Category: اہم خبر

  • نیویارک(ویب ڈیسک) اگر آپ کو لانگ آئی لینڈ پر دنیا کا سب سے بڑا باؤنس ہاؤس دیکھنے کا موقع نہیں ملا، تو تیار ہوجائیں کیونکہ دنیا کا سب سے بڑا باوٗنس ہاوٗس اب کوئنز میں 28 ستمبر سے 13 اکتوبر تک سجے گا۔  

    بگ باؤنس امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا تھیم پارک ہے۔ جو 24,000 فٹ چوڑا اور 32 فٹ اونچا ہے، اور یہ دنیا کے سب سے بڑے باؤنس ہاؤس کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کرچکا ہے۔ یہ پُرلطف ایونٹ لانگ آئی لینڈ سے ہوتا ہوا اب کوئینز میں 28 ستمبر سے 13 اکتوبر تک نصب ہوگا۔ جہاں اونچی سلائیڈز، بال پِٹس، باسکٹ بال کے ہوپس، زیر آب تھیم ہاوٗس سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ بگ باؤنس امریکہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ایک بہترین آوٗٹ ڈور ایونٹ ہے۔ جہاں والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ جمپنگ کے مزے لے سکتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • حکام نے واقعہ کے بعد گھروں میں پالے ہوئے کتوں کے حوالے سے نئی پالیسی بنانے پر غور شروع کردیا

