Category: اہم خبر

  • نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک شہر میں فیشن انڈسٹری سے منسلک افراد کی تعداد 2014 میں 182,000 سے کم ہو کر 2024 کے درمیان اندازاً 129,000 رہ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک شہر میں فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے، لیکن فیشن انڈسٹری وبا کے چار سال بعد مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ پارٹنرشپ فار نیویارک نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کے چار سال بعد بھی شہر کی فیشن انڈسٹری جدوجہد کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر میں فیشن کی ملازمتوں سے منسلک افراد کی تعداد 2014 میں 182,000 سے کم ہو کر 2024 کے درمیان اندازاً 129,000 ہو گئی ہے۔ یہ کمی برونکس میں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جہاں مقامی ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جگہ کے لیے لڑنا پڑتا ہے، اور کچھ صورتوں میں اپنی جگہ خود بنانی پڑتی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں مقامی حکام نے رواں ماہ اگست میں 100 سے زیادہ گھوسٹ پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔

    نیویارک میں میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے اعلان کیا کہ مقامی حکام نے اگست میں 100 سے زیادہ گاڑیاں ضبط کیں. جن پر "گھوسٹ پلیٹس” یعنیٰ غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس تھیں۔ حکام کے مطابق ایسی گاڑیوں کو ڈرائیور ٹول کی ادائیگی سے بچنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ یہ کریک ڈاؤن این وائے پی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیا۔ جس کے دوران 100 سے زیادہ گاڑیاں ضبطاور 1,500 سے زیادہ چالان جاری کیے گئے۔ پولیس نے آپریشن میں متعدد دیگر خلاف ورزیوں پر بھی گاڑیاں ضبط کیں، جن میں ٹولز کی عدم ادائیگی، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں، اور معطل لائسنس شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ایم ٹی اے کی صدر کیتھرین شیریڈن کہتی ہیں کہ ٹول کی ادائیگی سے بچنے کے لیے گھوسٹ پلیٹس کا استعمال ناقابل برداشت ہے، لہذا قانون توڑ کر اپنی گاڑی کھونے کا خطرہ مول نہ لیں۔ اپنے ٹولز ادا کریں۔ گورنر کیتھی ہوچل نے کہا کہ گھوسٹ پلیٹس ریاست کو ملینز ڈالرز کا نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس لیے گھوسٹ پلیٹس والے ڈرائیوروں کو نشانہ بنانا بڑے جرائم سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ادھر 1 ستمبر سے نیا ریاستی قانون بھی نافذ ہوا ہے، جس میں گھوسٹ پلیٹس اور نمبر پلیٹ کورز کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت خاور بیگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عمران خان سے محبت کرنا کوئی جُرم نہیں،یہ بات انھوں نےسیالکوٹ میں اپنے بھائی کی گرفتاری کے بعد نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کمیٹی کے شریک چیئرمین اورکاروباری و سماجی شخصیت مرزا خاوربیگ نے نیویارک میں  اپنے دوستوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستان کا اثاثہ ہیں،امریکا میں ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا لیکن گزشتہ شب  سیالکوٹ میں میرے بھائی کو پولیس گھر گرفتار کرکے لے گئی،میرے بھائی کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔خاور بیگ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کا وقار بلند کیا،اس بار بھی پاکستان ڈے پریڈ میں پی ٹی آئی کا فلوٹ نکالا اور اس پر ایشو بن گیا، ہر شخص کو یہ آزادی حاصل ہونی چاہیے کہ وہ جس بھی سیاسی پارٹی کو چاہیے پسند کرے،سیاسی اختلافات کو انتقام کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔ پریس کانفرنس میں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے  بورڈ آف ٹرسٹیز اسد چودھری کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہماری پہچان بطور کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ صرف پاکستانی ہونی چاہیے۔پریس کانفرنس میں کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت پرویز ریاض، ضمیر  چودھری ، نوید وڑائچ ، سید وسیم و دیگر بھی شریک تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہم  محبِ وطن پاکستانی ہیں۔اوور سیز کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ان کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کمیٹی کے  شریک چیئرمین مرزاخاور بیگ کا مزید کہنا تھا کہ  مسئلہِ کشمیر ہویا سیلاب کی صورتحال ہم نے ہر فورم پر ہمیشہ پاکستان  کے مفاد کو مقدم رکھا،حالیہ وفد کے دورے کے دوران بھی یہی کوشش کہ تعلیم و صحت  کے شعبے میں بہتری لائی جائے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • جارجیا:جارجیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ  کا مرکزی ملزم کولٹ گرے اور والد کولن گرے  کوعدالت میں پیش کردیا گیا ۔مرکزی ملزم کولٹ گرے پر اپنے ہائی اسکول میں 4افراد کو قتل کرنے اور9افراد کو زخمی کرنے کا الزام ہے ۔باپ کو سیکنڈ ڈگری کیس میں پیش کیا گیا ہے ۔جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن نے پہلے کہا تھا کہ اس پر بالغ ہونے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔گرے کے وکیل نے ضمانت طلب کرنے سے انکار کر دیا اور وہ زیر حراست رہیں گے۔جارجیا بیورو انوسٹی گیشن(جی بی آئی) نے کہا کہ اس پر سنگین قتل کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں اضافی الزامات کی توقع ہے۔ اسے بدھ کو صبح 10:30 بجے ET پر حراست میں لیا گیا تھا۔جی بی آئی نے بتایا کہ جمعرات کی رات، 14 سالہ بچے کے والد کولن گرے کو مہلک فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا اور اس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا۔جی بی آئی نے کہا کہ کولن گرے پر غیر ارادی قتل عام کے چار الزامات، دوسرے درجے کے قتل کے دو اور بچوں کے ساتھ ظلم کے آٹھ الزامات لگائے گئے تھے۔جمعرات کی شام ایک نیوز کانفرنس میں، جی بی آئی کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے کہا کہ باپ کو "جان بوجھ کر اپنے بیٹے کولٹ کو ہتھیار رکھنے کی اجازت دینے” پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد نیویارک سٹی اسکولز کے چانسلر ڈیوڈ بینکس کا بھی بیان آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی تفتیش کاروں کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں وہ پہلے بھی تعاون کو تیار تھے۔جمعے کی صبح ہیملٹن ہائٹس کے گھر کےباہر اپنی منگیتر فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ کے ساتھ موجود تھے۔ اسکولز چانسلر بینکس نے کہا کہ کل نیویارک سٹی پبلک سکولز کے 1.1 ملین طلباء اور عملے کے لیے سکول کا پہلا دن تھا اور میں اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز رہتا ہوں کہ ان کا تعلیمی سال محفوظ اور خوشگوار گزرے۔ میں تصدیق کر رہا ہوں کہ میں فیڈرل انکوائری میں تعاون کر رہا ہوں اور میں اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • لانگ آئی لینڈ سے ملنے والی لاش بے گھر خاتون کی تھی

