Category: اہم خبر

  •   نیویارک(ویب ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیوزو سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔وزیراعظم نے مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے عوام سے عوامی روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر اتفاق کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  •   نیویارک(ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔  انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیر اعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔  صدر ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ نیویارک ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےصدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ترکیہ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی،آج اقوام متحدہ میں ترکیہ کے صدر نے انتہائی پرجوش خطاب کیا،ترکیہ کے صدر نے فلسطین کا مسئلہ جس طرح بیان کیا، اس نے پورے ہال میں موجود لوگوں کے دلوں کو چھوا، وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تھیں، ہم نے ان کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  ٹیکساس(ویب ڈیسک)ٹیکساس کے علاقے نارتھ رچلینڈ ہلز پر شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے مرد اور خاتون پر حملہ کردیا جس سے مرد اور خاتون بری طرح متاثر ہوئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعہ نارتھ رچلینڈ ہلز ڈیوس بلیوارڈ کے قریب کراس ڈرائیو پر ہوا ۔واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے مرد اور  عورت کو ہسپتال پہنچانے میں فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد کی ۔نارتھ رچلینڈ ہلز فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  شخص کی حالت تشویشناک ہے۔اس علاقے میں شہد کی مکھیوں کے متعدد چھتے پائے جاتے ہیں اور لوگ کاروبار کرتے ہیں  اوراس بات کو یقینی بنایا جا تا ہے کہ مکھیاں کسی دوسرے کو ڈنک نہ مارے۔افسوس کے ایسا نہیں ہوا اور دو افراد مکھیوں کے ڈنک لگنے سے متاثر ہوئے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹیکساس ایجوکیشن ایجنسی کے کمشنر مائیک موراتھ نے فون کو ایک خلفشار قرار دیا اور کہا کہ یہ طلبہ کی تعلیم کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔

    ٹیکساس(نمائندہ خصوصی)ٹیکساس کے اسکولوں میں طلباء وطالبات کلاس رومز میں موبائل کا استعمال کررہے ہیں اس رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد موبائل فون پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے اور قانون ساز روک تھام کے لیے بل لانے کی تیاری کررہے ہیں۔ٹیکساس ایجوکیشن ایجنسی کے کمشنر نے  قانون سازوں کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کلاس رومز میں موبائل  فونز پر پابندی لگائی جائے۔ٹی ای اے کے کمشنر مائیک مورتھ ٹیکساس سینیٹ کی تعلیمی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور فون کو ایک خلفشار قرار دیا جو طلبہ کی تعلیم کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں پہلے ہی ریاست کے تمام اسکولوں میں ان پر پابندی لگا دیتا۔ اس لیے میں آپ کو اس پر عوامی پالیسی کے معاملے پر غور کرنے کی  رائے دوں گا۔ موراتھ نے ریاستی سینیٹرز کو بتایا کہ حالیہ مہینوں میں اساتذہ کے سروے نے سخت پابندیوں کی حمایت کی ہے۔ ریاستی نمائندے ایلن ٹروکسکلیئر (R-Boerne)نے بیان میں کہا کہ وہ جنوری میں قانون سازی کا نیا اجلاس شروع ہونے کے بعد کلاس روم میں فون پر پابندی کے لیے بل دائر کریں گی۔ٹیکساس اسٹیٹ کی نمائندہ ایلن ٹروکسکلیئر کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے مقننہ کو اٹھانے پر غور کرنا چاہیے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹیکساس میں پیدائشی آتشک کے کیسز میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے،حمل کے دوران سیفیلس کےتین ٹیسٹوں کی ضرورت ،اگر علاج نہ کیا  گیا تو بچوں میں اموات کی شرح 40 فیصد ہوسکتی ہے۔

    ٹیکساس(ویب ڈیسک)2017 اور 2022 کے درمیان پیدائشی سیفیلس کے کیسز کی تعداد میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جس پر ڈاکٹروں کی تشویش بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ ایک بیماری ہے اگر بروقت علاج نہ ہوا تو نئے پیدا ہونے والے بچوں کی اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ بیماری دل دماغ ودیگر اعضاء کو متاثر کرتی ہے۔ڈیلس میں پیدائشی بچوں کے حوالے سے سمٹ ہوئی ۔جس میں ڈیلس کاؤنٹی ہیلتھ  کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سیفیلس جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں 400فیصد اضافہ ہوا جو کہ باعث تشویش ہے ریاستی قانون 2019 میں تبدیل ہوا اور حمل کے دوران سیفیلس کے تین ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔جن خواتین کو ٹیسٹنگ کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا ہے وہ اس کے بارے میں پوچھیں اور نئی ٹیکنالوجی نے ٹیسٹنگ کو بہتر بنایا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اہم ہے اورپینسلن کی گولی سے انفیکشن کا علاج ممکن ہے۔شاٹ نوزائیدہ بچوں میں کمزور یا اس سے بھی بدتر بیماریوں کو روک سکتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو  پیدا ہونے والے بچوں میں اموات کی شرح 40 فیصد ہو سکتی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی میں پالتو جانوروں کو زخمی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کا بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں ٹونی سائمن کے پیش کردہ بل کا مقصد ٹریفک قانون میں ترمیم کرنا ہے، جس کے تحت ان ڈرائیوروں کے خلاف سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا جو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے کسی پالتو جانور کو زخمی یا ہلاک کر دیتے ہیں۔ صرف نیویارک سٹی میں ہی ایک ملین سے زیادہ گھریلو پالتو جانور ہیں۔ انہیں محفوظ رکھنے کے لیے اسمبلی ممبر ٹونی سائمن نے پروٹیکٹ انیملز والکنگ آن دا اسٹریٹ نامی بل کی حمایت کی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ان کا بل دو جماعتی حمایت حاصل کرے گا۔ نئے بل میں پہلی بار پالتو جانور کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہونے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ $100 سے بڑھا کر $500 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری بار خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ $50 سے بڑھا کر $200 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بل میں زیادہ سے زیادہ جرمانہ $150 سے بڑھا کر $750 کیا جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے اقوام متحدہ اجلاس کی کوریج کے لیے پاکستان سے آئے صحافیوں کے اعزاز میں دیا پرتکلف عشائیہ