     نیو جرسی (ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے نیووارک میں  پالتو کتے نے 18 ماہ کے بچی کو مار ڈالا۔واقعہ سیکنڈ ایونیو کے ایک گھر میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکا اپنی بہن کے ساتھ گھر سے باہر نکلا ۔اس دوران نوعمر لڑکا کتے کے پیچھے بھاگا اور بچی کو فٹ پاتھ پر چھوڑ دیا اس دوران انہی کے پالے ہوئے کتے ہنے بچی پر حملہ کردیا جس سے18ماں کی بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کا ماحول ہے اور متاثرہ خاندان دکھ میں مبتلا ہے جبکہ کتوں کو گھر سے باہر نکال دیا گیا ہے اور پولیس نے کتے تحویل میں لے لیے ہیں۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ تفتیش فعال اور جاری ہے۔بہت افسوسناک واقعہ ہوا ہے کیونکہ معصوم بچی کی جان گئی ہے یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پالتو کتوں کے حوالے سے نئی پالیسی پر غور کیا جارہا ہے جس کے بارے میں جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں جمعرات کی صبح مڈ ٹاؤن ٹنل مکمل طور پر عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے ۔ہوا کچھ اس طرح کے سرنگ میں مرمتی کام جاری تھا کہ ٹھیکیدار نے غلطی سے سرنگ کے اوپری حصے میں سوراخ کر دیا، جس سے بدھ کی شام سرنگ کے اندر پانی آنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سرنگ پانی سے بھر گئی ۔اس دوران سرنگ میں موجود گاڑیوں میں سوار لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے تاہم حکام نے بروقت کارروائی کرکے لوگوں کو سرنگ سے باہر نکالا اور متعلقہ حکام کو پانی کا اخراج روکنےکی ہدایات جاری کی۔جس پر متعلقہ محکمے کے اہلکار پہنچ گئے اور بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرنگ میں کام کرتے رہے اور جمعرات کی صبح  مرمت کا کام مکمل کیا اور پانی کا اخراج روکا جس کے بعد سرنگ مکمل طور پر عام ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ای ڈی سی کے ترجمان نے کہا کہ پانی وینٹیلیشن ڈکٹ کے ذریعے جنوب کی طرف جانے والی سرنگ کے روڈ وے میں داخل ہوا تھا جس کے بعد قایم ٹی اے اور این وائے سی ای ایم کے ساتھ ملکر کام مکمل کیا ۔یم ٹی اے برجز اینڈ ٹنلز کے صدر کیتھی شیریڈن نے کہا کہ کنٹریکٹر نے ایگزاسٹ ڈکٹ کے اوپر کاسٹ آئرن لائنر میں تقریباً 2.5 انچ کا سوراخ کیا تھا جس سے کھارا پانی ٹنل میں داخل ہو گیا اوروہ دریا میں جیو ٹیکنیکل حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی ڈرلنگ کر رہے تھے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک:میئر ایڈمز نے آئندہ تعلیمی سال کی تیاری کے لیے 24 نئی اسکول عمارتوں کا افتتاح کردیا ۔مئیر کا کہنا تھا کہ بچوں کے لئے خوبصورت ماحول فراہم کرنا تعلیم کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے پاس جدید سہولتیں موجود ہوں۔میئر ایرک ایڈمز نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ کام کوئی بھی اکیلے  نہیں کر سکتا تھا اور میں چانسلر، برونکس بورو کے صدر، سٹی کونسل ممبر سالمانکا اور ریاستی اسمبلی کی رکن جینیفر راجکمار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ہم سب نے مل کر  یہ کام کیا ہے۔ میئر نے کہا کہ بچوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنا تعلیمی عمل کا ایک اہم حصہ ہےہم اپنے بچوں کو جدید سہولیات دینا چاہتے ہیں جیسے کہ سائنس لیب، میوزک روم، اسپیشل ایجوکیشن روم، جمنازیم، آڈیٹوریم اور لائبریریاں اور  انہیں کھیل کے میدانوں کی بھی ضرورت ہے۔ میئر ایڈمز نے بتایا کہ اسکول کی 24 نئی عمارتوں میں 11,000 اضافی طلباء کے لیے جگہ بنائی ہےجو 2003 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ میئر نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اسکول صحت مند، محفوظ اور جدید ہوں، تاکہ بچے ان سے محبت کریں۔میئر نے سکول کنسٹرکشن اتھارٹی اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور نئے سکولوں کی کامیابی کے لیے اپنی نیک نیتی  کا اظہار کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) بروکلین میں رواں سال کے موسم گرما میں فائرنگ سے رونما ہونے والے قتل کے واقعات میں اب تک کی کم ترین تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز کے مطابق ماضی میں جون، جولائی، اور اگست کے مہینے میں عام طور پر فائرنگ سے متعلق اموات کے ریکارڈ واقعات رونما ہوتے ہیں، لیکن اس سال، بروکلین میں یہ واقعات کم ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر کے مطابق جون سے اگست کے درمیان 13 قتل کے واقعات ہوئے، جو پچھلے موسم گرما کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 84 فائرنگ کے واقعات ہوئے، جو 11 فیصد کی کمی ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ فائرنگ کے متاثرین کی تعداد میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اس موسم گرما میں فائرنگ کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 104 ہوگئی ہے۔ بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز نے پرتشدد واقعات میں کمی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مزید روک تھام پر توجہ مرکوز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک( ویب ڈیسک) نیویارک سٹی پبلک اسکولز کے تھری۔کے پروگرام نے رواں سال ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    پروگرام کی ڈائریکٹر ایشیا ہارمون کے مطابق تھری۔کے پروگرام کے لیے شہر بھر سے 43,000 سے زیادہ ریکارڈ درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ جن میں سے 14,500 درخواستیں بروکلین سے تھیں۔ ان کے مطابق ابھی بھی ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت سی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ کیونکہ کچھ والدین اس پروگرام میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست کو ایک رکاوٹ سمجھ رہے ہیں، ان کے مطابق بہت سے والدین آئے اور کہا کہ وہ داخلہ نہیں لے سکے، اور آخری تاریخ سے محروم رہ گئے ہیں۔ اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے ہارمون نے کہا کہ جن والدین نے آن لائن درخواست جمع نہیں کروائی وہ ہمارے پاس آئیں اور درخواست پُر کرکے فارم جمع کرائیں۔ ہارمون کہتی ہیں وہ اپنے پروگرام میں مزید طلباء کا اندراج کروانے کے لیے پر امید ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک( ویب ڈیسک) امریکی شہر نیویارک سٹی کے میئر ایریک ایڈمز نے ہفتہ وار کانفرنس میں بچوں کے حفاظت و تعلیمی پروگرام اور غیر قانونی کینابس شاپس کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن پر بات کی۔

    میئر ایرک ایڈمز نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں شہر کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کا موسم ختم ہو چکا ہے اور اب بچے اسکول جائیں گے۔ انہوں نے بچوں کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات پر بات کی اور 71 اوپن سٹریٹس کے منصوبے کی تعریف کی۔ جس سے بچوں کو باہر کھیلنے کا موقع ملے گا اور اسکول کے ارد گرد کی سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔

    پریس کانفرنس میں میئر ایڈمز نے بچوں کے تعلیمی پروگرام کے حوالے سے بھی ایک بڑی کامیابی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کے تھری پروگرام کے لیے وقت پر درخواست دینے والے تمام خاندانوں کو نشستیں دی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی نے درخواست گزاروں کی تعداد میں تین گنا اضافہ کے باوجود تمام بچوں کو نشستیں فراہم کی ہیں۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور تحفظ کے لیے ان کی انتظامیہ نے $100 ملین اضافی رقم فراہم کی ہے اور 1,500 اضافی نشستیں شامل کی ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کو شہر کی معاشی حالات اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا۔

    میئر ایڈمز نے غیر قانونی کینابس شاپس کے خلاف ہونے والے حالیہ کریک ڈاؤن پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ رنگین پیکنگ کے ذریعے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے شیرف میرانڈا اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار غیر قانونی چرس کی دکانیں بند کی جاچکی ہیں۔ جبکہ 4 ٹن غیر قانونی مواد کو تلف کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی چرس کی دکانوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ جبکہ اب تک 64 ملین ڈالرز کی غیر قانونی مصنوعات کو ہٹایا جا چکا ہے۔ مئیر نے بتایا کہ جمعہ کی رات 800 پاؤنڈ غیر قانونی مواد ضبط کیا گیا۔ جس کی قیمت ایک ملین ڈالر سے زیادہ تھی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اسکن کیئر، میک اپ اینڈ فیشن بیوٹی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

    سعودی عرب کے شہر الخبر میں معروف میک اپ آرٹسٹ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وویمنز کی کنوینئر زہرا زاہد نے یہ سیمینار منعقد کیا۔ جس میں انہوں نے اسکن کے حوالے سے خواتین کو پیش آنے والے مسائل پر ماسٹر کلاس دی۔ زہرا زائد نے خواتین کو میک اپ کی پروڈکٹس اور ان کے صحیح استعمال کا طریقہ لائیو میک اپ کرتے ہوئے بتایا۔

    اس موقع پر زہرا زائد نے کہا کہ سعودی عرب بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ میک اپ اور فیشن کے حوالے سے پاکستانی پروڈکٹس مارکیٹ میں اپنی اچھی جگہ بناسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے سیمنیار کا ایک مقصد یہ بھی تھا پاکستانی پروڈکٹس کو متعارف کروایا جاسکے۔ ورکشاپ کی آرگنائیزر نازش انمول نے آرٹسٹ زہرہ ذائد سمیت تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • جدہ( ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کے لیے اسلامی معلومات کا ایک خوبصورت مقام ہے، جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

    مدینہ منورہ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی دلچسپی کے لیے الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ میوزم 4500 مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع ہے۔ جو کائنات کے آغاز سے لے کر انبیائے کرام اور رسولﷺ کی زندگی کے واقعات کو تھری ڈی وژن میں فلمائی گئی کہانیوں کی شکل میں دیکھایا جاتا ہے۔ میوزیم میں زمانہ قدیم کی اشیاء سمیت قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔ الصافیہ میوزیم اینڈ پارک مسجد نبویؐ آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے ثقافتی اور مذہبی معلومات کا ایسا مرکز ہے، جہاں وہ انبیائے کرام کے واقعات سمیت دیگر اسلامی معلومات سے مستفید ہوتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • جدہ( ویب ڈیسک) سعودی عرب میں 24 فنٹیک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اینڈ ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں 24 فنٹیک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس اینڈ ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی 300 کمپنیوں نے اسٹال لگائے۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کرکے پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

    اس موقع پر سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی سینٹرل بنک کے گورنر ایمن الشعاری نے کہا کہ سعودی عرب نے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ سعودی عرب نے ڈیجیٹل اکانومی کو اعلی ترین ترجیح دیتے ہوئےعوامی، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کو فعال بنایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک سعودی عرب میں فنٹیک کمپنیوں کی تعداد 224 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ ہمارا ہدف 2030 تک ان کمپنیوں کی تعداد 525 تک پہنچانا ہے۔

    تین روزہ کانفرنس اینڈ ایکسپو کا مقصد فیصلہ سازوں، سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین، کاروباری افراد اور ماہرین کے درمیان روابطہ کو قائم کرنا ہے، تاکہ ڈیجیٹل اکانومی کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہوسکے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کراچی( ویب ڈیسک) پاک آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شرکاء کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، فورم نے ملک میں بلخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے سہو لت کاروں کی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے متعدد اقدامات پر غور کیا۔ فورم نے کہا کہ فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری  صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے، جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثناء کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