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔مقتول کی شناخت 26سالہ ماریو گیریرو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کال موصؤل ہونے پر جائے وقوع ایسٹ 176 اسٹریٹ اور ایسٹ ٹریمونٹ ایونیو کے درمیان واقع 1898 بیلمونٹ ایوینیو پر پہنچی تو انہیں لاش ملی جسے فوری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں لانگ آئی لینڈ میں سوٹ کیس سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے ۔سوفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مقتولہ کی شناخت 31 سالہ سیکیا جونز کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بے گھر تھی۔پولیس کو منگل کو جونز کی لاش جنگل میں پڑے سوٹ کیس سے ملی تھی ۔ حکام اب بھی موت کی وجہ اور واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)لانگ آئی لینڈ میں دو15سالہ لڑکوں کو چاقو رکھنے پر گرفتار کرلیا گیا۔سوفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نوعمروں میں سے ایک پر چاقو کے ساتھ اسکول بس میں سوار ہونے کا الزام ہے۔طالب علم اسکول آنے کے لیے بس میں سوار ہو گیا ۔طالب علم سچیم ہائی سکول نارتھ میں جانے کے لیے بس سے باہر نکلا تو انتظامیہ نے چاقو دیکھ لیا اور چاقو کو تحویل میں لے لیا۔اسی طرح ایک اور طالب علم سے اسکول میں چاقو برآمد ہوا ۔پولیس نے لڑکوں سے دریافت کیا کہ چاقو پاس کیوں رکھا تو لڑکوں نے پولیس کو جواب دیا کہ ساتھی طالب علموں نے دھمکی دی تھی اس لیے چاقو ساتھ رکھا تھا ۔پولیس نے دونوں لڑکوں  کو  والدین کی تحویل میں دیدیا ۔ حکام کے مطابق انہیں فیملی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی مئیر نیویارک کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر کارروائیوں کے بعد ایرک ایڈمز کا بیان بھی آگیا ہے ۔ایرک ایڈمز نے ایف بی آئی کی کارروائیوں کے باوجود اصرار کیا کہ وہ پراعتماد ہیں اور کہا کہ میں اپنی ٹیم میں کسی کی طرف سے کسی غلط کام یا بدگمانی سے واقف نہیں ہوں  اور ہم تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں سب سے اہم چیز جو مجھے کرنی ہے وہ یہ ہے کہ میں اپنی ٹیم اور شہر کے تمام ملازمین کو صحیح پیغام پہنچاؤں ہم جو بھی اصول ہیں ان کی تعمیل کریں گےاور ہم قانون کی پیروی کرنے جا رہے ہیں۔اس بات کو یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ جو بھی معلومات درکار ہیں، ہم انہیں درست معلومات فراہم کریں گے۔ اور یہی وہ کام ہے جو ہم شروع سے کر رہے ہیں۔میں ہر صبح اسی احساس کے ساتھ اٹھتا ہوں کہ اپنے شہر اور لوگوں کے لیے کچھ کرسکوں اور اپنی زندگی میں اصولوں اور طریقہ کار پر عمل کیا ہے اور آپ جانتے ہیں۔ایڈمز نے کہا مجھے یقین ہے کہ ہر چیز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہم اس کی ضرورت کے مطابق معلومات کی تعمیل کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ مکمل ہو گیا ہے۔واضح کردوں قانون سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور میں نیویارک شہر کا میئر بننا جاری رکھوں گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے  نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کے  ساتھیوں کے موبائل فون ضبط کرلیے ہیں اور ساتھ دیگر الیکٹرونک اشیاء تحویل میں لے لی ہیں۔ایف بی آئی نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کم ازکم7افسران واہلکاروں کے موبائل فون ضبط کیے ہیں۔ جن میں سے ایک کمشنر ایڈورڈ کبان بھی شامل ہیں ۔اسی طرح فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ کے ہیملٹن ہائٹس کے گھر  اور ڈپٹی میئر برائے پبلک سیفٹی فل بینکس کے گھر پر بھی کارروائیاں کی اور فون کے ساتھ دیگر اشیاء ضبط کرلی۔شینا رائٹ اپنے ہیملٹن ہائٹس کے گھر کو اپنے ساتھی اسکولز چانسلر ڈیوڈ بینکس کے ساتھ  شئیر کرتی ہیں ۔ چانسلرڈیوڈ بینکس ڈپٹی مئیر برائے پبلک سیفٹی فل بینکس کا بھائی ہے۔ان کا تیسرے بھائی آزاد کنسلٹنٹ ہے جس کا نام  ٹیرنس بینکس ہے ٹیرنس سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔ایف بی آئی نے ابھی تینوں بھائیوں پر کوئی الزام عائد نہیں کیا کیونکہ ایف بی آئی  لوئر مین ہٹن میں امریکی اٹارنی آفس کے ذریعہ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔شینا رائٹ اور فل بینکس کا شمار ایڈمز کے قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا ہے اور ایف بی آئی نے انہی کے گھروں کی تلاشی لی ہے۔اسی طرح سٹی ہال کا ایک تیسرا اہلکار ٹم پیئرسن ہے جو میئر کے قریبی مشیر ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ان  کا فون بھی طلب کیا گیا تھا۔اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کررہا ہے۔نیویارک پولیس کے کمشنر ایڈروڈ کبان کا فون ضبط ہونے پر نیویارک پولیس نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پولیس کا محکمہ تحقیقات سے باخبر ہے کیونکہ حاضر سروس اراکین بھی شامل ہیں  اور محکمہ مکمل تعاون کررہا ہے اور امریکی اٹارنی کے دفتر کے سوالوں کے جواب دئیے جائیں گئے۔اس حوالے سے میئر کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میئر یا ان کا عملہ کسی تحقیقات کا ہدف نہیں ہے۔ہمیں قانون پر عمل کرنا ہے اور قانون کے تحت تعاون کریں گے اور کررہے ہیں ۔ایف بی آئی نے اس کیس پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور نیویارک کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کے دفتر کے ترجمان نے تبصرہ نہیں کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں اسکول کے قریب تارکین وطن کو منتقل کرنے پر علاقہ مکین پریشان ہوگئے ہیں اور مئیر سے مطالبہ کیا کہ اسکول کے قریب سے پناہ گاہ کو ختم کیا جائے کیونکہ اجنبی لوگوں کے آنے سے بچے غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔نیویارک کے حکام نے لوئر مین ہٹن میں پبلک کے اسکول کے قریب عمارت کو تارکین وطن کی پناہ گاہ میں تبدیل کیا ہے اور یہاں پر سینکڑوں تارکین وطن کو منتقل کیا ہے۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  ہم اپنے بچوں کے لیے خوفزدہ ہوں کیونکہ اسکول کے بلکل قریب تارکین وطن کو بسادیا گیا ہے۔اگر آپ کسی اسکول کو چھوڑ رہے ہیں تو اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ یہ ان کے بچوں کے اسکول کے بہت قریب ہے۔علاقہ مکینوں نے مئیر ایرک یڈمز سے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین وطن کو کہیں اور منتقل کیا جائے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ڈرائی کلینر نے لڑکی کو ماں کے عروسی لباس کی جگہ کوئی اور لباس تھما دیا،لڑکی نے شادی سے قبل لباس پہن کر آئینے میں دیکھا تو کہا کہ یہ وہ لباس نہیں ہے،دلہن کی ماں نے 30 سال پہلے لباس صاف کرکےباکس محفوظ کیا تھا۔