    نیویارک(نمائندہ خصوصی)نیویارک میں مقیم پاکستانی صحافی اقوامِ متحدہ کے اجلاس کی کوریج کے لیے  پاکستان سے  آئے ہوئے صحافیوں کے وفد کے میزبان بن گئے۔وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سینئر صحافی محمد آصف اور اصفر امام نے اقوامِ متحدہ کے سالانہ اجلاس کی رپورٹنگ کے لیے پاکستان سے آئے ہوئے مختلف نیوز چینل اور اخبارات سے وابستہ صحافیوں  کے اعزاز میں کوئنز کے مقامی ریسٹورانٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس عشائیے میں نیویارک میں مقیم سینئر اور بزرگ صحافی عظیم ایم میاں،محسن ظہیر،معوذ اسد صدیقی،مجیب لودھی، آصف جمال، محمد فرخ  ریاض بابر، عائزہ عرفان اور دیگر بھی شریک تھے۔سینئر صحافیوں نے امریکا میں اردو صحافت کی تاریخ اور مختلف واقعات سے جڑے اپنے تجربات کا احاطہ کیا۔ پاکستان سے آئے ہوئے صحافیوں میں عمران احد خان، محمد علی حفیظ، احمر رحمان خان، رضوان احد خان، سرفراز قائم خانی اور دیگر نے عشائیے کے  منتظمین اور سینئر صحافیوں کی فراغ دلی سے بھرپور میزبانی اور وقتاً فوقتاً رہنمائی کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں ہم وطنوں سے جس قدر محبت اور اپنائیت مل رہی ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک فیملی کی طرح ہیں۔ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں سیکھنے اور آگے بڑھنے کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے94ویں یوم الوطنی کے سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جدہ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی  الشیخ احمد الزہرانی تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض انجم وڑائچ نے کی ۔صدرات کے فرائض سابق وفاقی وزیرچودھری شہبازحسین نے ادا کیے۔مہمان خصوصی ویلفیئر قونصلر شیراز حسین اور  الشیخ احمد الزہرانی تھے۔تقریب سے چوہدری شہباز ،ریاض گھمن، چوہدری اقبال اور چوہدری شفقت نے خطاب کیا ۔اہوں نے خطاب میں کہاکہ حرمین شریفین کی بدولت پاکستانی عوام سعودی عرب سے جذباتی تعلق رکھتی ہے  اور ہر سال یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں اور ہم سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ سعودی عرب ایسے ہی امت مسلمہ کی قیادت کرتا رہے اور مزید ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن رہے ۔ویلفیئر قونصلر شیراز نے سعودی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ،دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات ہیں ۔سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ایک جسم کے اندر دو دلوں کا مانند ہے ۔ہم سعودی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل میں پاکستان کی ایک بڑے بھائی کی طرح مدد کی۔ انہوں نے سعودی یوم الوطنی کو شاندار انداز میں منانے پر خوب سراہا ۔تقریب کے مہمان خصوصی  الشیخ احمد الزہرانی نے منتظمین  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیشہ سے پاکستانیوں نے سعودی عرب کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کے لیے وہ پاکستانیوں بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری اور سماجی شخصیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اختتام پر سب نے ملکر یوم الوطنی کا کیک کاٹا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے  یونیورسٹی کیمپسز میں پھیلنے والی یہود دشمنی سے نمٹنے کے لیے ے سٹی یونیورسٹی آف نیویارک میں پالیسیوں کوتبدیل اور اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔یہ خبر ریاست کے سابق چیف جج جوناتھن لپ مین کی رپورٹ کی صؤرت میں سامنے آئی ہے۔گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے  کیمپس میں یہود مخالف واقعات رونما ہونے پر سابق چیف جج کو سفارشات مرتب کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔سابق چیف جج نے10ماہ تک تحقیات کرکے رپورٹ مرتب کی ہے۔منگل کو شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کیمپسز میں فلسطینی حامی مظاہرین کی درجنوں گرفتاریاں ہوئی، خاص طور پر  اپریل میں نیویارک پولیس نے  سٹی کالج کے ایک کیمپ کو بند کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران لوگوں سے آراء لی گئی جس میں بہت سے لوگوں سے سننے میں آیا کہ  یہود مخالف دشمنی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور نفرت کی شکلوں میں خود کو کیمپس میں غیر محفوظ مھسوس کرتے ہیں ۔ کچھ طلباء نے احتجاج کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا کہ انہیں کلاسوں میں جانے یا کیمپس کی عمارتوں میں داخل ہونے کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑا۔اس دوران  انہیں خدشہ تھا کہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غلط طریقی استعمال کیا اور لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ۔سابق چیف جج نے سفارشات میں حتمی نتیجہ اخذ کیا کہ یہود دشمنی اور امتیازی سلوک کو روکنے اور ان سے نمٹنے کے لیے سٹی یونیورسٹی آف نیویارک موجودہ پالیسیوں اور طریقہ کار  پر نمایاں طور پر نظر ثانی کی جائے اور پالیسوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کیمپسز میں موجود یہوددشمنی اور امتیازی سلوک کی سطح کو سنبھالا جا سکے۔اس حوالے سے گورنر نیویارک نے بیان دیا کہ سٹی یونیورسٹی آف نیویارک میں پہلے ہی کچھ تبدیلیاں کی ہیں لیکن سابق چیف جج لپ مین کی تمام سفارشات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی ۔دوسری جانب پیر کے روز میئر ایرک ایڈمز اور شہر کے دیگر عہدیداروں نے سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے طلباء کے ساتھ ایک گول میز  کانفرنس کی ہے جس میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایف بی آئی ترکی کے بعد اسرائیل، چین، قطر، جنوبی کوریا اور ازبکستان سے متعلق معاملات کی تحقیقات کررہی ہے

