Category: اہم خبر

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک  اپارٹمنٹ  کے اندر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووں نے خاتون کو چہرے پر گولی ماردی جس سے خاتون کی موقع پر موت واقع ہوگئی ۔واقعہ ہوا کچھ اس طرح کے لوئر ایسٹ سائڈ مین ہٹن میں ایک شخص کا دو افراد تعاقب کررہے تھے جب شخص کو شک ہوا تو وہ بھاگا اور عمارت کے اندر داخل ہوگیا ۔اس دوران دو ڈکیت بھی لوٹ مار کے لیے عمارت کے اندر داخل ہوئے۔ڈکتیوں اور شخص کے درمیان ہاتھ پائی شروع ہو گئی اور شور مچ گیا ۔ڈاکو اور شخص لڑتے ہوئے لفٹ میں داخل ہوئے اور8وین منزل تک پہنچ گئے ۔شور شرابے کی آواز سن کر پڑوسی جاگے اور باہر نکلے اس دوران لڑنے والے شخص کی بیوی بھی آگئی اس نے دیکھا کہ شوہر لڑ رہا ہے وہ فورا بچانے کے لیے بھاگی ۔اس دوران ہاتھ پائی ہوئی تو ایک ڈاکو نے گولی چلادی جو خاتون کے چہرے پر لگی اور وہ موقع پر جان ہار گئی ۔واقعہ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 57 سالہ ینگ ژو لیو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک آدمی کو آخری بار آدھے سرخ، آدھے کالے رنگ کی ہوڈی، سیاہ اور سفید جوتے، ٹانگ کے نیچے سفید پٹی والی کالی پتلون اور سیاہ سکی ماسک پہنے دیکھا گیا تھا۔دوسرے آدمی کو آخری بار سکی ماسک اور سیاہ اور سفید جوتے پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔حکام کے مطابق، پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • راک لینڈ کاؤنٹی میں کار کی ٹکر سے 2 سالہ بچی جاں بحق

    نیویارک (ویب ڈیسک)منگل کی صبح لنکن ٹنل سے نیویارک شہر آنے والوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ٹنل کے اندر موٹر سائیکل سوار نوجوان معذور افراد کی بس سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہوا۔جس کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس دوران ٹریفک جام ہو گئی اور شہر آنے والے افراد کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔واقعہ کے بعد حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ٹنل کو کلئر کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں راک لینڈ کاؤنٹی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ہے۔حادثہ مونسی میں38 کالورٹ ڈاکٹر کے مقام پر پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ہونڈا  نے 2 سالہ بچی کو ٹکر ماری تھی  جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پر بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا اور جائے وقوع پر ہی موجود رہا اور تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔پولیس نے کہا کہ اس وقت کوئی مجرمانہ الزامات نہیں ہیں۔ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • رہائشیوں نے متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے1لاکھ ڈالرز جمع کیے کیونکہ انہوں نے اپنی دو بچیوں کو کھودیا،اگلے ہفتے بچیوں کی سالگرہ تھی

    نیویارک (ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ کے رہائشیوں نے المناک حادثے میں بچیوں کو کھونے والے والدین کی مدد کے لیے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ۔رہائشیوں نے دل کھول کر مدد کی ہے ۔رہائشیوں نے کچھ ہی دنوں میں والدین کی مدد کے لیے ایک لاکھ ڈالرز جمع کر لیے ہیں۔تاکہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزر بسر کرسکیں کیونکہ متاثرہ خاندان کی صرف دو بچیاں ہی تھیں۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک پیار کرنے والا خاندان تھا اور چھوٹی بچیاں ہمیشہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھیں۔ماں اب تنہا رہ گئی ہے جو کہ بدترین خواب کی طرح ہے۔دو بہنیں4 سالہ روتھ گلی اور 2 سالہ سیلہ گلی ہفتہ کو ہولٹس وِل کے فیئر فیلڈ ٹاؤن ہاؤسز میں اپنے گھر کے قریب تالاب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں تھیں۔یہ سب سے خوفناک چیز ہے جس کا سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال کرنے والے ایک کارکن نے لڑکیوں کو پانی سے باہر نکالا جبکہ والدین ان کی گمشدگی کی اطلاع دے رہے تھے۔اس دوران ماں محلے میں بچیوں کو پکار رہی تھی ۔مکینوں نے چرچ میں GoFundMe  قائم کیا ہے۔صرف ایک دن میں1لاکھ ڈالرز لوگوں نے جمع کرادئیے ہیں ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • مئیر ایڈمز سے منسوب میڈیا پر جاری کیا گیا کہ مئیر نے کہا ہے کہ نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈورڈ کبان کو مستعفی ہوجانا چائیے