    نیوجرسی(ویب ڈیسک) نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی دلہن سمانتھا کا شادی سے پہلے ماں کا عروسی لباس گم ہو گیا ہے ۔جس نے سمانتھا کو غمزدہ کردیا ہے کیونکہ اس نے شادی والے ماں کا ہی جوڑا پہننا تھا۔ہوا کچھ اس طرح کے نیوجرسی کی رہائشی سمانتھا نے باکس میں محفوظ ماں کا عروسی جوڑا باہر نکالا اور اسے صاف کرنے کے لیے ڈرائی کلینر کو دیدیا ۔ڈرائی کلینر نے مقررہ وقت پر صاف کرنے کے بعد  لباس واپس کردیا ۔سمانتھا نے جب لباس پہنا اور آئینے کے سامنے دیکھا تو وہ حیران ہو گئی کہ یہ لباس اس کا نہیں ہے نہ ہی اس کی والدہ ککا ہے ۔سمانتھا نے فورا ڈرائی کلینر سے رابط کیا اور کہا اصل لباس واپس کرو کیونکہ میں نے شادی پر پہننا ہے۔ڈرائی کلینر سمانتھا کی بات ماننے کو تیار نہیں تھا وہ بضد رہا کہ یہی لباس ہے جو آپ نے دھونے کے لیے دیا تھا۔لڑکی بھی ماننے کو تیار نہیں جس کے بعد لڑکی ماں کے پاس لباس لے کر گئی تو ماں کرسٹینا پریرا نے کہا کہ یہ لباس میری شادی والا نہیں ہے ۔لڑکی نے سوشل میڈیا کا سہارہ لیا اور غمزدہ ویڈیو پوسٹ کی کہ میں نے شادی والے دن ماں کا لباس پہننا تھا جو میری ماں نے 30سال قبل شادی پر پہننا تھا  لیکن میرا لباس گم ہو گیا ہے اور ڈرائی کلینر بھی مان نہیں رہا ۔جس کے بعد نیوجرسی کی سینکڑوں خواتین نے اپنے اپنے لباس چیک کیے اور سمانتھا کو دکھائے کہ کہیں یہ لباس تو نہیں ہے۔سمانتھا کو ابھی تک ماں کا عروسی جوڑا نہیں ملا ہے جو اس نے شادی پر پہننا تھا ۔تب سے سمانتھا پریشان اور غم میں مبتلا ہے لیکن اس دوران نیوجرسی کے لوگ سمانتھا کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ آپ کو لباس ملے جائے گا ۔واضح رہے کہ سمانتھا کی ماں کرسٹینا پریرا اور ان کے شوہر لوئس کی30سال قبل شادی ہوئی تھی اور شادی والے دن کرسٹینا نے لباس پہنا تھا اور شادی کے بعد لباس بکس میں محفوظ کردیا تھا کہ اپنی بیٹی کو لباس تحفے میں دوں گی جو شادی پر پہنے گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹیکساس(ویب ڈیسک) ٹیکساس کمیشن آن لاء اینفورسمنٹ کے مطابق شہری اب آن لائن ٹیکساس کے موجودہ اور سابقہ لائسنس یافتہ افسران، جیلر یا ٹیلی کمیونیکیٹرز کے لائنسس تلاش کرسکتے ہیں۔

    اب شہری پولیس افسران کے لائسنس بھی ایسے ہی آن لائن تلاش کرسکتے ہیں۔ جیسے ریاست میں دیگر زیادہ تر لائسنس یافتہ نوکریاں۔ ٹیکساس کمیشن آن لاء اینفورسمنٹ  کے نئے اقدام سے پہلے پولیس افسران کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ٹیکساس پبلک انفارمیشن ایکٹ کے تحت سرکاری درخواست جمع کروانی پڑتی تھی۔ لیکن اب باآسانی شہری ٹیکساس کے موجودہ اور سابقہ لائسنس یافتہ افسران، جیلر یا ٹیلی کمیونیکیٹرز کے لائنسس آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ ڈیٹا بیس میں موجود معلومات میں تربیت کے ریکارڈ، لائسنس کے اجرا کی تاریخ اور تعلیمی معلومات شامل ہیں۔ تاہم افسران کی کوئی ذاتی یا نجی معلومات دستیاب نہیں ہیں، فریڈم آف انفارمیشن فاؤنڈیشن آف ٹیکساس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیلی شینن کے مطابق عوام کو باخبر رکھنا ضروری ہے۔ جتنے زیادہ عوامی ریکارڈ آن لائن دستیاب ہوں گے۔ اتنا ہی عوام اور ریاست کے لیے بہترین ہوگا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس ملک کی دوسری سب سے ذیادہ غذائی عدم تحفظ کی شکار ریاست بن گئی ہے۔

