واشنگٹن: ٹرمپ نے وفاقی ایجنٹس کو مقامی پولیسنگ پر تعینات کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بڑھتے جرائم اور امیگریشن کریک ڈاؤن کے نام پر وفاقی ایجنٹس کو مقامی پولیسنگ پر تعینات کر دیا ہے۔ 

ناقدین کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنٹس کو مقامی پولیسنگ پر تعینات کرنے کا اقدام شہریوں کی آزادی اور پولیس و عوام کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔وفاقی ایجنٹس عام طور پر روزمرہ پولیسنگ نہیں کرتے، بلکہ بڑی تحقیقات اور قومی سلامتی کے معاملات پر کام کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انہیں کمیونٹی سے براہِ راست نمٹنے کا تجربہ نہیں، جبکہ ان کی موجودگی سے مقامی پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی افسران ماسک پہن کر کارروائیاں کر رہے ہیں، جس پر شہری رہنماؤں اور سول رائٹس تنظیموں نے شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ مزید یہ کہ گرفتاریوں کی تفصیلات بھی خفیہ رکھی جا رہی ہیں، جس سے شہری اور متاثرہ خاندان افراد کو اپنے پیاروں کو تلاش کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پولیس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ کچھ خطرناک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن طویل مدت میں اس پالیسی سے عوامی اعتماد مجروح ہوگا۔ کمیونٹی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ مقامی پولیس کو بھی عوام دشمن قوت کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے، جو تعلقات مزید خراب کر سکتا ہے۔

This post was originally published on VOSA.