Category: اہم خبر

  • نیویارک(ویب ڈیسک)وفاقی ایجنٹس نے نیو یارک پولیس کے نئے عبوری کمشنر ٹام ڈونلوں کے گھر پر چھاپہ مارا اور متعدد مواد قبضے میں لے لیا۔ یہ واقعہ نیو یارک سٹی کے سابق پولیس کمشنر کے استعفے کے تقریباً دو ہفتے بعد پیش آیا۔ڈونلوں نے ہفتہ کی رات تصدیق کی کہ ایف بی آئی نے ان کے اپر ایسٹ سائیڈ کے گھر کی تلاشی لی یہ مواد اسی تلاشی کے دوران قبضے میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق، یہ چھاپہ ڈونلوں کے قومی سلامتی کے سابقہ کام سے متعلق تھا، جو ان کی حالیہ تقرری سے قبل کا تھا۔ وفاقی تفتیش کار اس بات کی تحقیق کر رہے  تھے کہ آیا ڈونلوں نے اپنی ملازمت کے دوران کوئی بھی خفیہ دستاویزات یا حساس مواد غیر مناسب طریقے سے اپنے گھر میں محفوظ کیا یا نہیں۔ اس تلاشی کا تعلق سٹی ہال، مئیر ایرک ایڈمز کے ماضی کے چند فنڈ ریزنگ معاملات، یا نیو یارک پولیس کی دیگر وفاقی تحقیقات سے نہیں تھا۔ فی الحال، اس تلاشی کے سلسلے میں کوئی الزامات عائد نہیں کیے گئے، اور ڈونلوں پر کسی بھی غلط کام کا الزام نہیں لگایا گیا۔ مئیر ایڈمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام ٹیم کے اراکین کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیش میں مکمل تعاون کریں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں تقریب سالگرہ بروکلین کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منائی گئی۔تقریب میں پارٹی کے عہدیداروں،کارکنوں اور کمیونٹی نے بھرپور  شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام نیو یارک کے علاقے بروکلین کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں سالگرہ کی تقریب شاندار انداز میں منائی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے عہدیداروں، کارکنوں اور حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں رسول ؐ کی شان میں گلہائے عقیدت بھی پیش کئے  گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی امتیاز پیرزادہ تھے جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر ٹیکساس سے تشریف لائے۔ جبکہ پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے سینئر پارٹی رہنما جاوید اختر بھی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔انہوں نے اپنی تقریر میں بلاول بھٹو کی قیادت اور پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔پی پی پی امریکہ کے صدر خالد اعوان اور نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نہایت کم عمری میں سیاست میں قدم رکھا اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے انتھک محنت کی۔ خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ نہ صرف ان کی ذاتی خوشی کا موقع ہے، بلکہ یہ دن پارٹی کے لیے ایک نئے عزم اور اتحاد کا مظہر بھی ہے۔ تقریب میں شریک دیگر پارٹی رہنماؤں  نے بھی  بلاول کی جمہوری جدوجہد، عوامی حقوق کے دفاع اور پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔تقریب میں پارٹی کے دیگر نمایاں رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے بلاول بھٹو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں شرکا نے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور دعا کی کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرتے رہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکا نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے لیے نئے جوش اور ولولے کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • اوہائیو کے پادری 6 جنوری2021کو کیپٹل ہل پر غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کے لیے لوگوں کو اکسارہے تھے اور بیل ہارن بجاکر ہجوم کو ترغیب دے رہا تھا

    واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی عدالت نے کیپٹل ہل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ٹرمپ کے حامی اور اوہائیو کے پادری 59سالہ ولیم ڈنفی کو ڈھائی سال قید10ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔امریکی محکمہ انصاف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مجرم ولیم 6 جنوری 2021 کو  لوگوں مشتعل کرنے کے لیے بیل ہارن کا استعمال کررہا تھا تاکہ وہ کیپٹل ہل میں غیر قانونی طریقے سے گھس جائیں۔مجرم اور اس کے ساتھیوں کے اقدامات سے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل پڑا تھا یہ اجلاس 2020 کے صدارتی انتخابات سے متعلق انتخابی ووٹوں کا پتہ لگانے اور ان کی گنتی کے لیے بلایا گیا تھا۔ ڈنفی کو جنوری میں دو سنگین الزامات کے تحت بھی سزا سنائی گئی تھی۔استغاثہ کے مطابق ڈنفی نے دسمبر 2020 میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وارسا اوہائیو میں اپنی جماعت کو بتایا گیا تھا کہ حکومت ظالم ہے  حکومت آپ سے ڈرتی ہے ۔ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے انہیں ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں دی۔کیپٹل ہل پر حملے کے دوران  ڈنفی مبینہ طور پر ہجوم کو بتاتا ہے کہ الیکشن چوری ہو گیا ہے۔یہ الیکشن ہماری ناک کے نیچے سے چوری کر لیا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام اٹھ جائیں۔ اٹھو۔ اٹھو۔ آج وہ دن ہے جب ان منتخب عہدیداروں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ہم سے اب کھیلا نہیں جاسکتا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیو یارک (ویب ڈیسک) وفاقی حکام نے ڈائریکٹر آف اسائلم سیکر آپریشنز کو جوابات کے لیے طلب کرلیا ہے اور انہیں ہدایات کی گئی ہے کہ وہ ضروری دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں تاکہ مختلف سوالات کے جوابات دے سکیں۔مولی شیفر نیویارک میں ڈائریکٹر آف اسائم سیکر کے فرائض سرانجام دیتی ہیں ۔ایسے لوگ جو امریکا میں سیاسی پناہ چاہتے ہیں مولی ان امور کی نگرانی کرتی ہیں۔وفاقی حکام نے درکار سوالات کے جوابات دینے کے لیے طلب کیا ہے ۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ وفاقی حکام کیا معلومات حاصل کر رہے ہیں یا آیا یہ عرضی ایڈمز کے گرد گھومنے والی متعدد جاری وفاقی تحقیقات سے متعلق ہے جو کہ ڈیموکریٹ کے پہلی مدت  کے مئیر اور سابق پولیس کپتان ہیں۔اطلاعات ہیں کہ نوٹس ملنے کے بعد شیفر نے جوابات دینے کے لیے تیاری کی ہے اور ڈپٹی مئیر میئر برائے مواصلات فیبین لیوی کو کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔اس حوالے سے لیوی نے تحقیقات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ لیوی نے ایک مسیج میں لکھا کہ ہم ٹیم کے تمام ارکان سے کسی بھی  انکوائری  میں مکمل تعاون کی کرنے کی توقع رکھتے ہیں اورمولی شیفر ہماری ٹیم کا ایک لازمی حصہ ہے اور نیو یارک کے لوگوں کو ڈیلیور کرنے کے لیے ہر روز سخت محنت کی ہے۔ لیوی نے تصدیق کی ہے کہ شیفر پر کسی غلط کام کا الزام نہیں لگایا گیا۔ وفاقی استغاثہ اکثر شواہد اور ممکنہ گواہوں کی تلاش میں پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ جسے  طلب کیا گیا ہے اس نے کوئی جرم کیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیوجرسی(نمائندہ خصوصی)ریاست نیوجرسی کے علاقے پیٹرسن کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو پاکستانی خواتین جھلسنے  کے باعث جاں بحق ہوگئیں ۔پیٹرسن  کے علاقے سیونٹی ون نارتھ  سیونتھ اسٹریٹ پرواقع ایک رہائشی عمارت میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ڈھائی بجے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔شہر کے میئر  آندرے سیئج کے مطابق افسوس ناک حادثے میں پاکستانی خواتین جاں بحق ہوئیں جن  میں 57 سالہ ثمینہ صدیقی اور 61 سالہ راحیلہ مشتاق میں شامل ہیں۔آگ لگنے کے دوران ایک دو افراد فوری طور پر عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے  جبکہ فائر الارم بجنے سے  ایک خاتون اور ان کا پالتو کتا بچ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت جلنے کی وجہ سے 17 افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔حکام پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا ہے ۔حادثے میں جاں بحق دونوں پاکستانی خواتین  کی میتیں میڈیکل ایگزمینر کی تحویل میں ہیں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد دونوں متوفی خواتین کو پیر23ستمبر کو نیوجرسی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک شہر کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے سست رسپانس کا ریکارڈ قائم کردیا

    نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں بے ہنگم ٹریفک سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک سے شہر کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں  کو  بروقت پہنچنے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں یہی وجہ ہے ریسپانس ٹیموں نے سست ریسپانس ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جو کہ  نیویارک شہر  کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق شہر نے ریکارڈ قائم کیا ہے کہ وہ کتنے سست ہیں اور اس کی وجہ ٹریفک کی بھرمار ہے ۔ٹریفک کا ڈراؤنا خواب نیویارک والوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مڈ ٹاؤن اور لوئر مین ہٹن میں ٹریفک کے مسائل سامنے ہیں اور اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہے اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کرنی ہے ۔اور سڑکیں گلیان بند ہورہی ہیں اس سے مزید مسائل جنم لیں گئے۔نیویارک شہرکے سابق ٹریفک کمشنر سیم شوارٹز نے بتایا کہ مڈ ٹاؤن میں گاڑی کی رفتار سب سے کم ہے جوکہ 4.8 میل فی گھنٹہ بنتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کا انتظار کرنے والوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر میں 10 سال پہلے جان بچانے کی کال پر پہنچنے کے لیے اوسطاً 9.6 منٹ لگتے تھے اوراب 12.4 منٹ تک بات چلی گئی ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کا ردعمل دگنا ہوگیا ہے۔اسی طرح نیویارک پولیس کو فائرنگ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں تک پہنچنے میں وقت لگ رہا ہے۔حکام کو چائیے کہ شہر کے ٹڑیفک کے مسائل کو حل کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • برونکس میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں گولیاں چل گئیں،راہ گیر زخمی،مین ہٹن سب وے اسٹیشن پر چاقو کے وار سے ایک شخص زخمی،مین ہٹن ہائی اسکول میں لوڈ ہینڈ گن لانے پر طالب علم گرفتار

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ گرین پوائنٹ سیکشن میں سٹیورٹ ایونیو اور چیری اسٹریٹ پر  پیش آیا ۔واقعہ کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر5مستحکم حالت میں ہیں۔زخمیوں کی عمریں 18 سے 33 سال کے درمیان ہیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں دو گروپوں کے کارندوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں گولیاں چل گئیں۔جس سے ایک راہ گیر گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور زندگی وموت کی کشمکش میں ہے۔واقعہ ایسٹ 183 اسٹریٹ اور جیروم ایونیو کے قریب پیش آیا ۔زخمی شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے۔دریں اثناءنیویارک کے علاقے مین ہٹن کے سب وے اسٹیشن پر ایک شخص کو پیٹھ میں  چاقو گھونپ دیا گیا اور حملہ فرار ہوگیا ۔واقعہ فرسٹ ایونیو پر ایل ٹرین اسٹیشن پر ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 29 سالہ متاثرہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔حملہ آور فرار ہو گیا ہے اور جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔مزید براں نیویارک کے علاقے مین ہٹن ہائی اسکول سے 16 سالہ طالب علم ہینڈگن  کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پرسی ای سوٹن ایجوکیشنل کیمپس کے طلباء نے اسکول کے حفاظتی ایجنٹ کو ایک طالب علم کے بارے میں مطلع کیا جس کے پاس  گن تھی ۔حفاظتی ایجنٹ نے پولیس کو اطلاع دی اور فورا کارروائی کرکے اسکول بیگ سے گن برآمد کرلی اور16سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔اس پر سیکنڈ ڈگری میں ایک مجرمانہ ہتھیار رکھنے کا الزام ہے ۔طالب علم نابالغ ہے اس لیے ان کا نام  ظاہر نہیں کیا گیا ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • صدر بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع،فلسطینی صدرمحمود عباس ،اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی جمعرات کو ملاقات ہوگی  

     نیویارک (ویب ڈیسک)اگلے ہفتے نیویارک مین ہٹن میں واقع اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کرنی ہے۔صدر بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گئے۔آئندہ جمعرات کو فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی بھی ملاقات ہونی ہے کیونکہ دنیا میں اسرائیل فلسطین جنگ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔130سے زائد عالمی رہنما اقوام متحدہ کی چھت کے نیچے موجود ہوں گئے ۔اس کی سیکورٹی اور عالمی رہنماوں کی حفاظت نیویارک پولیس نے ذمے لی ہوئی ہے اور نیویارک پولیس کے اعلی افسران آئے روز سیکورٹی سے متعلق اجلاس کررہے ہیں  تو یو ایس سیکرٹ سروس کے پیٹ فرینی نے کہا کہ یہ کرہ ارض پر عالمی رہنماؤں کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع ہے۔نیویارک پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سڑکوں گلیوں کی بندش کا اعلان کردیا ہے جو کہاگلے ہفتے نیویارک کی سٹرکیں گلیاں بند ہوں گی۔آج ہفتے کو فرسٹ ایونیو رات 8 بجے بند کر دیا جائے گا۔اسی طرح اتوار کی صبح 5 بجے سے  مختلف سڑکیں اور گلیاں بند ہوں گی جو کہ درج زیل ہیں:34 ویں اسٹریٹ سے 51 ویں ا سٹریٹ تک  ایونیو۔42 ویں ا سٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو بند ہو گا ۔44 ویں ا سٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو ۔46 ویں  اسٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو۔48 ویں ا سٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو بند ہو گا۔اسی طرح شمال فرسٹ ایونیو سے34اسٹریٹ سے لے کر 51اسٹریٹ مکمل طور پر بند ہو گی ۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ ان راستوں پر آنے کی بجائے متبادل راستوں کا استعمال کریں ۔

      

    This post was originally published on VOSA.