    یو ایس ڈے اے کی سرکاری رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں غذائی عدم تحفظ کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ٹیکساس میں 16.9 فیصد گھروں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، جو کہ ملک میں دوسری سب سے زیادہ شرح ہے، یہ شرح قومی شرح سے بھی 4.5 فیصد زیادہ ہے، ادھر غیر سرکاری تنظیم فیڈنگ امریکا نے انکشاف کیا ہے کہ مئی 2024 میں ٹیکساس ملک کی سب سے زیادہ غذائی عدم تحفظ کا شکار ریاست بن گئی ہے۔ جب کہ ڈیلس کاؤنٹی میں ملک میں غذائی عدم تحفظ کا شکار بچوں کی چوتھی سب سے زیادہ شرح موجود ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2020 سے 2022 کے درمیان ریاست میں اوسطاً 15.5 فیصد گھروں کو صحت مند اور سستی خوراک تک مستقل رسائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ تنظیم کے مطابق نارتھ ٹیکساس میں ہر 8 میں سے 1 شخص بھوک کا سامنا کر رہا ہے۔ اس تعداد میں ہر 5 میں سے 1 بچہ بھی شامل ہے۔

    خیال رہے غذائی عدم تحفظ کا مطلب ہے کہ شہریوں کو ایک دن میں اتنا کھانا نہیں مل رہا، جس میں اُن کو ضروری کلوریز مل سکیں۔ ایک شخص صحت مندانہ زندگی گزارنے کے لیے روزانہ 2700 کلوریز کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے جن افراد کو اس سے کم غذا ملے انہیں غذائی عدم تحفظ کے شکار لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز کے ایک تہہ خانے میں آگ لگنے سے 72 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ایک فائر فائٹر سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو فائر فائٹرز 95 ایونیو اور اٹلانٹک ایونیو ریچمنڈ ہل میں آگ لگنے کی اطلاع پر پہنچے۔ جہاں ایک تہہ خانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ریسکیو حکام نے عمارت سے ایک 72 سالہ معمر شخص کو ریسکیو کرکے تشویشناک حالت میں جمیکا ہسپتال میڈیکل سینٹر پہنچایا، جہاں دوران علاج اسپتال نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعے میں ایک فائر فائٹر سمیت متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) بروکلین میں فیملی ہیلتھ سینٹرز کو اینٹی اوور ڈوز تعلیمی پروگراموں کو وسعت دینے کے لیے 600,000 ڈالر کا گرانٹ ملا ہے۔

    بروکلین میں قائم سن سیٹ پارک ہیلتھ کونسل، سمیت نو فیملی ہیلتھ سینٹرز کو یہ فنڈز ملے ہیں۔ جسے فیملی ہیلتھ سینٹرز تین سال تک استعمال کریں گے۔ یہ فنڈز اینتھم بلیو کراس اینڈ بلیو شیلڈ فاؤنڈیشن نے پریوینشن ایجوکیشن پارٹنرشپ پروگرام کو سپورٹ کرنے کے لیے فراہم کیے ہیں۔ اس پروگرام کا مشن اوپیئڈ اینٹی اوور ڈوز کے خاتمے کے ساتھ نوجوانوں کو محفوظ اور صحت مند بنانا ہے۔

    اسٹیٹ کمپٹرولر آفس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اوپیئڈ اوور ڈوز سے 2019 اور 2021 کے درمیان اموات میں 68 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2022 میں، نیویارک میں 5,337 افراد اوپیئڈ اوورڈوز کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، اوورڈوز کے خاتمے کے لیے 2015 سے پی ای پی پروگرام نیویارک سٹی کے 350 سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں متعارف کروایا گیا، اور 15,000 سے زیادہ لوگوں کو اس سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ ادھر 2022 میں بھی 1,000 سے زیادہ اساتذہ اور اسکول کے عملے کو اینٹی اوور ڈوز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔  

    This post was originally published on VOSA.