    نیویارک (ویب ڈیسک) سٹی ہال نے ان خبروں کی تردید کی کہ میئر ایرک ایڈمز چاہتے ہیں کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ایڈورڈ کبان  عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔کیونکہ ایف بی آئی نے ان کے گھر پر کارروائی کی ہے اور وہ تحقیقات میں شامل ہیں۔ میڈیا میں خبریں شائع ہوئی کہ انتظامیہ کبان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔آنے والے دنوں میں یہ بھی ممکن ہے کہ  نیویارک پولیس کے مزید اعلی ترین عہدیدار لپیٹ میں آسکتے ہیں۔تحقیقات کے باوجود مئیر ایڈمز ایک بار پھر غالب آنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں اور اس ہفتے عوامی تقریبات کا مکمل شیڈول برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس سے قبل خبریں آئی کہ مئیر ایڈمز COVID-19 میں مبتلا ہوگئے ہیں اور تمام سرگرمیاں منسوخ کردی۔ایڈمز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ اب بھی یہاں گریسی مینشن میں شہر کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ جب مجھے اپنی مدت کے آغاز میں کوویڈ ہی ملا تھا، ہم نے کام جاری رکھا اور آگے بڑھایا، ہم اسے دوبارہ کرنے جا رہے ہیں۔ بس آپ کو بتانا چاہتا تھا کہ  خیال رکھنا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آج COVID-19 کے لیے مثبت تجربہ کیا، لیکن میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور دوسرے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لیے گھر سے محنت کرتا رہوں گا اور مت بھولیں کہ آپ ابھی COVD-19، فلو اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسین حاصل کر سکتے ہیں۔مئیر نے کبان سے متعلق بھی کہا کہ افواہیں سرگرم ہیں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ  جب میں نے ایڈی کو منتخب کیا تھا اسے اس کے تجربے اور 30 ​​سال کی خدمت کے بعد ہی آگے لایا تھا۔افواہیں ہمیشہ باہر رہتی ہیں، آپ کبھی بھی ان افواہوں کو برقرار نہیں رکھ سکتے جو آپ سنتے ہیں۔شہر میں یہ بھی اطلاعات سرگرم ہیں کہ  کمشنر کبان نے شہر کے سب سے بااثر کاروباری گروپ، پارٹنرشپ فار نیویارک سٹی کی حمایت کھو دی ہے۔کاروباری گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ کاروباری برادری کو یقین ہے کہ میئر اس بادل کو ہٹانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے جو اس تحقیقات نے محکمہ پولیس پر ڈال دیا ہے۔واضح رہے کہ کمشنر کبان کو نامزد کیا گیا تھا تو صرف ایک سال سے کم عرصے میں ہی خبریں آنا شروع ہوگئیں تھیں کہ ایڈورڈ کبان کے بھائی الزام ہے کہ وہ نائٹ کلبوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام حاصل کرنے کے لیے ان کے تعلقات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔کمشنر نے عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • مئیر ایڈمز کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود نیویارک کے کمشنر پر عہدے سے سبکدوش ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا،مطالبہ قانون سازوں کی جان سے آیا ہے کیونکہ ایف بی آئی نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کے اراکین اور تقرریوں کے بارے میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی گزشتہ ہفتے شہر میں ہونے والی کارروائیوں کے بعد بڑے حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور مختلف قانون ساز ،اراکین اسمبلی سمیت دیگر شخصیات کارروائیوں سے متعلق باتیں کررہے ہیں ایسے میں پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ رواں ہفتے عہدہ چھوڑ دیں گے ۔کیونکہ ایف بی آئی مختلف الزامات کی تحقیقات کررہا ہے ۔ایڈورڈ کبان تقرریوں سمیت دیگر الزامات کے اسکینڈل میں ملوث دکھائی دے رہے ہیں ۔گزشتے ہفتے ایف بی آئی نے ایڈورڈ کبان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں اپنے فون فوری طور پر نیویارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کے دفتر کے تفتیش کاروں کے حوالے کر دینے کی ہدایت کی۔جون 2023 میں کیچنٹ سیول کے ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد ایڈمز نے گزشتہ سال کیبن کا تقرر کیا تھا۔ کمشنر کے مستقبل کے بارے میں ایڈمز سے سوال کیا گیا ۔ ایڈمز نے جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ زندگی میں کسی چیز کی ضمانت ہے۔ چھاپوں اور تحقیقات نے کچھ قانون سازوں کو اس بارے میں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ شہر کی قیادت میں کیا ہو رہا ہے اور ایڈورڈ کبان سے مطالبہ کیا کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • شکاگو (ویب ڈیسک)برائٹن پارک اور میک کینلے پارک میں مسلح افراد نےایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں تقریباً ایک درجن  سے زائدافراد کو لوٹ لیا ۔اب تک پولیس نے پیر کے روز واقعات  آگاہ کیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ مسلح افراد نے  لوگوں کو یرغمال بنایا  اور زبردستی زمین پر گرا دیا۔پولیس کے مطابق پہلی ڈکیتی ساؤتھ کیلیفورنیا ایونیو کے 4600 بلاک میں پیر کی  صبح ہوئی، 33 اور 17 سال کی دو خواتین فٹ پاتھ پر چل رہی تھیں کہ دو مسلح افراد قریب آئے اور انہیں زبردستی زمین پر گرا دیا اور قیمتی اشیاء نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔صبح ہی  ساؤتھ سیلی ایونیو کے 4000 بلاک میں مزید دو خواتین کو لوٹ لیا گیا۔اگلا واقعہ ساؤتھ رچمنڈ ایونیو کے 4200 بلاک میں رپورٹ ہوا۔ اس مسلح افراد نے پانچ افراد کو زبردستی زمین پر گرایا اور لوٹ مار کی۔چوتھی ڈکیتی کی اطلاع ویسٹ 46 ویں اسٹریٹ کے 2500 بلاک میں ہوئی۔پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیو جرسی(ویب ڈیسک) حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے6یہودی یرغمالیوں کی یاد میں ریلی نکالی گئی ۔ویسٹ اورنج میں سیکڑوں افراد نے موم بتی  روشن کرکے امن کا مطالبہ  کیا۔ اسرائیلی ایکشن کمیٹی کے سربراہ ے کہا کہ "مجھے کیا حاصل ہوتا ہے جب ہم صرف نمبر پھینک دیتے ہیں  یعینی کبھی6یا9مارے جانے کی اطلاعات آتی ہیں ۔خوبصورت انسانی زندگی ہے جسے یہودی ہونے کی بناء پر چھین لیا گیا ۔سوگوار کہتے ہیں کہ جب کسی پر حملہ ہوتا ہے تو وہ سب خطرے میں ہوتے ہیں۔ ربی ایلیزر زوکلر نے کہا ہم سب درد میں ہیں اور ہم سب جڑے ہوئے ہیں۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم 6,000 میل دور ہوں تو بھی ہم اسرائیل میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین ،بچے بچیاں،مرد اور بزرگ افراد شریک ہوئے اور امن کے حوالے سے نعرے بازی کرتے رہے