  • بچوں کے معاملے میں والدین کے اختیارات ختم کرنے کی تیاری،مجوزہ آئینی ترمیم کے تحت بچوں کو کم عمری میں والدین کی اجازت کے بغیر جنس تبدیل کرانے کا اختیار حاصل ہوگا ،مسلم کمیونٹی پروپوزیشن ون کو مسترد کرنے کے لیے متحرک

    نیویارک (بیورو رپورٹ)نیویارک میں مقیم مسلمانوں کی اسلامی تہذیب اور اقدار کی پامالی خطرہ منڈلانے لگا۔ریاستی حکومت نے مجوزہ  آئینی ترمیم منظور کروانے کی تیاری کرلی۔پانچ نومبر کے صدارتی الیکشن کی ووٹنگ کے دوران بیلٹ پیپر کے ذریعے منظوری لی جائے گی۔یہ مجوزہ آئینی ترمیم  ہے کیا اور مسلمانوں پر اس کے منفی اثرات کیسے مرتب ہوں گے۔ریاست نیویارک نے  آئین کے آرٹیکل ون کی گیارہویں شق میں ترمیم تجویز کی ہے لیکن پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ مجوزہ ترمیم ہے کیا۔دراصل سیکشن الیون میں ترمیم کرکے اس میں نسل،قومیت،عمر،معذوری، جنس،جنسی رجحانات،  صنفی شناخت،صنفی اظہار،حمل، حمل کے نتائج اور تولیدی صحت وغیرہ کو شامل کرلیا جائے گا۔لیکن مسلم کمیونٹی کو اس مجوزہ آئینی ترمیم پر کئی خدشات اور تحفظات ہیں۔ مسلم کمیونٹی کا ماننا ہے کہ اس آئینی  ترمیم کی منظوری  سے اسلامی تہذیب،روایات اور اقدار کو شدید نقصان پہنچے گا بلکہ خاندانی نظام میں بھی بگاڑ پیدا ہوگا۔ممکنہ خدشات میں والدین کے اختیارات کا خاتمہ شامل ہے جس میں کم عمری میں بچے والدین کی اجازت کے بغیر طبی طریقہ کار کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق جنس تبدیل کرواسکیں گے،اسکولوں پر بھی پابندی ہوگی کہ اگر کوئی بچہ اپنی جنس  تبدیل کرنے کا خواہشمند ہے تو اس بات کو بچے کے والدین سے خفیہ رکھا جائے گا،مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ آئینی ترمیم مسلمان والدین کو بچوں کے معاملے میں حاصل تمام تر اختیارات کا خاتمہ کردے گی اور والدین اپنے بچوں کی اسلامی اقدار کے مطابق تربیت کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔اس کے علاوہ مسلمان لڑکیوں کی خود مختاری بھی متاثر ہوگی کیونکہ مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد جنس تبدیل کروانے والے مردوں کو نہ صرف خواتین کے کھیلوں  میں شامل ہونے بلکہ لڑکیوں کے لاکرز،کمرے،بیت الخلاء کے استعمال کی بھی اجازت مل جائے گی۔حکومت نے اس مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 5 نومبر کو ہونے والے صداتی الیکشن کے روز کا انتخاب کیا ہے اور بیلٹ پیپر میں ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن پارٹی میں سے کسی ایک کو چننے کے علاوہ مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے”پروپوزیشن ون ” کو ہاں یا ناں کرنے کا بھی آپشن شامل ہوگا۔مسلم کمیونٹی نے تمام مسلمان ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ  اپنے اور اپنے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں اور پانچ نومبر کی ووٹنگ میں”پروپوزیشن ون ”  کو مسترد کردیں۔ 

    This post was originally published on VOSA.

  • خفیہ کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر جے ورما کی نیندیں اڑ گئیں ۔دوسروں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کرنے والے خود پارٹی اور رقص کرنے کا اعتراف کررہے ہیں۔

    نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں وبائی امراض کے دوران ڈاکٹر جے ورما شہریوں کو گھر رہنے کی تاکید کرتے  تھے اور خود سیکس پارٹیوں اور رقص میں حصہ لے رہے تھے ۔ڈاکٹر جے ورما اس وقت کے میئر بل دی بلاسیو کے صحت عامہ کے سینئر مشیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ دو نجی اجتماعات میں شرکت کی تھی یہ فیصلہ ٹھیک نہیں تھا ۔ان کا یہ بیان پوڈ کاسٹر اسٹیون کراؤڈر کے خفیہ کیمرے کی ویڈیو میں ریکارڈ ہوا جو کہ  پوسٹ کردی گئی ۔اس ویڈیو میں  ڈاکٹرورما ایک خاتون سے پارٹیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ڈاکٹر ورما نے ان بیانات کی صداقت کو چیلنج نہیں کیا کہا کہ ویڈیو کے ٹکڑے جوڑ کرسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ۔ڈاکٹر جے ورما نے بیان جاری کیا کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ایک انتہا پسند دائیں بازو کی تنظیم کے ایک کارکن نے نشانہ بنایا جو صحت عامہ کے اہلکاروں کو بدنام کرنے اور امریکہ میں صحت عامہ کے نظام کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔جو مجھے گولیاں دیتا ہے۔بیان کے مطابق ان نجی گفتگو خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی  اسے کاٹ  کاٹ کر جوڑا گیا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ہے ۔ میں نے ان واقعات کا حوالہ دیا جو چار سال پہلے پیش آئے تھے۔ میں نے اپریل 2020 سے مئی 2021 کے درمیان سٹی ہال میں خدمات انجام دیں۔ اس دوران میں نے دو پارٹیوں میں شرکت کی ۔نجی اجتماعات کے حوالے بہترین فیصلے کا استعمال نہ کرنے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔اس وقت ایک بڑے بحران کا سامنا تھا ۔ہماری اولین ترجیح شہریوں کی جان بچانا تھی اور ہر فیصلہ نیویارک کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے لیا گیا تھا اور میں عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے کی خطرناک انتہا پسندانہ کوششوں کو مسترد کرتا ہوں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کی توجہ اقوام متحدہ میں شرکت کے لیے آنے والے130سے زائد عالمی رہنماؤں کی حفاظت پر مرکوز ہے نیویارک پولیس کی کوشش ہے کہ مشتبہ ڈرون کو کنٹرول کرنے کا قانونی اختیار حاصل کیا جاسکے۔ یہ بات نیویارک پولیس کے ایگزیکٹو افسران نے  جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے میڈیا کو آگاہ کیا ۔افسران کا کہنا تھا کہ  اگلے ہفتے اقوام متحدہ کے اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما شرکت کررہے ہیں ہماری توجہ ان کی حفاظت پر مرکوز ہے اس حوالے سے سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور جمعہ کے روز افسران واہلکاروں نے سیکورٹی ریہرسل بھی کی ہے۔سب سے اہم مشتبہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے ۔پولیس کی اضافی نفری اقوام متحدہ کی عمارت کے اردگرد تعینات کردی گئی ہے ۔افسران کا کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ کے ڈرونز نیویارک کی سیکورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہیں ان ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لیے قانونی اختیار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور لابنگ جاری ہے تاکہ آلات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔افسران  کا خیال  ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پڑ سکتے ہیں  اورمنصوبہ ساز شہر کی سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔افسران کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی افسران سے لے کر اہلکار تک چوکس ہیں اور ممکنہ  مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے حکمت عملی تیار کرلی ہے کسی کو اقوام متحدہ کی عمارت کے اردگرد آنے کی اجازت نہیں ہوگی اس حوالے سے اگلے ہفتے سڑکیں گلیاں سیکورٹی خدشات کی بناء پر بند کردی جائیں گی ۔افسران نے بتایا کہ مین ہٹن کا فرسٹ ایونیو کل ہفتے کو بند ہو گا  سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ہمارے شہر میں نفرت کی گنجائش نہیں ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں فٹ پاتھوں پر  لگنے والے بازار حسن کے خاتمہ کے لیے علاقہ مکین یکجا ہوگئے اور نیویارک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے جنسی تجارت میں ملوث خواتین ومردوں کو ہٹایا جائے۔کوئنز  میں ایلمہرسٹ ایونیو اور روزویلٹ ایوینیو پر دن اور رات میں جنسی تجارت بڑھ گئی ہے ۔اب یہ حال ہے کہ علاقے میں دن کے اوقات میں فٹ پاتھوں پر خواتین ومرد گھوم رہے ہوتے ہیں اس دوران دور دراز علاقوں سے گاڑیاں آتی ہیں ۔گاڑیوں میں سوار افراد کوئنز کے رہائشی نہیں ہیں۔جنسی تجارت کا کام عروج پر پہنچانے پر علاقہ مکین پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ دن کے اوقات میں بچے بچیاں اسکول کالج اور یونیورسٹیوں کو جاتے ہیں اور گھریلو خواتین راشن لانے کے لیے بازار آتی ہیں،یہ ساری صورتحال دیکھ کر گول پریشان ہیں خصوصا بچوں پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔سروے کے دوران معلوم ہوا کہ کوئنز میں 35 سے 50 کوٹھے بھی موجود ہیں  جو کہ کھلے عام کام کررہے ہیں ان جگہوں پر بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین ومرد موجود ہوتے ہیں۔یہ صورتحال ہوگئی ہے کہ ان کوٹھوں(جگہوں)کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے ۔نیویارک پولیس نے گزشتہ دنوں روزویلٹ ایونیو کے قریب کیس اسٹریٹ پر ایک اسٹور پر چھاپہ مارا جسے مبینہ طور پر کوٹھے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ عمارت میں فوری رسائی کے لیے رول ڈاؤن گیٹ سے ایک چھوٹا دروازہ کاٹا گیا تھا۔پولیس نےتین افراد کو گرفتار کر لیا جن میں37 سالہ دپیش شندے اور 32 سالہ وکٹر ویلاسکیز پر تھرڈ ڈگری میں جسم فروشی کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا گیا جبکہ  21 سالہ جیریمر گارسیا پر جسم فروشی کا الزام  عائد ہوا۔نیویارک سٹی کونسل کے سابق رکن ہیرام مونسیریٹ  نےکمیونٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی اور مئیر نیویار ک اور پولیس سربراہ کو درخواست کی کہ کوئنز کے علاقے سے جنسی تجارت ختم کی جائے اس سے ہمارے معاشرے پر برے اثرات پڑ رہے ہیں اور اب علاقے کا کوئی بھی فرد اس کے آس پاس نہیں رہنا چاہتا ہے کیونکہ کوئنز میں دکانوں (اسٹوروں)سے زیادہ کوٹھے قائم ہوچکے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • واشنگٹن:ایرانی ہیکرز نے صدر جو بائیڈن کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی معلومات چرالی اور پھر یہ معلومات بائیڈن انتظامیہ کو ارسال کی ۔2024 کے انتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے اس وقت کے ڈیموکریٹک امیدوار سے وابستہ لوگوں کو  ای میلز بھیجیں۔ایف بی آئی دیگر وفاقی ایجنسیوں نے  میڈیا کو بتایا ۔حکام نے بتایا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ  ای میلزوصول کرنے والوں میں کسی نے ای میلز کا جواب دیا یا نہیں۔کملا ہیرس کی صدارتی مہم نے ایران سے آنے والی ای میلز کو ناپسندیدہ اور ناقابل قبول بدنیتی پر مبنی سرگرمی قرار دیا جو صرف چند لوگوں کو موصول ہوئی تھیں جنہوں نے انہیں اسپام یا فشنگ کی کوششوں کے طور پر سمجھا۔ حکام نے  کہا کہ ایران کا ڈھٹائی کے ساتھ  انتخابات میں مداخلت کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ایف بی آئی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر ٹرمپ کے معاونین کو مطلع کیا کہ ایران کی طرف سے ہیک کی گئی معلومات بائیڈن مہم کو بھیجی گئی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • مین ہٹن میں بزرگ خواتین گھونسے لگنے سے زخمی

