Category: اہم خبر

  • نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں دنیا کے کسی بھی شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ یہودی آباد ہیں اور نیویارک کے بہت سے باشندوں کے رشتہ دار اور قریبی تعلقات بیرون ممالک میں بھی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔یہودیوں نے حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے6یرغمالیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جذباتی ریلی نکالی۔ریلی میں موجود افراد نے ابھی بھی یرغمال بنائے ہوئے افراد کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اب ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ۔بہت سے لوگ براہ راست نیتن یاہو کی طرف انگلی اٹھا رہے ہیں۔اگر اسرائیلی صدر کو پرواہ ہوتی یہ چھ افراد آج زندہ ہوت۔ریلی میں شرکاء خواتین ومرد زور قطار روتے ہوئے نظر آئے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور سماجی کارکن سلمی ہائیک آج 58ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    مشہور اداکارہ سلمیٰ ہائیک دو ستمبر 1966 کو میکسیکو میں پیدا ہوئیں۔ اور آج اپنی 58 ویں سالگرہ منارہی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

    سلمی ہائیک کا شمار ہالی وڈ کی معروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جو اپنی خوبصورتی، صلاحیتوں اور بااثر شخصیت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

    سلمی ہائیک بالی وڈ کی فلم ”فریدہ“ میں بہترین کردار نگاری پر آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ 1997 میں فلم دو مولس رش کی ریلیز کے بعد ان کا شمار ہالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہونا شروع ہوگیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ”ڈسک ٹل ڈان“ وائلد وانلڈو بسٹ اور فریدہ شامل ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • کیلی فورنیا :امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجیلس میں کراچی کلب کے زیر اہتمام سالانہ دعوت حلیم کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس انجیلس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم "کراچی کلب” کی جانب سے روایتی سالانہ دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کلب کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کراچی کلب گذشتہ کئی برس سے محرم الحرام میں حلیم کا اہتمام کرتے ہیں جس میں اوررسیز پاکستانی کمیونٹی بھرپور شرکت کرتی ہے۔دعوت حلیم میں کراچی کلب کے عہدیداروں عارف عباس، ثمین فاروقی، کمال ظفر، زوہیب مغل، عدنان نقوی، ندیم صدیقی، طارق الطاف اور دیگر فعال ممبران سمیت معروف کاروباری شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امریکن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • امریکہ بھر میں لیبر ڈے ویک اینڈ کے موقع پر ملک کے بڑے ہوٹل چینز کے 10,000 سے زائد ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے۔ یہ ملازمین بہتر اجرت، کام کے حالات میں بہتری، اور دیگر فوائد کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ ہڑتال امریکہ کے بڑے شہروں، بشمول نیو یارک، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، اور دیگر مقامات پر ہوٹل انڈسٹری کو شدید متاثر کر رہی ہے۔