Category: اہم خبر

  •  مالکان نے مختصر مدت کے کرائے پر محدود کرنے والے نیویارک سٹی قانون کو ختم کرنے کے لیے ریلی نکالی

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے قانون سازوں نے  ایک سال پہلے شہر نے مقامی قانون 18 نافذ کیا جس نے شہر میں اپارٹمنٹس کے مختصر مدت کے کرائے پر پابندی لگا دی۔ اس قانون کا مقصد شہر کے رہائشی بحران کا مقابلہ کرنا تھا۔ اس قانون کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ اس نے کام نہیں کیا اور بہت سے نیویارک والوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے ۔مالکان نے ضابطے میں ترمیم کرنےاور گھروں کے استعمال ،کرایہ پر لینے کے اپنے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔سٹی ہال کے سامنے ایک ریلی میں درجنوں مکان مالکان نے نعرہ لگایا کہ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے۔یہ ان کی جنگ کی پکار تھی۔ گھر کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ مقامی قانون 18 بہت محدود ہے اور محسوس کرتے ہیں کہ شہر ایک اور دو خاندان والے مکان مالکان کے ساتھ ایسا سلوک کر رہا ہے جیسے وہ بڑی عمارت کے مالک ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری قانون نے ان سے اہم آمدنی چھین لی ہے۔ہم صرف اپنے بل ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اپنے خاندانوں کے لیے بہتر مستقبل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور صرف اپنے گھروں میں رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مالکان کا کہنا تھا کہ قانون صرف لوگوں کو اپنے گھروں میں دو مہمانوں کو 30 راتوں سے کم قیام کے لیے کمرے کرائے پر دینے کی اجازت دیتا ہے اس کے لیے بھی مالکان کا رجسٹر ہونا ضروری ہے ۔اسی طرح دیگر پابندیاں عائد ہیں ۔عام طور پر Airbnb جیسے آؤٹ لیٹس کے ذریعے 30 دن یا اس سے زیادہ کے قیام کی بکنگ کی اجازت ہے۔ایک اور دو کمروں کے مالکان کا کہنا تھا کہ وہ کرائے سے حاصل ہونے والی آمدنی پر انحصار کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کر سکیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی مئیر ایڈمز کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تو دوسری طرف میئر ایرک ایڈمز کو سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے یہ وہ سوالات ہیں جو ان کے قریبی ساتھیوں سے متعلق ہیں جو کہ ایف بی آئی کے ریڈرار پر آئے ہوئے ہیں۔ایسا ہی کچھ منگل کے روز سٹی ہال میں ہوا جب مئیر ہفتہ وار پریس کانفرنس کررہے تھے ۔سوال جواب کے سیشن کے دوران صحافیوں کے چھبتے ہوئے سوالات پر ایڈمز اپنا صبر کھو بیٹھے اور غصے میں آگئے۔میئر ایڈمز نے کہا  کہ میں روزانہ کی تازہ ترین معلومات کو بار بار سامنے نہیں رکھوں گا۔ جانتے ہیں کہ ہم سے یہ سوال کتنی بار پوچھا گیا ہے۔ہوا کچھ اس طرح کہ صحافیوں نے وفاقی تحقیقات سے متعلق پوچھا کہ تازہ ترین کیا معلومات ہیں جوہم جانتے ہیں کیا آپ  بھی جانتے ہیں۔مئیر غصے میں آگئے اور جواب دیا کہ ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ میں ان سوالات سے ہٹ نہیں رہا ہوں نہ ہی پیچھے جا رہا ہوں جو مجھ سے بار بار پوچھے جاتے ہیں۔مئیر کا کہنا تھا کہ میں ایک ہی قسم کے سوالات سے تنگ آچکا  ہوں ۔آپ لوگ شہر میں دیکھیں کہ جرائم کم ہیں،نوکریاں بڑھ رہی ہیں،مکانات بن رہے ہیں گزشتہ10مہینوں میں کیا ہوا سب نے دیکھا ہے ہم شہر کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔مئیر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ عوام کا فکر مند ہونا درست ہے انہوں نے اپنی پیشن گوئی کو دہرایا کہ تحقیقات انہیں صاف کردے گی ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • اسکولز چانسلر  نے ترقی کا جشن منایا اور نیویارک کے اسکولوں کے لیے مزید کام کرنے کے لیے پرعزم

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایک طرف ایف بی آئی تحقیقات تو دوسری طرف اسکولز چانسلر ڈیوڈ بینکس اسکولوں کی ترقی کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے کوئنز میں فرینک سیناترا اسکول آف آرٹس ہائی اسکول میں اپنے”اسٹیٹ آف ہمارے” اسکولز  میں شرکت کی اور خطاب کیا۔انہوں نے ماہرین تعلیم اور میڈیا کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ بھی تقریب میں شریک ہوں۔اس موقع پر چانسلر بینکس نے کہا کہ ریڈز پروگرام کے ساتھ منسلک ملک کے سب سے بڑے اسکول ڈسٹرکٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کا ذکر کیا اور کہا ہمارے اسکولوں کے طالب علم ترقی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ وہ محنت کررہے ہیں۔ہمارے اسکول اعلی معیار کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف اسی سال NYC Reads اور NYC Solves  کے پروگراموں سےسے نصف ملین سے زائد طلباء مفید ہوں گے۔ اگر آپ شہر میں کہیں بھی پری کے کلاس روم میں جائیں تو بچے اسی نصاب سے سیکھ رہے ہیں لیکن جب طلباء کو درپیش مسائل کی بات آتی ہے یہ مسائل فوری طور پر حل نہیں ہوتے کیونکہ حل ہونے میں وقت لگتا ہے۔ چانسلر نے اعتراف کیا کہ ابھی بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ ہم اپنے تمام طلباء کے تیسرے درجے تک گریڈ لیول پر ہونے کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور یہ طویل مدتی ہے۔ جیسا کہ ہم نے دوسری ریاستوں اور اضلاع میں دیکھا ہے جنہوں نے اپنی خواندگی کے طریقہ کار کو کامیابی میں تبدیل کیا ہے۔ بینکس کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم صحیح راستے پر ہیں اور یہ کہ NYC Reads اور NYC Solves کے اثرات آنے والے سالوں تک شہر میں پھیلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال کی ترجیحات میں شامل ہیں کہ  پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار ہائی اسکول کھولے جائیں اور  اپنی نوعیت کا پہلا HBCU Early College Prep School کوئنز میں کھلنے والا ہے۔انہوں نے ذہنی صحت پر DOE کی جامع پوزیشن پر زور دیا جو نوجوانوں کو مفت ٹیلی تھراپی کی پیشکش کرتا ہے۔بینکس نے کہا کہ1لاکھ40ہزار عملے کی اجتماعی لگن کے ساتھ نیویارک سٹی پبلک اسکول مشن کو آگے بڑھانے اور ہمارے تمام اسکولوں کو بلند کرنے کے لیے متحد ہیں۔بینکس نے کہا کہ  دنیا میں ہر کوئی  چیلنجوں سے گزرتا ہے۔جس کے بینکس نے خطاب ختم کیا گزشتہ ہفتے ایف بی آئی نے ان کے دو موبائل فون ضبط کرلیے تھے اور گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا ۔بینکس نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ جب صحافیوں نے بینکس سے پوچھا کہ کیا ایف بی آئی کے پاس اب بھی ان کے فون موجود ہیں۔ توجواب ملا کہ ان کے وکیل نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ تحقیقات میں "ایف بی آئی  کابالکل ہدف نہیں ہیں۔یہ کہہ کر بینکس چل دئیے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک حکام نے بغیر ڈگری کے افراد کے لیے نوکریوں کے دروازے کھول دئیے ہیں،سکیل دکھاؤ اور نوکری حاصل کرو