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین باتھ بیچ سیکشن کے قریب پانی کی مین لائن پھٹ گئی جس سے سیکشن بیچ گلی محلے میں پانی ہی پانی بڑھ گیا۔مین لائن پھٹنے سے بڑا گڑھ بھی پڑ گیا جس کے اندر ایک کار چلی گئی ۔حکام کے مطابق پانی کی لائن پیر کی صبح ٹوٹی ہے۔واقعہ باتھ بیچ سیکشن میں کرپسی ایونیو کے قریب بے 37 ویں اسٹریٹ پر ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر نیویارک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گڑھے میں گری ہوئی کار کو باہر نکالنے کے لیے ٹو ٹرک منگوایا۔جبکہ متعلقہ عملہ بھی مین لائن کی مرمت کے لیے پہنچ چکا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی پائپ لائن کی مرمت کردی جائے گئی ۔محکمہ تحفظ ماحولیات لائن سے  پانی کو بند کرنے میں کامیاب  ہوگیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع نیویارک ہاؤسنگ کمپلیکس  کے اندر مسلح شخص نے گولیاں چلا دی ۔ایک شخص کو متعدد گولیاں لگیں جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق37 سالہ شخص کو کمر اور گردن میں متعدد بار گولیاں  لگی ہیں۔فائرنگ کی اطلاع پر کمپلیکس کے باہر متعدد پولیس گاڑیاں اور ایمبولینسز پہنچ گئیں ۔پولیس نے مشتبہ شخص کو تقریباً 5’4 انچ کا شخص بتایا جس نے تمام کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق اسے آخری بار پاول اسٹریٹ پر جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا تھا۔پولیس نے مزید معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں پیر کے روز نشے میں مبتلا شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔جس کے باعث متعدد سب وے لائنوں میں تاخیر ہوئی۔نیویارک پولیس کے مطابق 31 سالہ نوجوان کو صبح 49th سٹریٹ کے قریب ایک آر ٹرین نے ٹکر ماردی جس سے وہ زدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ٹرین کی زد میں آنے کے وقت  شخص نشے میں تھا۔ایم ٹی اے کے مطابق ساؤتھ باؤنڈ این ، آراور ڈبلیورینیں 49 ویں اسٹریٹ پر روک دی گئیں تھیں ۔اب معمول کی سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ MTA کے مطابق، آر،کیو،این اور ڈبلیو ٹرینیں دونوں سمتوں میں تاخیر کے ساتھ چل رہی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک پولیس اور یہودی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع،ایف بی آئی کی کارروائیوں نے مئیر کو پریشان کردیا۔اتوار کو گرجا گھروں کے دورے کے دوران خطاب نہیں کیا بلکہ موازنہ مذہبی بائبلی شخصیت سے کیا ۔مذہبی شخصیت نے مصائب برداشت کیے،میں بھی کررہا ہوں۔رپورٹر کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خدا ہی ڈس لائیک کرئے گا ،میں اپنا کام کرتا رہوں گا

    نیویارک (ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی مئیر کے قریبی افراد کے خلاف کارروائیاں ہوئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں ۔اس دوران  نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز پیرآج  کو ایف بی آئی سے یہودی کمیونٹی کو لاحق خطرات کے بارے میں ملاقات کرنے والے ہیں۔یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اراکین اور اس کی انتظامیہ ایف بی آئی کے زیر تفتیش ہیں۔پچھلے ہفتے ایف بی آئی ایجنٹوں نے ایڈم کے دو ڈپٹی میئرز کے گھروں کی تلاشی لی اور میئر کے کئی قریبی ساتھیوں کو ذیلی نوٹس جاری کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے ممکنہ بدعنوانی سے متعلق جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر الیکٹرانکس سمیت شواہد قبضے میں لیے۔جس سے مئیر پریشان ہیں ان کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اتوار کو مئیر ایڈمز نے بروکلین میں دو سیاہ فام گرجا گھروں کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے خطاب نہیں کیا لیکن اپنا موازنہ ایک مذہبی بائبلی شخصیت سے کیا۔اس شخصیت نے بے پناہ مصائب برداشت کیے تھے پھر برکتیں بحال ہوئی ۔ایک رپورٹر نے آج صبح مئیر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ پر ظلم ہو رہا ہے؟ مئیر نے جواب دیا کہ نہیں،مئیر نے مزید کہا کہ  میں ابھی اپنے کام کررہا ہوں اور جب آپ اپنے کام کے لمحے سے باہر آجائیں گے اور آپ کا ایمان برقرار ہے تو آپ کو دس گنا برکت ملے گی، صرف خدا ہی آپ کو ڈس لائیک ، گرفتار یا مسترد ہونے سے بچا سکتا ہے اور میں سب سے طاقتور شہر کا میئر منتخب ہوا ہوں۔ ایڈمز اگلے ماہ کے مقدس ایام سے قبل نیویارک پولیس ہیڈ کوارٹر میں یہودی کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کی میزبانی کریں گے۔ اس کے بعدپولیس دہشت گردی کے خطرات کے بعد یہودی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریف کرے گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • سی ڈی سی نے اسکولوں کے طلباء کو ویکسین فراہم کرنے کی سفارش کی اور بڑوں کو بوسٹ دینے کی تجویز بھی دی ہے