  • جارجیا:خفیہ اداروں اور پولیس کے  تفتیش کاروں نے جارجیا اسکول فائرنگ کیس  کے اصل محرکات جاننے کے لیے کام کیا ہے اور مزید کررہے ہیں ۔یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ہتھیار چلانے کی ٹریننگ کہاں سے حاصل کی اور ہتھیار کہاں سے لایا تھا ۔جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق  ونڈر کے اپالاچی ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علم اور دو استاد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ جن میں رچرڈ اسپن وال، کرسٹینا اریمی، میسن شیرمر ہورن اور کرسچن انگولو 4 ستمبر کو اپالچی ہائی اسکول کی شوٹنگ کا نشانہ بنے تھے۔اسکول کے فٹ بال پروگرام کے مطابق اسپن وال نے ٹیم کے دفاعی کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔جی بی آئی نے بتایا کہ مشتبہ کولٹ گرےجو کہ اسکول کا ایک طالب علم ہے ۔ہماری حراست میں ہے ۔ جی بی آئی نے کہا کہ اس پر قتل کا الزام عائد کیا جائے گا اور اس پر بالغ کی حیثیت سے ہی مقدمہ چلایا جائے گا۔محکمہ جوونائل جسٹس نے بتایا کہ اسے جمعرات کی صبح Gainesville کے علاقائی نوجوانوں کے حراستی مرکز میں منتقل کیا گیا ۔جی بی آئی کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے  بیان میں کہا کہ واقعے میں اے آر پلیٹ فارم طرز کا ہتھیار استعمال کیا گیا۔حکام نے کہا کہ ان کے پاس ابھی تک اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے کہ گرے  اسلحہ اسکول میں کیسے لے کر آیا ۔کاؤنٹی شیرف جوڈ اسمتھ نے کہا کہ گرے کا انٹرویو تفتیش کاروں اور جی بی آئی نے کیا ہے لیکن اس  حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں ۔تفتیش کاروں نے بتایا کہ ابھی تک محرک کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ایف بی آئی نے بیان میں کہا کہ جیکسن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے الرٹ پر عمل کرتے ہوئے 2023 میں فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کا انٹرویو کیا تھا۔مئی 2023 میں ایف بی آئی کے نیشنل تھریٹ آپریشنز سینٹر کو نامعلوم مقام  پراسکول میں فائرنگ کرنے کے لیے آن لائن دھمکیوں کے بارے میں کئی گمنام  شکایات موصول ہوئیں،ایف بی آئی  کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر ایف بی آئی  نےتعین کیا کہ آن لائن پوسٹ کا آغاز جارجیا سے ہوا اور FBI کے اٹلانٹا فیلڈ آفس نے معلومات کو کارروائی کے لیے جیکسن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کو بھیج تھی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)ایف ڈی این وائے نائن الیون یادگار پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر نائن الیون حملے سے متاثر ہونے والے افراد جو بعد میں چل بسے تھے ان کے نام یادگار دیوار درج کیے گئے ۔جن کی تعداد32بتائی گئی ہے۔جن افراد کے نام اب درھ کیے گئے ہیں یہ افراد نائن الیون حملے سے متاثر ہوئے تھے جو بعد میں  مختلف عرصے کے دوران بیماریوں سے جاں بحق ہوئے تھے ۔ڈاون ٹاؤن بروکلین میں ایف ڈی این وائے  ہیڈ کوارٹر میں تقریب 23 سال بعد ہوئی ہے۔تقریب کا آغاز ایک گیت اور دعا کے ساتھ ہوا کیونکہ دوست، اہل خانہ، اور درجنوں یونیفارم والے فائر فائٹرز دیوار میں شامل ہونے والے 32 ہیروز کی زندگیوں کو یاد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔اس موقع پر کمشنر رابرٹ ٹکر نے کہا  کہ وہ ناقابلِ تسخیر نقصانات ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی سائٹ پر ختم نہیں ہوئے اور  ہم نے اپنے اراکین کو بیمار ہوتے دیکھا ہے کیونکہ انہوں نے بچاؤ اور بحالی میں کام کیا تھا۔ نئے افراد کے نام یادگار میں درج ہونے کے بعد اب دیوار پر ناموں کی کل تعداد 363 تک ہو گئی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک میں مخصوص اوقات میں اوبر اور لفٹ کی بندش کے خلاف کیب ڈرائیورز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس  نے اوبر اور لفٹ کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف ریلی نکالی اور تئیس اکتوبر کو  مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اوبر اور لفٹ کے ڈرائیورز معاشی استحصال کے خلاف ایک بار  پھر کھڑے ہو گئے۔ نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کی کال پرہزاروں ڈرائیورز سڑکوں پر نکل آئے اور مین ہٹن میں احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت نیویارک  ٹیکسی ورکرز الائنس کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بہراوی دیسائی کررہی تھیں جبکہ ان کے ہمراہ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن بھی موجود تھے۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف مطالبات پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور  اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بھی لگائے۔نیویارک ٹیکسی وکرز الائنس کا کہنا  ہے کہ اوبر کمپنی نے صارفین کی تعداد کم ہونے پر ایپلی کیشن کی بندش کو معمول بنالیا ہے جو ٹی ایل سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ڈرائیورز کو سالانہ کئی ہزار ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے،ہم 23 اکتوبر کو مکمل ہڑتال کریں گے۔ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ابھی ہم نے فی الحال ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے،کمپنیوں کے پاس ڈیڑھ ماہ کا وقت ہے،اگر مخصوص اوقات میں ایپ کی بندش کا سلسلہ بند کیا اور  کم از کم اجرت کی ادائیگی اور میئر ایڈمز کے ساتھ طے پائے گئے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی نہ بنایا تو مزید  سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک) سفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے لانگ آئی لینڈ  کے ایک ہائی اسکول میں لوگوں کو گولی مارنے کی دھمکی دینے ولے 15 سالہ لڑکے  کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے جمعرات کو  بیان جاری کیا کہ برینن ہائی اسکول میں پڑھنے والے لنڈن ہورسٹ نوجوان نے مبینہ طور پر اسکول کے دیگر طلباء کے ساتھ آن لائن چیٹ میں دھمکیاں دیں جیسے حکام نے سنجیدگی سے لیا ۔حکام کے مطابق یہ دھمکی اسکول کے اوقات میں نہیں دی گئی تھی۔جس پر نوجوان  کو حراست میں لیا گیا ۔والدین نے پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ بچہ ایسا کوئےی کام نہیں کرئے گا جس پر پولیس نے لڑکے کو اہل خانہ کی تحویل میں دیدیا۔حکام کے مطابق  لڑکے کو سوفولک کاؤنٹی فیملی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔یہ گرفتاری اسی دن ہوئی جب ایک 14 سالہ لڑکے پر جارجیا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے چار افراد کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق، لڑکے سے ایک سال قبل آن لائن دھمکیاں دینے پر تفتیش کی گئی تھی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں سب وے اسٹیشن کے اندر ایک 47 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ اوشین ہل کے راک وے ایوینیو اسٹیشن پر  بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب پیش آیا۔مقتول کی شناخت فریڈی ویسٹن کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے نعش کوبروکڈیل یونیورسٹی ہسپتال  منتقل کیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب  ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔نیویارک سٹی  ٹرانزٹ کے صدر Demetrius Crichlow نے کہا کہ سب وے اسٹیشنوں پر کیمرے ہیں پھر بھی واقعہ رونما ہوا ہے۔ رواں سال ٹرانزٹ سسٹم میں یہ کم از کم ساتواں قتل ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • واشنگٹن(ویب ڈیسک) صدر جو بائیڈن جاپان کے نیپون اسٹیل  سے کے یو ایس کو درکار  اسٹیل کے مجوزہ حصول کو روکنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک بڑے امریکی میڈیا گروپ کی رپورٹ کے مطابق  ایک ایسا اقدام جس سے14بلین ڈالرز کے انضمام کو ایک بڑا دھچکا لگے گا جو کہ ایک انتخابی سال میں بجلی کی چھڑی بن گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے صدر کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کہا کہ ریاستہائے متحدہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی جو قومی سلامتی کی بنیادوں پر مجوزہ انضمام کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس کمیٹی نے ابھی تک اپنی سفارشات بائیڈن کو نہیں بھیجی ہیں۔ صدر اس معاہدے کی مخالفت کریں گے۔ٹی وی کے مطابق  اگر CFIUS کمیٹی نے تجویز دی کہ معاہدے پر عمل نہ کیا جائے یا سفارش کو روک دیا جائے ایسی کوئی سفارش بائیڈن نہیں بھیجی ہے اور یہ اس عمل کا اگلا مرحلہ ہے۔روایتی طور پر کمیٹی کی حتمی رپورٹ صدر کے نقطہ نظر سے آگاہ کرتی ہے کہ معاہدے سے لاحق ممکنہ خطرات کیا ہیں اور اس صورت میں رپورٹ پیش کرنے سے پہلے کسی معاہدے کی اعلی سطحی عوامی مخالفت کمیٹی کی سفارشات کو متاثر کر سکتی ہے۔ ٹریژری اس کمیٹی کی سربراہی کرتا ہے، جو صدر کی کابینہ کی ایجنسیوں کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں پر مشتمل ہوتی ہے جو قومی سلامتی کے شعبوں کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ٹی وی کے مطابق صدر کا اعلان اس ہفتے کے اوائل میں آسکتا ہے۔یو ایس اسٹیل اور نیپون اسٹیل دونوں نے بیانات میں اشارہ کیا کہ وہ معاہدے کی منظوری کے لیے قانونی لڑائی کے لیے تیار ہیں، چاہے بائیڈن کی جانب سے کسی بھی اقدام کا اعلان کیا جائے۔یو ایس اسٹیل نے کہا کہ ہم اس حقیقت پر قائم ہیں کہ اس لین دین کے ساتھ کوئی قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ جاپان ہمارے سب سے مضبوط اتحادیوں میں سے ایک ہے اورہم پوری طرح سے توقع کرتے ہیں کہ اس لین دین کو بند کرنا  ٹھیک نہیں ہے ۔ایک بیان میں نپون اسٹیل کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی کو CFIUS عمل کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ملا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیو یارک شہر کے  پبلک اسکولوں کے تقریباً 10 لاکھ طلباء کا آج پہلا دن،مئیر طلباء کو مبارک باد دینے کے لیے پُرجوش

