Category: اہم خبر

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میئرایرک ایڈمز جمعہ کو پہلی پیشی کے موقع پر قانونی ٹیم اور سیکورٹی کے ساتھ لوئر مین ہٹن میں عدالت پہنچے۔مئیر ایڈمز کا قافلہ دو ایس یو وی گاڑیوں پر مشتمل تھا۔جیسے ہی مئیر گاڑی سے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ باہر نکلے تو صحافیوں نے مئیر اور وکلاء کو مخاطب کیا لیکن مئیر اور وکلا نے صحافیوں سے بات چیت نہیں کی بلکہ ایک مئیر نے تھم کا اشارہ دیا اور عدالت کے اندر چلے گئے۔جس کے بعد عدالتی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایڈمز کو مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کے سامنے پیش ہوئے۔میئر نے جج کے سامنے پیش ہونے سے قبل نام کا اندراج عدالت میں کرایا اور فنگر پرنٹ دئیے۔میئر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کم از کم پیر تک پیشی کا وقت دیا جائے تاکہ میئر کو عدالت میں آنے کی تعداد کو کم کیا جا سکے۔وکیل نے مزید کہا کہ مئیر نیویارک عدالتی کارروائی کا سامنا کریں گئے لہذا استدعا ہے کہ مئیر کی پیشیوں کی تعداد کو کم کیا جائے کیونکہ سرکاری کاموں کی انجام دہی بھی ضروری ہے اور نیویارک کے لوگوں کو ڈلیور بھی کرنا ہے۔واضح رہے کہ مئیر نیویارک پر57 صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد ہوئی ہے۔ میئر ایرک ایڈمز پر رشوت خوری، وائر فراڈ اور مہم میں نامناسب شراکت قبول کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ایڈمز پر خاص طور پر رشوت خوری، غیر قانونی غیر ملکی مہم میں تعاون کی درخواست، وائر فراڈ اور وائر فراڈ کا ارتکاب کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے – ایسے الزامات جو مجرم ثابت ہونے پر میئر کو جیل کے اہم وقت تک پہنچا دیتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے ایڈمز پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نیو یارک سٹی کے میئر سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔الزامات سنگین ہیں اور قانونی عمل کو اب تیزی سے  منصفانہ طریقے سے چلنا چاہیے۔نیویارک سٹی کونسل کے اسپیکر نے کہا کہ ہم صورتحال کو مدنظر رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میئر کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں سوچنا شروع نہیں کیا۔ جن لوگوں پر جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ بے قصور ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اسپیکر نے مئیر نیویارک سے مطالبہ کیا کہ وہ سنجیدگی اور ایمانداری سے غور کریں کہ کیا نیویارک کے لوگوں پر پوری توجہ دی جا سکتی ہے ۔ہماری حکومت کو  مستحکم ہونے کی ضرورت ہے۔میئر کو ہٹانے کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال پر  ایڈرین ایڈمز نے جواب دیا کہ ہر چیز سے بہت پریشان  ہے ۔ ہم آج اس سوال کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔بروکلین بورو کے موجودہ صدر انتونیو رینوسو نے میئر ایڈمز سے” نیویارکرز کو پہلے” رکھنے کا مطالبہ کیا۔بروکلین بورو کے موجودہ صدر انتونیو رینوسو اور بروکلین کونسل مین چی اوس میئر ایڈمز سے مستعفی ہونے  کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ رینوسو نے میئر سے کہا کہ وہ نیو یارکرز کو پہلے رکھیں۔اس کے ذریعے میئر قیادت کرنے کے قابل ہونے میں اپنی نااہلی کو دیکھے گا۔رابرٹ ہولڈن نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ کیسے دفاع کرتے ہیں۔ میں اچھی حکومت کی حمایت کرتا ہوں اور میں قیادت کے لیے ہوں، میں ایمانداری کے لیے ہوں۔ وائٹ ہاؤس نے مئیر ایڈمز کے دعوی کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ محکمہ انصاف تقاضے مکمل کرنے کے لیے سیاست سے آزاد ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر بائیڈن کی پالیسی واضح ہے۔ جب وہ 2020 میں الیکشن لڑ رہے تھے وہ اس بات کو یقینی بنانے جا رہے تھے کہ ڈی او جے  آزاد ہے اور ڈی او جے اس کیس کو آزادانہ طور پر نمٹ رہا ہے۔اس سے قبل مئیر ایڈمز نے دعوی کیا تھا کہ انہیں امیگریشن اور سرحدی گزرگاہوں سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں پر اعتراضات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ڈیموکریٹک رہنما  حکیم جیفریز نے ایڈمز کے فرد جرم کو نیو یارک سٹی کے لیے ایک سنجیدہ اور سنجیدہ لمحہ قرار دیا۔جیفریز نے ایک بیان میں کہا کہ ہر دوسرے نیو یارک اور امریکی کی طرح ایرک ایڈمز بھی بے گناہی ثابت کے حقدار ہیں۔ یہ اصول ریاستہائے متحدہ امریکہ میں انصاف کی انتظامیہ میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔میئر کے ساتھیوں کی ایک جیوری اب فردِ جرم میں لگائے گئے الزامات کا جائزہ لے گی اور بالآخر فیصلہ کرے گی۔ اس دوران میں اپنے  شہر کی بھلائی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی جاری ہے۔یوکرائن میں خطرناک لڑائی جاری ہے۔لبنان میں اسرائیلی جارحیت بڑھ گئی ہے۔کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں صرف مذمت سے کام نہیں چلتا۔فلسطینی بچے مر رہے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عملی طور پر کام کیا جائے۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 واں سالانہ اجلاس کے چوتھے روز خطاب کیا۔خطاب کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا۔وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی جنگ اور یوکرین میں خطرناک لڑائی جاری ہے،  ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچے زندہ دفن ہو رہے ہیں، جل رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ صرف مذمت کرنا کافی نہیں، ہمیں اس خونریزی کو فوری روکنا ہوگا، فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اقوام متحدہ فوری طور پر فلسطین کو اپنا رکن تسلیم کرے،فلسطین کو اقوام متحدہ کےمستقل رکن کی حیثیت فوری ملنی چاہیے، غزہ مصائب ختم کرنے کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب لبنان میں اسرائیلی جارحیت شروع ہوگئی ہے، لبنان میں اسرائیلی جارحیت سےخطےمیں بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، دوسری طرف جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بھی جاری ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی ایک صدی سے حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں،  مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششیں کر رہی ہے، 2019 میں بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر کشمیر کو ہڑپ کیا، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری نوجوان برہان وانی کی میراث پر عمل پیرا ہیں، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کُن جواب دے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا عالمی درجہ حرارت میں اضافے میں صرف ایک فیصد حصہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے،  اس صدی میں ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کا بھی سامنا ہے ، موسمیاتی تبدیلیاں بھی دنیا کو درپیش چیلنجز میں سےایک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، پاکستان کو بیرونی امداد سے ہونے والی دہشتگردی کا سامنا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے گروہ افغانستان میں موجود ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کی موجودگی افغانستان میں ہے، افغان عبوری حکومت سےتوقع ہےکہ وہ سرحد پار دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث گروپوں کےخلاف کارروائی کرے۔وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے فوری بعد اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے آئے جس پر جنرل اسمبلی ہال میں موجود پاکستانی وفد سمیت دیگر ممالک کے وفود نے بھی واک آؤٹ کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ایرک ایڈمز کے بطور مئیر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد  مئیر کے عہدے کامضبوط  جمانی ولیمز ہیں۔وہ کافی وقت سے خاموش تھے لیکن انہوں نے خاموشی ختم کی اور ایک ٹی وی پروگرام میں موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔ولیمز نے واضح طور پر ایرک ایڈمز کے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا البتہ یہ کہا کہ وفاق کی جانب سے ذمہ داریاں ملی تو وہ ہر ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہیں۔جمانی ولیمز نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ بے گناہی  ثابت کرئے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ہر "واقعہ” کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔بات چیت کے دوران ولیمز نے واضح طور پر ایڈمز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا لیکن کہا کہ یہ وفاقی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا مقدمہ ثابت کریں اور یہ میئر کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیویارک والوں کو  ثابت کرے کہ شہر پر حکومت کرنے کے قابل ہیں اور حقیقی منصوبہ اور راستہ موجود ہے لہذا مئیر مؤثر طریقے سے اعتماد کو دوبارہ حاصل کریں اور اس منصوبے کو دکھانے کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ کوئی مشکل میں ہو تو اس کا مشکل وقت گزر جاتا ہے لیکن مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے اور باتیں کرنے والے ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں۔اس لیے بزرگ کہتے ہیں کہ کسی کے مشکل وقت میں ساتھ نہیں نبھا سکتے تو باتیں کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرلو کیونکہ ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا ۔ایسا ہی کچھ مئیر نیویارک کے ساتھ ہوا ہے وہ اس وقت کڑے وقت سے گزر رے ہیں جب ان پر کرپشن کے الزامات عائد ہوئے ہیں لیکن انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو استعفی بھی نہیں دوں گا۔اس کڑے وقت میں گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کا بیان مئیر کی ہمت بڑھا رہا ہے۔گورنر نے بیان میں کہیں یہ نہیں کہا کہ وہ مستعفی ہوں جبکہ وہ مئیر کو ہٹانے کا اختیار رکھتی ہیں۔گورنر کیتھی ہوکل نے میئر ایڈمز سے آگے کا مناسب راستہ تلاش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہوں نے جمعرات کو فرد جرم کا بغور جائزہ لیا ہے۔ جسےنیویارک سٹی کے لیے ایک غیر معمولی مشکل دن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ میئر ایڈمز پر منحصر ہے کہ وہ شہر کو دکھائیں کہ وہ قیادت کرنے کے قابل ہیں۔میں گورنر کی حیثیت سے اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کا جائزہ لے رہی ہیں، وہ توقع کرتی ہیں کہ میئر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اگلے چند دن لگیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آگے بڑھنے کے لیے ایک مناسب راستہ تلاش کریں گے کہ نیویارک شہر کے لوگوں کی ان کے رہنماؤں کے ذریعے اچھی طرح خدمت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیویارک والوں کو یہ اعتماد دینا چاہیے کہ حکومت کی ہر سطح پر مستحکم، ذمہ دار قیادت موجود ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کی دفاعی ٹیم اور وکیل کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایڈمز کی دفاعی ٹیم کے وکیل کون ہیں؟ اور کتنے قابل ہیں؟  آئیے جانتے ہیں۔ایرک ایڈمز کی دفاعی ٹیم کی قیادت مشہور وکیل ایلکس سپیرو کر رہے ہیں، جو کوئن ایمینوئل فرم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ سپیرو نے نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کی جانب سے دائر کردہ کیس کو عجلت میں تیار کردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایڈمز کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے میئر ایڈمز کے کردار اور رویے کا بھرپور دفاع کیا اور الزام لگایا کہ کیس کو اس طرح پیش کیا جا رہا ہے جیسے کہ یہ بدعنوانی کا کوئی بڑا معاملہ ہو۔ایلکس سپیرو کا شمار ہائی پروفائل قانونی مشیروں میں ہوتا ہے، اور ان کے ماضی کے کلائنٹس میں ایلک بالڈون اور ایلون مسک جیسے نامور شخصیات شامل ہیں۔ سپیرو کی فرم، کوئن ایمینوئل، کرائسس لا کیسز میں اپنی کامیابی کے لیے جانی جاتی ہے۔ سپیرو نے اشارہ کیا ہے کہ میئر ایڈمز ممکنہ طور پر جمعہ یا آئندہ پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 10 مہینوں میں جو کچھ ہوا، جو افشا کیا گیا، جو تبصرے اور الزامات لگائے گئے،ہمیں اس صورتحال پر کوئی حیرانی نہیں ہے، یہ سب ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ ایسا ہو گا۔دوران پریس کانفرنس میئر ایڈمز نے کہا کہ  نیویارک کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارا مؤقف سننے سے پہلے کوئی فیصلہ نہ کریں۔ ہماری دفاعی کہانی سنیں اور پھر کوئی رائے قائم کریں۔مئیر نے کہا  کہ آپ نے  وہ کہانی سنی جو وفاقی پراسیکیوٹرز  نے پیش کی۔ لیکن میں درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے بیانیے کا بھی انتظار کریں۔ اس کے بعد میرے وکیل مقدمے کو سنبھالیں گے تاکہ میں شہر کے معاملات سنبھال سکوں۔ میرے روزمرہ کے فرائض میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ،میں نیویارک کے  83 لاکھ شہریوں کے لیے اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا، اور ہماری حکومت کے 3 لاکھ سے زائد ملازمین اپنے فرائض اسی طرح انجام دیتے رہیں گے جیسا کہ وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔ یہ ان محنتی عوام کی توہین ہے کہ کوئی یہ سمجھے کہ وہ اپنے فرائض انجام نہیں دیں گے جب کہ مقدمہ پس منظر میں جاری ہے۔ وہ عوامی خدمت گزار ہیں، اور میں بھی ان میں سے ایک ہوں اور ہم سب مل کر اس شہر کو آگے لے کر جائیں گے۔یہ دن افسوسناک ہے، اور یہ ایک تکلیف دہ دن ہے۔ لیکن اس سب کے درمیان، یہ دن وہ ہے جب ہم آخر کار ان حقائق کو بے نقاب کریں گے کہ گزشتہ 10 مہینوں میں میرے ساتھ یہ سب کیوں ہو رہا تھا۔ اور میں اپنے آپ کا اور اس شہر کے عوام کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہوں، جیسے میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ہمیشہ کرتا آیا ہوں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس نے ملاقات کی۔رواں برس جون میں بل گیٹس کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دسمبر 2024 میں سیٹل (Seattle) میں گیٹس فاؤنڈیشن کے دورے کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکوں، ڈیجیٹلائزیشن، اور مالی شمولیت کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔  وزیرِ اعظم نے اس کوشش میں دیرینہ تعاون پر BMGF کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں صحت کے نظام کی مضبوطی اور ماں اور بچے کی غذائیت کے لیے مسلسل کوششوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا. پاکستان کی پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے بل گیٹس نے زور دیا کہ پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔  انہوں نے ملک بھر میں پولیو ویکسین پروگرام میں وزیر اعظم کی ذاتی نگرانی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی تعریف کی۔ بل گیٹس نے افغانستان کے ساتھ صحت کے جامع ڈائیلاگ پر روشنی ڈالی اور ان اقدامات کے لیے تعاون کی درخواست کی۔  انہوں نے ان جگہوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر اپنی رضامندی کا بھی اظہار کیا جہاں بچوں کو پولیو ویکسین ابھی تک میسر نہیں ہوئی یا پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی تعداد زیادہ ہے خاص طور پر جہاں بچوں کو بیماری لگنے کی شرح   زیادہ ہے۔ مسٹر گیٹس نے وزیر اعظم کو شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سینٹر کی پولیو اور دیگر صحت سے متعلق امداد سے متعلق اقدامات کے بارے  میں آگاہ کیا  انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ بی ایم جی ایف کے غذائیت پر کام خاص طور پر حاملہ خواتین کے لیے مائیکرو نیوٹرینٹس کے بارے میں بھی بتایا اور بتایا کہ یونیسیف کے تعاون سے انہیں اضافی وٹامن فراہم کرکے اسے کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیو مہم کو سراہا۔  انہوں نے فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعات کے حل پر زور دیا۔  انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماد اتحادی ہونے پر بی ایم جی ایف کی تعریف کی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، STEM تعلیم، زراعت اور لائیو سٹاک جیسے شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیین نے ملاقات کی۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور  پر تبادلہ ءخیال  کیا گیا۔