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں رواں سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران کالی کھانسی کے کیسیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(سی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق نیویارک شہر میں رواں سال  کالی کھانسی کے کیسز میں 169فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ2023کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں ۔شہر میں 2024 میں427 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 159 کیسز سے زیادہ ہے۔سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نیویارک کی پوری ریاست میں اس سے بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، اس سال اب تک300فیصد سے زائد کیسز  آچکے ہیں ۔ نیو جرسی میں کالی کھانسی کے  کیسز میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے  جو پچھلے سال کے 110 کے مقابلے اس سال صرف 128 کیسز تک پہنچ گئے ہیں ۔اسی طرح ملک میں مجموعی طور پر 2024 میں کالی کھانسی کے11ہزار سے زائد کیسز درج  ہوئے ہیں۔ جبکہ 2023 میں تعداد صرف 3ہزار تھی ۔کالی کھانسی اچھی علامت نہیں سمجھی جاتی ہے ۔کھانسی ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہتی ہے۔جس کی علامات میں ناک بہنا، کم درجے کا بخار، تھکن، کھانسی کا سبب بن سکتا ہے جو پھیپھڑوں کو خالی کرتا ہے اور الٹی ہوتی ہے۔شہر کے محکمہ صحت کے مطابق نیویارک سٹی پبلک اسکولوں کے طلباء کو پرٹیوسس یا کالی کھانسی، ابتدائی اسکول کے لیے ویکسین اور مڈل اور ہائی اسکول کے لیے ایک بوسٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ بالغوں کو بھی ویکسین لگوانے کی سفارش کی جاتی ہے، خاص طور پر اگر وہ 1 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر صفدر ہمایوں نے پاکستان سے امریکہ آنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری جاوید اختر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنما،  اور کمیونٹی کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔نیو یارک کے علاقے کوئنز  کے  مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر صفدر ہمایوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان سے امریکہ کے دورے پر  آئے ہوئے  پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری جاوید اختر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیات کے باوجود امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور پارٹی کے کارکنان و رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت نکال رہے ہیں۔تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان نے بھی چوہدری جاوید اختر کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی قیادت کو پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے  کہا کہ چوہدری جاوید اختر جیسے رہنما ہماری پارٹی کا فخر ہیں، جو دنیا بھر میں پارٹی کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری جاوید اختر نے عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور کارکنان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ان  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور اس کی قیادت ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی علمبردار رہی ہے۔تقریب کے دوران پاکستان کی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی اور پارٹی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری جاوید اخترکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر صفدر ہمایوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پارٹی کے تمام رہنما اور کارکنان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر پارٹی کی مضبوطی اور ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک اور نیوجرسی کے مکینوں کے لیے اتوار کے دن موسم خوشگوار ہے ،دھوپ کے ساتھ ہوادار دن ہوگا ۔اس لیے چھٹی کا دن گھومنے کے لیے بہترین ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک اور نیوجرسی میں اتوار کو درجہ حرارت70اور80ڈگری ہوگا  اور ہوا بھی چلے گئی ۔پیر کو درجہ حرارت 70  ڈگری تک ہو گا ۔گرمی کی شدت محسوس نہیں ہو گی ۔البتہ گرمی کا رجحان منگل کو جنوب سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہو گا اور درجہ حرارت 80 ڈگری کے قریب رہنے کی توقع ہے اور آسمان صاف ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو درجہ حرارت 80 ڈگری سے کم ہوگا اور یہ اگلے ہفتے کے آخر تک بتدریج 80  ہوگا لیکن موسم گرم ہوجائے گا ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)ربیع الاول کے آغاز پر نیویارک میں بھی جشنِ عید میلاد النبی کا آغاز ہوگیا۔انٹرنیشنل میلاد کونسل اینڈ علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام  عیدمیلاالنبی کا جلوس برآمد ہوا۔فضائیں دردو سلام سے معطر ہو گئیں۔انٹر نیشنل میلاد کونسل اور علامہ اقبال کمیونٹی نے جشنِ عید میلاد النبی کی مناسبت سے پہلے سالانہ جلوس کا اہتمام کیا۔جس میں شرکت کے لیے نیویارک کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ مصطفیٰ،طیبہ اسلامک سینٹر پر جمع ہوئے اور تلاوتِ کلام پاک سے اس بابرکت محفل کا آغاز ہوا۔تقریب کی نظامت علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے مفتی سجاد مدنی کررہے  تھے جنھوں نے شرکاء کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ جلوس کے منتظمین نےابتداء میں شرکاء کے لیے طیبہ اسلامک سینٹر پر ناشتے کا بھرپور اہتمام کیا۔بعدازاں معروف نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالتﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔اس موقع پر جلوس میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا جاتا رہا اور انھیں گلدستے بھی پیش کیے گئے۔شرکاء سے خطاب میں علامہ کمیونٹی سینٹر کے  روحِ رواں ملک ناصر اعوان،طاہر بھٹہ،نوجوان رہنما حسن ناصر اعوان نے کہا یہ پروردگار  اپنے محبوب سے وعدہ ہے کہ ہر زمانے میں میرے نبی کا ذکر بلند رہے گا۔اس دوران جلوس میں مدعو کیے گئے دیگر نعت خوانوں نے بھی بارگاہِ رسالت میں نذرانہِ عقیدت پیش کیا۔عید میلا النبی کی مناسبت سے منعقدہ جلوس و کار ریلی کی روانگی سے قبل  علماء کرام اور دیگر  نے علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر،طیبہ اسلاملک سینٹر سمیت ان کے تمام رفقاء و معاونین سے اظہارِ تشکر کیا او ر اس  کاوش کی قبولیت  کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر انجمنِ غوثیہ کے بانی پیر سید صفدر حسین شاہ نے جلوس کے آغاز پر دُعا کروائی۔بعد ازاں جلوس علماء کرام کی قیادت میں طیبہِ اسلامک سینٹر سے درود سلام  پڑھتے ہوئے مکی مسجد کی طرف روانہ ہوا۔جلوس میں بیت اللہ اور مدینہ منورہ کی  شبیہہ پر مبنی خوبصورت فلوٹس میں شامل رہے۔اس موقع پر جلوس میں شریک دیگر علماء کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ میلاد النبی  منانے کی سعادت ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔جلوس کے دوران  فضائیں درودو سلام  اور نعروں سے گونجتی رہیں۔شرکاء  ِجلوس میلادالنبی کی مناسبت سے ہاتھوں میں سبز پرچم  بھی لہرارہے تھے۔جلوس وکار ریلی کونی آئی لینڈ ایونیو پر اپنے مقررہ مقام مکی مسجد پہنچی تو ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس روئے زمین پر کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں سرکارِ دو عالم کی  آمد کا جشن نہ منایا جاتا ہو۔

    جلوس کے منتظمین علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے روحِ رواں ملک ناصر اعوان اور ان کے بیٹے حسن ناصر اعوان نے  نیویارک پولیس کے افسران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ایوارڈز پیش کیے۔بعد ازاں جلوس کے اختتام سے قبل رحمت اللعالمین کی بارگاہ میں درودو سلام  بھیجا گیا۔جلوس کے اختتام پر امتِ مسلمہ  کی ترقی و خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعا بھی کروائی گئی ۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں واقع یہودی مرکز کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔سیکورٹی کے فرائض نیویارک پولیس اور یہودی رضا کار کررہے ہیں۔یہودیوں کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی نوجوان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جو صرف 20سال کا ہے اس نے7اکتوبر کو مرکز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔نیویارک بورڈ آف ربیس کے ایگزیکٹیو نائب صدر ربی جوزف پوٹاسک نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے سے روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ربی نے کہا کہ مجھے اور ساتھیوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ایک صرف20سال کا نوجوان مرکز پر حملے کی منصوبہ بندی کی ۔ایسا نہیں ہونا چائیے ۔اتنی نفرت کیوں۔یہ سمجھ سے باہر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین نیویارک پولیس موجود ہے اور ہم ایف بی آئی کی بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سازش کو ناکام بنایا ہے لیکن مرکز کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نئے حفاظتی معائنہ سے گزرنے کے بعد سائیکلون کو دوبارہ کھولا گیا،23 اگست کو اچانک رک جانے کے بعد کوسٹر نے کام کرنا چھوڑ تھا