    نیویارک (ویب ڈیسک) نیو یارک شہر میں نئے تعلیمی سال کا پہلا دن آ گیا ہے ۔نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے تقریباً 10 لاکھ طلبہ واپس کلاس روم داخل ہوئے ہیں ۔آنے والے وقت میں، طلباء اور والدین توقع کر سکتے ہیں کہ کلاسیں تھوڑی چھوٹی ہوں گی۔ ریاستی قانون کے تحت محکمہ تعلیم سے 2028 تک بورڈ میں کلاس کے سائز کو کم کرنا شامل ہے ۔ نیویارک سٹی کے پبلک اسکولوں کے چانسلر ڈیوڈ بینکس کا کہنا ہے کہ شہر اس وقت کی ضرورت کو پورا کر رہا ہے، انہیں آنے والے سالوں میں کلاس کے سائز کو کم رکھنے کے لیے بہت زیادہ اساتذہ کی ضرورت ہوگی۔ کنڈرگارٹن سے لے کر ہائی اسکول سے لے کر 21 سے 25 طالب علموں کے درمیان کلاس کا سائز اوسطا تھا اور یہ تعداد پہلے ہی پچھلے سالوں سے کم تھی۔چانسلر بینکس کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم ان اہداف کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے  مزیدکہا کہ ہمیں مزید10ہزار سے12ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے  کیونکہ ملک میں اساتذہ کی کمی ہے۔2024 تعلیمی سال شروع کرنے کے لیے اسکول کے پہلے دن کم از کم 24 نئی اسکول عمارتیں کھلنے والی ہیں۔دوسری جانب مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نئے تعلیمی سال کے آٖغاز پر پرجوش ہیں اور طلباء کو مبارکباد دینے کے لیے دورے کریں گے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • فائرنگ سے دو افراد زخمی ،ملزمان نیویارک پولیس کی پہنچ سے باہر  ، برونکس   میں کلاس کے اندر 33سالہ ٹیچر گولی لگنے سے زخمی، ڈکیت خاتون 2سالہ بچی کے گلے سے سونے کی زنجیر کھینچ کر فرار

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا  اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پیٹرولنگ پر موجود پولیس کچھ فاصلے پر ہی تھی۔فائرنگ کا واقعہ بروکلین پارک پیلس کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 31 سالہ شخص کو سر  میں گولی لگی جبکہ 32 سالہ شخص کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔دونوں متاثرین کو نیو یارک کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر31سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان گرفتار ہوں گے ۔مزید تفصیلات جاری نہیں کی۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں  واقع اسکول کے اندر استاد کے ہاتھ میں گولی لگ گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔استاد اسکول کے پہلے دن کے لیے اپنی کلاس روم  کے لیے کام ترتیب دے رہا تھا۔ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ گولی چھٹی منزل کے کلاس روم کی کھڑکی سے گزری اور استاد کے ہاتھ کی دائیں ہتھیلی میں لگی۔اس حوالے سے نیو یارک سٹی اسکولز کے چانسلر ڈیوڈ بینکس نے بیان جاری کیا اور کہا کہ استاد کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ گولی کا نشانہ بن جائے گا وہ تو اپنے کام میں مصروف تھا۔خدا کا شکر ہے کہ استاد خیریت سے ہے کوئی تشویشناک بات نہیں ہے۔پولیس کو فوری ایکشن لینا چائیے۔وقوع کے وقت کوئی طالب علم کلاس روم میں نہیں تھا۔نیویارک پولیس کے ڈپٹی چیف کیون رمسی نے کہا کہ جہاں سے گولی چلی ہے پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔ سڑک کے پار اپارٹمنٹ کمپلیکس سے گولی چلی تھی۔یہ گولی اسکول کے اندر سے نہیں چلائی گئی تھی اور اسکول کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔محکمہ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ تشدد کا یہ عمل پریشان کن اور قابل مذمت ہے۔نیویارک پولیس کے حکام نے کہا کہ طلباء اور والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں اور اضافی اسکول سیفٹی ایجنٹس اور پولیس افسران سائٹ پر موجود ہوں گے۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مزید براں نیویارک کے علاقے بروکلین میں ڈکیت خاتون لانڈری کی دکان میں ماں کے ساتھ کھڑی 2سالہ بچی کے گلے سے سونے کی زنجیر کھینچ کر فرار ہو گئی۔خوش قسمتی سے کھنچا تانی کے دوران بچی کی گردن محفوظ رہی اور بچی زخمی نہیں ہوئی۔واقعہ بروکلین میں 2540 بلیو وارڈ میں واقع لانڈری کی دکان میں پیش آیا۔بچی کی ماں نے واقعہ کی رپورٹ نیویارک پولیس کو دی جس کے بعد شواہد کی بنیاد پر پولیس نے خاتون کی تصویر متعلقہ تھانوں میں تقسیم کردی ہے اور پولیس کو ڈکیت خاتون کی تلاش جاری ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیویارک(ویب ڈیسک)واشنگٹن ہائٹس میں شیلٹر پالیسی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ریلی میں تارکین وطن کے وکیل، معاون منتخب عہدیدار اور  این جی اوز کے لوگوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی میں خواتین کے حقوق کی سرگرم رکن کرسٹین کوئن بھی شامل تھیں۔ریلی کے شرکاء نے نیویارک  شہر کےمئیر ایرک ایڈمز پر شیلٹر پالیسی مرتب کرنے پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ مہاجر خاندانوں کو درخواست کے ذریعے واپس جانے پر مجبور ہونے سے پہلے60دن کی متنازعہ شیلٹر پالیسی ختم کی جائے۔اس موقع پر کوئن نے کہا کہ مجھ پر بھروسہ کریں ہم تارکین وطن کے ساتھ ہیں۔ہم لوگوں کے ساتھ انصاف ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں یہ جو پالیسی بنائی گئی ہے ٹھیک نہیں ہے ہم مئیر سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پالیسی ختم کی جائے۔یہ ایک ایسا عمل ہے  جومہاجر والدین کو غیر مستحکم کرتا ہے۔کوئن نے ماریہ نامی خاتون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال  کے دوران اسے اور اس کے بچوں کو چار مختلف بورو میں پناہ گاہوں میں منتقل کیا جبکہ ماریہ نے8 اور 14 سالہ بیٹوں کو اپنے برونکس اسکول میں داخلہ دلانے کے لیے جدوجہد کی تھی ۔ جہاں وہ پہلے  رہ رہی تھی ۔اب  یہ لوگ مین ہٹن کے اپر ایسٹ سائڈ پر ایک فیملی شیلٹر میں مقیم ہیں ۔اسی طرح ریلی سے دیگر شرکاء اور ریلی میں موجود خواتین نے بھی بات چیت کی اور شیلٹر پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس حوالے سےسٹی ہال کے ایک ترجمان نے  بیان جاری کیا کہ ہماری وجہ سے کوئی خاندان سڑکوں پر سونے پر مجبور  نہیں ہوا۔ ہماری 30اور 60 دنوں کی پالیسیوں نے ہمیں اس بحران کو ہمدردی اور مالی طور پر ذمہ دارانہ طریقے سے سنبھالنے کی اجازت دی ہے۔ . ہم اپنے کیس مینجمنٹ کو تیز کرنا اور تارکین وطن کو ان کی آباد کاری کے عمل میں مدد کرنا جاری رکھیں گےاور ہم تمام طلبا اور ان کے خاندانوں کی مدد جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خدمات میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ چاہے وہ کسی نئی اسکول کمیونٹی میں منتقل ہوں یا اپنے موجودہ حالات میں رہنے کا انتخاب کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • پروگرام کے تحت 150تارکین وطن خاندانوں میں رقوم کی ادائیگی ہوئی ہے ،ٹوٹل 65ہزار تارکین وطن پناہ گاہوں میں موجود ہیں