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے مئیر ایرک ایڈمز کی عطیہ مہم سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ایف بی آئی اب ترکی کے بعد دیگر 5ممالک سے متعلق تعلقات کی تحقیقات کررہا ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ایف بی آئی 5ممالک سے کن معاملات کو دیکھ رہا ہے ۔ وفاقی تفتیش کار2021 کی مہم کے عطیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تفتیش پھیل رہی ہے۔تفتیش کار یہ شواہد جمع کررہے ہیں کہ 2021 کی میئر مہم نے ترکی کی حکومت سے غیر قانونی طور پر غیر ملکی عطیات وصول کرنے کی سازش کی تھی کیونکہ حفاظتی خدشات کے باوجود فائر ڈپارٹمنٹ پر ایک نئے ہائی رائز ترک قونصل خانے کی منظوری کے لیے دباؤ تھا۔اب ایجنسی نے دیگر5ممالک کے ساتھ تعلقات کو تحقیقات میں شامل کرلیا ہے ۔جن میں اسرائیل، چین، قطر، جنوبی کوریا اور ازبکستان شامل ہیں ۔ان کے ساتھ مئیر اور ان کی انتطامیہ  کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی معلومات حاصل  کی جارہی ہے۔ میئر ایڈمز غلط کام میں ملوث سے انکاری ہیں۔ایڈمز نے برونکس میں ایک ٹاؤن ہال میں غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ اپنے معاملات میں توسیع کی تحقیقات کی تازہ ترین تفصیلات کا حوالہ دیتے نظر آئے اور کہا کہ ہم  ہتھیار ڈالنے والے نہیں ہیں اور میں آپ لوگوں کو بتاتا ہوں۔ میں اس شہر کے لیے لڑنے جا رہا ہوں جیسا کہ میں بطور پولیس افسر شہر کے لیے لڑائی لڑی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)دوسروں کو جان کی حفاظت کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی تلقین کرنے والے ڈاکٹر جے ورما خود سیکس پارٹیوں اور رقص کی پارٹیوں میں شرکت کرتے رہے  اور ساتھ ہی جنسی ادوایات کے استعمال بھی اعتراف کیا۔انہوں نے خفیہ کیمرے  میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں اعتراف کیا تھا جو کہ COVID پالیسیوں کی خلاف ورزی تھی۔محکمہ صحت کے اعلی سطحی اجلاس میں ڈاکٹر جے ورما کو کارپوریٹ ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔یہ خبر میڈیکلSIGA ٹیکنالوجیز کی جانب سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو کو دی گئی اور رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملازمت سے برطرفی کا معلوم ہوا۔فائلنگ میں جزوی طور پر لکھا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈاکٹر جے ورما کو فوری طور پر برطرف کر دیا۔کیونکہ ڈاکٹر ورما کویڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔رپورٹ میں لکھا گیا کہ اب تک 100کارکنوں کو خلاف ورزی پر برطرف کیا جاچکا ہے۔ویڈیو میں سابق سینئر ہیلتھ ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ جب شہر  میں کویڈ کے دوران لوگ گھروں میں تھے اور ماسک کا استعمال کررہے تھے  اور لوگوں کو ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں تو وہ گروپ سیکس پارٹیوں اور دیگر اجتماعات میں شریک ہوتے تھے۔ڈاکٹر ورما  کوویڈیو میں یہ بھی کہتے بھی سنا گیا کہ وہ جنسی استعمال سے متعلق دوائی بھی استعمال کی ہے ۔اس حوالے سے ابھی تک ڈاکٹر جے ورما نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹیزر غیر موثر ہونے پر سوالات اٹھے ہیں کیونکہ یہ ٹیزر وقت پر کام نہیں کرتے مجبورا پولیس کو گولی چلانی پڑتی ہے