    نیویارک(ویب ڈیسک)کونی آئی لینڈ کا مشہور سائیکلون رولر کوسٹر مرمت کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔23 اگست کو اچانک رک جانے کے بعد کوسٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ موٹر روم میں ایک چین سپروکیٹ میں شگاف پڑنے سے کوسٹر کو روک دیا گیا۔متعلقہ عملے کی جانب سے دو خلاف ورزیاں جاری کی گئیں۔محکمہ نے ایک بیان میں کہا  کہ سائیکلون کا اتوار کی صبح معائنہ کیا گیا ۔لونا پارک کے آپریٹرز سائیکلون کی مرمت کے لیے کام کیا  اور گزشتہ کئی دنوں سے ہم نے انہیں سواری کے لیے کئی ٹیسٹ رنز کرنے کی اجازت دی ہے۔کونی جزیرے کے لوگ  اب 97 سالہ رولر کوسٹر کی سواری پر واپس جا سکتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کوئنز میں فائرنگ سے3افراد زخمی،پولیس کو چیلسی میں28سالہ خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کی تلاش

    نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں ہولٹس وِل میں ایک اپارٹمنٹ کے پیچھے دو بہنیں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں ہیں۔دونوں بہنوں کی عمریں2اور4سال بتائی گئی ہیں۔دونوں بہنوں کے رشتہ داروں نے  ہفتہ کی دوپہر 3 بجے کے قریب لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی اور پڑسیوں کی مدد تلاش شروع کردی ۔جس کے بعد محلے کے لوگوں نے لڑکیوں کو تالاب کے پاس پایا اور پانی سے لاشیں باہر نکالی جس سے خاندان غم میں مبتلا ہے۔لڑکیاں پانی تک کیسے پہنچیں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔سوفولک کاؤنٹی ہومیسائیڈ اسکواڈ تفتیش کر رہا ہے۔علاوہ ازیں سفولک کاؤنٹی پولیس نے لانگ آئی لینڈ سے سوٹ کیس سے ملنے والی خاتون کے قتل کے کیس میں31 سالہ رونالڈ شروڈر کو عدالتی ریمانڈ پر سفولک کاؤنٹی کی جیل میں منتقل کردیا ہے ۔ملزم کو12ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرفتاری کے وقت  ملزم سے جنسی دوائیاں اور منشیات بھی برآمد کی ہیں جو کہ عدالت میں پیش کی گئیں ہیں۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے31سالہ سیکیا جونز کو قتل کرنے کے بعد لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور لانگ آئی لینڈ کے جنگل میں پھینک دی تھی۔پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔درین اثناءنیویارک کے علاقے کوئنز مسلح شخص کی فائرنگ سے3افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس حملہ آور کو تلاش کررہی ہے۔فائرنگ کا واقعہ لارلٹن میں اتوار کی الصبح پیش آیا ۔تفتیش کاروں نے 220 ویں اسٹریٹ پر علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ شخص کے دھڑ اور24 سالہ شخص کی گردن میں گولی لگی۔ ان دونوں کی حالت مستحکم ہے جبکہ 24 سالہ شخص کو دھڑ میں گولی لگی اس کی  حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔مزید براں نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں چیلسی کے مقام پر ایک شخص نے 28سالہ خاتون سے نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 28سالہ خاتون ھیلسی میں فٹ پاتھ سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے تعاقب کرنا شروع کردیا جیسے ہی خاتون ویسٹ 26 ویں اسٹریٹ اور 11 ویں ایوینیو کے چوراہے کے قریب پہنچی تو ملزم نے خاتون کی پتلون کو کھینچا اور پشت کو پکڑ لیا۔واقعہ کے بعد28 سالہ متاثرہ خاتون کافی پریشان ہے لیکن اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) ناساؤ کاؤنٹی حکام نے ماسک کے استعمال پر پابندی کے  فیصلے کا دفاع کرنے کے لیے وکیل کو عدالت میں اتار دیا ہے ۔کاؤنٹی کا وکیل فیڈرل کلاس ایکشن مقدمہ خارج کرنے کے لیے قانونی دلائل دے رہے ہیں ۔ناساؤ کاؤنٹی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کاؤنٹی کے فیصلے سے درخواست گزار متاثر  نہیں ہوا ہے۔درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترداف ہے ۔کاؤنٹی نے معذور فراد،صحت،اور مذہبی وجوہات کی بناء پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد نہیں کی ہے لہذا درخواست کو مسترد کیا جائے۔ایک ایڈوکیسی گروپ نے گزشتہ ماہ مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ قانون معذور افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے لہذا کاؤنٹی کے نافذ کردہ قانون کو مسترد کیا جائے۔واضح رہے کہ قانون عوامی مقامات پر طور پر ماسک پہننے پر1ہزار ڈالرجرمانہ یا ایک سال قید کی سزا دیتا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)ناساؤ کاؤنٹی کے آفس آف ایشین امریکن افیئرز نے کاؤنٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار حُسین  ڈے منایا، جس میں شیعہ و سنی دونوں مکاتبِ فکر کے اسلامک سینٹر کے نمائندے شریک ہوئے۔ناساؤ کاؤنٹی کے ہیڈ آفس  میں واقع لیجس لیٹیو  اینڈ ایگزیکٹیو  بلڈنگ کے خوبصورت حال میں  منعقدہ حسین ڈے کا آغاز تلاوتِ کلا مِ پاک سے کیا گیا۔حسین ڈے کی باوقار تقریب کی نظامت کے فرائض  آفس آف ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی نے انجام دیے اور انتہائی خوبصورتی و اختصار کے ساتھ واقعہ کربلا کا خلاصہ پیش کیا۔اس موقع پر ناساؤ کاؤنٹی پولیس کے دستوں نے کلرگارڈ پیش کیا اور اس کے بعد امریکا کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے المہدی سینٹر کے  پریذیڈنٹ  المہدی سینٹر حسنین عزیز اور خطیبِ اہلبیت مفتی سجاد مدنی نے امام حسین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور امام ِ عالی مقام  کی زندگی کو انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔تقریب سے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائرز اکرم چودھری،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی،گلوبل  حُسینی مشن  کے چیئرمین سید محسن شاہ،امریکن مسلم آف نیویارک کے  پریذنڈٹ اعجاز بخاری، سماجی شخصیت سعید حسن ،مسجدِ دارالقران  کے صدر فواد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھاواقعہ کربلا  باطل کے مقابلے میں حق اور ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دینے کا پیغام دیتا ہے ۔اس موقع پر  نیویارک کے معروف نعت خوانوں کو  نواسہِ رسول  حضرت امام حسین کو خراج عقیدت  پیش کیا جس نے سب کے دل موہ لیے ۔حسین  ڈے کے اختتام پرعون نقوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اد اکیا  جبکہ آفس آف ایشئن امریکن افیئرز کی طرف سے  شرکاء  کے لیے نذرِ امام حسین کا  بھرپور اہتمام کیا گیا۔۔۔ ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک میں کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کو زیر اہتمام ایک شام امریکہ میں کے عنوان سے  تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں کورٹ کے زیر انتظام میر پور آزاد  کشمیر کے میگا پروجیکٹس پر روشنی ڈالی گئی اور  شرکاء کو پاکستان اور کشمیر میں مستقبل کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ نیو یارک کے علاقے بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں پروگرام کا انعقاد KORTکے بانی اور چیئرمین محمد اختر کی سربراہی میں کیا گیا۔تقریب کی نطامت کے فرائض ایاز حسین نے ادا کئے ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعدازتلاوت شرکاء کو کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔تقریب میں بانی اور چیئرمین کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ محمد اخترنے شرکاء کو اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد اورمیر پور آزاد کشمیر میں زیر تکمیل میگا پروجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔دوران تقریب میر پور آزاد  کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کے وزیٹرز  کے پیغامات بھی دکھائے گئے۔محمد اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی دھرتی کی تعمیر نو میں حصہ لینے کا پورا موقع مل رہا ہے۔ یہ تقریب ہمارے دوستوں کو مستقبل کے  پروجیکٹس کی معلومات دینے کے لیے ایک بہترین زریعہ ہے۔چودھری محمد اختر نے  کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پروجیکٹس پر خاص توجہ دی اور  شرکاء کو پروجیکٹس کی فنانسنگ، ڈیزائن اور مقصد کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کیں۔تقریب میں دیگر افراد نے بھی کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔شرکاء نے اس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ معلومات شیئر کیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔یہ تقریب نہ صرف کمیونٹی کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، بلکہ یہ کشمیر  کے لیے محبت اور تعاون کے جذبات کے فروغ  کا  بھی ذریعہ بنی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ریاض(نمایندہ خصوصی)سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں اور کارکنان نے اظہار خیال کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے اور دشمن کی ہر سازش اور ہر حملے کو ناکام بناتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور دہشتگردی کا بھرہور مقابلہ کرکے ملک کو دہشتگردی جیسے ناسور سے چھٹکارا دلایا ہے اور ہم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کو بیرونی خطرات کے علاوہ اندرونی خطرات سے بھی پاک بنا رہے ہیں اوورسیز پاکستانی پاک فوج پر فخر کرتے ہیں اور انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ ، صدر یوتھ ونگ جی ایم اعوان سمیت مرزا منیر بیگ،مخدوم امین تاجر،محمود باجوہ، فضل رحیم صافی، ڈاکٹر کنول انیس وقار نسیم وامق ، الیاس رحیم نے اظہار خیال کیا