    نیویارک(ویب ڈیسک)تعلیم نہیں تو ڈگری نہیں تو نوکری نہیں یہ اب سوچنے کی ضرورت بھی نہیں۔نیویارک میں بغیر ڈگری کے نوکریاں دستیاب ہیں جو نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر حکام سے رابط کریں کیونکہ خوش قسمتی بار بار دروازے پر دستک نہیں دیتی ہے ۔نیویارک شہر میں کام کرنے والی بہت سی نوکریاں ہیں جن کے لیے ڈگری کی ضرورت نہیں ہے۔بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر کسی رسمی تعلیم یا تجربے کی ضرورت کے بغیر کلرک کے عہدے پر بھرتی کر رہا ہے۔ ایک D.A.T کلرک عدالت کے لیے کیس فولڈر تیار کرتا ہے، فائلوں، عدالتی کاغذات اور پولیس ریکارڈ اور جوابات، اسکرینز اور فون کالز کو ترتیب دیتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔اگر کسی کو دفتر میں بیٹھنا پسند نہیں ہے تو کوئی بات نہیں ۔اس حوالے سے محکمہ بے گھر خدمات کے پاس کمیونٹی اسسٹنٹ کی ضرورت ہے۔ کمیونٹی اسسٹنٹس باتھ رومز، ڈورموں اور دفتری جگہوں کی صفائی، ڈیلیوری کو لوڈ کرنے اور اتارنے، انوینٹری کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے، پروگرام کی سرگرمیوں میں مدد کرنے اور بہت کچھ کے ذمہ دار ہیں۔اسی طرح نیویارک سٹی پبلک سکولز میں مختلف بھرتیاں کر رہا ہے۔دیگر کھلی پوزیشنیں ہیں جن کے لیے تعلیم کی ضرورت نہیں۔جو درج ذیل ہیں۔نیویارک ہاؤسینگ اتھارٹی کیئر ٹیکر ( پانچوں بوروں میں ایک سے زائد اسامیاں)۔پریڈیکٹ فیلونی کلرک۔سٹی کسٹوڈیل اسسٹنٹ شامل ہیں ۔یہی نہیں متعلقہ حکام سے رابط کیا جائے تو مزید اسامیاں موجود ہیں۔نیو یارک سٹی کے زیر انتظام محکموں میں کسی بھی تعلیم اور تجربے کے حوالے نوکریاں دستیاب ہے۔جو نیویارک شہر میں رہتا ہے وہ ان مواقعوں سے فوری فائدہ اٹھائے۔تنخواہ بھی پُرکشش ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایل آئی میں ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کے بعد کمیونٹی،وکلاء اور مسلم کمیونٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا

    نیویارک(ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ پر ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور کالے اسپرے کی مدد سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے جس پر ہندو کمیونٹی نے پولیس کو شکایت درج کرائی ،پولیس ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہے۔سوفولک پولیس کا کہنا ہے کہ میلویل میں بی اے پی ایس شری سوامی نارائن مندر کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی ۔ملزمان نے ہندو مخالف پیغامات،نازیبا الفاظ کالے اسپرے کی مدد سے پینٹ کردئیے ۔اس حوالے سے  سفولک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے انسداد تعصب کونسل کے حسن احمد نے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں یہ ناگوار ہے۔ایسی حرکت نہیں ہونی چائیے تھی۔ احمد نے مزید کہا کہ اس طرح کے مندر کو امن کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور اس کمیونٹی کے لیے جو یہاں آتے ہیں اور پوجا کرتے ہیں اور ہماری تصویر کے مطابق ان کے خلاف نفرت اس کے بالکل برعکس ہے کہ لوگ یہاں کیوں آتے ہیں۔CAIR-NY کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عفاف ناشر نے کہا کہ ہم بظاہر تعصب پر مبنی اس توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں اور کمیونٹی کے تمام رہنماؤں سے بڑھتے ہوئے تعصب کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹرمپ کے جلسہ گاہ کے اردگر کا علاقہ نوفلائی زون قرار،اسنائپر کے ساتھ قریبی جنگل میں تربیت یافتہ کتے تعینات،جلسہ گاہ میں مخصوص اشیاء لانے پر بھی پابندی