لیبر ڈے ویک اینڈ پر ہوٹل انڈسٹری میں ہڑتال کے باعث ہوٹلوں میں سروسز متاثر ہو رہی ہیں، اور سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بڑے شہروں کے ہوٹلوں میں صفائی، کمرے کی سروس، اور دیگر سہولیات کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث ہوٹل مہمانوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ہوٹل ملازمین کی نمائندہ یونینز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس وبا کے بعد، ہوٹل انڈسٹری نے ریکارڈ منافع کمایا ہے، لیکن اس کے باوجود ملازمین کی اجرت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہڑتال کرنے والے ملازمین کا دعویٰ ہے کہ انہیں طویل اوقات کار کے دوران کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جا رہا۔ہڑتال کرنے والے ملازمین کی یونین نے ہوٹل انتظامیہ کے سامنے کئی مطالبات رکھے ہیں، جن میں اجرت میں اضافہ، صحت کے فوائد میں بہتری، کام کے اوقات میں لچک، اور دیگر مراعات شامل ہیں۔ یونین کا کہنا ہے کہ ہوٹل انڈسٹری کو اپنے ملازمین کی محنت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں منصفانہ معاوضہ دینا چاہیے۔ہوٹل چینز کی انتظامیہ نے اس ہڑتال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم ہڑتال کے دوران ہوٹل کی سروسز کو برقرار رکھنے کے لیے عارضی ملازمین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیوجرسی:نیوجرسی کے ایک جج نے اٹلانٹک سٹی کے کیسینوز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے، جس سے کیسینو مالکان اور سگریٹ نوشی کے حامیوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یہ فیصلہ اٹلانٹک سٹی میں موجود نو کیسینوز کے حق میں آیا ہے، جو  اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے انڈور سگریٹ نوشی کی اجازت چاہتے ہیں۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے، جج نے کیسینو انڈسٹری کے مؤقف کو تسلیم کیا کہ انڈور سگریٹ نوشی پر پابندی سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ملازمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ کیسینو مالکان کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی اجازت برقرار رکھنے سے انہیں ان کیسینوز کے ساتھ مسابقت میں مدد ملے گی جو سگریٹ نوشی کی اجازت دیتے ہیں۔اس فیصلے کے بعد، اٹلانٹک سٹی کے کیسینوز میں انڈور سگریٹ نوشی جاری رہے گی، جو کہ ان کیسینو ملازمین کے لیے باعث تشویش ہے جو صحت کے خطرات کی شکایات کر رہے تھے۔ ملازمین کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ صحت اور حفاظت کے اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب، صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈور سگریٹ نوشی کے نتیجے میں ہوا کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے نہ صرف ملازمین بلکہ گاہکوں کی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ اٹلانٹک سٹی کے کیسینوز میں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں، اور ان میں سے اکثر افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے کیسینو کی فضاء میں زہریلے دھوئیں کا اخراج بڑھ جاتا ہے۔اس فیصلے نے صحت کے تحفظ کے حامیوں اور کیسینو انڈسٹری کے درمیان ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ اٹلانٹک سٹی کی مقامی حکومت اور ریاستی حکام پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ کیسینوز میں انڈور سگریٹ نوشی کے قوانین پر دوبارہ غور کریں اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔فی الحال، جج کے فیصلے کے تحت اٹلانٹک سٹی کے کیسینوز میں سگریٹ نوشی کی اجازت برقرار رہے گی، لیکن اس بحث کا سلسلہ آگے بھی جاری رہنے کا امکان ہے، کیونکہ دونوں فریقین اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کیمونیکیشن نے ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک کو آپریشنز کیلئے لائسنس نہ ملنے سے متعلق دستاویز جاری کردی ہیں۔

    دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک اداروں کے تکنیکی اور ریگولیٹری خدشات کی تعمیل کیلئے تیار نہیں ہے۔

    وزارت آئی ٹی کے مطابق انٹرنیٹ کمپنی سمیت دیگر سیٹلائٹ براڈبینڈ کمپنیاں پاکستان میں آنے کی خواہشمند ہیں اور سٹار لنک سمیت دیگر کمپنیوں نے لائسنس کی ضروریات کو پورا نہیں کی۔

    اس کے علاوہ رجسٹریشن کا کوئی میکنزم نہ ہونے کی وجہ سے بھی سٹار لنک کی درخواست پر عمل میں تاخیر ہوئی۔

    This post was originally published on VOSA.

  • لندن(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو 190 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

    میدان میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز 53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کے دمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ادھر انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور اولی اسٹون نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک( ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکولوں میں پیش کردہ کھانوں میں شامل غیر صحت بخش غذاؤں پر پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی نے ’کیلیفورنیا اسکول فوڈ سیفٹی ایکٹ‘ نامی ایک بل منظور کیا ہے۔

    بِل میں سرکاری اسکولوں میں فراہم کیے جانے والے کھانوں میں شامل کئی کیمیکلز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    پابندی کی زد میں آنے والے کیمیکلی تیار کردہ رنگوں میں سُرخ رنگ نمبر 40 سمیت پیلا رنگ نمبر 5 اور 6، نیلا رنگ نمبر 1 اور 2 جبکہ سبز رنگ نمبر 3 بھی شامل ہے۔