    This post was originally published on VOSA.

  • نوجوان شاہ زیب خان کو کینیڈا سے گرفتار کیا گیا،نوجوان نے سوشل میڈیا پر یہودیوں کے حوالے سے پوسٹ کی تھی

    نیو یارک(ویب ڈیسک) کینیڈا میں پاکستانی نوجوان کو یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نوجوان کی شناخت20سالہ شاہ زیب خان کے نام سے جاری کی گئی ہے جس نے نیویارک میں یہودیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ مجرمانہ شکایت کے مطابق، 20 سالہ محمد شاہ زیب خان کو اس ہفتے کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ۔جہاں اس نے بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کے لیے نیویارک جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔شکایت میں کہا گیا کہ گزشتہ نومبر میں خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ  یہودیوں کے بارے میں پوسٹ کیا اور ایک خفیہ میسجنگ ایپ پر دولت اسلامیہ کے لیے اپنی حمایت کے بارے میں بات کرنا شروع کی تھی ۔ خان بروکلین میں واقع ایک یہودی مرکز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن وہ 100 فیصد سیٹ نہیں تھے اور تجویز کے لیے کھلے دکھائی دیتے تھے۔قانون نافذ کرنے والے اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ اس کے پاس کسی ہتھیار تک رسائی تھی۔بس خفیہ ایجنٹوں کے ساتھ اسرائیلی یہودیوں پر حملے کی بات چیت کرتا تھا ۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اس سال 7 اکتوبر کو نیویارک شہر میں ایک دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس میں داعش کے نام سے زیادہ سے زیادہ یہودیوں کومارنا شامل تھا ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ  پہلے ہی مقدس ایام سے پہلے یہودیوں کی اضافی سیکورٹی کے منصوبے تیار کر رہا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی  میں مختلف اسامیوں پر 100سے زائد نوکریوں کے موقع موجود ہیں اور اہل افراد کو بھرتی کرنے کا خواہشمند ہے۔تنخواہ بھی پُرکشش رکھی گئی ہے۔نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی امریکا میں سب سے بڑی پبلک ہاؤسنگ اتھارٹی ہے جس کے1لاکھ77ہزار سے زائد اپارٹمنٹس ہیں۔اس وقت اتھارٹی میں 117 نوکریوں کے مواقع موجود ہیں جو سب کل وقتی ہیں۔نوکریاں آن لائن فارم پُر کرکے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ملازمت کی فہرستوں میں تنخواہوں کی ایک رینج شامل ہے، جس میں کچھ کی ادائیگی1لاکھ ڈالرز سے بھی زیادہ ہے ۔40 سے زائد ملازمتیں بلڈنگ آپریشنز اور مینٹیننس کے زمرے میں آتی ہیں۔ ملازمت کے دیگر زمروں میں انتظامیہ اور انسانی وسائل، فنانس، اکاؤنٹنگ اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ملازمت کی فہرستیں تنخواہ کی حدود، پوزیشن کی تفصیل، کم از کم قابلیت، اور دیگر ضروریات فراہم کرتی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کیلیفورنیا :کیلیفورنی میں پالتو کتے نے گھر کے اندر 4 سالہ لڑکی پر حملہ کردیا ۔جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن بچی دم توڑ گئی ۔ویزالیا پولیس ڈپارٹمنٹ  کے مطابق افسران کو ویسٹ مونٹی وسٹا ایونیو کے 2300 بلاک پر واقع گھر سے کال موصول  ہوئی کہ کتے نے بچی پر حملہ کیا ہے جس پر افسران فورا جائے وقوع پر پہنچے۔بچی کو گھر والے ہسپتال لے کر روانہ ہوچکے تھے جہاں سے کچھ دیر بعد معلومات ملی کہ بچی چل بسی ہے۔پولیس کے مطابق بچی گھر کے سوئمنگ پول سے نہا کر باہر نکلی تھی کہ کتے نے حملہ کردیا  تھا۔پولیس نے بچی کا نام فوری طور پر جاری نہیں کیا۔کتے کو تحویل میں لے لیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی مئیر نیویارک کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کا بھی بیان آگیا ہے اور وہ مئیر ایرک ایڈمز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔گورنمنٹ کیتھی ہوکل نے بیان میں کہا ہے کہ وہ میئر کے ساتھ کام جاری رکھیں گی کیونکہ ان کے اردگرد ہی تحقیقات گھوم رہی ہیں۔مجھے ایک کام کرنا ہے، میرا کام قیاس آرائیاں نہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتی نہ ہی کسی کو کام سے رکوں گی ۔ میں  متعلقہ حکام کو ان کا کام کرنے دوں گی کیونکہ مجھے صرف کام کرنا ہے ۔مجھے نیویارک شہر کے لوگوں کے لیے کام کرنا ہے نیویارک شہر کے مئیر کے ساتھ کام کرنا ہے ہمیں جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے اسے پورا کرنا ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • خاتون 1ملین ڈالرز کی رقم دوگنی کرنے کے چکر میں فراڈیوں کے جھانسے میں آگئی اور زندگی بھر کی بچت سے محروم ہوئی،اب گھر کا سامان فروخت کرکے گزربسر کررہی ہے