    فورم کے شرکاء نے کہا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے، اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر سپیس کے تحفظ پر زور دیا۔

     فورم نے بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، شرکاء نے اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کراچی(ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک وزٹ ویزا پر جانے والوں کیلئے ایک ہی ایئر لائن کا دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار دے دیا ہے۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام غیر ملکی اور ملکی ایئر لائنز کو مراسلے تحریر کردیے ہیں۔ مراسلے کے مطابق بیرون ممالک جانے والے مسافر نوکریوں یا پھر کسی اور ملک منتقل ہونے کے چکر میں ہوتے ہیں۔ لہذا "لو پروفائل” کے مسافروں پر توجہ دی جائے۔ دونوں اداروں کی ہدایات کے مطابق ایسے مسافروں کا بورڈنگ کارڈ کسی صورت نہ جاری کیا جائے، جن کے بیرون ملک جانے کا ٹکٹ کسی ایک ایئر لائن اور واپسی کا ٹکٹ کسی دوسری ایئر لائن کا ہو اور ان کا پی این آر نمبر بھی ایک نہ ہو۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ماضی میں ایسے بہت سے کیسز سامنے آئے، جب غیر ممالک کے امیگریشن نے پاکستانی مسافر کو بے دخل کر دیا، تب سی او ڈی کو ان بے دخل مسافر کے اخراجات ادا کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی کانگریس میں ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

    عالمی میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں۔ ٹام سوازی نے آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    کانگریس مین ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر پاکستان نے ٹام سوازی کو مبارکباد بھی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک اور خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیو دہلی( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کی فلم ’بکنگھم مرڈرز‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم 13 ستمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم کے جاری ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ پارک میں قتل کردیا جاتا ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوجاتا ہے۔ فلم میں کرینہ کپور خان، ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کا ایک دلچسپ ٹیزر اور گانا ’ساڈا پیار ٹٹ گیا‘ پہلے بھی ریلیز کیا جاچکا ہے۔ بکنگھم مرڈر ایکتا آر کپور اور کرینہ کپور خان کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    دی بکنگھم مرڈرز کے کرداروں میں ایش ٹنڈن، رنویر برار، اور کیتھ ایلن بھی شامل ہیں۔ فلم کے لکھاری اسیم اروڑہ، کشیپ کپور اور راگھو راج کاکر ہیں۔ کرینہ اس فلم سے بطور پروڈیوسر اپنا آغاز کر رہی ہیں، جسے شوبھا کپور، ایکتا کپور کے ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز اور ٹی بی ایم فلمز کا بھی تعاون حاصل ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • پاکستان کی وزارتِ اوورسیز نے امیگریشن کے عمل کو مانیٹر کرنے، شفاف بنانے اور ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ایک موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کی وزارتِ اوورسیز نے یہ فیصلہ ایک اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے جعلی دستاویزات اَپ لوڈ کرکے 92 نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے اور انہیں ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد لیا ہے۔ پاکستان کی وزارتِ اوورسیز نے موبائل ایپ لانچ کرنے کے ساتھ امیگرنٹ مینجمنٹ فریم ورک لاگو کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جو حتمی مرحلے میں ہے۔

    اس کے علاوہ ورکرز کی امیگریشن کے اخراجات کم کرنے اور پورے عمل کو تیز بنانے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں تمام اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا پرفارمنس آڈٹ بھی کروایا جائے گا، تاکہ ان کی سکروٹنی کی جا سکے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک( ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقییق کے مطابق دماغ کے کینسر کا موبائل فون کے استعمال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    حال ہی میں عالی ادارہ صحت کی جاری ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق وائرلس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں بے پناہ اضافے کے باوجود دماغ کے کینسر کے کیسز میں اسی تناسب سے اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ دماغ کے کینسر اور موبائل فون استعمال کرنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے اس مطالعاتی جائزے میں دنیا بھر میں موبائل فونز کے استعمال اور دماغی کینسر کے کیسز پر نظر ڈالی گئی تھی۔ اس جائزے میں وائرلس فون پر طویل دورانیے کی کالز اور دس سال سے زیادہ عرصے سے مسلسل موبائل فون استعمال کرنے والے افراد شامل تھے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب کے سمندر میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ایک کشتی کے عملے کے بیمار رکن کو ریسکیو کرنے پہنچا تھا۔ جہاں ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 4 اہلکاروں میں سے 3 سمندر میں ڈوب گئے، جبکہ صرف ایک کو بچایا جا سکا۔ لاپتا ہونے والے 3 اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 4 بحری جہاز اور 2 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہوگا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • بالی وڈ کی مشہور فلم ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ اکتوبر میں پنجاب میں شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور فلم میں ایک بار پھر اداکار سنجے دت اور اجے دیوگن اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کی کہانی میں بہاری اور پنجابی ڈانز کے درمیان گینگ وار دکھائی جائے گی۔ فلم میں روی کشن کا کردار سنجے مشرا ادا کریں گے۔ جبکہ ہدایتکاری وجے کمار ارورا کریں گے اور شوٹنگ انگلینڈ اور بھارت دونوں جگہ ہوگی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نئے سرچ فیچر کا اضافہ کیا ہے، جو جلد ہی نئی اپڈیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔

    نئے فیچر میں ایک ’جفی اسٹیکر‘شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تیزی سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بہترین اسٹیکر تلاش کرسکتے ہیں۔ یہ جفی اسٹیکر واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ پر دستیاب ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں اسٹیکر ٹرے میں اسٹیکرز کو دوبارہ ترتیب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جس میں موواسٹیکر ٹو دا ٹاپ کا نیا آپشن دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے ذریعے میڈیا ویوئر کے تجربے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تصاویر، ویڈیوز یا جفز پر براہ راست میڈیا ویوئر اسکرین سے ہی جواب دے سکتے ہیں یا ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے مقام اور تاریخ کا حتمی اعلان کردیا ہے۔

    آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ آئندہ سال 11 سے 15 جون تک لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ 16 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق شائقین کرکٹ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے ٹکٹ کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

    یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن ہے، جس کا فائنل 25-2023 کے اختتام پر آئی سی سی کی دو ٹاپ رینکنگ ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان ہوگا۔اس سے قبل افتتاحی ایڈیشن میں نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بنی تھی۔ جب کہ آسٹریلیا نے دوسرا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دونوں بار حریف ٹیم بھارت تھی جو ناکام ونامراد واپس لوٹی تھی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق جہاز کو ڈومینیکن ریپبلک میں پابندیوں کی خلاف ورزی کے تحت قبضے میں لیا گیا ہے، حکام نے ضبط شدہ جہاز کو امریکی ریاست فلوریڈا منتقل کردیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ سب کیلئے پیغام ہے کہ کوئی بھی ہمارے قانون اور ہماری پابندیوں سے بالاتر نہیں۔

    امریکا نے وینزویلا کے صدر پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انہوں نے حالیہ صدارتی انتخاب میں اکثریتی ووٹ اپوزیشن کو ملنے کے باوجود نتیجے کو اپن حق میں تبدیل کیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • میڈرڈ( ویب ڈیسک) اسپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا، حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاالدین اور وزیرآباد سے ہے۔ زخمیوں میں ارسلان، فرحان اور ارشد چیمہ بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    جبکہ پولیس حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • شکاگو(ویب ڈیسک) امریکی ریاست شکاگو میں نامعلوم شخص نے مسافر ٹرین میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے میں 4 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست شکاگو کے فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر ٹرین کے اندر پیش آیا۔

     پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ تاہم پولیس نے 25 سالہ حملہ آور نکولس اور ٹزکو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا ملزم کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکیں، تحقیق کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • سان فرانسسکو: اے آئی ایپ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

    نومبر 2022 میں لانچ چیٹ جی پی ٹی آرٹیفشل انٹیلی جینس سے لیس چیٹ بوٹ ہے۔ جسے اوپن اے آئی نے تیار کیا ہے۔

    ابتداء میں اس کے صارفین کی تعداد کم تھی۔ لیکن اب اس تعداد میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔

    اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ موسم خزاں کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

    اوپن اے آئی نے کہا کہ جولائی میں ‘چیٹ جی پی ٹی فور اومنی’ کے آغاز کے بعد سے صارفین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم کا 45 دن کا شوٹنگ شیڈول ممبئی میں جاری ہے۔ اس سیٹ پر تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

    فلم کے ہدایتکار اے آر مروگداس اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں رشمیکا مندانا، ستیہ راج، اور پرتیک ببر بھی شامل ہیں۔