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے پولیس نے خاتون کے قتل میں مطلوب 16سالہ ڈکیت کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ڈکیت نے 9ستمبر کو لوئر ایسٹ سائڈ کے اپارٹمنٹ کے  شوہر کے سامنے خاتون کو چہرے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔نیویارک پولیس نے ملزم کے خلاف قتل،غیر قانونی اسلحہ اور چوری کے الزامات عائد کیے۔فائرنگ کا واقعہ 11 بجے کے بعد مارکیٹ اسٹریٹ پر پیش آیا۔دریں اثناء نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں اپر ویسٹ سائڈ پر دو الگ واقعات میں بزرگ خواتین گھونسے لگنے سے زخمی ہوگئی ہیں۔حملہ آور نے  66 ویں اسٹریٹ اور ایمسٹرڈیم ایونیو 81 سالہ گیویلا لیوی فری مین کو گھونسے مارے۔جس سے فری مین کی ناک کی ہڈی متاثر ہوئی اور حملہ آور فرار ہوگیا اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک دوسرے واقعےمیں   72 ویں اسٹریٹ کولمبس ایونیو پر حملہ آور 77سالہ خاتون کے پاس آیا اور چہرے پر گھونسے مارے اور موقع سے فرار ہوگیا ۔اس دوران لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کیا لیکن وہ بھاگ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی آنکھ پر گھونسے لگے تھے لیکن وہ ہسپتال منتقل نہیں ہوئی  اور جلد ہی حملہ آور لاک اپ میں ہوں گئے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • بروکلین میں گھر میں آگ لگنے سے 3 افرادجھلس گئے،کیلیفورنیا میں ٹرک الٹنے سے 8 فائر فائٹرز زخمی

    نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے پیٹرسن میں گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جل کر جاں بحق ہوگیا اور ایک لاپتہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کی صبح  پیش آیا جب فائر فائٹر موقع پر پہنچے تو آگ شدید تھی اور گھر کو لپیٹ میں لیا ہوا تھا ۔جس کے امدادی کام شروع کیا گیا اور کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں جمعے کی صبح  گھر میں آگ لگنے سے تین افرادجھلس کر زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بھجانے کا عمل شروع کردیا ۔واقعہ بروکلین فلیٹ بش سیکشن میں فرراگٹ روڈ پر واقع گھر میں پیش آیا۔تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔مزید براں  کیلیفورنیا میں جنگل میں لگنے والی آگ بھجانے کے بعد فائر فائٹر ٹرک میں سوار ہوکر آفس کی طرف روانہ تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس سے 8فائر فائٹر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اورنج کاؤنٹی فائر اتھارٹی کے چیف برائن فینیسی نے کہا کہ اروائن کیلیفورنیا میں پورٹولا پارک وے کے قریب اسٹیٹ روٹ 241 پر حادثہ پیش آیا ۔زخمیوں کو چار مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات ایمبولینسوں کے ذریعے اور ایک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے  زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو روپورٹ)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہِ امریکا پر مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔وہ پاکستان مشن نیویارک میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔مستقل مندوب منیر اکرم  نے پاکستان مشن نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورہِ امریکا  میں معاشی ترقی،کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ اور پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کو خاص طور پر اجاگر کیا جائےگا۔منیر اکرم کا کہنا تھا میزبان ملک کی حیثیت سے امریکی صدر بائیڈن عشائیہ دیں جس میں وزیر اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے،ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات بھی وزیر  اعظم کی تقریر کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے اور مسئلہ کشمیر ہر سطح پر اٹھایا جائے گا، مسئلہ کشمیر  کے حل اور پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے  کے لیے مذاکرات کی راہیں ہموار ہونا ضروری ہیں۔صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ  فلسطین کامسئلہ سنگین  ہوگیا ہے،اسرائیل  نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات تاحال تسلیم نہیں کیے،لبنان میں پیجر کے ذریعے حملوں سے اس کے  مزید پھیلنے کے اشارے مل رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • حکام نے اسکولوں کے طلباء کی جانب سے فائرنگ کے واقعات رونما ہونے پر اٹھایاطلباء سے پستول بھی برآمد ہوئے تھے

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقوں برونکس اور کوئنز کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے کے بعد نیویارک پولیس نے اسکولوں میں پورٹیبل اسکینرز نصب کیے ہیں جو کہ طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے نصب کیے گئے ہیں تاکہ جن بچوں کے پاس اسلحہ یا چاقو ہو وہ برآمد کیا جاسکے۔گزشتہ دنوں فائرنگ اور اسلحہ برآمدگی کے تین واقعات رونما ہوئے تھے۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں جمعرات کے روزکوئنز کے فلشنگ ہائی اسکول کے اندر سے دو بندوقیں برآمد ہوئی ۔ہتھیار 17 اور 15 سال کی عمر کے دو طالب علموں سے ملے تھے ۔نیویارک پولیس نے جمعہ کی صبح اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر  پورٹیبل اسکینرز نصب کیے ہیں ۔اس حوالے سےمحکمہ تعلیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء کی حفاظت اور بہبود  اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنےنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اسکول سیفٹی ایجنٹس کے مشکور ہیں جنہوں نے تیزی سے کام کیا، دونوں ہتھیاروں کی بازیابی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہماری عمارتیں محفوظ ہیں۔ اسکول نے تمام طریقہ کار کی پیروی کی اور ہم  پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ فالو اپ کارروائیوں کے حوالے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔برونکس میں16سالہ طالب علم سے جعلی پستول برآمد ہوئی تھی ۔ اسٹیٹن آئی لینڈ پر رالف میک کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ہائی اسکول کے سامنے کھیل کے میدان میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔دوسرے کو و بائیں ٹانگ میں گولی ماری گئی جب وہ کرٹس ہائی اسکول سے نکل رہا تھا۔پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ اسکول سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز ایک 17 سالہ نوجوان کے بیگ میں 0.45 کیلیبر کا پستول برآمد کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • حفاظتی اقدامات مشرق وسطی میں ہونے والے حملوں کے پیش نظر کیے گئے،اگلے ہفتے130سے زائد عالمی رہنما اقوام متحدہ پہنچیں گئے

     نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے  اور مین ہٹن فرسٹ ایونیو ہفتے کو بند کردیا جائے گا جبکہ مزید گلیوں اور سڑکیں عام آمدورفت کے لیے بند کی جائیں گئی  کیونکہ اگلے ہفتے 130 سے ​​زائد عالمی رہنما اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پہنچیں گئے۔دنیا بھر کے حکام درپیش مسائل پر اعلیٰ سطحی میٹنگز کے لیے شہر آ رہے ہیں۔جمعہ کی صبح نیویارک پولیس اقدامات کے بارے میں سیکیورٹی بریفنگ کے لیے تیار ہے۔ ڈرونز  کا استعمال کیا جائے گا اور انہیں کنٹرول کرنا بھی اولین ترجہی ہے کیونکہ نیویارک والوں کے لیے ڈرونز خطرہ ہیں۔نیویارک پولیس ایسے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی تیار ہے جو قریب ہی سے آواز اٹھا سکتے ہیں۔پولیس کی خواہش ہے کہ ہائی پروفائل ایونٹ بغیر کسی رکاوٹ کے ختم ہو۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر  ریبیکا وینر نے بیان جاری کیا اور کہا کہ سابق صدر ٹرمپ  پر 65 دنوں کے دوران دو قاتلانہ حملے ہوئے۔ اسکول میں فائرنگ ہوئی ،روزانہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں ۔ بیرون ممالک میں  متعدد جنگیں، وسیع ہوتی جا رہی ہے ان سب کے  نیو یارک شہرپر ممکنہ اثرات پڑ سکتے ہیں۔گلیوں کی بندش کے لحاظ سے فرسٹ ایونیو ہفتہ کو رات 8 بجے بند کر دیا جائے گا۔ دیگر راستوں کی بندشیں اگلے دنوں ہوں گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • اسرائیلی تاجر نے نیتن یاہو اور دیگر رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا،اسرائیلی شہری کو اپریل میں ایران نے واپس بھرتی کیا تھا

    اسرائیل:اسرائیلی پولیس نےعسقلان شہر سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ اسرائیلی تاجر موتی ممان کو اسرائیل کی بااثر شخصیات کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا ہے ،اسرائیلی پولیس اور حکام یہ بات پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔موتی ممان پر الزام ہے کہ یہ دو مرتبہ ترکی کے راستے ایران  گیا وہاں ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں سے ملاقات کی جا سکے۔تاجر نے ایرانی منصوبہ سازوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ، شن بیٹ انٹیلی جنس چیف اور سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سمیت دیگر پر حملہ کرنے کے منصوبے بنائے ۔پولیس اور انٹیلی جنس چیف شن بیٹ نے کہا کہ مبینہ سازشوں کا مقصد جولائی میں تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تھا ۔پولیس اور شن بیٹ کے ایک مشترکہ بیان میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ممان اسرائیل میں دوسروں کے لیے منی کورئیر کے طور پر کام کرنے شامل تھا۔یہ یورپ اور امریکہ میں تہران کے مخالفین کے خاتمے کے لیے روسی اور امریکی عناصر کو تلاش کرنے اور موساد کے "ڈبل ایجنٹ” کو بھرتی کرنے میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ مامان کے مبینہ رابطے ایک ایرانی تاجر تھا جس کا نام صرف ایڈی تھا۔ پولیس اور شن بیٹ نے مزید بتایا کہ اسرائیلی شہری نے کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے 1 ملین ڈالر کی پیشگی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ "ایرانی ایجنٹوں نے اس کی درخواست کو مسترد کر دیا اور اسے بتایا کہ وہ مستقبل میں اس سے رابطہ کریں گے۔ممان نے مبینہ طور پر ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگز میں شرکت کے لیے تقریباً5لاکھ58ہزار یورو کے مساوی رقم وصول کی تھی۔حکام نے 19 ستمبر کو ممان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے بروکلین کے علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کارروائیاں کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث16افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان اتوار کو ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث تھے ۔ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا اور علاقے کے امن کو خطرے میں ڈالا تھا۔اس سے قبل پولیس نے منگل کے روز18افراد کو گرفتار یکیا تھا جبکہ17کو تھانے میں حاضری پر بلایا تھا۔بروکلین میں اتوار کے روز ہنگامہ آرائی کی وجہ پولیس فائرنگ بنا تھا ۔پولیس نے سب وے پر کرایہ ادا نہ کرنے والے شخص کو روکا تو اس نے پولیس کی بات ماننے سے انکار کردیا  جس پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے مسافر ایک پولیس اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے تھے جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے وڈ بری میں پولیس فائرنگ سے کار چور مارا گیا ۔ملزم کو اورنج کاؤنٹی میں ٹریفک اسٹاپ پر روکنے کی کوش کی گئی تو ملزم کار لے کے فرار ہوگیا اور وڈبری کے مقام پر پولیس فائرنگ سے مارا گیا ۔مارے جانے والے شخص سے چوری شدہ کار برآمد ہوئی اور ملزم نیویارک پولیس کو متعدد جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔کاؤنٹی سے ملزم گاڑی لے کرر فرار ہورہا تھا تو پولیس نے تعاقب کے دوران گاڑی کے ٹائر پر گولی ماری جس کے بعد گاڑی کے ٹائر سے چنگاڑیاں نکلنے لگیں لیکن ملزم گاڑی چلاتا رہا اور راستے میں متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد ایک پیترول پمپ پر گھس گیا اس دوران پولیس نے گھیر لیا تھا جیسے ہی ملزم باہر نکلا تو پستول تان لیا جس پر پولیس نے فائرنگ کی اور ملزم مارا گیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں مشتبہ شخص نے13سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی  اور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ ساؤنڈ ویو سیکشن پر اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔واقعہ کی طلاع ملتے ہی جمعرات کی صبح نیویارک پولیس پہنچ گئی اور نگرانی کی ویڈیو کی جانچ پڑتال شروع کردی جبکہ متاثرہ لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا تھا جبکہ پولیس کو اطلاع جمعرات کی صبح ملی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور لڑکے کے ساتھ زبردستی کی اور اسے ڈرایا دھمکایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔واقعہ پر علاقہ مکینوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کی عدم گرفتاری پر ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے جمعرات کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران قتل کے کیس میں مطلوب 15سالہ شوٹر کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوسرے علاقے میں مکان میں چھپا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق 15 سالہ نوجوان پر سیکنڈ ڈگری قتل اور مجرمانہ ہتھیار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا۔شوٹر نےپیر کے دن کوئنز میں دوسرے گروپ کے ساتھ لڑائی کے دوران علاقے میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی اور کار سوار 66 سالہ شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔جبکہ بھاگتی ہوئی خاتون گاڑی سے ٹکرانے سے زخمی ہوگئی تھی۔ 66 سالہ شخص کی شناخت  ولیم الکنڈور کے نام سے ہوئی ۔ علاوہ ازیں  نیویارک پولیس نے 17سالہ لڑکی کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے اس نے ساتھی کے ساتھ مل کر سب وے ٹڑین میں ہلہ گلہ کیا اور پھر لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گئے۔17 سالہ لڑکی پر  فرسٹ ڈگری میں مجرمانہ شرارت اور پہلی ڈگری میں لاپرواہی خطرے میں ڈالنے کے دو الزامات لگائے گئے۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  توقع ہے کہ سابق صدر ٹرمپ  ٹاور کے پاس مختصر انتخابی خطاب کریں گئے، اگلا پڑاؤ واشنگٹن ڈی سی ہے۔اس سے قبل بروکلین میں رکیں گئے