    نیویارک(ویب ڈیسک) ناساؤ کاؤنٹی کے حکام نے سابق صدر پر قاتلانہ حملے کے دوسرے واقعے کے بعد کاؤنٹی میں پہلی انتخابی ریلی کے لیے سخت سیکورٹی اقدامات کیے ہیں جن کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شئیر کی ہیں۔توقع ہے کہ یہ تقریب آج بدھ کو شام 7 بجے یونینڈیل میں ناساؤ ویٹرنز میموریل کولیزیم میں شروع ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے،وفاقی ایجنسیاں،سیکرٹ سروس کے اہلکار سابق صدر اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی میں خصوصی یونٹ بھی کام کررہا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ  سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے یہ علاقہ بہت بڑا ہے اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے مدنظر K-9 کتے بھی برابر جنگل میں تعینات ہیں۔ سیکورٹی اقدامات کے حوالے سےناساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے میڈیا کو تفصیلات پیش کیں۔ان کا کہنا تھا کہ کولزیم میں داخل ہونے کا واحد راستہ ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک پر ہوگا اور پارکنگ میں صرف ٹکٹ والے لوگوں کو ہی اجازت ہوگی۔پارکنگ لاٹ کے آس پاس کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔مندرجہ ذیل اشیاء کو جلسے میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔جن میں ڈرون، ایروسول، الکحل، بیک بیگ یا رولر بیگ،12 x 14 x 5 سے بڑا بیگ نہیں ہونا چاہئے اور یہ بھی واضح ہونا چاہئے کہ غبارے، گیندیں، ڈنڈے، لاٹھی، بینرز، نشانیاں، تختیاں، کرسیاں، کولر، ای سگریٹ، آتشی اسلحہ۔ ، شیشہ، تھرمل کنٹینرز، ایئر ہارن، سیٹیاں اور بل ہارن کی اجازت نہیں ہو گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیوجرسی(ویب ڈیسک)رٹگرز یونیورسٹی کے صدر جوناتھن ہولوے نے تعلیمی سال کے اختتام پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ہولوےیونیورسٹی کے پہلے سیاہ فام صدر اور21 ویں صدر ہیں اور ایک سال کی طویل چھٹی لیں گے اور پھر رٹگرز کے پروفیسر بنیں گے۔انہوں نے بیان جاری کیا کہ  یونیورسٹیوں کے ارد گرد سیاسی ماحول نے بالآخر  فیصلے کو آگے بڑھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے اور خاندان  کی سیکورٹی پر خدشات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ثابت قدم ہوں کہ رٹگرز عروج پر ہے اور اعلی مقام حاصل کیا ۔یہ یونیورسٹی اس کی مستحق ہے۔میں اسے آنے والے سالوں میں پھلتا پھولتا دیکھنے کا منتظر ہوں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • اسلام آباد:اکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے نیویارک جائیں گے جس میں ان کے ہمراہ امور خارجہ کے مشیر طارق فاطمی اور کابینہ کے دیگر اراکین شامل ہوں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاروزیر اعظم سے ایک دن پہلے 22 ستمبر کو کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک پہنچیں گے۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 23 ستمبر 2024 کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پہنچیں گے۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سفر کریں گے اور ان کے ساتھ مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور کابینہ کے کئی اراکین بھی ہوں گے۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے وزیر اعظم سے  ایک دن قبل 22 ستمبر کو کمرشل پرواز کے ذریعے نیویارک پہنچنے کی توقع ہے۔وفاقی وزراء میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف، منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال، اور مشیر طارق فاطمی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔24 ستمبر 2024 کے شیڈول کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے استقبالیہ میں شریک ہوں گے۔وزیر اعظم  شہباز شریف  مالدیپ کے صدر جناب محمد معیزو ، فلسطین کے صدر محمود عباس، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نمائندہ جناب محمد یونس ،ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پہزیشکیان، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے نمائندگان کے ساتھ ملاقاتیں  بھی کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر  جو  بائیڈن کی جانب سے سربراہانِ وفود کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔جبکہ ترک صدر  رجب طیب اردوان اور  پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔27 ستمبر 2024 بروز جمعہ کو  وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • خاتون نے ملین ڈالرز  گھرکی ڈیڈ جعل سازی سے حاصل کی تھی ،جس پر پولیس نے گرفتار کیا

    نارتھ کیرولائنا :نارتھ کیرولائنا میں ملٹی ملین ڈالرز کے گھر کی ڈیڈ جعل سازی سے حاصل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا اور اس پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ملزمہ ڈان منگم پر جعل سازی سے جائیداد حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ویک کاؤنٹی رجسٹری آف ڈیڈز نے کیس کے بارے میں بیان جاری کیا اور بتایا کہ ایڈمز نامی شخص کا4ملین ڈالرز سے زائد کے گھر کی ڈیڈ مذکورہ خاتون نے جعل سازی سے حاصل کی پھر اصل مالک کو گھر کی ملکیت سے ہٹایا اور گھر ٹرسٹ میں تبدیل کردیا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ملزمہ کے خلاف شواہد موجود ہیں ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک  شہر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال شروع ہے اور حکام اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی پر غور کر رہے ہیں۔یونائیٹڈ فیڈریشن آف ٹیچرز  نے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی سے متعلق سروے کیا۔سروے کے دوران  دو تہائی استائذہ  موبائل فون پرپابندی کی حمایت کردی ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب پابندی کی بات آتی ہے تو وہ نفاذ کی پہلی یا واحد لائن نہیں  ہونی چائیے ۔ان کے خیال میں نفاذ کو مستقل، منصفانہ اور یکساں ہونے کی ضرورت ہے اور یہ کہ اسکولوں میں والدین کے لیے ہنگامی رابطہ لائنیں ہونی چاہئیں۔یو ایف ٹی کے صدر مائیکل ملگریو نے کہا کہ اساتذہ پہلے ہی جانتے ہیں کہ موبائل فون کلاس روم کا وقت ضائع کرتے ہیں اور طلباء کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ہم ایسی پابندی نہیں چاہتے جو انفرادی معلمین کو ہر کلاس کے موبائل فونز جمع کرنے کے لیے کہہ کر زیادہ تدریسی وقت ضائع کرےیا اسکول کی کمیونٹیز کو لیب کے نئے آلات خریدنے یا موبائل فون پاؤچز اور لاکرز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے۔سروے کے مطابق ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ موبائل فون  کلاس رومز سے باہر ہی رکھنا چائیے ۔اس حوالے سے والدین سے بھی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی بھی تبدیلی سے راحت محسوس کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک کی خاتون مس ورلڈ اور مس امریکا کی انتظامیہ پر برہم،قوانین چیلنج کرنے  کے لیے تیار

    نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی ایک خاتون مس امریکہ اور مس ورلڈ کی انتظامیہ سے ناراض ہے اور برہمی کا اظہار کیا ۔اب نیویارک کی رہائشی مقابلہ حسن کے قوانین کو چیلنج کر رہی ہے کیونکہ انتظامیہ نے خاتون کو ایک بچے کی ماں ہونے کی بناء پر مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا ہے اور کہا کہ ماں بچوں کی دیکھ بھال کرئے اسے مقابلہ حسن نہیں لڑنا چائیے۔ڈینیئل ہیزل نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی مقابلوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھ رہی تھیں یہ جان کر  حیران ہوئی کہ وہ اب اس کی اہل نہیں رہی کیونکہ ان کا ایک بیٹا ہے ۔نااہل ہونے کے بعد خاتون نیویارک کے سینٹرل پارک پہنچ گئی ۔جہاں پر خاتون نے خواتین کے حقوق کے علمبرداروں کی یادگار پر بات چیت کی ۔اس دوران میڈیا کو بھی بلایا گیا۔خاتون نے کہا کہ میرا بیٹا6سال کا ہے ۔انتظامیہ نے مجھے ماں ہونے کی بناء پر نااہل قرار دیا  اوریہ اصول احمقانہ ہیں۔اس دوران ہیزل کی وکیل گلوریا آلریڈ نے کہا کہ شہر کے کمیشن برائے انسانی حقوق کو بھیجی گئی  جس میں کہا  گیا ہے کہ ماؤں کو بھی مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چائیے لیکن بدقسمتی سے مختلف قوانین اپنائے ہوئے ہیں ۔مس امریکہ اور مس ورلڈ مقابلہ حسن کی  تنظیموں کے ترجمانوں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ایجنسی کھلی تحقیقات پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک) میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ وہ  آپٹکس اسکینڈل سے فکر مند نہیں ہیں جس کا ان کی انتظامیہ کو سامنا ہے اور نہ ہی استعفوں کی لہر  سے پریشان ہوں ۔نیویارک  شہر وبائی امراض کے بعد کی تباہ حال معیشت کو دوبارہ مضبوط کرنے کا عزم  ہے۔وفاقی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ انتظامیہ کے کچھ اراکین کسی تحقیقات میں شامل نہیں لیکن وہ مستعفی ہوچکے ہیں۔کارروائیوں کے بعد اپنی اعلیٰ قیادت کی ٹیم کو سٹی ہال روٹونڈا بلایا، جہاں  میں اپنی انتظامیہ کے پیچھے کھڑا تھا۔ کیونکہ اسی انتظامیہ  نے صاف ستھری اور محفوظ سڑکوں سے لے کر شہر کی معیشت کو بڑھانے تک مسلسل کام کیا۔یہاں تک کہ زیادہ درخت لگانے تک ہر چیز کا کریڈٹ لیا۔ ایڈمز نے کہا کہ ہمارا ایک مشن ہے اور وہ مشن ہے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس شہر کو رہنے کے قابل، سستی اور روزمرہ کے محنت کش طبقے کے لوگوں کے لیے محفوظ بنایا جائے۔مئیر نے یہ باتیں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ایک سوال کے جواب میں ایڈمز نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، میں آپٹکس میں نہیں آتا۔ایڈمز کا خیال ہے کہ اس کی کامیابیوں کو سرہانے کی ضرورت ہے۔ سرکردہ ڈیموکریٹک سیاست دانوں نے کملا ہیرس کے لیے چندہ اکٹھا کیا تو ایڈمز ان میں شامل نہیں تھے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹریفک حادثے میں2خواتین جاں بحق،3زخمی،11سالہ بچہ نیویارک سب وے میں سرفنگ کے دوران جاں بحق

    نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز  میں کار سوار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کی ہے اور دستیاب معلومات کی بناء پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی۔واقعہ کوئنز کے سینٹ البانس سیکشن میں فارمرز بلیوارڈ اور 117 ویں روڈ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو گرپوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہو گئی جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ۔اس دوران ایک17سے18سال کا نوجوان شوٹر گولیاں چلا رہا تھا تو ایک گولی کار سوار66سالہ شخص کے سر میں لگی اور شوٹر فرار ہوگیا۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔افراتفری کے دوران23سالہ خاتون کار کی تکر سے بھی زخمی ہوگئی تھی ۔کمیونٹی کے ارکان نے کہا کہ علاقے میں تشدد بہت عام ہے۔کوئنز فائٹ کلب  میں تبدیل ہو چکا ہے ۔یہ حال ہے کہ  بچے گھنٹوں کے بعد اسکول سے باہر آتے ہیں اور وہ گلی میں ایک دوسرے سے لڑتے ہیں۔ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں  ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ2بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوگئی اور اپارٹمنٹ سے ٹکرائی پھر ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔واقعہ کے بعد کار اور عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔آگ بجھانے کے بعد کار کو عمارت سے ہٹایا گیا  تودونوں خواتین کار کے اندر مردہ پائی گئیں۔ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خاتون کی شناخت 70 سالہ ملی شیہان اور 36 سالہ بھابھی ڈیانا شیہان کے ناموں سے ہوئی ڈیانا 70سالہ ملی کی بھابھی تھی۔دونوں ہارٹس ڈیل نیو یارک  کی رہائشی تھیں۔اپارٹمنٹ کی عمارت کے اندر دو بچے بھی زخمی ہوئے ۔جنہیں علاج کے لیے وائٹ پلینز ہسپتال لے جایا گیا۔ دریں اثناءنیویارک شہر کے سب وے میں چلتی ٹرین پر سرفنگ کے دوران ایک 11 سالہ بچہ حادثے کا شکار ہو کرجاں بحق  ہو گیا ۔حادثہ اس وقت پیش آیا۔ جب بچہ G ٹرین کی چھت پر سوار تھا اور ٹرین تقریباً صبح 10:15 بجے بروکلین کے سمتھ-ننتھ اسٹریٹ اسٹیشن میں داخل ہو رہی تھی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)پیر کی صبح بروکلین میں واقع ولیمزبرگ  اسکول میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی جس پر حخام نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول خالی کرالیا ۔نیویارک پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بچوں کو باہر نکالا ۔جس کے بعد بم اسکواڈ نے اسکول کو چیک کیا اور عمارت کو کلیئر قرار دیا ۔ پولیس کے مطابق انہیں ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکول کو بم سے سے اڑا دیا جائے گا۔ نیویارک سٹی پبلک سکولز کے ترجمان کے مطابق دھمکی کو غیر معتبر  تھی  ۔اب طلباء صبح 11 بجے تک عمارت میں واپس آ گئے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک ایڈمز انتظامیہ کے ایک اور رکن نے اپنا استعفیٰ نامہ بھیجا ہے۔ یہ استعفی مئیر نیویارک کو بھیجا گیا ہے۔اب استعفی کوئنز بورو کے بی پی رچرڈز نے دیا ہے ۔جنہوں نے کہا ہے کہ وہ اب عہدے پر نہیں رہ سکتے ہیں لہذا میرا استعفی قبول کیا جائے۔ کوئنز بورو کے صدر ڈونووین رچرڈز کارروائیوں کے بعد صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہے اس صؤرتحال میں وہ کام نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی قسم کی قیس آرائی سے گریز کروں گا۔اس سے قبل چیف قانونی مشیر لیزا زورنبرگ نے ہفتے کی رات  کواستعفیٰ دیدیا تھا۔زورنبرگ کسی تحقیقات کا حصہ نہیں تھیں ۔اس سے قبل ایڈورڈ کبان نیویارک پولیس کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے ۔استعفوں کا سلسلہ ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد شروع ہوا ہے گزشتہ ہفتے ایف بی آئی نے مئیر نیویارک کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے اور فون ضبط کرلیے تھے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) ایف بی آئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  پر دوسرے قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔اس ضمن میں ٹرمپ کی نیویارک،نیوجرسی  سمیت دیگر ریاستوں میں واقع جائیدادوں پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔پراپرٹی پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ ٹرمپ نے ناساؤ کاؤنٹی میں انتخابی ریلی متوقع ہے۔ ناساؤ کاؤنٹی میں میں متوقع انتخابی ریلی میں سیکورٹی سخت کردی جائے گئی اسی طرح ٹرمپ اب جہاں کہیں بھی جائیں گئے تو ان کی سیکورٹی سخت ہو گی ۔سیکرٹ سروس نے اتوار کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں ٹرمپ کے گولف کورس پر ایک بندوق بردار پر فائرنگ کی تھی جس سے اس کی رائفل گر گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔سابق صدر اور موجودہ ریپبلکن صدارتی امیدوار کو کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔ پولیس نے راستے میں جھاڑیوں سے کچھ اہم اشیاء بھی برآمد کیں جن میں بشمول ایک اے کے۔47طرز کی گن اور دو بیگ شامل ہیں۔ملزم کی  شناخت 58 سالہ ریان ویزلی روتھ کے نام سے ہوئی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  ریٹائرڈ سربراہوں  نے انسپکشن کو تیز کرنے کے بدلے میں1لاکھ90ہزار ڈالرز رشوت وصول کی تھی