    ماہرین کے مطابق کیلیفورنیا ایسی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے، جس نے مشہور سیریلز، آئس کریم، مشروبات، ٹافیاں، آئس پاپس، جیلیز، پنیر کے ذائقے والے چپس اور دیگر خوراک میں پائے جانے والے اجزاء کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی سپر ہٹ فلم ویر زارا 13 ستمبر کو دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    شاہ رخ خان کی فلموں کا انتظار کسے نہیں ہوتا۔ حال ہی میں پٹھان، جوان اور پھر ڈنکی جیسی سپرہٹ فلمیں دیکھنے کے بعد مداح کنگ خان کی نئی فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

    اب خیر نئی تو نہیں البتہ 20 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ مووی ‘ویر زارا’ کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویر زارا 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    سنہ 2004 میں 97 کروڑ روپے سے ذیادہ کا بزنس کرنے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، امیتابھ بچن، ہیمامالنی اور رانی مکھرجی نے اہم کردار نبھائے تھے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • محکموں میں نوکریاں نیویارک کے رہائشیوں کو ہی ملیں گئی،ابھی تک اعدادوشمار کے مطابق لوگ کم،نوکریاں زیادہ ہیں

    نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے سٹی محکموں میں ہزاروں افراد کی بھرتی کے لیے ملازمتیں کھل گئی ہیں۔مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کو بھرتی کیا جارہا ہے ۔نوکریاں حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات نیویارک سٹی حکام سے رابط کریں اور دستاویزات مکمل کرکے نوکریاں حاصل کریں ۔حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر کے مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں میں مختلف قسم کی ملازمتیں دستیاب ہیں۔زیادہ تر ملازمتیں کل وقتی ہوتی ہیں اور انہیں تجربہ کار لوگ درکار ہیں ۔شہرکے7 مختلف محکموں میں مجموعی طور پر تقریباً 2,500 ملازمتیں دستیاب ہیں جہاں پر لوگوں کی خدمات چائیے۔نیویارک شہر کے سرکاری اسکولوں میں بھرتی ہونی ہے۔شہر کے وہ محکمے  جن مکیں ملازمتیں آئی ہیں وہ درج زیل ہیں۔جن میں نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (277 نوکریاں)۔نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن (269 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن (539 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین (542 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف بے گھر خدمات (153 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن اینڈمحکمہ سماجی خدمات (569 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی (141 نوکریاں) موجود ہیں ۔اسی طرح دیگر محکموں میں بھی ہیں۔ابھی تک لوگوں کی تعداد نوکریوں سے کم ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے لوگوں کے علم میں آئے گا وہ نوکری کے حصول کے لیے رجوع کریں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  نیوجرسی (ویب ڈیسک)نیوجرسی  ہوبوکن میں اتوار آج سے ڈیلیوری بیگز میں پلاسٹک کے برتن ڈالنے پر عائد پابندی کے قانون لاگو ہوگیا ہے۔دکانداروں کو سختی سے منع کردیا گیا ہے کہ وہ از خود ڈیلیوری بیگز میں پلاسٹک کے برتن نہیں ڈالیں گے جب تک خریدار ڈیلیوری بیگز کا تقاضا کریں تو انہیں ڈیلیوری بیگز مہیا کیے جائیں۔سٹی کونسل نے جون میں اسکیپ دی اسٹف کے نام سے قانون  منظور کیا تھا جس پر آج یکم ستمبر سے عمل درآمد شروع ہوا ہے ۔قانون کے تحت پلاسٹک کے کانٹے یا چمچوں کو ٹیک آؤٹ بیگ میں ڈالنا غیر قانونی ہے۔ہوبوکن قانون کی تعمیل نہ کرنے والے دکانداروں کو کاروبار کو وارننگ جاری کرے گا۔ انہیں پہلی خلاف ورزی پر100ڈالرز کا جرمانہ ہوگا۔ دوسری خلاف ورزی پر 200ڈالرز کا جرمانہ  اور تیسری اور اس کے بعد کی کسی بھی خلاف ورزی پر500ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ہوبوکن کے رہائشی خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔کونسل کے اراکین کو امید ہے کہ یہ قانون ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے فضلہ کی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ریاست نیویارک نے نیویارکرز کے ہیلتھ انشورنس پریمیم میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔اس منظوری کے بعد  تقریباً 10 لاکھ نیو یارکرز کے ہیلتھ انشورنس پریمیم اگلے سال مزید مہنگے ہوں گے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کی انتظامیہ نے اضافے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا ۔حکام نے افراد کے لیے اوسطاً 12 فیصد اور چھوٹے گروپ کے منصوبوں کے لیے8 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دی ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانس نے اس اضافے کے لیے طبی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا حوالہ دیا جس میں ہسپتال میں قیام کے دوران آنے والی لاگت اور دوائیوں کی آسمان کو چھوٹی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک)ایم ٹی اے نے نیویارک کے پانچ بورو کے مسافروں کے لیے پائلٹ پروگرام متعارف کرایا جس کے تحت مسافر بغیر کرائے کے سفر کرسکتے تھے ۔ریاست نیویارک نےاس پروگرام رواں رکھنے کے لیے فنڈز جاری کیے تھے ۔یکم ستمبر آج سے یہ پائلٹ پروگرام ختم ہورہا ہے۔مفت سواریوں کا ایم ٹی اے کی بسوں پر نمایاں اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں نیویارک کے لوف اس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں۔ایم ٹی اے کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروگرام کے دوران مفت سفر کرنے والوں کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا اور اب کرایہ چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے کیونکہ کرایہ چوری سے ایم ٹی اے کو نقصان ہورہا ہے ۔مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے ۔جنہوں نے بسوں سے سفر کرنا ہے وہ کرایہ ادا کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  •  بروکلین برج پارک سے مزید انسانی ہڈیاں برآمد،بروکلین میں ہی شرابی ڈرائیور نے لڑکی اور خاتون کو زخمی کردیا،کراس آئی لینڈ پارک وے پر ٹریفک حادثے میں 2 لڑکی اور لڑکا جاں بحق