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے حکام نے شہر کی پناہ گاہوں میں رہنے کی حد60دن مقرر کی ہوئی ہے اس کے بعد تارکین وطن کو مستقل رہائش اختیار کرنا ہو گی۔اس ضمن میں پناہ گاہوں میں پہلے سے موجود تارکین وطن خاندانوں کو پناہ گاہیں خالی کرنے کے لیے4ہزار ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق حکام نے150خانانوں کی فی کس4ہزار ڈالرز ادا کیے ہیں۔یہ رقم Asylee Moveout Assistance نامی پروگرام کے تحت جاری کی گئی ہے جو  دسمبر میں بہت کم تشہیر کے ساتھ شروع کیا گیا تھا جسےایک شاٹ ڈیلز میں اضافہ کہا جاتا ہے۔شہر کی ترجمان نیہا شرما نے آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ پناہ کے متلاشی خاندانوں اور حاملہ خواتین کو ایک وقتی گرانٹ فراہم کی گئی ہے جو 62 ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لیس سروسز شیلٹرز میں رہتی ہیں اور اپنی مستقل رہائش حاصل کر چکی ہیں۔نیویارک شہر کے تارکین وطن کی پناہ گاہ پر کشیدگی بڑھ گئی۔آؤٹ لیٹ کے مطابق شرما نے کہا کہ فنڈز غیر منافع بخش شیلٹر آپریٹرز کے ساتھ موجودہ بجٹ والے محکمہ بے گھر خدمات کے معاہدوں سے بچی ہوئی رقم سے آرہے ہیں۔شرما نے آؤٹ لیٹ کو ایک بیان میں کہا کہ شہر حال ہی میں آنے والے پناہ کے متلاشیوں کے لیے بنیادی طور پر دوبارہ آبادکاری کی مدد فراہم کرتے ہوئے جدید حل کو نافذ کرنے کے لیے اپنے اختیار میں ہر ٹول کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے جو شاید زیادہ تر وفاقی اور ریاستی مالی اعانت سے چلنے والی رہائشی امداد کے اہل نہ ہوں۔ہم مزید گھرانوں کی مدد کے منتظر ہیں کیونکہ ہم پائلٹ کی کامیابیوں اور اس امداد کی اس شکل تک رسائی کو بڑھانے اور بڑھانے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیتے ہیں۔شہر کے فنڈز کا استعمال اس وقت آتا ہے جب شہر میں نقل مکانی کرنے والی زیادہ آبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس شہر میں تقریباً65ہزارتارکین وطن پناہ گاہوں میں رہائش پذیر ہیں۔گوتھمسٹ نے رپورٹ کیا کہ شہر نے2لاکھ10ہزار سے زائد تارکین وطن کو جگہ دی ہے، جن میں زیادہ تر پناہ کے متلاشی ہیں اور ہر گھر کے لیے $5 بلین اور اوسطاً $372 فی رات خرچ کیے ہیں۔ آؤٹ لیٹ کی اطلاع کے مطابق رہائش کے لیے تیار رہنے والے اہل تارکین وطن منتقلی کے اخراجات، سیکیورٹی ڈپازٹس، پہلے اور آخری ماہ کے کرائے اور دیگر گھریلو سامان کی ادائیگی میں مدد کے لیے4ہزار ڈالرز تک کی یک وقتی گرانٹ حاصل کر سکتے ہیں۔گھر والوں کو ضروری گھریلو اشیاء کے لیے گفٹ کارڈز کی مد میں1ہزار ڈالرز  تک ملتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ایم ٹی اے نے ایس ٹرین میں وائی فائی انسٹال کردیا ہے،ایم ٹی اے نے ابتدائی طور پر ٹائمز اسکوائر اور گرینڈ سینٹرل کے درمیان مسافروں کو سروس فراہم کی

