپوں نے دکانداری اور کھانے پینے کے کاروبار کو بھی متاثر کیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق یہ صورتحال مقامی برادری کو خوف اور غیر یقینی میں مبتلا کر رہی ہے۔

This post was originally published on VOSA.