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے زیر استعمال ملزمان کو قابو کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹیزر غیر موثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے نئے سوالات اٹھے ہیں کہ اگر ٹیزر موقع پر غیر موثر ہو تو پولیس کے پاس دوسرا آپشن کیا ہے۔ہوا کچھ اس طرح کے  15 ستمبر کو بروکلین میں چاقو سے لیس کرایہ چور کو قابو کرنے کے لیے ٹیزر استعمال کیا گیا تو وہ ٹیزر غیرموثر  پایا گیا۔جس کے بعد حکام کو معلوم ہوا کہ 40فیصد ٹیزر وقت پر ٹھیک طریقے سے نہیں چلتے ہیں۔ پولیس کے باڈی کیمرہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو افسران نے  کرایہ چور ڈیرل میکلز کو قابو کرنے کے لیے ٹیزر کا استعمال کیا تو وہ ٹیزر چلے ہی نہیں تھے۔جس کے بعد افسران نے گولی چلائی۔جس کے نتیجے میں میکلزدو راہ گیر اور ایک افسر زخمی ہوئے ۔ پولیس ایگزیکٹو ریسرچ فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چک ویکسلر نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی پیچیدہ ٹول ہے۔ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہم ٹیزر کے خلاف ہیں ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ اسے استعمال کرتے ہیں تو اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ایک اعلی ہے وہ بھی اس صورت میں  کہ غیرمؤثر نہیں ہوگا اور اگر یہ موثر ہوا تو پھر کیا ایکشن ہو گا ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں فینٹینائل سے لیس فراہم کرنے اور معروف ٹرانس جینڈر سیسیلیا جینٹیلی کو مارنے کا منشیات فروشوں نے اعتراف کرلیا ہے۔دونوں منشیات فروشوں نے بروکلین کی وفاقی عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔وفاقی استغاثہ نے نیویارک بریون پیس کے دفتر کے مشرقی ضلع کے امریکی اٹارنی کے مطابق44 سالہ مائیکل کوئلان نے بروکلین کی وفاقی عدالت میں ہیروئن اور فینٹینائل تقسیم کرنے  کا  جرم قبول کرلیا ہے۔ 52 سالہ انتونیو وینٹی نے بھی جرم کا اعتراف کیا ہے ۔ استغاثہ نے کہا کہ ان افراد نے اعتراف کیا کہ وہ جینٹیلی کی موت کا سبب بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹ میسجز، سیل سائٹ کے ڈیٹا اور دیگر شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ بروکلین کے رہائشی کوئلان نے لانگ آئی لینڈ کے رہائشی وینٹی کو منشیات فراہم کی تھیں۔ پھر وینٹی نے منشیات  جینٹیلی کو فروخت کردی تھیں۔قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کوئلان کے گھر کی تلاشی کے دوران فینٹینائل کے سینکڑوں چھوٹے تھیلے، ایک ہینڈگن اور گولہ بارود بھی برآمد کیے۔استغاثہ کے مطابق جینٹیلی ایک سابقہ ​​سیکس ورکر تھی لیکن اس نے یہ کام چھوڑ کر دوسرے ٹرانسجینڈر لوگوں کے ساتھ ساتھ جنسی کارکنوں اور ایچ آئی وی والے لوگوں کے لیے ایک سرکردہ وکیل بن گئی تھی۔ اس نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں زیر زمین بال روم ڈانس سین کے بارے میں ایف ایکس ٹیلی ویژن سیریز پوز میں بھی کام کیا تھا۔توقع ہے کہ کوئلان کو جنوری میں سزا سنائی جائے گی اور وینٹی کو اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی۔ دونوں افراد کے وکلاء نے پیر کو تبصرہ کرنے والے ای میلز کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • برونکس میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو گولی لگنے سے زخمی ، نیویارک پولیس کو شہری کو ٹرک کے نیچے کچلنے والے ڈرائیور کی تلاش

     نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن سب وے پر 29سالہ شخص کی پیٹھ میں چاقو گھونپنے والے مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ملزم نے گزشتہ ہفتے سب وے اسٹیشن کی سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے29سالہ شخص کی پیٹھ میں چاقو گھونپ دیا تھا۔نیویارک پولیس نے 27 سالہ ریمنڈ کوک کو کو فرسٹ اور سیکنڈ ڈگری حملہ اور چوتھے درجے کے مجرمانہ ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا  تھا ۔حکام کا کہنا ہے کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے دونوں آپس میں ٹکرا گئے تھے جس پر جھگڑا ہوا ۔جس پر27ملزم نے چاقو سے وار کیا تھا۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقےبرونکس میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجس میں 44 سالہ شخص کو پیٹ میں گولی مار کر بٹوا چھین لیا گیا۔برونکس کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 44 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جیکسن ایونیو اور 156ویں اسٹریٹ کے قریب صبح 9:30 بجے کے بعد واقعہ پیش آیا۔ملزم نے  سیاہ لباس اور چہرے پر سیاہ ماسک پہنے ہوئے تھا، واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو پیٹ میں گولی لگی اور اس کا بٹوا بھی چھین لیا گیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دریں اثناءنیویارک کے علاقے برونکس میں ٹرک نے شہری کو کچل ڈالا جس سے شہری کی موت واقع ہوگئی ۔اور ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ۔واقعہ برونکس ووڈ ایونیو اور ای 229 ویں اسٹریٹ پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک 64 سالہ شخص ای 229اسٹریٹ سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اچانک تیز رفتار ٹرک نے شہری کو کچل ڈالا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔اور ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ دورے میں شریک ہیں۔وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلقہ ایس ڈی جیز مومنٹ 2024، سلامتی کونسل کی لیڈرشپ فارپیس کے عنوان سے ہائی لیول اوپن ڈیبیٹ اور بڑھتی ہوئی سطح سمندر سے ممکنہ خطرات پر اعلی سطحی اجلاس میں شرکت اور گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم نیویارک میں امریکہ-پاکستان بزنس کونسل اور پاکستانی بینکرز کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور ان کو حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمون یانگ ، یورپیئن کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈر لیئن سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بِل گیٹس، عالمی بینک کے صدر اجے بانگا اور عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم فلسطین کے صدر محمود عباس سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں فلسطین میں جاری صہیونی ظلم و جبر کو روکنے اور عالمی برادری کو اس زمرے میں اقدامات کو تیز کرنے کیلئے آمادہ کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ وزیرِ اعظم دوست ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، برونائی دار السلام کے سلطان حسن البلقیہ کی جانب سے برونائی کے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 40 سال مکمل ہونے پر دیئے جانے والے ظہرانے اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے بنگلہ دیش کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم اپنے دورہ امریکہ میں عالمی رہنماؤں کے سامنے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ممالک کے مسائل، خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں، عالمی معاشی نظام و مقروض ممالک کے مسائل، کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے و ظلم و جبر اور اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے حوالے سے آواز اٹھائیں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے ایک رہائشی کی ایسترن ایکوائن اینسیفلائٹس (EEE) سے موت واقع ہو گئی، جو ریاست میں تقریباً ایک دہائی بعد پہلا تصدیق شدہ انسانی کیس تھا۔ گورنر کیتھی ہوکل کے دفتر کے مطابق اس کیس  کی ستمبر کے آخر میں تصدیق ہوئی تھی اور متاثرہ شخص کا تعلق السٹر کاؤنٹی سے تھا۔ نیویارک کے محکمہ صحت کے وڈس ورتھ سینٹر نے 20 ستمبر کو کیس کی تصدیق کی، اور اب کاؤنٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔یہ کیس اگست کے آخر میں لانگ آئی لینڈ پر ایک مچھر کے نمونے میں EEE وائرس کی تصدیق کے تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا۔ ایسترن ایکوائن اینسیفلائٹس ایک نایاب لیکن خطرناک وائرل انفیکشن ہے،جو  مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور یہ دماغ کی سوزش کا سبب بنتا ہے۔گورنر ہوکل نے کہا کہ نیو یارک کے شہریوں کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ EEE کے پہلے تصدیق شدہ انسانی کیس کے بعد، میری انتظامیہ نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ریاستی سطح پر اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مریض کی موت کی تصدیق کے بعد، ہم ان کے خاندان کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ گورنر کے دفتر کے مطابق، مچھر کے اسپرے کا عمل ستمبر 30 سے نومبر تک جاری رہے گا، اور اس دوران پارکوں کے اوقات اور کیمپنگ کی دستیابی کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر، ڈاکٹر اشوی واسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ واسن نے 2022 میں ہیلتھ کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور ان کے دور میں نیویارک سٹی کو کئی صحت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز، ایم پوکس (Mpox) کے پھیلاؤ، اور شہر میں ذہنی صحت کے بحران شامل ہیں۔میئر ایرک ایڈمز نے ڈاکٹر واسن کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  کہ میں ڈاکٹر واسن کا نیویارک سٹی کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان کی ذہنی صحت کے ماہر کی حیثیت سے مہارت اور پبلک ہیلتھ میں تربیت ہمارے شہر کے لیے گزشتہ ڈھائی سالوں میں نہایت اہم ثابت ہوئی ہے۔ڈپٹی میئر برائے ہیلتھ اور ہیومن سروسز، این ولیمز-آئسوم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر واسن کے دور میں ایک صحت مند شہر بنے اور ہم شہر کے لیے ان کی  خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں سال کے آخر تک ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ منتقلی کا عمل ہموار ہو۔ڈاکٹر واسن کے استعفے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں نیویارک سٹی کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ ان میں نیو یارک پولیس کے  سابق کمشنر ایڈورڈ کبان اور میئر ایرک ایڈمز کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ شامل ہیں۔ ایڈمز کی انتظامیہ کو اس وقت متعدد وفاقی تحقیقات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں استعفوں کی یہ لہر سامنے آئی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • سعودی عرب(زکاء محسن)سعودی عرب آج اپنا 94 واں قومی دن منا رہا ہے جسکے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات جاری ہیں جن میں سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی بھی شرکت کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے دارالحکومت ریاض سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا یے جبکہ ائیر شوز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مسافر بردار طیاروں سمیت جنگی جہاز شریک ہیں آسمان میں جہاز مختلف فارمیشن بناتے ہوئے خطرناک کرتب دیکھا رہے ہیں اور گھن گرج میں رنگ چھوڑ کر آسمان کو رنگین بنا رہے ہیں جبکہ بلندو بالا عمارتوں کو بھی خوبصورت تھری ڈی لائٹس سے مزین کر دیا گیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میئر ایرک ایڈمز نے بروکلین میرین ٹرمینل اور ان ووڈ گرین وے کے لیے 260 ملین ڈالر کے وفاقی گرانٹس حاصل کرلیے ہیں۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کلائمٹ ویک کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ نے بائیڈن-ہیرس انتظامیہ سے مزید 260 ملین ڈالر کے گرانٹس حاصل کیے ہیں۔ یہ گرانٹس امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے جاری کیے ہیں، جو نیویارک سٹی میں اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعمیر میں کام میں آئیں گے، یہ فنڈز بروکلین میرین ٹرمینل کو جدید بنانے اور ان ووڈ گرین وے کی تعمیر کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔  فنڈنگ کا اعلان کرتے ہوئے ایرک ایڈمز نے کہا کہ نیویارک سٹی کی کلائمٹ ویک کا آغاز کرنے کا اس سے بہتر طریقہ نہیں ہوسکتا تھا۔  وفاقی حکومت کی یہ سرمایہ کاری دراصل نسل در نسل سرمایہ کاری ہے۔ یہ تعمیراتی منصوبے شہر کی ترقی اور ٹرانسپورٹیشن کے نظام کو بہتر اور مزید پائیدار بنائیں گے۔  حالیہ فنڈنگ کو شامل کرکے ایڈمز انتظامیہ کی فیڈرل انفراسٹرکچر فنڈنگ ٹاسک فورس نے اب تک کل 2.37 بلین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اہلخانہ کے ہمراہ کثیر تعداد میں شریک ہوئی، امریکااور پاکستان کے  قومی ترانے بجائے گئے، معروف  ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر انعام الحق اور  ماہرِ تعلیم ڈاکٹر  فاخرہ حق کو  خدمات  پر ایوارڈ  سے نوازا گیا

    نیویارک(بیورو رپورٹ)پاکستانی سوِک ایسو سی ایشن آف اسٹیٹن آئی لینڈ نے پاکستان کا ستتر واں جشنِ آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا۔ رچمنڈ میں واقع  اسنب ہاربر کلچرل سینٹر میں پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کے جشن کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں  پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنی اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شریک ہوئی ۔روایتی طور پر ابتداء میں امریکا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے تو بچوں نے دونوں ممالک کے پرچم لہرائے۔ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری سعدیہ ملک نے پریذیڈنٹ ڈاکٹر خالد کا تعارف پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تہذیب یافتہ قوم ہیں اورہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ اپنی کمیونٹی کو آگے لے کر آئیں.

