Category: اہم خبر

  • ایف بی آئی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعداسکولز چانسلر ڈیوڈ بینکس پہلی بار منظر عام پر آئے

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد اسکولز چانسلر ڈیوڈ بینکس پہلی بار منظر عام پر آئے اور میڈیا سے بات چیت کی ۔ڈیوڈ بینکس نے کورٹ ہاؤس میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ایجنٹوں نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران دو موبائل فون ضبط کر لیے انہیں ابھی تک  موبائل فون سمیت دیگر چیزیں واپس نہیں کی ہیں ۔جس میں اس کا ذاتی فون اور ایک محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ فون شامل ہے ۔بینکس نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا ہر دن ایمانداری کے ساتھ گزارا ہے اور جو بھی مجھے جانتا ہے وہ میرے بارے میں اچھی طرح جانتا ہے ۔بینکس نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ وہ وفاقی تحقیقات میں بالکل ہدف نہیں تھے ۔ پچھلے ہی ہفتے وفاقی ایجنٹوں نے ہیملٹن ہائٹس کے گھر پر تلاشی کا وارنٹ حاصل کرکے کارروائی کی تھی یہ گھر بینکس  اور فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ کا مشترکہ ہے یا بینکس گھر شینا کے  ساتھ شیئر کرتا ہے۔ ایف بی آئی نے چانسلر کے بھائی ڈپٹی میئر برائے پبلک سیفٹی فلپ بینکس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔اسی طرح ٹیرنس بینکس جو چانسلر کے دوسرے بھائی اور ایک آزاد مشیر ہیں ان سے بھی تفتیش کی گئی اوران سب کو اپنے آلات وفاقی تفتیش کاروں کے حوالے کرنا پڑے۔ ڈیوڈبینکس نے کہا کہ میں بیان نہیں کروں گا کہ چھاپے کے دوران کیا ہوا ۔بس وہ اپنا فون واپس چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ٹیرنس ایک کمپنی کے مالک ہیں جو کاروباری اداروں کی جانب سے شہری حکومت کی لابی کرتے ہیں۔میں اپنے بھائیوں سے پیار کرتا ہوں، اپنے خاندان سے پیار کرتا ہوں، جیسا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے بھائیوں، بہنوں اور اپنے خاندان سے پیار کرتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • سعودی عرب(رپورٹ زکاء محسن)سعودی عرب میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی نے ” پردیس میں پاکستان ” کے عنوان سے رنگارنگ تقریب سجائی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردو خواتین اور بچے شریک تھے جبکہ نامور گلوکار ساحر علی بگا نے قومی نغمے سنا کر شرکاء کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار کر دیا۔سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ رنگارنگ ” پردیس میں پاکستان ” کی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین مہمان خصوصی تھیں جبکہ ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ بھی شریک تھے اسکے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی

    اسٹیج پر بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے جبکہ مقامی گلوکار سلیم رفیق اور پاکستان کے نامور گلوکار ساحر علی بگا کی لائیو پرفارمنس نے سماں باندھ دیا اور شرکاء قومی نغموں پر جہاں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوئے وہیں جھومنے پر بھی مجبور ہوگئے۔سفارت خانہ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سراہا اور کہا کہ لاکھوں پاکستانی جہاں زرمبادلہ کی شکل میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں وہیں پردیس میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان اوورسیز کیمونٹی کے صدر فیصل احسان اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہر سال ایسے ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ پردیس میں بسنے والے پاکستانی دیس کی ثقافت سے روشناس ہوسکیں اور وہ مزید جوش وخروش کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کا فریضہ انجام دے سکیں

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (نمائندہ خصوصی )مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی  تبدیلی کے  منفی اثرات کا بری طرح سے شکار ہورہا ہے ۔بڑھتے  ہوئے چیلنجز کے دیر  پا حل کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔موسمیاتی تبدیلی اور اس کا دیر پا حل تلاش کرنے کے لیے پاکستانی امریکن پبلک افیئرز کمیٹی اور مسلم  امریکن  لیڈر  شپ الائنس نے  اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے دوران ون یو این پلازہ میں ایک خصوصی پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا۔مالا کی چیئر آف دی بورڈ ماہا رشید خان نے مہمانوں کا تعارف کروایا اور مکاملے کے عنوان پر روشنی ڈالی۔پینل ڈسکشن میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان مشن میں سیکنڈ سیکرٹری  علینہ مجید ، اے پی پیک کے ڈاکٹر پرویز اقبال اوراقوامِ متحدہ میں انفارمیشن منیجمنٹ یونٹ موڈریٹر کی چیف اَویشن بوجنوڈ شامل تھیں۔ مقررین نے اس مکاملے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح  پر کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی  کم ہے اس کے باوجود   گزشتہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔پینل ڈسکشن میں اوہائیو کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے ڈاکٹر  شکیل صغیر اور دیگر شریک تھے۔مقررین نے کہا کہ کاربن کا اخراج  بڑھنےسے گلیشیئر  تیزی سے پگھل رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق ڈیم نہ ہونے سے نہ صرف پانی کا ضیاع اور سیلاب بھی آرہے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے اثرات  اور دیر پاحل کے اس خصوصی مکاملے میں کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوازنیگر نجی مصروفیت وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔ مالا کی ماہا خان نے آرنلڈ شیوزانیگر کا پیغام حاضرین کو پڑھ کر سنایا۔