    شکاگو(ویب ڈیسک)بولتے ہیں کہ لالچ بری بلا ہے۔جو دستیاب ہے اس پر شکر کرنا چائیے اور بہتر کی تلاش میں جائز طریقے اختیار کرنے چائیے ۔ جس طرح  قصائی جانور کو زبح کرنے کے لیے صحت مند جانور کا انتخاب کرتا ہے اسی طرھ فراڈئیے (دھوکے باز) ایک طویل عرصے تک شکار کا اعتماد حاصل کرتا ہے تاکہ اس کی بچت چوری کرکے اسے مارا جائے۔ایسا ہی کچھ شکاگو  النوائس کی خاتون کے ساتھ ہوا جو رقم دوگنی کرنے کے چکر میں فراڈیوں کے ہاتھوں لٹ گئی ہے اور اب گھر کا سامان فروخت کرکے گزربسر کررہی ہے۔ایرکا ڈی مسک نامی خاتون نے کام کرکے1ملین ڈالرز کی بچت کی تھی تاکہ وہ مشکل وقت میں اپنے اور بچوں کا سہارہ بن سکے ۔ہوا کچھ اس طرح کہ ڈی مسک کی آن لائن آدمی سے بات چیت ہوئی ۔یہ بات چیت بڑھتے بڑھتے پیار عشق کی باتوں تک چلی گئی ۔یہاں تک کے گھروں کے ایڈریس کا بھی تبادلہ ہوگیا ۔جس کے بعد شخص نے خاتون کے ایڈریس پر بڑا پھول کا دستہ بھیجا۔ڈی مسک آدمی کو اپنا دل دے بیٹھی کیونکہ اس کا اسٹائل ہی دلکش تھا ۔اسی طرح دونوں ایک دوسرے کا بھروسہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔کچھ وقت بعد دونوں کے درمیان بات چلی کاروبار کی تو اسکامر(فرضی نام) تھا اس نے ڈی مسک کو کہا کہ میں تمہیں ایک ترکیب بتاتا ہوں تم سرمایہ کاری کرو ،تمہارے پیسے ڈبل ہوجائیں گئے ۔ڈی مسک عاشق کی باتوں میں آگئی ۔اسے کبھی20ہزار ڈالرز،35ہزار ڈالرز اسی طرح ڈالرز ٹرانسفر کرتی رہی ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ رقم1ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ۔اس دوران ڈی مسک نے اسکامر سے کہا کہ رقم بھیجو۔ اس نے کہا کہ بینک کے ذریعے رقم موصول ہو گی۔اس دوران خاتون کے اکاؤئنٹ میں صرف400 ڈالرز باقی بچے تھے ۔اس دوران اسکامر غائب ہو گیا جس نمبر پر رابط تھا وہ نمبر بھی بند ہو گیا۔ڈی مسک پریشان ہو گئی کہ اسکامر غائب ہے اور رقم بھی دوگنی ہوکر نہیں ملی ۔جس کے بعد ڈی مسک نے ایف بی آئی کو شکایت درج کرائی اور صورتحال سے آگاہ کیا۔جس پر ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایف بی آئی کے کرمنل انویسٹی گیٹو ڈویژن کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیمز بارنیکل نے کہا ہے کہ  اس طرح کے مالی اسکینڈلز میں صرف 2023 میں امریکی شہری تقریباً 4 بلین ڈالرز کی رقم سے محروم ہوئے ہیں اور ایف بی آئی نے بڑی حد تک لوگوں کو ڈوبی ہوئی رقم برآمد کرکے دی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ  وہ حیران ہیں کہ ڈی مسک نے ایسا کیا اور جلد ہی فراڈئیے تک پہنچ جائیں گئے۔اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن سے آگاہ ہیں۔ڈائریکٹر نے کہا کہ خاتون کے شوہر کا انتقال ہوچکا تھا ۔اس لیے وہ انجان آدمی کی باتوں میں آگئی اور بچت سے محروم ہوئی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک  لٹل پاکستان میں نیو لائف مینارٹی ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کی مناسبت سے  خواتین کے لیے پروقار محفل میلاد منعقد ہوئی۔ حاضرین نے بڑے ذوق و شوق سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی اور حضور ﷺ کی شان میں عقیدت کا اظہار کیا۔نیویارک کے علاقے لٹل پاکستان میں نیو لائف مینارٹی ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے آغاز کی مناسبت سے خواتین کا خصوصی میلاد منعقد ہوا۔ یہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں حضور اکرم ﷺ دنیا میں تشریف لائے، اور اس خوشی میں ہر سال دنیا بھر میں محافل میلاد منعقد کی جاتی ہیں۔میلاد کی محفل کی نظامت ڈاکٹر سلمی کوثر نے بخوبی انجام دی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد حمد و ثناء پیش کی گئی۔نیو لائف مینارٹی ہیومن رائٹس کونسل کی چئیر پرسن  راحیلہ اسلم نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔بعد از درود و سلام پر نور محفل میں معروف نعت خواں خواتین نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے خوبصورت نعتیں پیش کیں۔ میلاد کے دوران سیرتِ طیبہ پر بھی خصوصی بیان دیا گیا، جس میں حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور ان کی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ بیان میں خواتین کو اسلامی تعلیمات کی پیروی کرنے اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی تلقین کی گئی۔