وزیر اعظم نے محترمہ ارسلا کو یورپی کمیشن کی  دوبارہ صدر  منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور یورپی یونین کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے  کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل بات چیت اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ جی ایس پی پلس اسکیم پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان  جی ایس پی پلس سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے صدر کے درمیان یہ ملاقات عالمی امور پر  باہمی مفادات اور تعاون  پر فعال روابط اور تعاون کی عکاسی کرتا  ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔ پاکستان کے 7 بلین امریکی ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے حوالے سے 37 ماہ کے کامیاب اسٹاف لیول ایگریمنٹ (SLA) کے لیے آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کی بھی تعریف کی جس سے ملک کے اداروں کو مضبوط بنانے اور اس کے معاشی انتظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے اور جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے موافقت کی مالی اعانت کو متحرک کرنے کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  وزیر اعظم نے اکتوبر میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے دوران وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ اس اہم مسئلے کو اٹھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی۔وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے عالمی بینک کی جانب سے  حکومت پاکستان کے ساتھ اقتصادی اصلاحات , غربت میں کمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت پاکستان کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کو سراہا۔وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے پالیسی، انتظامی اور تنظیمی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا ۔  انہوں نے  بتایا کہ حکومت نے توانائی، مالیات اور محصولات کے شعبوں میں اصلاحات نافذ کی ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ حکومت  پاکستان  معاشی اصلاحات کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی جانب سے  تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے آب نظام، توانائی اور انسانی ترقی سمیت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم اور عالمی بینک کے صدر نے ویژن 2025 اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے مابین پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معاشی استحکام کے بعد ملکی معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات بالخصوص ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس بیس میں اضافے پر روشنی ڈالی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے پاکستان کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے برطانیہ کے تیسرے بڑے ملک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور منصوبوں پر روشنی ڈالی۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار  اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی عوامی روابط کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے انکو   باہمی طور پر ترقی کے اہداف  کے حصول کے لئے مفید طور پر استعمال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا.

    This post was originally published on VOSA.

  • ایجنٹس نے مئیر نیویارک کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے سمن فراہم کیا۔مئیر کے وکیل نے چھاپے کو تماشہ قرار دیا

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے مین ہٹن میں واقع مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن پر جمعرات کی صبح6بجے چھاپہ مارا اور مئیر کا فون ضبط کرلیا ۔اس دوران ایف بی آئی ایجنٹس نے مئیر نیویارک کو عدالت میں پیشی کا سمن فراہم کیا کہ وہ حاضری کو یقینی بنائیں۔جمعرات کی صبح دیکھنے کو ملا کہ گریسی مینشن پر ایف بی آئی کے درجنوں ایجنٹس نیویارک پولیس افسران کے ساتھ پہنچے اور گاڑیاں سائڈ پر کھڑی کرکے گریسی مینشن کے دروازے پر پہنچے تو اس دوران کچھ ایجنٹس نے بیگز بھی پکڑے ہوئے تھے۔جس کے بعد ایف بی آئی ایجنٹس گریسی مینشن کے مشرقی دروازے سے اندر داخل ہوگئے ۔ایجنٹس نے گریسی مینشن میں کم ازکم ایک گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا ۔اس دوران مئیر کا فون ضبط کرلیا گیا ۔اورمیئر کو سمن فراہم کیا گیا  کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضری کو یقینی بنائیں۔جس کے بعد ایف بی آئی اہلکار واپس چلے گئے ۔اس حوالے سے مئیر نیویارک کے وکیل ایلکس سپیرو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل ایجنٹ آج صبح گریسی مینشن میں ایک تماشہ  کرنےدوبارہ آئے لیکن مئیر کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مئیر عدالت میں پیش ہوں گئے جب تاریخ مقرر کی ہو گی لیکن انہوں نے ایک درجن ایجنٹوں کو  بھیج دیا ۔انہیں فون چائیے تھا تو مانگ لیتے ہم انہیں فراہم کردیتے لیکن یہ تماشہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ انہیں ابھی تک باضابطہ طور پر فرد جرم کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا اور مئیر کی  قانونی ٹیم الزامات لاعلم ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے نوجوانوں کی امریکی سیاست میں شمولیت کے لیے عملی طور پر تربیت شروع کردی ہے۔