ان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کو ضائع ہونےسے بچانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک کی سینیٹر جیسیکا راموس نے جمعہ کی صبح باضابطہ طور پر نیویارک شہر میئر کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔وہ نیویارک مئیر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ راموس نے موجودہ میئر  کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا راموس نے بیان جاری کیا اور کہا کہ ایڈورد کبان  نیویارک پولیس کے کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے لاطینی تھے۔ راموس نے ایڈمز کی صلاحیت پر سوال اٹھایا کہا کہ آپ کو کبھی یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ میں کس کے لیے کام کر رہی ہوں یا کون مجھے ادائیگی کر رہا ہے۔ہمیں اس اعتماد کو سٹی ہال میں واپس لانے کی ضرورت ہے۔39 سالہ راموس کوئنز سے ریاستی سینیٹر ہیں۔ ان کے دو بیٹے سرکاری اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے والدین کا تعلق کولمبیا سے ہے۔ وہ ایڈمز کو چیلنج کرنے والی چوتھی ڈیموکریٹ ہیں۔اس سے قبل ایڈمز کو کمپٹرولر بریڈ لینڈر، سابق کمپٹرولر سکاٹ سٹرنگر اور ریاستی سین زیلنور میری نے چیلنج کیا تھا۔ان سب کا شمار ترقی پسند میں ہوتا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک )ٹام ڈونلون نیویارک پولیس کمشنر کا عبوری عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ  آج جمعہ کو ایڈورڈ کبان کا استعفیٰ نافذ العمل ہوگا۔کبان آج بطور کمشنر آخری دن نیویارک پولیس میں گزار رہے ہیں۔مئیر نے ایف بی آئی کے ایک ریٹائرڈ اہلکار ٹام ڈونلون کو عبوری کمشنر نامزد کیا ۔ایڈورڈ کبان نے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے30سال تک نیویارک پولیس میں فرائض سرانجام دئیے ۔کبان نے شہر کے اعلیٰ پولیس افسر کے طور پر 14 ماہ خدمات انجام دیں۔ انہیں گزشتہ سال جولائی میں دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔کبان نے عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے ہسپانوی کے طور پر تاریخ رقم کی جبکہ کبان کو ون پولیس پلازہ کی 14ویں منزل تک پہنچنے میں 30 سال لگے اور اب  ان کا کیریئر ختم ہو گیا۔برونکس کے رہنے والے ڈونلون نے ایف بی آئی کے ساتھ 30 سال کام کیا اور نیو یارک اسٹیٹ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ تھے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ الغامدی کابل کے قریب گیسٹ ہاؤس چلاتا تھا،مرحوم ایمن الظواہری کے ساتھ بھی کام کرچکا ہے،ایف بی آئی کہتی ہے کہ ہم ابھی تک بھولے نہیں ہیں تلاش جاری ہے

    نیویارک(ویب ڈیسک) ایف بی آئی نے  کہا ہے کہ نائن الیون حملوں کو23سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن انہیں ابھی اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی الغامدی کی تلاش ہے جسے پکڑنا ضروری ہے۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ سعودی  حمزہ الغامدی نائن الیون حملوں میں ملوث تھااور اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی تھا اور اس نے القاعدہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے دنیا سے مدد طلب کی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ الغامدی نامعلوم مقام پر روپوش ہے ۔ اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں ہیں۔ایف بی آئی نیویارک سٹی فیلڈ آفس کے انچارج قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرسٹی ایم کرٹس نے بیان جاری کیا اور کہا کہ ہم بھولے نہیں ہیں۔ہم23سال بعد بھی الغامدی کو تلاش کررہے ہیں۔نائن الیون کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنا ہے تو ایسی صؤرت میں الغامدی کی گرفتاری ضروری ہے انہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا۔ایف بی آئی کے مطابق الغامدی 11 ستمبر کے حملوں سے پہلے بن لادن کی حفاظتی تفصیلات کا ایک قابل اعتماد رکن تھا۔ وہ کابل کے قریب القاعدہ کے گیسٹ ہاؤس بھی چلاتا تھا اور اس نے القاعدہ کے مرحوم رہنما ایمن الظواہری کے ساتھ بھی کام کیا ہوا ہے۔اس نے خود کو دہشت گرد گروپ کی کارروائیوں کے مرکز میں شامل کیا۔الغامدی کا اصل نام حمزہ الغامدی بتایا گیا ہے۔دیگر نام بھی ظاہر کیے گئے ہیں جن میں  صالح سعید البطائح الغامدی، حمزہ صالح بن سعید الغامدی شامل ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ملزم نے لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا، ان کے چہروں پر بلیو چیز کا ٹیٹو بنوایا، دو لڑکیوں کو جنسی اسمگلنگ میں راغب کرنے پر فرد جرم عائد

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے  ہوئے  ڈیلس کے رہائشی 29 سالہ ڈونلڈ رابرسن کو گرفتار کیا ۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دو  لڑکیوں کو نیویارک  منتقل کرکے عصمت فروشی پر مجبور کیا اور ان کے پیسے اپنے پاس رکھتا رہا۔لڑکیوں کی ملزم کے ساتھ ملاقات آن لائن ہوئی تھی ۔ملزم نے لڑکیوں کو ایک ٹیٹو پارلر میں لے گیا۔ان کے چہروں پر ٹیٹو بنوادئیے۔لڑکیوں کی عمریں17 سالہ اور 18 سالہ بتائی گئیں ہیں ۔ان لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں طوائف کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا۔بروکلین کی عدالت میں29 سالہ ڈونلڈ رابرسن پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔کنگز کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز کے مطابق رابرسن اگست میں ایک 17 سالہ اور ایک 18 سالہ نوجوان لڑکیوں   کے ساتھ  ڈیلس سے نیویارک آیا تھا ۔ملزم کی لڑکیوں کے ساتھ بات چیت انسٹاگرام پر ہوئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکیوں کو مشرقی نیویارک کے ایک ہوٹل میں ٹہرایا  اورتھوڑی دیر بعد رابرسن نے لڑکیوں کو طوائف کے طور پر کام کرنے پر مجبور کرنا شروع کیا،پھررابرسن  لڑکیوں کو ٹیٹو پارلر میں لے گیا اور ان کے چہروں پر اس کا عرفی نام بلیو چیز ٹیٹو بنوایا۔یہ ایک حربہ تھا  جسے برانڈنگ کہتے ہیں۔