
پاکستان تحریکِ انصاف یوکے کے سابقہ صدر ملک عمران خلیل اور اسپین میں پی ٹی آئی کے سابق صدر شہزاد بھٹی نیو جرسی میں پی ٹی آئی کے چیف کو آرڈینیٹر نوید وڑائچ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے پہنچے ۔
اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، پی ٹی آئی او آئی سی کے سیکریٹری سجاد برکی ، سینئر رہنما چودھری اکبر اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں عمران خلیل اور شہزاد بھٹی کی بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے جدوجہد کے تسلسل میں بھرپور کامیاب پروگرام منعقد کرانے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے یو کے اور اسپین سمیت دیگر ممالک میں مزید منظم طریقے سے عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
This post was originally published on VOSA.