ہائی اسکول اور کالجز کے طلباء پر مشتمل وفد کو کیپٹل ہل کا مطالعاتی دورہ کروایا اور قانون سازوں سے ملاقات بھی کروائی۔اے پی پیک کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد کی سربراہی میں نیویارک کے ہائی اسکول اور کالجز کے کم وبیش 30  طلبہ و طالبات پر مشتمل وفد کیپٹل ہل کی عمارت کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہوا۔اطہر ترمذی  نے طلباء کو دورے کے  بنیادی مقاصد سے آگاہ کیا۔تقریباً4 گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد یہ وفد واشنگٹن ڈی سی پہنچا۔تمام طلباء  ایک منفرد اور خوشگوار تجربے کے لیے انتہائی پرجوش تھے۔اے پی پیک یوتھ ونگ کے وفد نے  ہارٹ سینیٹ آفس کی عمارت میں سینیٹر  کوری بوکر سے ملاقات کی۔اے پی پیک یوتھ ونگ کے پریذیڈنٹ  ارسل اعجاز  سمیت تمام طلباء اور دیگر اراکین نے اپنا تعارف کروایا۔۔سینیٹر کوری بوکر نے انتہائی گرم جوشی سے طلباء کو خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا کہ وہ سیاسی و انتخابی نظام میں شمولیت کے لیے اسے سمجھنا چاہتے ہیں۔چیف پیٹرن ڈاکٹر سعدیہ طاہر بھی بچوں کی وقتاً فوقتاً رہنمائی کرتی رہیں۔بعدازں اے پی پیک یوتھ ونگ میں شامل طلباء کانگریس مین ٹام سوازی سے ملاقات کے لیے ان کے دفتر پہنچے۔ٹام سوازی نے اے پی پیک کے یوتھ ونگ کو ہاؤس آف ری پریزینٹیٹو  کی  ایک ذیلی کمیٹی کے  اجلاس کی براہ راست کارروائی بھی دکھائی۔بعدازں طلباء سے گفتگو میں انھیں شہری،ریاستی اور وفاقی سطح کا پارلیمانی نظام سمجھایا اور انتخابی طریقہ کار بھی بریفنگ دی۔طلباء نے کانگریس مین ٹام سوازی سے سیاسی و انتخابی نظام ،ماحولیاتی  تبدیلی اور اس کے منفی اثرات سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ٹام سوازی  نے طلباء کے وفد کو جمہوریت کی اہمیت سمجھائی اور کہا کہ ترقی کے لیے  قانون کی حکمرانی اور مقامی حکومتوں کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔بعد ازاں  یوتھ ونگ کے وفد نے  کیپٹل ہل کی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انھیں امریکی تاریخ پر مبنی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی جبکہ  ٹوئر گائیڈ نے ان کی رہنمائی کرتے ہوئے عمارت کے قیام اور تاریخی  پس نظر سے آگاہ کیا۔ آخر  میں طلباء کے وفد نے سینیٹر کرسٹن  گلی برینڈ کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے اسٹاف نے بریفنگ دی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایرک ایڈمز نیویارک کی تاریخ کے پہلے مئیر بن گئے ہیں جن پر عہدے پر رہتے ہوئے فرد جرم عائد ہوئی ،ایڈمز کے مستعفی ہونے کی صورت میں جمانی ولیمز شہر کے مئیر بن سکتے ہیں جو کہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز پر وفاقی گرانڈ جیوری نے وفاقی کرپشن تحقیقات میں فرد جرم عائد کی ہے جوکہ سربمر ہے ۔ایڈمز اب نیویارک شہر کی تاریخ کے پہلے میئر بن گئے ہیں جن پر عہدے پر رہتے ہوئے فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اگر وہ مستعفی ہو جاتے تو ان کی جگہ شہر کے عوامی وکیل جمانی ولیمز کو لیا جائے گا جو اس کے بعد خصوصی انتخابات کا شیڈول بنائیں گے۔نیویارک کے جنوبی ضلع کے لئے امریکی اٹارنی کے دفتر کے ترجمان نے جوابات دینے سے انکار کردیا ہے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے پاس ایڈمز کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار ہے۔ ہوکل کے  ترجمان نے کہا کہ گورنر متعلقہ خبروں سے واقف ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس معاملے کی تصدیق ہونے تک مزید تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔اس سے قبل ایف بی آئی نے دو ہفتے قبل ایڈمز انتظامیہ کے خلاد چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی تھیں۔جس میں نیویارک پولیس کے سابق کمشنر ایڈورڈ کبان،فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ،ڈیوڈ بینکس سمیت دیگر شامل تھے جن کے فون ضبط کرلیے گئے تھے ۔ایف بی آئی چھاپوں کے بعد ایڈورڈ کبان نے استعفی دیدیا تھا  پھر میئر کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ نے استعفیٰ دیا۔ اسی طرح ڈیوڈ بینکس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔مئیر ایرک ایڈمز نے اعتراف کیا کہ نیویارک کے کچھ لوگ الزامات کے بعد صلاحیت پر سوال اٹھائیں گے، لیکن انہوں نے عہدہ پر رہنے کا عزم کیا۔ایڈمز نے کہا کہ میں مہینوں سے ان جھوٹوں کا سامنا کر رہا ہوں جس کے باوجود شہر میں بہتری آتی جا رہی ہے۔کوئی غلطی نہ کریں۔ آپ نے مجھے اس شہر کی قیادت کے لیے منتخب کیا ہے اور میں اس کی قیادت کروں گا۔ میئر ایرک ایڈمز نے وفاقی فرد جرم کے درمیان استعفیٰ کے لیے ویڈیو ایڈریسنگ کال جاری کی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایرک ایڈمز نیویارک کی تاریخ کے پہلے مئیر بن گئے ہیں جن پر عہدے پر رہتے ہوئے فرد جرم عائد ہوئی ،ایڈمز کے مستعفی ہونے کی صورت میں جمانی ولیمز شہر کے مئیر بن سکتے ہیں جو کہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز پر وفاقی گرانڈ جیوری نے وفاقی کرپشن تحقیقات میں فرد جرم عائد کی ہے جوکہ سربمر ہے ۔ایڈمز اب نیویارک شہر کی تاریخ کے پہلے میئر بن گئے ہیں جن پر عہدے پر رہتے ہوئے فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اگر وہ مستعفی ہو جاتے تو ان کی جگہ شہر کے عوامی وکیل جمانی ولیمز کو لیا جائے گا جو اس کے بعد خصوصی انتخابات کا شیڈول بنائیں گے۔نیویارک کے جنوبی ضلع کے لئے امریکی اٹارنی کے دفتر کے ترجمان نے جوابات دینے سے انکار کردیا ہے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے پاس ایڈمز کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار ہے۔ ہوکل کے  ترجمان نے کہا کہ گورنر متعلقہ خبروں سے واقف ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس معاملے کی تصدیق ہونے تک مزید تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔اس سے قبل ایف بی آئی نے دو ہفتے قبل ایڈمز انتظامیہ کے خلاد چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی تھیں۔جس میں نیویارک پولیس کے سابق کمشنر ایڈورڈ کبان،فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ،ڈیوڈ بینکس سمیت دیگر شامل تھے جن کے فون ضبط کرلیے گئے تھے ۔ایف بی آئی چھاپوں کے بعد ایڈورڈ کبان نے استعفی دیدیا تھا  پھر میئر کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ نے استعفیٰ دیا۔ اسی طرح ڈیوڈ بینکس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔مئیر ایرک ایڈمز نے اعتراف کیا کہ نیویارک کے کچھ لوگ الزامات کے بعد صلاحیت پر سوال اٹھائیں گے، لیکن انہوں نے عہدہ پر رہنے کا عزم کیا۔ایڈمز نے کہا کہ میں مہینوں سے ان جھوٹوں کا سامنا کر رہا ہوں جس کے باوجود شہر میں بہتری آتی جا رہی ہے۔کوئی غلطی نہ کریں۔ آپ نے مجھے اس شہر کی قیادت کے لیے منتخب کیا ہے اور میں اس کی قیادت کروں گا۔ میئر ایرک ایڈمز نے وفاقی فرد جرم کے درمیان استعفیٰ کے لیے ویڈیو ایڈریسنگ کال جاری کی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہےکہ اقوام متحدہ کو فوری طور پر اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت، یوکرین میں جنگ روکنے اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔شہباز شریف نے سلامتی کونسل کے اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد پر سلووینیا کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا جنگوں، بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی، اور عالمی سطح پر غربت جیسے مسائل سے دوچار ہے، جو عالمی نظام کو ہلا کر رکھ رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو سب سے پہلے اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، اور اسرائیل پر پابندیاں، بشمول اسلحہ اور تجارتی پابندیاں، لگانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ، یوکرین میں جاری جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بھارتی جارحیت کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جنگ کو مزید خطرناک اور مہلک بنانے والی نئی ٹیکنالوجیز، جیسے مصنوعی ذہانت، پر عالمی سطح پر کنٹرول نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ گزشتہ اتوار کو "پیکٹ فار دی فیوچر” کی منظوری دی گئی ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان وعدوں کو عملی شکل دی جائے، ورنہ مستقبل انتہائی تاریک اور خطرناک ہو سکتا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائےگا، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھےگئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں۔نیو یارک میں پاکستانی مشن  میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیے کے صدر نے بھی پاکستان کی معاشی بحالی کی تعریف کی، پاکستان ڈیفالٹ کر جانے کی باتیں ہوتی تھیں، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھےگئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی، اس کے اثرات خیبر پختونخوا میں نظر آرہے ہیں، امریکا نے کیا ڈیمانڈ کی تھی کہ جس کے جواب میں ابسلوٹلی ناٹ کہا گیا تھا۔وزیر اطلاعات  عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کا خطاب معمول سے ہٹ کر اور تاریخی ہوگا جبکہ بنگلادیش کے ساتھ تعلقات بحال ہو رہے ہیں اور پی آئی اے کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکس کی بندش سے متعلق عطا تارڑ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، عبوری حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرایا تھا کہ ایکس پر فحش مواد کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ  انٹر نیٹ خلل کا مسئلہ چار 5 دن آیا تھا جو اب حل ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علیحدگی پسند تنظیمیں یہاں فعال ہیں، پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے جس پر وزارت داخلہ کو خدشات ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے وفاقی تحقیقات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں ہیریس-بائیڈن کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے ہدف بنایا گیا ہے۔ایک گرینڈ جیوری نے وفاقی تحقیقات کے حوالے سے ایرک ایڈمز کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی رپورٹ دی ہے۔ جس کے بعد ایرک ایڈمز نے اپنی چپ توڑ دی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں امیگرنٹس کے بارے میں ہیریس-بائیڈن انتظامیہ کے خلاف بولنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اگر انہیں الزامات کا سامنا کرنا پڑا تو وہ اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے فوری مقدمے کی درخواست دائر کریں گے۔  انھوں نے کہا ایسا اس لیے کروں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں بے گناہ ہوں۔ اور میں ہمیشہ ناانصافی کے خلاف لڑا ہوں۔ جب بھی شہریوں یا امیگرینٹس کو میری ضرورت پڑی میں ہمیشہ ان کی مدد کے لیے پوری ایمانداری سے پہلی صف میں کھڑا رہا ہوں۔ ایڈمز نے مزید کہا، یہ لڑائی آپ کے میئر کی حیثیت سے جاری ہے۔ جب میں نے کچھ کیا نہیں تو مجھے ڈرنے کی ضرورت بھی نہیں، ہاں البتہ وفاقی حکومت کی ٹوٹی پھوٹی امیگریشن پالیسیوں نے ہماری امیگریشن پالیسیوں کو بوجھل کر دیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)سمندری طوفان ہیلین تیزی سے امریکہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریاست فلوریڈا میں حکام نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ ورجینیا کے گورنر نے طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پہلے سے ہی ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ سمندری طوفان ہیلین کی آمد کے پیش نظر فلوریڈا میں ہوائی اڈے اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں، امریکی نیشنل ہریکین سنٹر کے مطابق یہ ممکنہ طور پر کیٹیگری 4 کا طوفان ہوگا، جس سے غیر معمولی نقصان کی توقع ہے۔ ورجینیا کے گورنر گلین ینگکن نے طوفان کے تیزی سے شدت اختیار کرنے کی وجہ سے ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے، گورنر ینگکن نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ پیش گوئی کے مطابق ہیلین کے اثرات ورجینیا میں فلوریڈا کی طرح شدید نہیں ہوں گے، لیکن اس طوفان کے باعث ورجینیا میں بھی خراب موسم کے امکانات موجود ہیں۔ گورنر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے مقامی حکام کی ہدایات پرعمل کریں۔ نیشنل ہاریکین سینٹر کے نائب ڈائریکٹر نے بھی خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان خطرناک سیلابی حالات پیدا کر سکتا ہے، اور اس کے ممکنہ اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا شہری احتیاط کریں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے پین اسٹیشن پر ایک ٹرین جزوی طور پر پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نیویارک سٹی کے پین اسٹیشن پر متاثرہ ٹرین دوپہر 2 بجے اسٹیشن سے روانہ ہو رہی تھی، جب اچانک ایک سیٹ کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے وقت ٹرین کا کچھ حصہ پلیٹ فارم پر موجود تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اترنے کا موقع مل گیا۔ واقعے میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ ٹرین کی انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو شہر سے باہر جانے کے لیے دوسری ٹرینوں میں سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ این جے ٹرانزٹ کے مطابق، پین اسٹیشن سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں اس حادثے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ لیکن اب ٹرین معمول کے مطابق اپنے سفر کی جانب گامزن ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ممالک کو سمٹ آف دی فیوچر کے نتائج کو مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔وہ جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں یانگ نے کہا کہ جی ٹوئنٹی عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہم ایک نازک لمحے میں یہاں جمع ہوئے ہیں جب دنیا بڑے چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے سمٹ آف دی فیوچر کا انعقاد کیا گیا ہے، اور میں جی ٹوئنٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سمٹ کے نتائج کو آگے بڑھانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں، خاص طور پر بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے تاکہ یہ نظام تمام اقوام کے لیے زیادہ منصفانہ اور مؤثر بن سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹوئنٹی ممالک، جو عالمی آبادی کا تقریباً 60 فیصد نمائندگی کرتے ہیں اور عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد حصہ رکھتے ہیں، ان مقاصد کو حقیقت میں بدلنے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ذمہ داری رکھتے ہیں۔ لہذا تمام ممالک سمٹ آف دی فیوچر کے نتائج کو مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ یانگ نے برازیل کی جانب سے جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کرنے کی پہل کو بھی سراہا۔ اور کہا کہ جنوبی افریقہ کی آئندہ جی 20 صدارت کے لیے پر امید ہوں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک) اورنج کاؤنٹی میں سابق پراسیکیوٹر اور ریٹائرڈ جج نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔سابق جج نے خود کو گولی اس وقت ماری جب ایف بی آئی سابق جج کو گرفتار کرنے کے لیے گھر کے دروازے پر پہنچی تھی۔حکام بد عنوانی کے ایک مقدمے کے سلسلے میں گرفتاری کے لیے کمیونٹی کیمبل ہال میں سٹیورٹ روزن واسر کے گھر پہنچے تھے۔72 سالہ روزن واسر  پرمبینہ طور پر63ہزار ڈالرز رشوت لینے کے الزام تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹ جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچے تو  روزن واسر نے ایک ایجنٹ کی طرف بندوق  تان لی اور بعد میں کود کو گولی مارلی ۔ایک وفاقی گرینڈ جیوری نے روزن واسر پر رشوت ستانی کے الزامات پر فرد جرم عائد کی تھی  اور بتایا کہ ان کے خلاف 2022 میں تحقیقات شروع کی گئی تھی ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ڈیوڈ بینکس  کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر میئر ایڈمز  نے ان کی خدمات کو سراہا