    نیویارک(ویب ڈیسک )نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ڈکیت اسٹور میں ڈکیتی کی واردات مکمل کرنے کے بعد باہر نکلا تو اس کا سامنا خاتون افسر سے ہوگیا ۔اس دوران ڈکیت نے خاتون افسر پر حملہ کردیا اور منہ پر گھونسے برسانے شروع کردئیے ۔جس کے بعد حملہ آور کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔گھونسے لگنے خاتون افسر کا چہرہ سوجھ گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ صحت یاب ہورہی ہیں۔واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب  مین ہٹن میں پیش آیا۔واقعہ کے بعد درجنوں اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور کافی جدوجہد کے بعد بالآخر 126 ویں اسٹریٹ  پر ایک کار کے نیچے چھپا ہوا پایا اور پکڑ لیا ۔اس کے خلاف الزامات زیر التوا ہیں۔دریں اثناءنیویارک کے علاقے بروکلین برج پارک سےمزید انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔حکام کو انسانی تالاب کےکنارے پتھروں سے ملی تھیں۔حکام کو انسانی ہڈیاں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملی۔گزشتہ دو ہفتوں میں یہ تیسرا موقع ہے کہ اس علاقے سے ہڈیاں ملی ہیں۔سب سے پہلے افسران نے ایک کھوپڑی اور دیگر اعضاء کے ٹکڑے ملے تھے۔برآمد ہونے باقیات میں ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگر اعضاء تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جو ہڈیاں ملی تھیں وہ ایک ہی شخص کی تھیں۔میڈیکل ایگزامینرکا باقیات کا پیر کے روز جائزہ لے گا ۔ علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں شرابی ڈرائیور نے لڑکی اور خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کردیا  جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ گاڑی بے قابو ہوگئی اور راہ گیر26سالہ خاتون اور3سالہ لڑکی کو ٹکر مار کر زخمی کردیا اور بعد میں دو کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گئی ۔واقعہ بروکلین برونس ویل میں پیش آیا۔جب گاڑی سے ڈرائیور کو نکالا تھا تو گاڑی کے اندر شراب کی ایک بوتل بھی نکل آئی ۔پولیس نے 61 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ ہسپتال میں زیر علاج خاتون اور نوجوان لڑکی کی حالت مستحکم ہے۔مزید براں نیویارک کے علاقے کوئنز میں کراس آئی لینڈ پارک وے پر دو علیحدہ ٹریفک حادثات میں 19سالہ لڑکی اور15سالہ لڑکا  جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں وائٹ اسٹون میں 150 ویں اسٹریٹ کے قریب واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تو جائے وقوع پر پہنچ کر دیکھا گیا کہ 19سالہ لڑکی  روڈ پر پڑی ہوئی ہے فوری طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا۔ابھی لڑکی کی لاش کو ہسپتال روانہ کیا تھاکہ نیویارک پولیس کو فلشنگ ہسپتال سے اطلاع ملی کہ 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے اس کا جائے وقوع بھی اردگرد کا ہی تھا۔لڑکا بھی گاڑی کی ٹکر سے ہی جاں بحق ہوا تھا۔جاں بحق ہونے والے دونوں متاثرین کے درمیان تعلق فرالحال واضح نہیں لیکن  پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر ایلکس ارل نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر 2014 کے بیانات پر مداحوں سے معذرت کرلی۔ جو انہوں نے کمسنی کے باعث سوشل میڈیا پر ڈال دئیے تھے۔