استغاثہ کے مطابق رابرسن پر الزام ہے کہ اس نے 17 سالہ لڑکی کے چہرے پر گھونسہ مارے، اس کے بال کھینچے اور اس پر قینچی سے وار کیا اور اسے لاتیں ماریں یہاں تک کہ اسے دورہ پڑا گیا  اور پھر ملزم نےپھر ٹارچ لائٹر سے اس کی ٹانگ کو جلا دیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ رابرسن پر 17 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، جن میں بچوں کی جنسی اسمگلنگ، جنسی اسمگلنگ، جنسی زیادتی، جنسی بدانتظامی، جسم فروشی، حملہ اور ہتھیاروں کے الزامات شامل ہیں۔ رابرسن کو نیویارک کے رائکرز آئی لینڈ میں رکھا گیا ہے۔یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا وہ جسم فروشی کے کسی بڑے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔رابرسن کی اگلی عدالت میں پیشی اگلے ماہ مقرر ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کیلیف(ویب ڈیسک)اروائن پولیس نے نوجوان خاتون کے گھر میں داخل ہونے اور چوری کے الزام میں 19سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا نام 19 سالہ ٹرنگ تھوان ٹران بتایا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک نوجوان خاتون کے گھر میں داخل ہوا جب وہ سو رہی تھی۔ملزم نے پاجامہ اٹھالیا ساتھ ہی کریڈٹ کارڈ اور نقدی بھی رکھ لی تھی ۔اس دوران خاتون کی آنکھ کھل گئی اور اس نے شور مچادیا جس کے بعد اپارٹمنٹ  کی رہائشی خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں اور ملزم کو پکڑ لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوجوان خواتین کے اپارٹمنٹس کو نشانہ بنا تا رہا ہے  اور ملزم کھلے دروازوں یا کھڑکیوں کی مدد سے گھر وںمیں داخل ہوتا تھا ۔پولیس نے  لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ یقینی طور پر سونے سے قبل دروازے اور کھڑکیاں بند کرلیا کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ڈونلون ہوم لینڈ سیکورٹی کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی ،نیویارک پولیس کی مشترکہ ٹاسک فورس میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور1993ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دھماکوں کے مقدمہ میں کام میں کام کرچکے ہیں

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے مئیر نیویارک کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی تو شہر نہویارک میں ہلچل مچ گئی ۔ایک کارروائی نیویارک پولیس کے سابق کمشنر ایڈورڈ کبان کے گھر پر عمل میں لائی گئی پھر تو قانون سازوں نے کبان کو عہدے سے مستعفی ہونے کے مشورے دئیے۔یہی ہوا کہ جمعرات کے روز ایڈورڈ کبان نے استعفی دے ہی دیا ۔جس کے بعد مئیر نیویارک میڈیا کے سامنے آئے اور انہوں نے  ڈونلون کو نیویارک پولیس کا عبوری کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ۔ڈونلون ہے کون اور کیا خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ٹام   ٹام ڈونلون سابق ایف بی آئی اہلکار عہدیدار ہیں اور1993میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دھماکوں میں مقدمہ میں کام کرچکے ہیں اور کیس کو حتمی انجام تک پہنچایا تھا۔وہ ایف بی آئی کے نیشنل تھریٹ سینٹر کے چیف کے طور پر خدمات انجام  دے چکے ہیں۔ جہاں پر ایف بی آئی کی دہشت گردی کی واچ لسٹ کا انتظام کیا۔ڈونلون نے کریڈٹ سوئس اور بلیک کروک کے لیے کارپوریٹ سیکیورٹی کے عالمی ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اس دوران مئیر ایڈمز نے کہا کہ ڈونلون نیویارک کے دفتر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ایف بی آئی کے ساتھ نیویارک پولیس کی مشترکہ دہشت گردی ٹاسک فورس میں اہم ذمہ داری ادا کرچکے ہیں۔ ایڈمز کا مزید کہنا تھا کہ ٹام قانون نافذ کرنے والے ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں جنہوں نے مقامی، ریاستی، وفاقی اور بین الاقوامی سطحوں پر کام کیا ہے۔ ٹام ڈونلون نے کہا کہ میرے اہداف واضح ہیں جس میں جرائم میں کمی اور ہماری کمیونٹیز سے غیر قانونی  اسلحہ کا خاتمہ شامل ہے ۔ادارے میں دیانتداری اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنا اور ہمارے ان سرشار افسران کی حمایت کرنا جو ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے ہر روز اپنی جانیں داؤ پر لگاتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ٹائرون فیفر نے ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت میں مقدمہ دائر کروں گا۔بزرگ شہری نے معافی کا مطالبہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ان کے بقول پولیس نے انہیں بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا جو بعد میں ثابت نہیں ہوسکے تھے۔ٹائرون فیفر نے ہیمپسٹڈ میں محکمہ پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کی ۔اس پریس کانفرنس میں اپنی گرفتاری کی ویڈیو بھی چلائی۔فیفر نے 22 دسمبر 2021 کے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ڈاکٹر سے ملاقات  کے بعد واپس آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکا ۔اور زمین پر گرادیا ۔گھٹنے جسم پر رکھ دئیے اور دونوں بازؤں کو کھینچا جس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی ۔فیفر کا کہنا تھا کہ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں تھا جس کے بعد پولیس نے مجھے حراستی مرکز میں رکھا ۔مجھ پر مختلف الزامات لگائے جس کے بعد فوجداری عدالت  میں 10ماہ تک کارروائی کا سامنا کیا ۔عدالت نے الزامات سے بری کردیا ۔فیفر کا کہنا تھا کہ وہ 8بچوں کے داد ہیں اور پرامن شہری ہیں۔پولیس نے میری عزت خاک میں ملادی ۔لہذا پولیس غلط گرفتاری پر معافی مانگے بصورت دیگر وہ عدالت میں کیس داخل کریں گے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل  اسکن کینسر میں مبتلا ہو گئی ہیں۔کیتھی ہوکل نے جمعرات کی کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ  انہیں جلد کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔کچھ ہفتے پہلے  معمول کے چیک اپ  کرائے تھے تو ااس کی رپورٹ آئی تو میرے میرے ڈاکٹر کو کینسر کا پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ میری ناک پر ایک چھوٹا سا دھبہ ہے آپ اسے نہیں دیکھ سکتے۔