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے نیویارک کے علاقوں مین ہٹن اور اسٹیٹن آئی لینڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے فائر ڈیپارٹمنٹ نیویارک  کے دو ریٹائرڈ سربراہان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایف بی آئی نےپیر کی صبح  اسٹیٹن آئی لینڈ میں ریٹائرڈ چیف برائن کورڈاسکو  کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا  جبکہ مین ہٹن میں رہائش پذیر ریٹائرڈ چیف انتھونی ساکاوینو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے رواں سال کے شروع میں ان کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی تھی۔ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف انویسٹی گیشن نے ایف ڈی این وئے کے کوارٹر کی بھی تلاشی لی۔معلوم ہوا ہے کہ  تفتیش اس بات پر مرکوز ہے کہ سربراہان نے عمارت کے معائنے کو تیز کرنے میں مدد کے لیے رقم لی تھی  اور ملزمان نیویارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ میں اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے دوران  اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا۔پیر کو مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں فرد جرم ختم کر دی گئی۔ملزمان پر مختلف نوعیت کے الزامات ہیں جن میں ایک الزام یہ بھی ہے کہ ملزمان نےتعمیراتی منصوبوں میں رقم حاصل کرنے کا بھی الزام ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک اسٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک ریاست میں پانچ منصوبوں کے لئے 36 ملین  ڈالرزکی فنڈنگ فراہم  کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے 249 مستقل معاونت کے رہائشی یونٹس قائم کئے جائیں گے۔یہ منصوبے مونرو، اسٹبین، ایری، جیفرسن، اور کنگز کاؤنٹیوں میں ہونگے، اور ان کا مقصد بے گھر افراد کی مدد کرنا ہے۔گورنر ہوکل نے ایک بیان میں کہا کہ بروکلن سے واٹر ٹاؤن تک، نیویارک بھر میں یہ مختلف منصوبے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم ایسی رہائش میں سرمایہ کاری کریں جو ہماری کمیونٹیز کو مضبوط بناتی ہے اور ریاست کے ہر علاقے کو محفوظ، صحت مند، اور زیادہ قابل برداشت جگہ بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کے ذریعے تخلیق کردہ معاونت کی رہائش سابقہ بے گھر نیویارک والوں کو محفوظ، مستحکم گھر فراہم کرے گی اور ان خدمات تک رسائی دے گی جن کی انہیں اپنے کمیونٹیز میں کامیاب ہونے کے لئے ضرورت ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)جشنِ عیدمیلاد النبی کی مناسبت سے نیویارک میں انجمنِ غوثیہ کے زیر ِ اہتمام انتالیس واں سالانہ جلوس بر آمد ہوا۔جو اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا مکی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔بروکلین کی فضائیں درود و سلام  سے مہک اُٹھیں۔سرکارِ دو جہاں ،رحمت اللعاالمین ﷺکی ولادتِ باسعادت کے موقع پر انجمنِ غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام انتالیس ویں سالانہ میلاد النبی کے جلوس کے آغاز پر درودِ تاج  پڑھا گیا اور عاشقانِ مصطفیٰ کو  نذر و نیاز سے ناشتہ  کروایا گیا۔جلوس کے آغاز سے قبل  کونی آئی لینڈ ایونی ایچ  پر انجمنِ غوثیہ کے بانی پیر سید صفدر حسین شاہ  نے شرکاء کی آمد کا خیر مقدم کیا جبکہ پیر فضیل ایاز قاسمی نے دعا کروائی۔

    بعدسرورِ کونین،حبیب  ِ خدا اور خاتم الانبیاء کی آمد کی خوشی میں میلاد النبی کا جلوس علماءِ کرام اور مشائخ کی سربراہی میں  برآمد ہوا۔جلوس میں بروکلین  کے قرب و جوار اور دیگر علاقوں سے محباِنِ مصطفیٰ، حمد و ثناء اور نعت خوانان ِنے کثیر تعداد میں شرکت کی اور باگارہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔جلوس کے شرکاء نے میلاالنبی کی مناسبت سے سبز پرچم  اٹھا رکھے تھے،جلوس کے  عقبی حصے میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ میلاد النبی کا اہتمام کرنا اور منانا ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے ۔جلوس کے  شرکاء   نے تمام راستے دروو  و سلام  بھیجا اور نعتیں  پڑھتے رہے ۔اس موقع پر پیر فضیل ایاز قاسمی نے نبی کریمِ ﷺکی ذاتِ اقدس  اور سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ کائنات کی ہر شہ رسول اللہ پر درود و سلام بھیجتی ہے۔جلوس کے راستوں پر شرکاء کے لیے سبیلوں اور نذر و نیاز کا  اہتمام  کیا گیا۔ جلوس اپنے روایتی روٹ سے گزرتا ہوا ڈٹمس ایونیو پہنچ کر واپس ایونیو ایچ کی جانب گامزن ہوا اور مکی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔بعد ازاں مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ کی تلاوت سے میلاد النبی کا آغاز ہوا۔میلاد النبی میں    عاشقان ِ مصطفیٰ کی کثیر تعداد شریک تھی۔معروف نعت خوانوں نے  اپنی منفرد آواز  ولہن میں نذرانہِ عقیدت پیش کیا۔اس دوران وقفے وقفے سے علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محبت ِ رسولﷺ جہنم  سے نجات کی ضامن ہے ۔ا س موقع  پر مولاِ کائنات  حضرت علی شیرِ خُدا سے محبت و مودت کے اظہار میں  منقبت  بھی پیش کی گئی۔انجمنِ غوثیہ کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی  ترقی  و خوشحالی،کامیابی اور دنیا میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ملزمان خواتین کا روپ دھار کر امریکا،کینیڈا اور برطانیہ کے لڑکوں کے بے وقوف بناتے،ان کی ویڈیو ریکارڈ کرتے،ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے اور اہلخانہ،دوستوں اور خاندان والوں کو بھیجنے کی دھمکیاں دے کر تقریبا2ملین ڈالرز کی رقم بٹوری۔