    یومِ آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اسمال بزنس اوونرز خواتین  نے دیدہ زیب مشرقی ملبوسات اور جیولری کے  اسٹالز لگائے۔اس موقع پر سانحہ نائن الیون اور  قیام ِ امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کی یاد میں چند لمحات کی خاموشی اختیار کی گئی۔یومِ آزادی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے تعلیم،صحت،کاروبار  کے شعبوں سمیت تہذیب و ثقافت اور بین المذاہب ہم  آہنگی کے فروغ میں اہم کردار اداکیا ہے ۔یومِ آزادی کی تقریب میں بچوں کے لیے بھی خوب تفریحی کا ساماں تھا، جمپنگ کیسل دیکھ کر تو  بچوں کی  موجیں ہوگئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظہر نے معروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر انعام الحق اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر فاخرہ حق کو ان کی خدمات پر ایوارڈ دیا اور گلدستہ پیش کیا۔تقرب کے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر انعام الحق نے کمیونٹی کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مظہر اور ڈکٹر خالد میرے لیے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں،ایسوسی ایشن نے سب کو اکھٹا ہونے کا موقع  فراہم کیا۔پاکستان کے جشنِ آزادی کے دوران موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔مقامی  گلوکار نے دل دل  پاکستان سنا کر شرکاء کا لہو گرمایا۔تقریب میں شریک فریش کلز پارک کے ایڈمنسٹریٹر مارک  مرفی نے  اپنے زندگی کے کچھ  تجربات بیان کیے۔پاکستانی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور  پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔اس موقع پر موسیقاروں کے گروپ نے مختلف وائلن کے تار چھیڑ کر خوبصورت دُھنیں حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیں۔پاکستانی سوک ایسو سی ایشن آف اسٹیٹن آئی لینڈ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب میں مختلف محکموں اور شعبہ جات سے وابستہ پاکستانی امریکن پروفیشنلز بھی شریک ہوئے۔ نیویارک سٹی کے میئرایرک ایڈمز کے سینئر ایڈوائزر  احسن چغتائی  نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ  آگے  بڑھنے کی لگن  و جستجو اور دل سے محنت کی جائے تو کامیابی ضرور مقدربنتی ہے ۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صد رڈاکٹر خالد  نے نیویارک پولیس میں  تعینات پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر عدیل رانا کو کمیونٹی کا فخر قرار دیا جبکہ شرکاء سے خطاب میں  انسپکٹر عدیل رانا کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کی زمہ داری ہے کہ کمیونٹیز کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دیں۔یومِ آزادی کی تقریب میں کونسل وومن کمیلا ہینکس  بھی شریک ہوئی اور ایسو سی ایشن کی پیشہ وارانہ  خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ جات میں پاکستانی پروفیشنلز کی موجودگی ایسو سی ایشن کے بنیادی کردار  کی دلیل ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پولیس چیف جوزف گلوٹا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے ہر شعبے کی طرح  پولیس میں بھی اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔جشنِ آزادی کی تقریب کے شرکاء کے لیے مزے مزے کے مختلف پکوان سے مزین بوفے بھی سجایا گیا تھا،قبل ازیں اسٹیٹن آئی لینڈ کے ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل مک مہن نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز کا ساتھ کافی پرانا تعلق ہے اور اس تقریب میں شرکت باعثِ اعزاز ہے۔اس موقع پر نوجوان مقامی گلوکارہ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگاکر سحر طاری کردیا۔یومِ آزادی کی مناسبت سے خوبصورت کیک بھی تیار کروایا گیاتھا، اس سے قبل امریکی آفیشلز نے حاضرین سے خطاب میں انھیں یومِ آزادی کی مبارکباد دی،ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کمیونٹی نے شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سٹیزن شپ، پاسپورٹ کے اجراء اور ٹیکس ریٹرن  کے مسائل کے حل  کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔تقریب کے اختتام سے قبل موسیقی  کی محفل سجی تو حاضرین اپنے پسندیدہ  گیت سن کر جھوم اٹھے۔آخر میں نیویارک کے گورنر آفس کی طرف سے  پاکستانی سوک ایسو سی ایشن آف اسٹیٹن آئی لینڈ کو تعریفی سند پیش کی گئی جبکہ تقریب میں شریک دیگر نمایاں شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)توقع ہے کہ صدر جو بائیڈن منگل کی صبح  جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ اقوام متحدہ  میں عالمی رہنما دنیا میں درپیش مسائل پیش کریں گئے تاکہ ان کا حل نکالا جاسکے  اور مل جل کر کام کریں اس کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کو جدید بنانے  اور مستقبل کے خطرات  و مسائل سے نمٹنے پر بات ہوگی۔۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما نیویارک میں جمع ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک سال قبل انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کے بارے میں عالمی خطرے کی گھنٹی بجائی تھی ۔عالمی رہنماؤں کے اعلی سطح کے اجلاس شروع ہونے سے دو روز قبل اتوار کو ایک اجلاس منعقد ہوا ۔دو روزہ سربراہی اجلاس کے اہم نتائج  میں 42 صفحات پر مشتمل مستقبل کا معاہدہ شامل ہے  جو اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ کی طرف سے اتفاق رائے سے پیش کیا گیا ۔ روس نے مخالفت کی  اور روس کی تجویز کردہ ترامیم  سے معاہدے پر اثر پڑا ۔یہ معاہدہ تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی سے مصنوعی ذہانت اور اقوام متحدہ اور عالمی اداروں میں اصلاحات کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک خاکہ ہے۔ اس کا اثر اسمبلی کے 193 رکن ممالک کی طرف سے اس کے نفاذ پر منحصر ہوگا۔اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ رہنماؤں کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ آیا یہ ایک اور میٹنگ ہوگی جہاں وہ محض زیادہ تعاون اور اتفاق رائے کی بات کریں گے۔ اگر وہ یہ موقع گنوا دیتے ہیں تو میں نتائج کے بارے میں سوچ کر کانپ جاتا ہوں۔ ہمارا اجتماعی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔”

    This post was originally published on VOSA.