ہوکل نے کہا کہ جمعہ کی صبح چھوٹی سی سرجری ہے لیکن وہ جلد ہی صحت یاب ہوکر کام پر واپس آجائیں گی ۔اس دوران میری ناک پر پٹی بندھی ہوگی۔گورنر نے نیویارک کے لوگوں کو احتیاط سے زیادہ باقاعدگی سے چیک اپ کروانے کی بھی ترغیب دی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری سرور نے ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں  پاکستان کے سابق صوبائی وزیر محمود گھمن اور سابق ایم پی اے  نوشیر لنگڑیال کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔ بروکلین کے مقامی ریسٹورانٹ میں منعقد یہ عشائیے کا  آغاز چوہدری سرور کی میزبانی سے ہوا، جس میں انہوں نے پاکستان کی سیاست اور قومی مسائل پر بات کی۔ انہوں نے محمود گھمن اور نوشیر لنگڑیال کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور عوام کی خدمت کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔مہمانانِ خصوصی محمود گھمن اور نوشیر لنگڑیال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماؤں کی حمایت پر چوہدری سرور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ملک کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔اس موقع پر کمیونٹی کے دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔ تقریب میں شرکاء نے ملکی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔تقریب کے اختتام پر چوہدری سرور نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت عوام کی بھلائی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرتی رہے گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔انہوں نے استعفی ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد دیا ہے ۔جمعرات کو دن کے اختتام سے قبل استعفیٰ کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے مئیر ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی تھیں جن میں ایڈورڈ کبان بھی شامل تھے۔ایف بی آئی کی ہدایت پر ایڈورڈ کبان نے موبائل فون ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں جمع کرادیا تھا ۔اس بریکنگ اسٹوری کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  اوہائیو(ویب ڈیسک)اوہائیو سے متعلق انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کہ اسپرنگ فیلڈ ،اوہائیو میں تارکین وطن جانور کھاتے ہیں۔اس بحث میں شدت اس وقت آئی جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کود پڑے  اور حوالہ دیا کہ تارکین وطن اسپرنگ فیلڈ میں پالتو جانور کھا رہے ہیں۔اسپرنگ فیلڈ میں، وہ کتے کھا رہے ہیں۔ ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ جو لوگ آئے ہیں وہ بلیوں کو کھا رہے ہیں۔ وہ وہاں رہنے والے لوگوں کے پالتو جانور کھا رہے ہیں۔اوہائیو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے بیان جاری کیا کہ وہ امریکی حکومت کو اوہائیو میں لامحدود تعداد میں تارکین وطن بھیجنے سے روکنے کے لیے قانونی اختیارات کا جائزہ لے گی۔ نیوز کانفرنس میں اوہائیو کے گورنمنٹ مائیک ڈی وائن نے تسلیم کیا کہ اسپرنگ فیلڈ میں ہیٹی سے15ہزار تارکین وطن منتقل ہوئے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کے ذریعے جانوروں کے اغوا یا دیگر رویے کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں دہرایا تھا۔اسپرنگ فیلڈ پولیس ڈویژن نے بیان جاری کیا ہے کہ  شہر میں پالتو جانوروں کے چوری یا کھائے جانے کی کوئی مقامی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ وائرل کہانی کا آغاز اسپرنگ فیلڈ فیس بک گروپ سے ہوا، جہاں  پر ایک لڑکی پوسٹ کیا تھا کہ اس کی بلی  ہیٹی سے تعلق رکھنے والی پڑوسی کے گھر میں درخت کی شاخ سے لٹکی پائی گئی

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ  بدھ کو لانگ آئی لینڈ پر ایک  بڑی ریلی نکالیں گئے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ یونین ڈیل کے ناساؤ کولیزیم سے ریلی شام 7 بجے شروع ہوگی۔  ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ  علاقہ لبرل پالیسی سے متاثر ہے ان کی ریلی سستی اور بارڈر کنٹرول جیسے مسائل  سے لانگ آئی لینڈ کے رہائشیوں کو آگاہ کرئے گی۔ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے میڈیا کو بتایا کہ جولائی میں پنسلوانیا کی ریلی میں شوٹنگ سے قبل ٹرمپ لانگ آئی لینڈ پر ایک انتخابی ریلی  نکالنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • میئر کا کہنا ہے کہ کراؤڈ سٹرائیک کی بندش نے نیویارک شہر کو  سوچ سے زیادہ متاثر کیا

    نیویارک (ویب ڈیسک)امریکا کے مختلف علاقوں میں مائیکروسافٹ کی بندش سے ہزاروں مسائل پیدا ہوئے ہیں جن میں ائیرپورٹس پر پروازیں گراؤنڈ کردی گئیں،بینکوں ہسپتالوں اور میڈیا کا کام متاثر ہوا ہے ۔مائیکرو سوفٹ کمپنی نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔کمپنی نے جمعرات کی صبح کہا کہ صبح 9 بجے کے قریب23ہزار سے لوگوں نے مائیروسوفٹ 365سے متعلق اطلاع دی کہ سوفٹ وئیر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ اس مسئلے نے آؤٹ لک، ٹیمز، کلاؤڈ سروسز، ایکسچینج سرور، اسکائپ فار بزنس سرور، شیئرپوائنٹ اور مزید کو متاثر کیا۔ ۔Downdetector پر رپورٹ کردہ تقریباً 75فیصد مسائل آؤٹ لک سے متعلق تھے۔کمپنی نے کہا کہ وہ متعدد مائیکروسافٹ 365 سروسز کے ساتھ مسائل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مائیکرو سوفٹ365کے نمائندے نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نیٹ ورک ٹیلی میٹری اور اپنے نیٹ ورکنگ انفراسٹرکچر میں حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ہم بنیادی وجہ کو سمجھنے کے لیے تیسرے فریق ISP کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کراؤڈ اسٹرائیک کے مسائل نے مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ بینکوں، میڈیا کمپنیوں اور ہسپتالوں میں رکاوٹیں پیدا کیں۔