    ناساؤ کاؤنٹی (ویب ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے دن کا آغاز نیویارک شہر کے ٹرمپ ٹاور میں انتخابی ریلی سے کریں گئے اور مختصر خطاب متوقع ہے ۔اس سے  قبل ٹرمپ نے ناساؤ کاؤنٹی میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔سابق صدر نےامیگریشن کے مسئلے پر توجہ مرکوز رکھی  اور کہا کہ ہم صرف اپنے ملک میں زندگی کو تباہ کر رہے ہیں لیکن ہم اسے تباہ نہیں ہونے دیں گئے۔ آپ کو ان لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیویارک شہر کی حالت سب کے سامنے ہے اس کے ذمہ دار نیویارک شہر اور ریاست میں ڈیموکریٹک قیادت ہے۔انہوں نے قیادت پر الزام عائد کیا کہ  لوگوں کےبے گھر لوگوں ہونے کے ذمہ دار ہیں۔نیویارک میں خوفناک، مکروہ لوگ موجود ہیں۔ خطرناک، غلیظ کیمپ ہیں یہاں تک کہ نیویارک سٹی سب وے کے حالات بدتر ہیں۔انہوں نے عوام سے ووٹ مانگتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر وہ نومبر میں منتخب ہوئے تو ہمارے ملک کی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن کریں گے اور دیکھو نیویارک میں کیا ہورہا ہے۔کاروبار والے بھاگ رہے ہیں آپ کی ریاست سے پیسہ نکل رہا ہے اور لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن آپ کے وسائل کو خشک کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اسپرنگ فیلڈ، اوہائیو کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ناساؤ کاؤنٹی میں ٹرمپ انتظامیہ نے بڑے ایونٹ کے لیے60ہزار سے ٹکٹیں جاری کرنے کی درخواست کی تھی جبک جلسہ گاہ میں صرف16ہزار نشستیں ہیں۔ان کے ہزاروں حامی پنڈال کے اندر نہیں جا سکے تھے کیونکہ وہ رش میں پھنس گئے تھے اور باہر بڑی اسکرینوں پر خطاب دیکھتی رہی۔توقع ہے کہ سابق صدر ٹرمپ شام 6 بجے واشنگٹن ڈی سی کا سفر کرنے سے پہلے جمعرات کو بروکلین میں رکیں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • گورنر اور مئیر منصوبے کی بنیاد پر ایک دوسرے سے ملے اور منصوبے کی بنیاد رکھی،مخیر حضرات ودیگر رسمی کھدائی کے موقع پر موجود تھے

     نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیو ارک میں گورنر اور مئیر ایک دوسرے سے ملے اور فارمنگ آرٹس سینٹر کی از سر نو کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر مخیر حضرات سمیت دیگر معززین بھی شریک تھے ۔منصوبے پر336ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی ۔جس میں کیمپس کی بحالی میں 350 رہائشی یونٹس،دکانیں اورنیو جرسی کے پریمیئر پبلک جاز اسٹیشن کے لیے ایک نیا جدید ترین گھر شامل ہوگا۔میئر راس باراکا اور گورنر فل مرفی نے ملبیری اسٹریٹ پر منصوبے کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔جنہوں نے رسمی کھدائی میں حصہ لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو دوبارہ ڈیزائن کرنے جا رہے ہیں۔کمیونٹی کے اجتماعات، ریہرسل، اسٹوڈیوز، کلاس رومز کے لیے ایک بہت بڑا تعلیمی مرکز بھی تعمیر کیا جائے گا۔اسے کوپرمین سینٹر کہا جائے گا۔اس موقع پرگورنر مرفی نے کہا کہ فنون کے بغیر ہم کچھ نہیں ہیں اور یہ ریاست ہمارے معاشرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سستی رہائشی منصوبے مکمل کیے جائیں گئے دیگر رہائشی اسکیمیں ہیں جنہیں تعمیر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کی تعمیر سے آس پاس کا پورا علاقہ بدل جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • مئیر اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 15سالہ بیٹی کو بیدردی کے ساتھ مارا ہے ،جس سے بچی زخمی ہوئی،مئیر نے واقعہ کو خاندانی مسئلہ قرار دیا۔جیوری نے جواب کہ یہ خاندانی مسئلہ نہیں یہ تشدد کا معاملہ ہے

     نیو جرسی(ویب ڈیسک) اٹلانٹک سٹی کے میئر مارٹی سمال سینئر اور ان کی اہلیہ بچی کی زندگی خطرے میں ڈالنے سمیت دیگر الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔گورنر کی اہلیہ اسکولز سپرنٹنڈنٹ ہے ۔اٹلانٹک کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ عظیم جیوری نے عائد کی۔مارٹی سمال پر حملہ کرنے اور دہشت گردی کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام عائد ہوا۔استغاثہ نے کہا کہ دونوں والدین نے دسمبر اور جنوری میں متعدد مواقع پر15سے16سالہ لڑکی کو جذباتی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔استغاثہ نے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو مارٹی سمال سینئر نے اپنی بیٹی کے سر میں جھاڑو سے کئی بار مارا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ اس کا سر پکڑ کر اسے زمین پر پھینک دیااور اسے سیڑھیوں سے نیچے پھینکنے کی دھمکی دی۔ استغاثہ کے مطابق اس نے واقعے کے دوران اس کے سر توڑنے کی دھمکی بھی دی۔50 سالہ ڈیموکریٹک میئر پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی ٹانگوں میں بار بار گھونسے مارے جس کی وجہ سے زخم آئے۔مئیر کی اہلیہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کے سینے پر متعدد بار گھونسے مارے جس سے زخم ہوئے ۔خاتون نے بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا اور اس کے کندھے پر بیلٹ سے مارا، جس سے نشانات  واضح ہوئے ۔اہلیہ پر ایک اور الزام ہے کہ جھگڑے کے دوران  بیٹی کے منہ پر گھونسا مارا۔مئیر نے اپنی بے گناہی پر زور دیا ہے، اور اس صورتحال کو نجی خاندانی مسئلہ قرار دیا۔ان کے وکیل نے بھی تبصرہ نہیں کیا ۔فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ آیا لڑکی اب بھی اپنے والدین کے ساتھ گھر میں رہ رہی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایم ٹی اے نے گزشتہ روز سب وے،بس اور ریل روڈز کےمنصوبوں کی بہتری کے لیے68 بلین ڈالرز کیپٹل پلان پیش کیا تھا،گورنر آفس کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی فنڈنگ کا جائزہ لیں گے