میلاد کی یہ محفل خواتین کے لیے روحانی تجدید کا باعث رہی اور شرکاء نے اس بابرکت موقع پر دلی سکون اور خوشی محسوس کی۔میلاد کے آخر میں سلام پڑھا گیا۔محفل کے اختتام پر میلاد کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، جس کے بعد دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)امریکن کونسل آف مائنارٹی ویمن نے یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے تعاون سے نیویارک کے کونی آئی لینڈ ایونیو پر تین سو بچوں میں اسکول بیگز اور اسٹیشنری  تقسیم کی۔ اے سی ایم ڈبلیو کے 15ویں سالانہ اسکول سپلائیز تقسیم کرنے کی تقریب میں بچوں کو کاپیاں، کلر پنسلز اور دیگر اسٹیشنری آئٹمز فراہم کیے گئے۔نیویارک کے کونی آئی لینڈ ایونیو پر امریکن کونسل آف مائنارٹی ویمن اور  یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے تعاون سے تین سو بچوں میں اسکول بیگز اور اسٹیشنری تقسیم کرنے کا مقصد بچوں کو تعلیم کے لئے ضروری سامان فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ ACMW کی یہ 15ویں سالانہ تقریب ہے، جس میں کاپیاں، کلر پنسلز اور دیگر اسٹیشنری آئٹمز جیسے ضروری تعلیمی مواد بچوں کو فراہم کیا گیا ہے۔پروگرام میں نائب قونصل جنرل عمر شیخ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ACMW کی چیئرپرسن، بازہ روحی نے وائس آف ساؤتھ ایشیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم پچھلے پندرہ سالوں سے بچوں میں اسکول سپلائیز تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فلاحی کام میں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، اور یہ سلسلہ آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر کانگریس وومن ایورٹ کلارک  نے اے سی ایم ڈبلیو کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین  ہماری کمیونٹی کی خدمت میں شاندار کام کر رہی ہیں،   بچوں کے اسکول اسٹارٹ ہو رہے ہیں  اور اس تنظیم نے دل کھول کر کمیونٹی کے بچوں کے لیے اسکول کا سامان فراہم کیا ہے۔ اسمبلی مین رابرٹ کیرول کا کہنا تھا کہ نہ صرف پاکستانی امریکیوں کے لیے، بلکہ تمام بروکلینائٹس کے لیے اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے  بچوں کو اسٹیشنری کا ضروری سامان فراہم کیا جائے تاکہ بچے تعلیمی سال کا کامیاب آغاز کر سکیں۔ ایونٹ میں شریک یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے نمائندے بابر منیر نے کہا کہ ACMW کے ساتھ ان کا تعاون طویل عرصے سے چلا آ رہا ہے اور اس پروگرام کے تحت بچوں میں اسکول سپلائیز تقسیم کرنے کا مقصد ان بچوں کی مدد کرنا ہے جو اسٹیشنری آئٹمز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی  کی نمائندہ نینسی لولو نے بھی بیک ٹو اسکول پروگرام میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے سی ایم ڈبلیو کی  اسکول سپلائیز کاوش کو سراہا۔منتظمین نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام ہر سال جاری رہے گا۔ بچوں اور ان کے والدین نے تحائف اور اسٹیشنری آئٹمز وصول کرتے ہوئے اپنی بےحد خوشی کا اظہار کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹیکساس(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ٹیکساس نے نئے آنے والے فرسٹ ایئر طلباء کو براہ راست اپنے روبوٹکس پروگرام میں داخلہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    یونیورسٹی آف ٹیکساس کے مطابق یہ ملک میں پہلا انڈرگریجویٹ روبوٹکس پروگرام ہے، جہاں ہائی اسکول کے طلباء آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ پروگرام کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ روبوٹکس کی صنعت بڑھ رہی ہے اور کمپنیاں ایسے ملازمین کی تلاش میں ہیں جو صنعتی اور گھریلو روبوٹکس پر کام کرسکیں۔ لہذا ہم نے اس شاندار پروگرام کا آغاز کیا ہے، تاکہ پروگرام کے گریجویٹس کو صنعت میں کام کرنے کے مواقع ملیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام ان طلباء کے لیے فائدہ مند ہے جو انجینئرنگ یا کمپیوٹر سائنس کے ساتھ روبوٹکس میں بھی وسیع تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس پروگرام کو صرف ان طلباء تک محدود نہیں کریں گے جن کے پاس روبوٹکس کا تجربہ ہے۔ بلکہ جو طلباء روبوٹکس کے بارے میں علم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں بھی داخلہ دیں گے۔  

    This post was originally published on VOSA.