    نیویارک(ویب ڈیسک9)امریکا کے محکمہ  انصاف نے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 30ولیمنگٹن کے سیڈی ڈیاکائٹ،22سالہ المامى ديابى،26سالہ عبدالعزیز سنگارےاور 31 سالہ عبدالعزیز عالمی سطح پر تقریبا7ملین کے بھتہ خوری طلب کرنے کے قصور وار پائے گئے ہیں۔ ملزمان اور شریک ملزمان نے امریکا ،برطانیہ اور کینیڈا کے متاثرین سے CashApp اور ApplePay کے ذریعےتقریبا2ملین ڈالرز وصول کیے ۔ملزمان خواتین کا روپ دھار لیتے تھے ۔ان کی مشابہت اور حرکتیں بلکل خواتین کی طرح ہوتی تھیں جس کے بعد یہ آن لائن امریکا ،برطانیہ اور کینیڈا کے لڑکوں ،نوجوانوں اور اشخاص کے بے وقوف بناتے تھے  اور ان کی ویڈیو ریکارڈ کرتے تھے جس کے بعد انہیں دھمکی دی جاتی تھی کہ یہ رقم بھیجو بصورت دیگر یہ ویڈیو اہلخانہ کو سینڈ کی جائے یا تو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گئے۔محکمہ انصاف کے مطابق اسکینڈل میں 6ملزمان ملوث ہیں جن میں4کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ان ملزمان پر منی لانڈرنگ، وائر فراڈ، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی سازش،بھتہ خوری، سائبر اسٹاکنگ کی سازش اور بین ریاستی دھمکیاں بھیجنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ایف بی آئی ابھی بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور لوگ ایف بی آئی کے ساتھ تعاون کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک میں نواں سالانہ حلال فوڈ فیسٹول جہاں ہزاروں مسلمان ایک جگہ اکھٹے ہوگئے۔مزے مزے کے منفرد کھانوں نے فیسٹول کی رونقیں دوبالا کردیں۔دی بیلو پولٹری مارکیٹ اور دی حلال گائیڈ نےمل کر لانگ آئی لینڈ کے  ناساؤ کمیونٹی کالج میں حلال فوڈ فیسٹول سجایا۔منفرد اقسام کے لذیذ اور ذائقہ دار کھانوں کےاسٹالز سجے تو منچلے نوجوان،خواتین،بچے،بوڑھے سب ہی کھنچے چلے آئے۔فیسٹول میں کار ریلی بھی منعقد ہوئی۔شہر بھر سے نوجوان   چمچاتی اور لشکارے مارتی لگژری کاروں میں فیسٹول پہنچے تو یہ گاڑیاں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔دی حلال گائیڈ کے بانی رضا دستگیر کہتے ہیں کہ نو سال قبل اس حلال فوڈ فیسٹول کی بنیاد رکھی اور اب یہ مقبول ترین فیسٹول بن گیا ہے۔حلال فوڈ فیسٹول میں صرف چٹ پٹے پکوان ہی نہیں بلکہ گرما گرم جلیبی،آئس کریم،چاٹ،گولا  گنڈا اور دیگر  اشیاء نے دیسیوں کو پردیس میں اپنے دیس کی یاد دلادی۔فیسٹول کے اسپانسرز  کا کہنا ہے کہ صرف لوگوں کو نہیں بلکہ انہیں بھی سارا سال اس فیسٹول کا انتظار رہتا ہے۔یہ بہت سارے اسمال بزنس ورکرز کے لیے اپنے کاروبار کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ناساؤ کمیونٹی کالج میں منعقدہ حلال فوڈ فیسٹول میں خوبصورت ڈیزائن کے مشرقی ملبوسات، دیدہ زیب جیولری،پنجابی ثقافت کی عکاسی کرتے کھُسے دیکھ کر شرکاء کی خوشی دگنی ہوگئی۔دوپہر سے شروع ہوا حلال فوڈ فیسٹول کی رونقیں رات تک جاری رہیں۔ فیسٹول  کے دیگر اسپانسرز اور منتظمین کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ مسلم کمیونٹی کو کسی نہ کسی بہانےسے ایک  جگہ اکھٹا کریں۔شہر کے مختلف علاقوں سے  آئے شرکاء نے  فیسٹول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)امریکا میں پاکستانیوں کے نام ایک اور اعزاز۔ریاست نیوجرسی پولیس میں تعینات پہلے پاکستانی نژاد ٹروپر مدثر ملک کو سارجنٹ  کے عہدے پر ترقی د ے دی گئی۔نیوجرسی پولیس میں تعینات پاکستانی نژاد افسر مدثر ملک کو گیارہ سال قبل 2013 میں اسٹیٹ ٹروپر کے عہدے پر ترقی ملی تھی جس کے بعد وہ پہلے پاکستانی نژاد ٹروپر بن گئے تھے۔اب ڈیپارٹمنٹ نے انھیں مزید ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔نیوجرسی اسٹیٹ پولیس کے سپریٹنڈنٹ کرنل پیٹرک کی منظوری کے بعد مدثر ملک کوکمیونٹی آوٹ ریچ یونٹ میں سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

    مدثر ملک نیوجرسی اسٹیٹ پولیس کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر بھی ہیں اور وہ اکیس ستمبر کو  اپنا نیا عہدہ اور نئی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی ترقی کی خوشی میں این وائے پی ڈی کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا اور نائب صدر کیپٹن وحید اختر اور دیگر نے مل کر کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع سوئٹنیس ریسٹورانٹ پر جشن منایا اور سب دوستوں نے مل کر کیک کاٹا۔پاکستانی نژاد افسران کا کہنا ہے کہ مدثر ملک کو ترقی ملنا پاکستانیوں کے لیے باعث فخر ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • لانگ آئی لینڈ کا13سالہ طالب علم پیتل کی ہڈیاں رکھنے پر گرفتار

    نیویارک(ویب ڈیسک)ریاستی پولیس نے  لانگ آئی لینڈ پر ایک ڈرائیونگ انسٹرکٹر کو زبردستی چھونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم فٹزجیرالڈ کو 20سالہ لڑکی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ۔لڑکی نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کلاس کے دوران نازیبا اشارہ کیا ۔جس کے بعد وہ گھر جانے کے لیے نکلی تو اس نے زبردستی چھوا تھا ۔جس پر سفولک کاؤنٹی پولیس نے کارروائی عمل میں لائی ہے۔نیویارک(ویب ڈیسک)سوفولک کاؤنٹی پولیس نے لانگ آئی لینڈ کے مڈل اسکول کے13سالہ طالب علم کو پیتل کی ہڈیاں رکھنے پر گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ سموسیٹ مڈل اسکول کے طالب علم  کے اسکول بیگ سے پیتل کی ہڈیاں برآمد ہوئی ۔یہ ایک مجرمانہ فعل ہے ۔طالب علم پر چوتھی ڈگری کے مجرمانہ ہتھیار رکھنےکا الزام ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اسے بعد کی تاریخ میں فیملی کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔پولیس نے نام اور مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں

    This post was originally published on VOSA.