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے اسکول چانسلر ڈیوڈ بینکس نے سال کے آخر تک اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جس کے بعد متوقع اسکول چانسلر کا نام سامنے آگیا ہے ۔نئے چانسلر کے فرائض میلسیا اویلز راموس ہوں گئی جس کا باضابط اعلان مئیر کریں گئے۔جس پر میئر ایرک ایڈمز نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں میئر ایڈمز نے کہا کہ یوڈ بینکس نے نیویارک سٹی پبلک اسکولز کی ترقی کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ صرف تین سال سے بھی کم عرصے میں، ہمارے شہر کے پبلک اسکولوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ میں اور نیویارک کے تمام شہری چانسلر بینکس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر بھی اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں، جس سے شہر کی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے شخص کے کیس میں خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔خاتون18سالہ رونی ہیرس نے ساتھی عادل کے ساتھ ملکر 46سالہ شخص کو اپارٹمنٹ میں قتل کیا۔جس کے بعد لاش کے تیزدار آلے سے ٹکڑے کردئیے اور پھر یونکرز میں انسانی اعضاء کے ٹکرے پھینک کر آگ لگادی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ رونی ہیرس کو قتل، کنٹرول شدہ مادہ کے مجرمانہ قبضے اور انسانی لاش کو چھپانے سمیت دیگر الزامات کا سامنا ہے۔پولیس کو ے 5 اگست کو یونکرز میں ایک شاپنگ کارٹ میں جسم کے اعضاء جلے ہوئے ملے تھے۔باقی اعضاء برونکس کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئے۔اپارٹمنٹ کے  فریزر  سے ٹانگیں اور بلیچ والے ں ہاتھ ملے تھے۔مقتول کی شناخت 46 سالہ لوٹالو ہینڈرسن کے نام سے ہوئی تھی ۔پولیس نے پہلے 40 سالہ محمد عادل کو گرفتار کرکے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا تھا اب خاتون کو پیش کریں گئے جبکہ عادل کی 19 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیشی ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے  اینگل ووڈ  سے بے گھر شخص کو بزرگ خاتون  پر بےرحمانہ تشدد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم نے61سالہ خاتون کو نرسنگ ہوم جاتے ہوئے روکا اور حملہ کردیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے خاتون کا سر پھٹ گیا،دانت ٹوٹ گئے،چہرے پر زخم آئے ،انگلی ٹوٹ گئی  اور دیگر اعضاء زخمی ہوئے۔واقعہ کے فورا بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔واقعہ فاریسٹ اور اوورپیک ایوینیو کے چوراہے پر  ہوا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ننگے پاؤں آدمی  کمرشل علاقے میں گھوم رہا ہے۔ مشتبہ شخص کے ہاتھوں، گھٹنوں اور پاؤں پر زخم تھے۔ملزم31 سالہ کیمرلے میکانٹوش سابق اینگل ووڈ کا رہائشی تھا لیکن اب بے گھر ہے۔اسے حراست میں  لے کر برگن کاؤنٹی جیل منتقل کردیا گیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  تفتیش کار ضبط شدہ رقم اسٹور مالکان کو کم واپس کرنے سمیت دیگر الزامات کی انکوائری کررہے ہیں،مذکورہ الزامات انتھونی پر عائد ہوئے ہیں

    نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے محکمہ تفتیش نے  شیرف انتھونی مرانڈا  کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔تحقیقات کا مرکز مرانڈا کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ،شیشے کی دکانوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں،چرس،بھنگ ضبط کرنے،عطیات کی وصولی اور ضبط شدہ رقم کی جگہ کم رقم دکانداروں کو واپس کرنے سے سمیت الزامات پر ہیں ۔مرانڈا ودیگر افسران نے مئی سے لے کر اب تک 11سو سے زائد غیر قانونی دکانوں کو بند کیا  اور لاکھوں ڈالرز کا کا ممنوعہ سامان ضبط کیا ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ 78 ملین ڈالرز کی غیر قانونی بھنگ برآمد کی ،انہیں آپریشن پر اعتماد ہے۔واضح رہت کہ انتھونی مرانڈا کے خلاف دکانداروں کے وکلا نے شکایت درج کرائی ہے جس پر تھقیقات شروع ہوئی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں گزشتہ شب بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر بنگلہ دیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر محمد یونس نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور بنگلہ  دیش کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا. ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کچھ ہی دیر میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے دوطرفہ ملاقات ہوگی۔وزیرِ اعظم ایرانی صدر عزت مآب مسعود پزشکیان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے "مستقبل کی سربراہی”  کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کے نتائج سے ترقی پذیر ممالک کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز SDGs اور موسمیاتی اہداف کے نفاذ کے لیے مالیاتی خلا اور نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔سیکرٹری جنرل کو جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں۔وزیراعظم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی مہم کی شدید  مذمت کی اور فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کا احتساب کرے۔ وزیر اعظم  نے خودمختار ریاست فلسطین، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا.  وزیر اعظم نے اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے سال 2025-26 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری جنرل گوتیریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی فعال شمولیت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور عوامی اور سماجی تبادلے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیراعظم پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔

    This post was originally published on VOSA.