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر اور گرینڈ سینٹرل کے درمیان چلنے والی سب وے کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے ۔اب سب وے سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر وائی فائی سے مستفید ہوسکیں گے اور پیاروں اور سوستوں سے سفر کے دوران بات چیت کرسکیں گے اور رابطے میں رہیں گے۔ایم ٹی اے سب وے سرنگوں کے ساتھ وائی فائی اینٹینا منسلک کررہا ہے ۔ٹائمز اسکوئر اور گرینڈ سینٹرل کے درمیان بچھی ہوئی لائن  وائی فائی سےمکمل طور پر منسلک ہے۔ ایم ٹی اے کے چیئرمین اور سی ای او جانو لیبر نے کہا کہ یہ ہمارے ٹرانزٹ سسٹم کو جدید بنانے میں ایک بڑا قدم ہے، چاہے یہ ای میل چیک کرنا ہو، فون کال کا جواب دینا ہو۔ سب کچھ ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی Boldyn Networks کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے اور ایجنسی سرنگوں  میں تاریں لگانے کی پوری قیمت ادا کر رہی ہے۔ تمام 418 میل کے زیر زمین ٹریک کو تار لگانے میں  وقت لگے گا لیکن بروکلین میں جی ٹرین پر پہلے سے ہی انسٹالیشن ہو رہی ہے جس میں نمبر 4، 5 اور 6 ٹرینیں چلی جائیں گی جو کہ گرینڈ سینٹرل سے یانکی سٹیڈیم تک چلیں گی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) اگر آپ کو لانگ آئی لینڈ پر دنیا کا سب سے بڑا باؤنس ہاؤس دیکھنے کا موقع نہیں ملا، تو تیار ہوجائیں کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا باوٗنس ہاوٗس اب کوئنز میں 28 ستمبر سے 13 اکتوبر تک سجے گا۔  

    بگ باؤنس امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک ہے۔ جو 24,000 فٹ چوڑا اور 32 فٹ اونچا ہے، اور یہ دنیا کے سب سے بڑے باؤنس ہاؤس کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کرچکا ہے۔ یہ پُرلطف ایونٹ لانگ آئی لینڈ سے ہوتا ہوا اب کوئینز میں 28 ستمبر سے 13 اکتوبر تک نصب ہوگا۔ جہاں اونچی سلائیڈز، بال پِٹس، باسکٹ بال کے ہوپس، زیر آب تھیم ہاوٗس سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ بگ باؤنس امریکہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ایک بہترین آوٗٹ ڈور ایونٹ ہے۔ جہاں والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ جمپنگ کے مزے لے سکتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • حکام نے واقعہ کے بعد گھروں میں پالے ہوئے کتوں کے حوالے سے نئی پالیسی بنانے پر غور شروع کردیا

     نیو جرسی (ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیووارک میں  پالتو کتے نے 18 ماہ کے بچی کو مار ڈالا۔واقعہ سیکنڈ ایونیو کے ایک گھر میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکا اپنی بہن کے ساتھ گھر سے باہر نکلا ۔اس دوران نوعمر لڑکا کتے کے پیچھے بھاگا اور بچی کو فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا اس دوران انہی کے پالے ہوئے کتے ہنے بچی پر حملہ کردیا جس سے18ماں کی بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کا ماحول ہے اور متاثرہ خاندان دکھ میں مبتلا ہے جبکہ کتوں کو گھر سے باہر نکال دیا گیا ہے اور پولیس نے کتے تحویل میں لے لیے ہیں۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ تفتیش فعال اور جاری ہے۔بہت افسوسناک واقعہ ہوا ہے کیونکہ معصوم بچی کی جان گئی ہے یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پالتو کتوں کے حوالے سے نئی پالیسی پر غور کیا جارہا ہے جس کے بارے میں جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں جمعرات کی صبح مڈ ٹاؤن ٹنل مکمل طور پر عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے ۔ہوا کچھ اس طرح کے سرنگ میں مرمتی کام جاری تھا کہ ٹھیکیدار نے غلطی سے سرنگ کے اوپری حصے میں سوراخ کر دیا، جس سے بدھ کی شام سرنگ کے اندر پانی آنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سرنگ پانی سے بھر گئی ۔اس دوران سرنگ میں موجود گاڑیوں میں سوار لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے تاہم حکام نے بروقت کارروائی کرکے لوگوں کو سرنگ سے باہر نکالا اور متعلقہ حکام کو پانی کا اخراج روکنےکی ہدایات جاری کی۔جس پر متعلقہ محکمے کے اہلکار پہنچ گئے اور بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرنگ میں کام کرتے رہے اور جمعرات کی صبح  مرمت کا کام مکمل کیا اور پانی کا اخراج روکا جس کے بعد سرنگ مکمل طور پر عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ای ڈی سی کے ترجمان نے کہا کہ پانی وینٹیلیشن ڈکٹ کے ذریعے جنوب کی طرف جانے والی سرنگ کے روڈ وے میں داخل ہوا تھا جس کے بعد قایم ٹی اے اور این وائے سی ای ایم کے ساتھ ملکر کام مکمل کیا ۔یم ٹی اے برجز اینڈ ٹنلز کے صدر کیتھی شیریڈن نے کہا کہ کنٹریکٹر نے ایگزاسٹ ڈکٹ کے اوپر کاسٹ آئرن لائنر میں تقریباً 2.5 انچ کا سوراخ کیا تھا جس سے کھارا پانی ٹنل میں داخل ہو گیا اوروہ دریا میں جیو ٹیکنیکل حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی ڈرلنگ کر رہے تھے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک:میئر ایڈمز نے آئندہ تعلیمی سال کی تیاری کے لیے 24 نئی اسکول عمارتوں کا افتتاح کردیا ۔مئیر کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے خوبصورت ماحول فراہم کرنا تعلیم کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے پاس جدید سہولتیں موجود ہوں۔میئر ایرک ایڈمز نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ کام کوئی بھی اکیلے  نہیں کر سکتا تھا اور میں چانسلر، برونکس بورو کے صدر، سٹی کونسل ممبر سالمانکا اور ریاستی اسمبلی کی رکن جینیفر راجکمار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ہم سب نے مل کر  یہ کام کیا ہے۔ میئر نے کہا کہ بچوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنا تعلیمی عمل کا ایک اہم حصہ ہےہم اپنے بچوں کو جدید سہولیات دینا چاہتے ہیں جیسے کہ سائنس لیب، میوزک روم، اسپیشل ایجوکیشن روم، جمنازیم، آڈیٹوریم اور لائبریریاں اور  انہیں کھیل کے میدانوں کی بھی ضرورت ہے۔ میئر ایڈمز نے بتایا کہ اسکول کی 24 نئی عمارتوں میں 11,000 اضافی طلباء کے لیے جگہ بنائی ہےجو 2003 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ میئر نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اسکول صحت مند، محفوظ اور جدید ہوں، تاکہ بچے ان سے محبت کریں۔میئر نے سکول کنسٹرکشن اتھارٹی اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور نئے سکولوں کی کامیابی کے لیے اپنی نیک نیتی  کا اظہار کیا۔

    This post was originally published on VOSA.