
نیویارک: بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسوسی ایشن (باپا) کے زیر اہتمام نویں سالانہ ایوارڈ ڈنر کا انعقاد کوئنز کے ایک مقامی ہال میں کیا گیا۔جس میں امریکی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی نژاد پولیس افسران سمیت متعدد کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز امریکا اور بنگلہ دیش کے قومی ترانوں سے ہوا۔ ایوارڈ ڈنر میں باپا کے صدر، عہدیداران، ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے علاوہ پولیس افسران اور سول کمیونٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے بنگلہ دیشی نژاد افسران کی خدمات کو سراہا، جبکہ میئر کے امیدوار زوہران ممدانی نے اپنے خطاب میں شہید دیدارالسلام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک پولیس کے اہلکار شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دیتے ہیں۔ اس موقع پر امام طاہر اور باپا کے صدر نے شہید دیدارالسلام کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں دیدارالسلام کی فیملی کو اعزازی نشان اور ایوارڈ پیش کیے گئے۔ باپا نے پولیس کمشنر جیسکا ٹش کو "وومن آف دی ایئر”، ڈپٹی چیف سیلوویٹر جی کو "مین آف دی ایئر”، پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا کو "کمانڈنگ آفیسر آف دی ایئر” اور دیگر ممبران کو ان کی نمایاں خدمات پر مختلف ایوارڈز سے نوازا۔ اختتام پر شرکاء نے تصاویر بنوائیں اور تقریب کے لمحات کو یادگار بنا لیا۔
This post was originally published on VOSA.