کراؤڈ سٹرائیک کی بندش سے بڑے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے، نیووارک لبرٹی ہوائی اڈہ، جان ایف کینیڈی ہوائی اڈہ اور لا گارڈیا ہوائی اڈے سے پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا اور اہلخانہ پر تشدد کیا ۔پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سویرے بروکلین کی80ویں اسٹریٹ پر ڈاکو کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر می موجود افراد کو یرغمال بناکر نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی جبکہ اس دوران مرد اور خاتون پر تشدد کیا۔ڈاکووں نے34سالہ شخص کو پستول مار کر زخمی کردیا جبکہ خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔پولیس نے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں ڈاکووں کی 14سالہ لڑکی کو لوٹ لیا۔لڑکی کو بندوق دیکھا کر دھمکی دی گئی کہ شور مچایا تو گولی مار دیں گئے۔پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح متاثرہ لڑکی بیڈفورڈ پارک میں ایسٹ 198 ویں اسٹریٹ پر چل رہی تھی کہ ڈاکو آئے اور لڑکی نے جو ہار پہنا ہوا تھا وہ چھین لیا موبائل اور نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔پولیس کے مطابق ہار اور موبائل فون کی قیمت 26سو ڈالرز ہے۔ملزمان کی عمریں 27 سے 33 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ اسے آخری بار سیاہ لباس پہنے دیکھا گیا تھا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • گرین وچ ولیج میں خاتون زخمی

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک شخص  کوسر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔واقعہ مشرقی ایلمہرسٹ میں 25-16 ہمفریز سینٹ میں پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل کسی تنازعہ پر حملہ آور اور مقتول کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی۔جس کے بعد حملہ آور نے پستول نکالا اور 20سالہ نوجوان کے سر میں گولی ماردی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا۔پولیس کا کہنا ہےکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں نیویارک  کے علاقے مین ہٹن میں گرین وچ ولیج میں حملہ آور نے خاتون کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا ہے اور فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔خاتون پر قاتلانہ حملہ ویسٹ تھرڈ  اسٹریٹ اور سکستھ ایونیو پر ہوا۔زخمی خاتون کی عمر45 سال بتائی جارہی ہے اور ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل دونوں کے درمیان زبانی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد حملہ ہوا ابتدائی تفتیش کے دوران سامنے آیا ہے کہ خاتون حملہ آور کو جاتی ہے۔فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی اٹارنی آفس ڈسٹرکٹ آف نیو جرسی نے کہا ہے کہ امریکا فوج میں فرسٹ کلاس سارجنٹ پر بینک فراڈ میں ملوث ہونے کا کیس داخل ہوا ہے ۔ملزم نے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے بینک سے رقم نکلوانے کی کوشش کی تھی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق33سالہ جین کروسبی امریکی فوج میں سارجنٹ فرسٹ کلاس  میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مبینہ طور پر جعلی شناخت کا استعمال کرکے بینک سے رقم نکلوانے کی کوشش کی ۔ملزم نے بھرتی کرنے والوں، بھرتی ہونے والے امیدواروں سمیت دیگر لوگوں کے ذاتی شناختی معلومات جمع کی اور انہیں استعمال کررہا تھا پھر متاثرین کے علم کے بغیر کریڈٹ یونین ون میں جعلی اکاؤنٹ کی درخواستیں جمع کروائیں۔عدالتی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ کروسبی نے کم از کم سات متاثرین کی ذاتی معلومات کو قرضوں اور کریڈٹ اکاؤنٹس میں2لاکھ66ہزار ڈالرزتک کی درخواست دینے کے لیے استعمال کیا۔ مبینہ طور پر اس نے پری ایکٹو ڈیوٹی ممبرشپ جمع کرائی جو ایک بینک اکاؤنٹ ایپلی کیشن فعال ڈیوٹی فوجی اراکین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوتی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے7 امریکی فوج میں بھرتی ہونے والوں کے لیے ان کی معلومات  ان کی رضامندی کے بغیر کریڈٹ یونین کو درخواستیں جمع کرائیں۔ درخواستوں میں متاثرین کے نام، سوشل سیکورٹی نمبر، ان کے پاسپورٹ کی کاپیاں اور ڈرائیور کے لائسنس کی معلومات شامل تھیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیو جرسی (ویب ڈیسک) نیوجرسی میں رائل اوکس اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے خواتین کو ہراساں کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ہوا کچھ اس طرح ملزم خواتین کے سامنے برہنہ حالت میں آگیا تھا اور اس کا طرز عمل بھی ٹھیک نہیں تھا۔متعدد خواتین برہنہ شخص کو دیکھ کر چلی گئیں اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے کم از کم 6سے زائد خواتین کے سامنے برہنہ حالت میں آیا ۔پولیس کا کہنا ہے وہ فکر مند ہیں کہ کہیں ملزم کسی کو نقصان نہ پہنچائے لہذا جلد ہی گرفتاری عمل میں آجائے گی۔پولیس کا کہنا ہے اس سے قبل بھی واقعات ایسے شخص کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں لیکن وہ رات کے وقت غلط حرکت کرتا تھا لیکن اب اس نے دن کی روشنی میں خواتین کو ہراساں کیا ہے ۔حکام کا خیال ہے کہ ایسے دیگر واقعات بھی ہو سکتے ہیں جن کی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔تمام واقعات ہینڈرسن روڈ پر روٹ 1 اور بلیک ہارس لین کے درمیان پیش آئے ہیں۔پولیس نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں جیسے ہی ایسے شخص کو دیکھیں تو پولیس کو اطلاع دیں ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک شہر میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت نیویارک پولیس سیاحوں سے لوٹ مار میں ملوث پیڈ کیب ڈرائیور اور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔موسم خزاں میں بڑی تعداد میں سیاح نیویارک کا رخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پیڈ کیب ڈرائیور اور کچھ دکاندار سیاحوں سے لوٹ مار کرتے ہیں جس کی شکایات پولیس کو موصول ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھوکے باز انتہائی شاطر ہوتے ہیں وہ دور سے ہی سیاح کو دیکھ لیتے ہیں اور پیسہ کمانے کے لیے تیزی سے اس کی طرف بڑھتے ہیں۔