  • محض چند گھنٹوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی ،فائرنگ سے2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوئے

    نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں محض چند گھنٹوں کے اندر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق جبکہ3سے زائد  زخمی ہوئے ہیں۔برونکس کے ماؤنٹ ہوپ سیکشن میں پہلی ہفتے کی دیر رات ہوئی ۔جہاں پر24سالہ شخص کو پیٹھ کر گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔دوسری فائرنگ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ولیمز برج روڈ پر ہوئی جہاں پر 44 سالہ شخص کو نشانہ بنایا گیا ۔متاثرہ شخص کو جیکوبی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے۔فائرنگ کا تیسرا واقعہ برونکس کے ٹریمونٹ سیکشن میں ہوا۔پولیس کے مطابق 42 سالہ شخص کو گولی ماری گئی جس سے وہ زخمی ہوا ۔فائرنگ کا چوتھا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شیریڈن ایوینیو اور میک کلیلن اسٹریٹ کنکورس کے پاس ہوا ۔جہاں پر ایک شخص پیٹ میں گولی لگنے سے چل بسا دوسرا زخمی ہوا ۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات رونما ہونے کے بعد برونکس میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں ۔ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات  کی تحقیقات مختلف زاویوں سے جاری ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • میئر ایڈمز نے چیف کونسل لیزا زورنبرگ کا استعفی قبول کرلیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، زورنبرگ  نے مئیر کا شکریہ ادا کیا

    نیو یارک(ویب ڈیسک) سٹی ہال کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ  عہدے سے دستبردار ہو گئیں ہیں ۔زورنبرگ نے جولائی 2023 سے میئر اور سٹی ہال دونوں کے لیے لیڈ اٹارنی کے طور پر کام کیا ہے۔زورنبرگ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایڈمز کے کام کی بھرپور حمایت کرتی ہیں اور میں  میئر ایڈمز کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے شہر کی خدمت کا موقع فراہم کیااور میں اس کام کی بھرپور حمایت کرتا ہوں جو انہوں نے نیویارک کے لوگوں کے لیے کیا ہے اور کررہے ہیں ۔ایڈمز  نے بیان جاری کیا اور کہا کہ زورنبرگ کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک عبوری متبادل کا نام دیں گے کچھ نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں جنہیں آنے والے دنوں میں ظاہر کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام کاموں کی تعریف کرتے ہیں جو لیزا نے ہماری انتظامیہ اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ 13 مہینوں میں شہر کے لیے کیے ہیں۔ ہم لیزا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔مئیر کا کہنا تھا کہ سنئیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرت رہیں گئے تاکہ دفتر بغیر کسی مسےلے کے کام کرتا رہے  اور ہم آنے والے دنوں میں ایک قائم مقام چیف کونسل کے نام پیش کردیں گئے۔واضح رہے کہ چیف کونسلر کا استعفی اس وقت سامنے آیا ہے جب ایف بی آئی تحقیقات کررہی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز  سوسائٹی نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا۔علماء کرام نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ  سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔بروکلین میں مسلم کمیونٹی سینٹر میں این وائے پی ڈی کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے زیر ِاہتمام رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے عنوان پر  منعقدہ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔اس کانفرنس کے انعقاد میں پورٹ اتھارٹی پولیس،نیوجرسی پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی،این وائے پی ڈی کی ہیلتھ اینڈ ویلنیس سیکشن اور دیگر کا اشتراک بھی حاصل رہا۔

    معروف عالمِ دین شیخ یوسف،مفتی فرحان،ڈاکٹر اکرم قصاب اور امام طاہر نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں پولیس کے مختلف شعبہ جات اور سیکشن سے منسلک مردوں کے ساتھ ساتھ نہ صرف خواتین بلکہ لانگ آئی لینڈ کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک  تھے۔علماء کرام اور اسکالرز نے حاضرین پر زور دیا کہ نبیِ کریم  ﷺ کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے اُصولوں پر زندگی گزار کر ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں۔شرکاء کو اسلام میں مینٹل ہیلتھ کی اہمیت اور خود کشی کے اقدام سے بچنے سے متعلق آگہی دی گئی۔ اس موقع پر مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا اور نائب صدر کیپٹن  وحید اختر نے شیخ یوسف کو پولیس کیپ اور ایم او ایس کی شرٹ بطور سوونیئر پیش کی۔آخر میں شرکاء کی مختلف اقسام کے پکوان سے تواضع کی گئی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • مین ہول دھماکوں سے مڈ ٹاؤن ایسٹ میں فٹ پاتھ اکھڑ گیا

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے  روڈایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے نیوجرسی کے نوجوان کے کیس میں کم عمر ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔17سالہ لڑکے پر الزام ہے کہ اس نے24اگست کو رانگ وئے گاڑی چلاتے ہوئے کار کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے مین 38سالہ کرک واکر اس کا کزن روب میک لارین جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا واکر کی اگلے روز شادی تھی وہ کزن کے ساتھ نیویارک گھومنے آیا تھا ۔واقعہ ہڈسن پارک کے قریب پیش آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم پر مجرمانہ طور پر لاپرواہی سے قتل، اور حادثے کی جگہ چھوڑنے سمیت دیگر الزامات کے تحت کیس درج ہے ۔مزید براں  نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں "مین ہول”میں دھماکے ہوئے تو لوگ سہم گئے کیونکہ دھماکوں کی آواز شدید تھی ۔دھماکوں سے فٹ پاتھ بھی اکھڑ گیا۔مین ہول میں دھماکے  کاسموپولیٹن تھرڈ ایونیو اور48ویں اسٹریٹ کے درمیان ہوئے۔دھماکے کے بعد فائر فائٹر جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔فائر فائٹر پہلے ہی جائے وقوع پر موجود تھے  کیونکہ ایک ہوٹل سے دھواں نکلنے پر امدادی کام کررہے تھے۔واقعہ میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصؤل نہیں ہوئی ۔امدادی کارکنوں نے کام شروع کردیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • برونکس اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے10سالہ بچی گرکر جاں بحق

    نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں الاحسان اکیڈمی کی اسکول وین میں بند طالبہ نے حاضر دماغ سے کام لیتے ہوئے وین کا شیشہ توڑ کر جان بچانے میں کامیاب ہوئی۔ہوا کچھ اس طرح کے الاحسان اکیڈمی کی اسکول وین ڈرائیورچھٹی کے بعد بچیوں کو گھر چھوڑ رہا تھا کہ اس دوران ایک5سالہ بچی وین کی سیٹ پر سو گئی ۔ڈرائیور نے دیکھا کہ وین میں کوئی بچی موجود نہیں ہے اور وہ وین بند کرکے چلا گیا جبکہ اس نے وین کو ٹھیک طریقے سے چیک نہیں کیا تھا ۔اس دوران بچی  سو کر اٹھی اور دیکھا کہ وین بند ہے تو اس نے اپنے جوتے اتارے  اور جوتے کے نچلے حصے کی مدد سے شیشہ توڑ کر باہر نکلی ۔اس دوران ایک اجنبی گزر رہا تھا تو بچی نے اجنبی سے کہا کہ مجھے پاپا کو فون کرنا ہے ۔اجنبی نے فورا فون ملایا تو بچی کا والد موقع پر پہنچ گیا ۔بچی کے والد مہتاب نے اسکول وین کے ڈرائیور پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ میری بچی کو کچھ ہوجاتا تو اس کا ذمہ دار کون کوتا۔اکیڈمی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی جبکہ بچی کے والد نے اکیڈمی کے خلاف کیس داخل کرنے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کررہا ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس  میں اپارٹمنٹ  کی کھڑکی سے10سالہ بچی نیچے گر گئی ۔جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن بچی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی ۔واقعہ جنوبی بلیو وارڈ اور ای182اسٹریٹ پر واقع اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔پولیس کا خیال ہے کہ لڑکی چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ سے یا چھت سے  صحن میں گری ۔لڑکی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن اسے ڈھونڈنے گئی اور اسے عمارت کے صحن میں پڑا پایا جب اسے چیک کیا تو وہ زندہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے اہلخانہ نے دیکھا کہ لڑکی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو اسے سینٹ برناباس ہسپتال لے  گئے جہاں پر حرکت قلب بند ہونے سے بچی  انتقال کر گئی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین  فلیٹ بش پولیس نے گولی مار کر ایک شخص کو مار دیا۔مارے جانے والے شخص نے  پولیس ہدایات کو نظر انداز کیا اور چاقو پھینکنے سے انکار کردیا تھا۔ فائرنگ سے قبل چاقو بردار شخس نے پولیس اہلکاروں  کوبوتلیں ماری جس سے اہلکار کے سر پر چوٹ لگی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شخص قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔اس کے ٹھکانے پر کارروائی کے لیے وارنٹ حاصل کیے گئے جس کے بعد  پولیس اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی۔پولیس نے دیکھا کہ   38 سالہ ولمنڈ جین باتھ ٹب میں چھپا ہوا  ہے اور چاقو پکڑا ہوا تھا ۔وارنٹ اسکواڈ کے ارکان نے چاقو پھینکنے کے متعدد احکامات دئیے لیکن مسلح شخص نے ہدایات کو نظر انداز کیا۔نیویارک پولیس  کےچیف آف ڈیپارٹمنٹ جیفری میڈری نے کہا کہ سارجنٹ نے اپنا ٹیزر لگانے کی کوشش کی لیکن ٹیزر کام نہ کر سکا۔ اسی وقت مشتبہ شخص چاقو لے کر باتھ روم سے باہر آیا اور سارجنٹ پر وار کرنے کی کوشش کی۔جس پر پولیس نے فائرنگ کی  اور وہ مارا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا شخص تین افراد کے قتل میں مطلوب تھا۔اس نے 54 سالہ خاتون اور ایک 24 سالہ مرد  کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا تھا  یہ واقعہ جولائی میں ہوا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اگست میں فلیٹ لینڈز میں ایک 66 سالہ شخص کو چھرا گھونپنے کے مقدمہ میں بھی ملوث تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا خواتین کو منشیات کے استعمال کے لیے گھر دیتا تھا پھر ان سے تعلق قائم کرتا تھا ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کونسل نے پانچوں بوروں میں جانوروں کی پناہ گاہوں میں زیادہ جانوروں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سماعت کی۔شہر کی پناہ گاہوں میں لوگ جانور  چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نتیجتاً، شہر بھر  کی  پناہ گاہیں پالتو جانوروں سے بھری پڑی ہیں اور حالات بہترین نہیں ہیں۔اس حوالے سےنیویارک سٹی (اے سی سی) کے اینیمل کیئر سینٹرز کی سی ای او رسا وائن اسٹاک کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کی کمی،فیس ودیگر عوامل کے باعث لوگ گھروں میں پالتو جانوسر نہیں رکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  جانوروں کی پناہ گاہیں کووِڈ کے بعد  سے چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہیں جو جانوروں کی فلاح و بہبود پر منفی  اثر ڈال رہے ہیں۔صرف گود لینے سے ان مسائل کو نہیں روکا جائے گا اور نہ ہی ہماری پناہ گاہوں پر پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جائے گا۔ کوئنز میں نئی پناہ گاہ پر اضافی بوجھ پر چکا ہے یہ پناہ گاہ  پہلے ہی 200 فیصد سے زیادہ صلاحیت پر کام کر رہی  ہے۔اسٹاک نے کہا کہ ہم ان جانوروں کو رکھنے کے لیے تخلیقی طریقے تلاش کر رہے ہیں۔اس موقع پرسٹی کونسل کے اراکین نے اے سی سی کے 33.5 ملین ڈالرز کے بجٹ کی طرف اشارہ کیا اور اسے کیسے خرچ کیا جا رہا ہے  اور کیا یہ اضافی بوجھ کو حل کرنے کے لیے کافی ہے۔ممبران کے لیے ایک نیا بل تیار کیا ہے جسے کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔ جس کے تحت شہر بھر کے ریٹیل اسٹورز میں کتوں اور بلیوں کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ کونسل مین جسٹن برانن نے تسلیم کیا کہ ہمیں ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے ہمیں مسائل کو حل کرنا ہے ہمیں معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ لوگ کیوں مسائل میں مبتلا ہورہے ہیں ۔اس وقت نیویارک شہر میں ہمارے جانوروں کے ساتھ ہو رہا ہے ہمیں معاملات ٹھیک کرنے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.