  • وفاقی ایجنسی نے سابق کمشنر ایڈورڈ کبان کے بعد موجودہ عبوری کمشنر ڈونلون کے گھر چھاپہ مار کر حساس نوعیت کا ریکارڈ قبضے میں لیا تھا

    نیویارک(ویب ڈیسک)تھامس ڈونلون کو نیویارک پولیس میں ملازمت اختیار کیے ایک ہفتہ ہی گزرا تھا کہ وفاقی ایجنسی نے ڈونلون کے گھر پر چھاپہ مار کر حساس نوعیت کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔اس سے قبل ایڈورڈ کبان کے گھر پر بھی کارروائی ہوئی تھی جس پر انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔اس کارروائی سے پہلے بہت سارے نیویارک کے سیاست دان اور مشیر ڈونلون کی تعیناتی پر تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے اور مختلف جگہوں پر ڈونلوں کا ہی زکر ہورہا تھا ۔دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ جب سے وفاقی ایجنسی نے ڈونلون کے گھر پر کارروائی کی ہے اس کے بعد سے سیاست دان اور مشیر مزید بات یا تبصرہ کرنے پر احتیاط  سے کام لے رہے ہیں۔سیاسی مشیر ہانک شینکوف نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ڈونلون نے ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے میں کام کے دوران خفیہ دستاویزات کیوں پاس رکھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عارضی پولیس کمشنر کو محکمے میں استحکام لانا تھا یہ بھی ہو سکتا ہے یہ سب کچھ اس کے بالکل برعکس ہو اور میئر کے پاس فی الحال اس عبوری کمشنر کو لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ چیزیں مکمل طور پر قابو سے باہر ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • سٹی کونسل مین فرانسسکو مویا  نے قانون سازی پر زور دیا اور کہا کہ جلد ہی فحاشی کے خاتمہ کے لیے بل پیش کیا جائے گا

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنزسے بازار حسن کے خاتمہ کے لیے مکینوں نے آواز بلند کی تو دوسری جانب نیویارک سٹی کونسل مین فرانسسکو مویا بھی میدان میں آگئے ہیں انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ فحاشی کا کاروبار ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے وہ جلد ہی اس حوالے سے بل تیار کرکے کونسل میں پیش کریں گئے ۔انہوں نے کہا کہ  متوقع قانون سازی  اسپاس سے نمٹنے کے لیے کاروباری لائسنسنگ کو لازمی قرار دے گا ۔یہ اسپاس نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے معائنے کے تابع ہوگا ۔قانون   ناجائز اسپاس کو بند کر دے گا جو فحش حرکات میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بل عوامی تحفظ کو محفوظ بنائے گا اورانسانی اسمگلنگ کو روکے گا اور یہ  کے ایسی صنعت کو ریگولیٹ کرنے میں مدد  دے گا جو برسوں سے ریگولیٹ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بل کو ابھی بھی کافی اسپانسرز جمع کرنے اور سماعت کے عمل سے گزرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب کوئنز کے مکینوں نے کوئنز کے دو اسکولوں  کے قریب مبینہ طور پر 24 گھنٹے چلنے والے کوٹھے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔نیویارک سٹی کونسل کے سابق رکن ہیرام مونسیریٹ کے مطابق یہ کوٹھے PS 19 اور PS 307 کے درمیان ایک بوڈیگا کے پیچھے کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لہذاہمیں سیاسی بیان بازی کی ضرورت نہیں۔  ہمیں پولیس والوں، مشیروں اور اس کمیونٹی کے لیے بڑے پیمانے پر مداخلت کی ضرورت ہے۔نیویارک پولیس کو اب کوٹھے  بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روزویلٹ ایونیو کوریڈور کو لاقانونیت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے سمٹ آف دا فیوچر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہےجو امن و سلامتی کو فروغ دینے اور عالمی یکجہتی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔فلیمون یانگ نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں کہا کہ ہم سب یہاں آج عالمی برادری کے نمائندے کے طور پر جمع ہوئے ہیں، اس وقت ہمیں بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، جو فوری اور اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں سمٹ آف دی فیوچر ایک اہم سنگ میل ہے، یہ ایک پائیدار، منصفانہ اور پُرامن عالمی نظام کی بنیادیں رکھنے کے لیے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ یہ معاہدہ  بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دیںے، پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کو تیز کرنے، ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کرنے، عالمی یکجہتی کے جذبے کو آگے بڑھانے، آنے والی نسلوں کو جنگ کی تکلیف سے بچانے اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تو آئیے، امن، سلامتی، پائیدار ترقی، اور مالی استحکام کی حمایت کرنے والے اس معاہدے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔ اور روشن مستقبل کی طرف اپنے سفر کو تیز کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی میٹرو پولیٹین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے کیپیٹل پلان کے تحت بروکلین اور کوئینز کے درمیان انٹربورو ایکسپریس لائٹ ریل منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے پیش کیے جانے والا ایم ٹی اے کا 68 ارب ڈالر کا یہ کیپیٹل پلان بروکلین اور کوئنز کے درمیان ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ جسے آگے بڑھانے کے لیے میٹرو پولیٹین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تعمیراتی کام شروع کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ یہ پلان ایم ٹی اے کی پانچ سالہ ترجیحات پر مبنی ہے، جو بروکلین کے برج سے شروع ہو کر کوئینز کے جیکسن ہائٹس تک جائے گا۔ یہ ایم ٹی اے کی پہلی لائٹ ریل لائن بھی ہوگی، جو موجودہ فریٹ ریل ٹریکس پر چلے گی۔ اس پلان کو وکلا نے تجویز کیا تھا، جس کا مقصد کورونا وبا کے بعد سفر میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنا ہے، کیونکہ اب بروکلین اور کوئینز کے رہائشی کام کے لیے مین ہٹن کے بجائے دوسرے علاقوں میں بھی سفر کر رہے ہیں۔  لہذا یہ منصوبہ مستقبل میں ان  مسافروں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • پنسلوانیا (ویب ڈیسک) پنسلوانیا کی یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔زیادتی میں اوبر ڈرائیور کے ملوث ہونے کی گواہی دی گئی ہے ۔ پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق طالبہ نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ اوبر ڈڑائیور نے کیمپس کے اندر زیادتی کی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔واقعہ ولانووا یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسے کامنز کے رہائشی ہال کمپلیکس میں رات کے وقت اوبر ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی نے بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ ضروری کام مکمل کرنے کے بعد اوبر گاڑی لے کر یونیورسٹی واپس آئی تو ڈرائیور یونیورسٹی کے اندر داخل ہوا اور کیمپس میں ہی زیادتی کی ۔پولیس نے ڈرائیور کی شناخت کر لی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔اوبر ایجنسی نے بیان جاری کیا کہ جنسی حملہ ایک تباہ کن جرم ہے جس کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس سے ہم حیران ہیں اور جیسے ہی ہمیں اس کی اطلاع ملی ڈرائیور پر پابندی لگا دی۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں گے جو ہم کر سکتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں مسلح افراد نے یہودی سے قیمتی ہار چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔کمیونٹی واقعہ کو نفرت انگیز کے طور پر سمجھ رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مین ہٹن میں یہودی جوڑا گھوم رہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے تعاقب کیا اور انہیں ایسٹ 90 ویں اسٹریٹ اور اپر ایسٹ سائڈ پر تھرڈ ایونیو پر روکا اور قیمتی ہار چھین کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے ایک نے بھاگنے سے پہلے یہود مخالف تبصرہ کیا۔ہار کی قیمت  بتائی نہیں گئی ہے ۔پولیس تفتیش کررہی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کوئنز میں10سال بعدٹیکسی سے گر کر ٹرک کے نیچے آکرملازم جاں بحق

