نیویارک میں چائلڈ کیئر کیلئے نئی ویب سائٹ اور نقشہ متعارف

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر بھر کے والدین کے لیے چائلڈ کیئر کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے پہلی مرتبہ ایک نئی ویب سائٹ اور انٹرایکٹو نقشہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنی ضرورت کے مطابق سہولیات تلاش کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس پلیٹ فارم پر والدین ایک ہی جگہ سے مختلف چائلڈ کیئر مراکز کو تلاش اور موازنہ کر سکیں گے۔ صارفین مقام، بچوں کی عمر اور اخراجات کے حساب سے فلٹر لگا سکتے ہیں جبکہ ہر فراہم کنندہ کی مکمل معلومات، سہولیات اور رابطہ تفصیلات بھی دستیاب ہوں گی۔یہ اقدام شہر کی جانب سے سب کے لیے آسان اور سستی چائلڈ کیئر فراہم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل بھی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں ہزاروں نئی نشستیں متعارف کرائی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ویب سائٹ میں ایک مختصر سوالنامہ بھی شامل کیا گیا ہے جو والدین کو ان کی ضروریات کے مطابق بہترین پروگرام منتخب کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ مختلف زبانوں میں معلومات اور فون یا ای میل کے ذریعے براہِ راست رہنمائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

This post was originally published on VOSA.