نیویارک پولیس کے ڈپٹی کمشنر کیز ڈگٹری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی صورت سیاحوں سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔وہوہ سیاحوں سے لوٹ مار کریں اور ہم خاموش رہیں ایسا ممکن نہیں ہے۔ ہمیں اسے روکنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ  پولیس نے پیڈیکیب اسکینڈلز اور غیر قانونی دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور اسے آپریشن فرنٹ ڈورکا نام دیا ہے اور آپریشن مکمل طور پر جاری ہے ۔واضح رہے کہ  ٹائمز اسکوائر پر دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ بدقسمتی سے کچھ پیڈی کیب اور غیر قانونی دکاندار لوٹ مار کرتے ہیں جس سے معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔اس حوالے سےمیئر ایرک ایڈمز نے معیار زندگی کے خدشات کو دور کرنے کے لیےملٹی ایجنسی ٹاسک فورس سے خطاب کیا اور کہا کہ سیاحت ایک بڑا اقتصادی انجن ہے ہمیں اپنے سیاحوں کی حفاظت کرنی ہے کسی صؤرت غلط کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو مسائل حل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور مختلف قسم کی کوڈ کی خلاف ورزیوں پر تقریباً دو درجن پیڈیکیبس کو ضبط کر لیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک) میموریل اینڈ میوزیم میں نائن الیون حملوں کی 23 ویں برسی کے موقع پر اپنی سالانہ یادگاری تقریب کا انعقاد   کیا جارہا ہے۔ جس میں ورلڈ ٹریڈ پر 2001 کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے2ہزار9سو83افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین،بچے اور مرد شامل تھے ۔بدھ کو 11 ستمبر کی یادگاری تقریب متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ہے، جنہیں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ناموں کے پڑھنے میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔منتظمین نے کہا کہ نائن الیون میموریل اور میوزیم کا بنیادی مرکز سالانہ یادگاری تقریب ہے کیونکہ خاندان کے افراد اپنے پیاروں کو یاد کرنے کے لیے میموریل پلازہ پر جمع ہوتے ہیں۔پوری تقریب کے دوران، چھ لمحوں کی خاموشی کی جائے گی  اور لوگوں کو بتایا جائے گا کہ جہاز  ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ہر ٹاور سے کب ٹکرایا اور ٹاور کب گرا۔واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ناموں کو بھی پڑھا جائے گا اس حوالے سے منتظمین نے شیڈول جاری کیا ہے جس کے تحت 8:30  پر پروگرام شروع ہوگا۔8:46 پر خاموشی اختیار کی جائے گی۔اس وقت  (اے اے فلائٹ 11 نے نارتھ ٹاور سے ٹکرائی تھی )-2001 اور 1993 کے حملوں کے متاثرین کے خاندانوں کے نام پڑھے جائیں گئے۔9:03 پر پھر خاموشی اختیار کی جائے گی۔جب (UA فلائٹ 175ساؤتھ ٹاور سے ٹکرائی) جس کے نام نام پڑھے جائیں گئے۔9:37 پر  ایک بار پھر خاموشی اختیار کی جائے گی ۔اس وقت  (اے اے فلائٹ 77 پینٹاگون سے ٹکرائی تھی )جس کے بعد نام پڑھے جائیں گئے۔9:59 پر خاموشی ہو گی جب (جنوبی ٹاور کے گرا تھا)اور پھر نام پڑھے جائیں گئے۔10:03 بپر خاموشی اختیار کی جائے گی۔اس وقت (UA فلائٹ 93 شینکسویل، پنسلوانیا کے قریب گر کر تباہ ہوئی تھی)پھر نام پڑھے جائیں گئے۔10:28 پر خاموشی ہو گی ۔اس وقت (نارتھ ٹاور کے گرا تھا) جس کے بعد نام پڑھے جائیں گے۔ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگون، اور فلائٹ 93 پر 2001 کے حملوں کے 2,983 متاثرین کے ناموں کی مکمل فہرست میموریل پر درج ہے۔ مزید براں  ناساؤ کاؤنٹی لانگ آئی لینڈ کے رہائشی بدھ کی صبح پوائنٹ لوک آؤٹ پر 11 ستمبر کی یاد میں ایک پروقار تقریب میں جمع ہوئے ۔نائن الیون حملوں میں جاں بحق ہونے والے 3ہزار افراد میں سے  ایک چوتھائی افراد لانگ آئی لینڈ کے رہائشی تھے۔ سالانہ تقریب جاں بحق ہونے والے مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے  اورساتھ ہی ساتھ پولیس افسران، فائر فائٹرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے جب انہوں نے بے شمار جانیں بچائیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایڈمز نے ایف بی آئی کی تحقیقات کے باوجود نیویارک شہر کے لوگوں کے حقوق کے لیےلڑنے کا بھی عہد کیا،اپنی مدت پوری کروں گا ،نیویارک پولیس کی قیادت کے بارے میں کوئی فکر نہیں

    نیویارک(ویب ڈیسک) میئر ایرک ایڈمز نے نیو یارکرز سے براہ راست بات کی اور کہا کہ ان کی توجہ شہر پر مرکوز ہے نہ کے وفاقی  تحقیقات پر ہے۔ایڈمز نے کہا کہ انہیں وفاقی تحقیقات کے باوجود پیشہ ورانہ مہارت یا نیویارک پولیس کی قیادت کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے۔انتظامیہ میں جو بھی نئی تبدیلیاں کی جائیں گی، ہم ان کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے کبان کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں  کیا نہ ہی اس نے کوئی غلط کام کیا ہے۔ میئر نے اعتراف کیا کہ تحقیقات نے بہت سارے سوالات اٹھائے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران  کی۔انہوں نے کہا تحقیقات کے دوران ہونے والی پوچھ گچھ سے حیران ہوا ہوں ۔ وفاقی حکام نے فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، وہ تعاون کر رہی ہیں۔ میں ہر روز نیویارک کے شہریوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔میئر نے مزید کہا کہ وہ وفاقی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنائے گئے اپنے دیگر اعلیٰ عہدیداروں میں سے کسی کے فرائض میں ترمیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان پر کسی غلط کام کا الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ایڈمز نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں اور اپنی مدت پوری کرنے اور دوبارہ انتخاب لڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس شہر کے لوگوں کے لیے لڑتے رہیں گے۔میں فرضی باتوں سے نمٹنے نہیں جا رہا ہوں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • رہائشیوں نے متعلقہ حکام کے پاس شکایتوں کے انبار لگادئیے،منشیات کا استعمال،غیر متعلقہ افراد کی آمد سے مکین خوف میں مبتلا

     نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع  روزویلٹ ایونیو میں رات کے اندھیرے کی بجائے دن کی روشنی میں کھلے عام جسم فروشی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔اس ساری صورتحال نے علاقہ مکینوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔مذکورہ علاقے سے عصمت فروشی ختم کرنے کے لیے مکینوں نے حکام کے پاس شکایتوں کے انبار لگائیے ہیں اور کہا ہے کہ بچے بچیاں اسکول کالج ،یونیورسٹی جاتے ہیں جس سے تاثر اچھا نہیں جارہا ہے غیر متعلقہ افراد کی آمد بہت زیادہ ہے اور منشیات کا استعمال بھی ہوتا ہے جس سے علاقہ مکینوں کا جینا دو بھر ہوگیا ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ دیگر قسم کے جرائم علاقے کو بہت زیادہ متاثر کر رہے ہیں۔یہ بڑے خطرے کی نشانی ہے۔مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ ہر قسم کے جرائم نے روزویلٹ ایونیو کاروباری ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس کا ہر گوشہ خراب ہے۔منشیات کا پیسہ سڑکوں پر رکھا ہوا ہوتا ہے۔200سے زائد شکایتیں کرچکے ہیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آرہی ہے۔ مشہور ایونیو کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں اور درجنوں جنسی کارکنوں کے ساتھ فٹ پاتھ سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ ایک ایسا منظر ہے جو کہ باعث شرم ہے اور پچھلے چند مہینوں میں معاملہ  بدتر ہو گیا ہے۔شکایات درج کرانے والوں میں کرسٹینا، جوزف پینیا سمیت دیگر شامل ہیں۔ سٹی کونسل کے سابق ممبر ہیرام مونسیریٹ نے کہا کہ نیویارک پولیس نے نے اس سال جنوری میں جسم فروشی کے پارلروں کے دروازے توڑ دئیے اور صفائی بھی کی تھی لیکن صفائی کی کوششوں کا کوئی اثر نہیں ہوا۔اب دن میں چوبیس گھنٹے عصمت فروشی جاری رہتی ہے۔ واضح طور پر نیویارک میں جنسی اسمگلنگ ہے۔ہمارے پاس منشیات کی بے تحاشا فروخت ہے چوری شدہ اشیاء آسانی سے دستیاب ہے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر ایکشن لیں تاکہ علاقہ مکین سکھ  کا سانس لے سکیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک:میئر ایڈمز نے اوپیئڈ کی روک تھام اور علاج کے لیے سالانہ 50 ملین ڈالر کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، یہ رقم نیویارک شہر میں اوپیئڈ کی وبا سے لڑنے اور کمیونٹیز کو شفا بخشنے میں معاون ثابت ہو گی۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اوپیئڈ کی لت کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ 50 ملین ڈالر کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا، جو مالی سال 2027 تک نافذ ہو گا۔ یہ فنڈز نیویارک سٹی لاء ڈپارٹمنٹ اور نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کی جانب سے حاصل کردہ قانونی کوششوں اور معاہدوں کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔یہ فنڈز نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائجین، NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز اور چیف میڈیکل ایگزامینر کے دفتر کو فراہم کیے جائیں گے، اور کمیونٹی کی بنیاد پر چلنے والے پروگراموں کو سپورٹ کریں گے، جو اوور ڈوز کی روک تھام اور کمی کے کام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جنوری 2018 میں نیویارک سٹی نے اوپیئڈز کی دوائیں بنانے والے اور تقسیم کرنے والے اداروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تاکہ ان کے غلط تشہیری اور غلط تقسیم کے عمل سے شہر کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ اسی طرح اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے مارچ 2019 میں مقدمہ دائر کیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدوں اور اٹارنی جنرل جیمز کی کامیابی کے بعد، نیویارک سٹی کو اب تک 154 ملین ڈالر سے زائد مل چکے ہیں، اور توقع ہے کہ یہ رقم 2040 تک 500 ملین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ بہت سے نیو یارکرز اور امریکی اوپیئڈ کی وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ برسوں تک، دوا ساز کمپنیوں نے جان بوجھ کر درد میں مبتلا مریضوں کو طاقتور اوپیئڈز کا عادی بنایا اور اربوں ڈالر کمائے، حالانکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ لیکن نیویارکرز نے ان کمپنیوں کو بچ  کر نکلنے نہیں دیا۔ آج کا اعلان ہمیں سالانہ 50 ملین ڈالر تک پہنچانے کے لیے اگلے راؤنڈ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کرتا ہے، جو کمیونٹی کی بنیاد پر چلنے والے شراکت داروں کے ذریعے علاج تک رسائی کو بڑھانے، نقصان میں کمی کے پروگراموں کو مضبوط کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اہم ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک:نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایسٹ سائیڈ کوسٹل ریزیلینسی پروجیکٹ (East Side Coastal Resiliency Project) کے تحت نئے ایسٹ ریور پارک بال فیلڈز اور ڈیلانسی اسٹریٹ برج کا افتتاح کر دیا۔ یہ پروجیکٹ شہر کے ساحلی علاقوں کو طوفانی لہروں اور سیلاب سے بچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایسٹ ریور پارک میں نئے بال فیلڈز 1 اور 2 کا افتتاح کیا، جو $1.45 بلین ایسٹ سائیڈ کوسٹل ریزیلینسی (ESCR) منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ پارک کے پہلے حصے ہیں جو عوامی استعمال کے لیے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔ ڈپٹی میئر میرا جوشی، نیویارک سٹی پارکس کمشنر سو ڈونوگ، اور نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن (DDC) کے کمشنر تھامس فولی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ نئے تعمیر شدہ، ADA قابل رسائی ڈیلانسی اسٹریٹ پل کا دورہ کیا، جو فرینکلن ڈی روزویلٹ ایسٹ ریور ڈرائیو کو پار کرتا ہے۔