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایم ٹی اےحکام اور ریاستی رہنماؤں نے سب وے، بس اور ریل روڈز میں بہتری کے 68 بلین ڈالرز منصوبے کی نقاب کشائی کی۔ایم ٹی اے کے چیئرمین جانو لیبر نے تقریب کے ابتدائی کلمات ادا کیے ۔اس موقع پر ایجنسی نے ریاست اور دیگر ذرائع سے فنڈنگ ​​پر اعتماد کا اظہار کیا۔مذکورہ منصوبہ سب وے سسٹم کی مرمت اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ حکام نے اسٹیشنوں پر 60 نئے قابل رسائی پروجیکٹس اور ایلیویٹرز کی تجویز بھی پیش کی۔ایم ٹی اے حکام کے مطابق سگنلز، بجلی کے ذرائع، نئی ٹرین کاریں اور دکانوں اور یارڈز کی اپ گریڈیشن اہم چیزیں ہیں۔ایجنسی ہر پانچ سال بعد نظام کو جدید اور مضبوط بنانے کے لیے سرمایہ کاری کا ایک منصوبہ جاری کرتی ہے۔مین ہٹن میں 60 ویں ا سٹریٹ کے جنوب میں سفر کرنے کی فیس ٹرانزٹ فنڈ کے لیے استعمال کی جائے گی۔گورنرکیتھی ہوکل نے وقت اور لاگت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےپروگرام کو روک دیا۔گورنر کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم 5 سالہ سرمایہ کی تجویز کا جائزہ لیں گے اور زیادہ سے زیادہ فنڈنگ ​​حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ اس میں واشنگٹن پر اضافی انفراسٹرکچر ڈالر کی فراہمی کے لیے دباؤ ڈالنا اور مقننہ اور سٹی ہال میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ آئندہ بجٹ کے مذاکرات کے دوران ترجیحات اور صلاحیت کا تعین کرنا شامل ہے۔ایجنسی 1 اکتوبر تک البانی میں ایک نظرثانی بورڈ کو تجویز پیش کرے گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں گزشتہ ہفتے مظاہرین کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا ۔اس دوران پولیس نے ہوائی فائرنگ کی تو مظاہرین کی پولیس کے ساتھ ہاتھ پائی ہوئی ۔جس کے بعد پولیس نے امن وامان خراب کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور18افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور 17 لوگوں کو غیر اخلاقی طرز عمل کے لیے طلب کیا گیا اور ایک اور شخص کو ایک کنٹرول شدہ مادہ رکھنے پر حاضری یقینی لگانے کا نوٹس ملا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر فرسٹ ڈگری میں حملے کی کوشش، سروس کی چوری، سیکنڈ ڈگری میں دھمکی اور چوتھے درجے میں مجرمانہ قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔افسران کا کہنا ہے کہ  ڈیریل میکلس نمی شخص نے کرایہ ادا نہیں کیا تھا اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے گولی چلائی ۔پولیس فائرنگ سے مشتبہ شخص ،دو راہ گیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • اوبر  مسافروں کی تصدیق کا مقصداپنے ڈرائیوروں اورمسافروں کے درمیان اعتماد پیدا کرے

    نیویارک(ویب ڈیسک)رائڈ شیئر کمپنی نئی حفاظتی خصوصیات متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، جس میں  مسافروں کی تصدیق کا عمل شامل ہے۔یہ عمل صارفین کو اپنی شناخت کی تصدیق کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سسٹم کراس سوار کے اکاؤنٹ کی معلومات کو تھرڈ پارٹی ڈیٹا بیس کے ساتھ چیک کرتا ہے۔جب اس طریقہ کے ذریعے شناخت کی تصدیق نہیں ہو پاتی ہے تو مسافروں کے پاس سیلفی کے ساتھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ  آئی ڈی کارڈ یا دیگر درخواست کردہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنا ہو گا ۔تصدیق ہونے کے بعد مسافروں کو نیلے رنگ کا نشان ملے گا جو ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرتا ہے۔اس حوالے سے اوبر کا کہنا ہے کہ صارف جو معلومات اپ لوڈ کرتا ہے وہ محفوظ ہے اور ڈرائیور صرف سوار کا پہلا نام، تصدیق شدہ بیج اور سفر کی تفصیلات دیکھیں گے۔کمپنی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ڈرائیوروں اور مسافروں کے درمیان اعتماد کو بڑھانا ہے بلکہ اس کا مقصد دھوکہ دہی کے رویے کو روکنا بھی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)سٹیٹن آئی لینڈ مال کے دکاندار سے27ہزار5سوڈالرز کی انگوٹھی لے کر فرار ہوگیا ہے۔ہوا کچھ اس طرح کے چور(گاہک)بن کر مال میں گیا اس نے اچھے کپڑے پہن رکھے تھے اور زیور کی دکان پر گیا ۔جہاں پر اس نے  انگوٹھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ انگوٹھی چیک کراؤ۔جیسے ہی دکاندار نے گھڑی چیک کرانے کے لیے پکڑائی تو چور نے انگوٹھی انگلی میں ڈال لی اورفورا دکان سے بھاگ گیا۔اس دوران دکاندار بھی چور کے پیچھے بھاگا لیکن وہ چور کو پکڑے میں ناکام رہا۔جس کے بعد دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس  موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔حکام نے بتایا کہ یہ شخص 2655 رچمنڈ ایوینیو پر واقع میسی میں گیا اور27ہزارہزار5سو ڈالرز کی انگوٹھی لے کر فرار ہوا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص پلاٹینم ایونیو پر جنوب کی طرف پیدل فرار ہوا  اورمشتبہ شخص نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا قد تقریباً 5 فٹ 5 انچ ہے اور اسے آخری بار سیاہ بیس بال کی ٹوپی اور اس پر گرافک اور سیاہ جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ مکمل تفتیش جاری ہے۔

    This post was originally published on VOSA.