    ممبئی کے بعد شوٹنگ کا اگلا مرحلہ حیدرآباد میں ہوگا، ذرائع کے مطابق فلم ’سکندر‘ کو عید 2025 کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول سرسوں کا تیل ناصرف امریکا میں ممنوعہ سمجھا جاتا ہے۔ بلکہ یہاں سرسوں کے تیل میں کھانا پکانے پر پابندی بھی عائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے دیسی اسٹورز پر سرسوں کا تیل دستیاب تو ہوتا ہے، لیکن ساتھ ہی اس پر کھانے میں نہ استعمال کرنے کی ہدایت درج ہوتی ہے۔

    ماہرین غذائیت کے مطابق امریکا میں سرسوں کا تیل یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے منع ہے۔ اس تیل سے مدافعتی نظام، پھیپھڑوں اور جلد پر منفی اثرات کا خدشہ ہوتا ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق اگرچہ خوراک میں یورک ایسڈ کی تھوڑی مقدار محفوظ ہے۔ لیکن طویل عرصے تک اس کی زیادہ مقدار نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے امریکا بھر میں سرسوں کے تیل میں کھانا پکانے پر پابندی عائد ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • گوئی یانگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے چاند کی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے مصنوعی ذہانت کا ملٹی ماڈل لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) جاری کردیا ہے۔

    چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری اور علی بابا کلاؤڈ انٹیلی جنس گروپ نے یہ ماڈل چینی صوبے گوئی ژو میں منعقدہ چائنا بین الاقوامی بگ ڈیٹا صنعتی نمائش کے دوران متعارف کرایا۔

     چینی سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی ذہانت کا حامل ایل ایل ایم ماڈل چاند سے حاصل کردہ ڈیٹا کی پروسیسنگ میں نمایاں تیزی لائے گا۔

    اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف جیو کیمسٹری نے چاند پر تحقیق سے متعلق ڈیٹا کے ایک مکمل عالمی بینک کے ساتھ مل کر جامع "ڈیجیٹل مون” پلیٹ فارم بھی تیار کیا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ یہودی آباد ہیں اور نیویارک کے بہت سے باشندوں کے رشتہ دار اور قریبی تعلقات بیرون ممالک میں بھی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔یہودیوں نے حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے6یرغمالیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جذباتی ریلی نکالی۔ریلی میں موجود افراد نے ابھی بھی یرغمال بنائے ہوئے افراد کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اب ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ۔بہت سے لوگ براہ راست نیتن یاہو کی طرف انگلی اٹھا رہے ہیں۔اگر اسرائیلی صدر کو پرواہ ہوتی یہ چھ افراد آج زندہ ہوت۔ریلی میں شرکاء خواتین ومرد زور قطار روتے ہوئے نظر آئے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور سماجی کارکن سلمی ہائیک آج 58ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    مشہور اداکارہ سلمیٰ ہائیک دو ستمبر 1966 کو میکسیکو میں پیدا ہوئیں۔ اور آج اپنی 58 ویں سالگرہ منارہی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

    سلمی ہائیک کا شمار ہالی وڈ کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جو اپنی خوبصورتی، صلاحیتوں اور بااثر شخصیت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

    سلمی ہائیک بالی وڈ کی فلم ”فریدہ“ میں بہترین کردار نگاری پر آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ 1997 میں فلم دو مولس رش کی ریلیز کے بعد ان کا شمار ہالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونا شروع ہوگیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ”ڈسک ٹل ڈان“ وائلد وانلڈو بسٹ اور فریدہ شامل ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کیلی فورنیا :امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجیلس میں کراچی کلب کے زیر اہتمام سالانہ دعوت حلیم کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انجیلس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم "کراچی کلب” کی جانب سے روایتی سالانہ دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کلب کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کراچی کلب گذشتہ کئی برس سے محرم الحرام میں حلیم کا اہتمام کرتے ہیں جس میں اوررسیز پاکستانی کمیونٹی بھرپور شرکت کرتی ہے۔دعوت حلیم میں کراچی کلب کے عہدیداروں عارف عباس، ثمین فاروقی، کمال ظفر، زوہیب مغل، عدنان نقوی، ندیم صدیقی، طارق الطاف اور دیگر فعال ممبران سمیت معروف کاروباری شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امریکن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    This post was originally published on VOSA.