یہ منصوبہ ساحلی علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ڈھانچے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے لیے کھلے عام کھیل کے میدان، پبلک پارکس اور پیدل چلنے کے لیے محفوظ پل فراہم کرتا ہے۔ اس میں ایسٹ ریور کے ساتھ واقع ایک بڑا کھیل کا میدان اور ڈیلانسی اسٹریٹ پر ایک نیا پل شامل ہے جو عوام کے لیے محفوظ رسائی فراہم کرتا ہے۔ میئر ایڈمزکا کہنا ہے کہ نیو یارکرز کو محفوظ رکھنا جدید منصوبے بنانے کا مطلب ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے بچا سکیں، اور ساتھ ہی کھیلنے کے لیے اعلیٰ معیار کی جگہیں فراہم کریں۔ ہم ایک ہی وقت میں اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہے ہیں، سمندری سطح کے اضافے سے بچا رہے ہیں، ٹیکس دہندگان کے پیسے کا تحفظ کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی سبز، صاف اور بہتر عوامی جگہیں فراہم کر رہے ہیں۔میئر ایڈمز نے اس پروجیکٹ کو شہر کی حفاظت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • محکمہ تعلیم کا ملازم بچے کا دبانے پر گرفتار

     نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں ہائی سکول کے حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے لڑکی اور تین لڑکوں کو زخمی کردیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔واقعہ ہربرٹ ایچ لیہمن ہائی اسکول کے باہر پیش آیا۔حملے میں 15 سالہ لڑکی کا ہاتھ زخمی ہوا،16 سالہ لڑکے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا،17 سالہ لڑکے کے دائیں کندھے میں جبکہ ایک اور 17 سالہ لڑکے کو کاٹ دیا گیا۔ حکام کے مطابق چاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی گئی ہے ۔پولیس واقعہ کی مزید جانچ پڑتال کررہی ہے۔مزید براں پولیس نے  نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے ایک ملازم کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 46 سالہ انتھونی وِکس کے نام سے ظاہر کی ہے۔ملزم پر مین ہٹن کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں بچے کا گلا  دبانے کا الزام ہے۔پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیو ہیمپشائر :نیو ہیمپشائر کے گورنر نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے لابسٹر کھانے کے مقابلے میں شریک ایک شخص کی جان بچائی جب اس کی حلق میں لابسٹر پھنس گیا اور اسے سانس نہیں آرہا تھا اس دوران گورنر نے ایکشن لیا اور شخص کی جان بچانے کے لیے آگے بڑھے۔اس حوالے سےگورنر کرس سنونو نے کہا کہ مقابلے کے  دوران  جوش  دیکھنے میں آیا ۔میں نے سب سے پہلے دیکھا کہ مقابلہ کرنے والوں کی قطار کے بالکل آخر میں موجود آدمی کا دم گھٹ رہا ہے۔ اس لیے میں آگے بڑھا اور فوری طور پر اسے ہیملچ دینا شروع کر دیا۔مقابلہ کرنے والے کرسچن مورینو نے اپنے سینے پر ٹیپ کرنا شروع کر دیا تھا تاکہ یہ ظاہر ہو کہ وہ سانس نہیں لے سکتا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی کے مختلف علاقوں میں چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات رونما ہوئے ۔جس کے بعد سے پولیس نے گشت میں اضافہ کردیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر5ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ابھی جامع تحقیقات چل رہی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے سٹی سینٹر، جارج ٹاؤن، ایچ اسٹریٹ کوریڈور، لوگن سرکل اور کولمبیا ہائٹس کے علاقوں کو ٹارگٹ کیا جہاں پر چوری کی وارداتوں کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی ۔ پولیس نے چوری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فرار سمیت دیگر الزامات میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تفتیش کار جرائم کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ہم مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔واقعات پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اضافی پولیس شہر میں ہے کسی کو امن خراب کرنے نہیں دیں گے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک کے نمازی ڈکیتوں کے نشانے پر آگئے۔ ملزموں کی گرفتاری پولیس کے لیے کڑا امتحان بن گئی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب کی  ہے۔نیویارک کے علاقے کوئنز میں پولیس کو ڈکیتیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس میں مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کو  ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا  نشانہ بنایا جاتا ہے ، ایک کے بعد ایک واردات نے شہریوں کو ہراساں اور پولیس کو پریشان کردیا ہے، ایک ہی دن اٹھارہ اگست کو 102 اور 106 پولیس پریسنکٹ کی حدود میں تین ڈکیتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ڈکیتی کا پہلا واقعہ اتوار 18 اگست 2024 کو 106 پریسنکٹ کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں دو نامعلوم افراد نے 61 سالہ شخص سے اسلحہ کی بنیاد پر رقم چھینی۔ دوسرا واقعہ اسی دن102 پریسنکٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں 66 سالہ شخص سے بھی اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی گئی، ڈکیتی کا تیسرا واقعہ دوسرے واقعے سے قریبا پینتالیس منٹ کے بعد اسی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے 48 سالہ شخص سے لوٹ مار کی کوشش کی اور اسے اسلحے کے وار سے زخمی بھی کردیا۔ متاثرہ شخص کو جمیکا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے کڑا چیلنج بن گئی ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف ڈیٹکٹیو بیورو جیسن اے  ساوینو نے واقعات کی تفصیل بتاتے ہوئے ملزموں کی شناخت کے لیے عوام سے مدد طلب کرلی ہے۔ مطلوبہ افراد کی جاری کردہ تصاویرمحکمہ پولیس کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.