    نیویارک (ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں کم عمر لڑکا جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفولک کاؤنٹی میں ایک ٹرک نے گریٹ ایسٹ نیک روڈ سے ریل روڈ ایونیو کے قریب ایس یو وی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد ٹڑک ریڈ لائٹ سے ٹکرایا اور الٹ گیا جس سے 17سالہ رلی گوٹ جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوئے ۔چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے کوئنز میں کام کے دوران ٹیکسی کی صفائی کے دوران ملازم نیچے گرا اور65ہزارپاؤنڈ کے ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ۔حادثے کے وقت وہ ڈیوٹی پر اکیلا تھا۔جاں بحق شخص کی شناخت54سالہ رچرڈ ایریکو کے نام سے ہوئی ہے۔ایریکو ٹرک سے کیوں گرا یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا، لیکن صفائی کے کارکنان معمول کے مطابق ٹیکسی کے دروازے کھلے رکھنے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔سٹی سینی ٹیشن کمشنر جیسکا ٹِش نے متاثرہ کے لواحقین کو تسلی دی پھر میئر ایرک ایڈمز کو  ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔مئیر ایڈمز نے بیان میں کہا کہ ہمارا محکمہ صفائی کارکن رچرڈ ایریکو کے نقصان پر سوگ کا اظہار کرتا ہے اور ایریکو نے دل سے خدمت کی ہے اس  لیے فخر  کی بات ہے اور تمام نیو یارک والے اس کے خاندان کے لیے دعا کریں۔یہ تفتیش NYPD کے کولیشن انویسٹی گیشن اسکواڈ کے ذریعے کی جا رہی ہےجو کہ معمول کی بات ہے۔ آخری صفائی کارکن 2014 میں لائن آف ڈیوٹی حادثے میں مارا گیا تھا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز سے پولیس نے مشکوک کار کا تعاقب کرنا شروع کیا جو لانگ آئی لینڈ پر جاکر رکا کیونکہ پولیس نے فائرنگ کرکے مشتبہ شخص کو مار دیا اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے نگرانی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایک کار ہکس وِل روڈ اور سن رائز ہائی وے کے قریب ٹکرا گئی تھی جب پولیس تعاقب کررہی تھی ۔ناساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ افسران نے فرد کو کار سے باہر نکالنے کی کوشش کی اس دوران گولی چل گئی اور وہ شخص  مارا گیا ۔رائڈر نے کہا کہ ناساؤ کاؤنٹی کے پانچ پولیس افسران اور دو نیویارک پولیس کے افسران اور ایک شہری زخمی ہوئے ۔جن کا علاج جاری ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ریاستی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ السٹر کاؤنٹی میں وائرس کا پتہ چلا اور 2015 کے بعد نیویارک میں یہ پہلا کیس ہے۔

    نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک ریاست میں تقریباً ایک دہائی میں ایسٹرن ایکوائن انسیفلائٹس کا پہلا کیس رپورٹ  ہوا ہے ۔نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے کہا کہ السٹر کاؤنٹی میں مچھروں سے پیدا ہونے والے نایاب وائرس کا پتہ چلا ہے اور متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صحت کے حکام نے بتایا کہ السٹر کاؤنٹی کا محکمہ صحت فی الحال اس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے جو کہ نیویارک ریاست میں 2015 کے بعد سے تصدیق شدہ EEE کا پہلا کیس ہے۔نیو یارک اسٹیٹ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر جیمز میکڈونلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی ایکوائن انسیفلائٹس مچھروں سے پھیلنے والی ایک سنگین اور مہلک بیماری ہے جس کی کوئی ویکسین نہیں ہے۔اگرچہ درجہ حرارت ٹھنڈا ہو رہا ہے اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں اب بھی  خطرہ ہیں اور نیویارک والوں کو محتاط رہنا چاہیے۔

    This post was originally published on VOSA.