    ایلکس ارل نے کہا کہ میں نے اپنے بیانات سے سیاہ فام افراد کا دل دکھایا لیکن اب میرا ماضی کے بیانات سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی میں سیاہ فام لوگوں کے بارے میں غلط باتیں سوچتی، محسوس کرتی یا کہتی ہوں۔ ماضی کے بیانات غلط تھے۔

    ایلکس ارل کے معذرت خواہانہ بیان پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تنقید اور تعریف دونوں سے بھرپور تبصرے کیے۔

    مشہور ماڈل اور انفلوئنسر ایلکس ارل کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 70 لاکھ جبکہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک:نیویارک کے علاقے بروکلین میں کونی آئی لینڈ ایونیو لٹل پاکستان پر نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس کاؤنسل کے زیر اہتمام شاہد آفریدی فاؤنڈیشین یو ایس اے کے اشتراک  سے بیک ٹو اسکول کا پروگرام منعقد کیا جس میں بچوں کو اسٹیشنری کا سامان اور کھلونے تقسیم کئے گئے۔نیویارک میں بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو لٹل پاکستان پر نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس کاؤنسل کے زیر اہتمام اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن یو ایس اے کے اشتراک سے بیک ٹو اسکول پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    اس پروگرام کا مقصد علاقے کے بچوں کو اسکول کے آغاز کے موقع پر ضروری تعلیمی سامان فراہم کرنا تھا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں بچوں اور والدین نے شرکت کی،جہاں بچوں کو اسٹیشنری کا سامان   نوٹ بکس، پنسل، پین، اور دیگر ضروری تعلیمی اشیاء کے ساتھ ساتھ کھلونے بھی تقسیم کیے گئے۔ وائس آف ساؤتھ ایشیاء سے گفتگو کرتے ہوئے نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس کاؤنسل کی چئیر پرسن راحیلہ اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں اور ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنائیں۔اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی بچہ تعلیمی ضروریات کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔تقریب میں شریک سماجی رہنما اور نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس کاؤنسل کی رکن ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کے پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچہ تعلیمی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔اس موقع پر پاکستان سے امریکہ آئے ہوئے چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بسنےوالے بہت سے پاکستانی اچھا کام کر رہے ہیں اور آج یہاں بچوں کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، چاچا کرکٹ نے اس موقع پر بچوں کے لئے نظم بھی پڑھی۔والدین نے بھی بیک ٹو اسکول پروگرام  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ والدین کو بھی اسکول کے اخراجات میں مدد ملے گی۔اس بیک ٹو اسکول پروگرام نے بروکلین کی پاکستانی کمیونٹی میں ایک خوشگوار ماحول پیدا کیا اور والدین کو یہ یقین دلایا کہ ان کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے۔ یہ اقدامات کمیونٹی میں یکجہتی اور تعاون کے جذبات کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک:نیو یارک سٹی کے  حکام نے  شہر کے پارکوں میں نئے پیزا باکس کوڑے دان نصب کیے ہیں تاکہ پارکوں کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور پیزا کھانے کے بعد خالی باکسز کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔یہ نئے کوڑے دان خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ پیزا کے خالی باکسز کو آسانی سے ان میں ڈالا جا سکے، اور یہ پارکوں میں پھیلے ہوئے عام کوڑے دانوں سے بڑے ہیں۔ نیو یارک سٹی پارکس اینڈ ریکریشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ان کوڑے دانوں کا مقصد پیزا باکسز کی وجہ سے پیدا ہونے والے کوڑے کو کم کرنا اور شہر کے پارکوں کو مزید صاف ستھرا رکھنا ہے۔ایک پارک کے دورے کے دوران نیو یارک کے میئر نے کہا، ہم جانتے ہیں کہ نیو یارک کے شہریوں کو پیزا بہت پسند ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ پارکوں میں اس کا لطف اٹھا سکیں، لیکن ساتھ ہی پارکوں کی صفائی بھی برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئے پیزا باکس کوڑے دان نہ صرف پارکوں کی صفائی میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ماحولیات کے حوالے سے بھی ایک مثبت قدم ہے۔پارکوں میں نئے کوڑے دانوں کی تنصیب سے پارکوں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو بھی سہولت ہو گی، کیونکہ انہیں کوڑا اٹھانے میں آسانی ہوگی اور پارکوں کی صفائی بہتر طریقے سے برقرار رکھی جا سکے گی۔شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ثابت ہوتا ہے، تو اسے مستقبل میں دیگر عوامی مقامات پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے، تاکہ نیو یارک سٹی کے تمام علاقے صاف ستھرے اور کوڑا کرکٹ سے پاک رہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • بیرن:سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت بیرن میں پاکستانی صحافیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر  یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کی میزبانی پاک سوئس ایسوسی ایشن نے کی۔ ایسوسی ایشن  کی پہلی باضابطہ افتتاحی تقریب  میں یورپ بھر سے پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی۔   اس تنظیم کا مقصد پاکستانی اور یورپی صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ خلیج کو پر کرنا ہے۔ اس تنظیم کا قیام عالمی سطح پر پاکستانی صحافیوں کے تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔تقریب میں جرمنی سے تنظیم کے بانی صدر  شاہد امیر گورایہ،  ناروے سے جنرل سکریٹری محمد زنیر، جرمنی سے سنئیر نائب صدر  سید حیدر نقوی، ہالینڈ سے نائب صدر  ڈاکٹر کامران،  سوئٹزر لینڈ سے فنانس سکریٹری فہیم شہزاد، گریس سے انفارمیشن سیکریٹری خالد مغل، برلن سے جوائنٹ سکریٹری مطیع اللہ خان جبکہ ایڈوائزری بورڈ کے ہیڈ عمران مہر، اور احسان اللہ شامل تھے۔تنظیم کے بانی صدر شاہد امیر گورایہ نے کہا کہ ہمارے  مشن  میں یہ بھی شامل ہے کہ پاکستان سے صحافیوں اور ان طالب علموں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے جو یورپ میں صحافت کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے  آنا چاہتے ہیں ۔ اور ایسے صحافی جو یورپ میں صحافتی پیشہ وارانہ تربیتی پروگرامز میں حصہ لینا چا ہتے ہوں۔ نیز صحافت کے طالب علموں کو اپنی تنظیم میں انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔تنظیم کا مقصد نہ صرف دنیا بھر کے پاکستانی صحافیوں کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر لانا ہے بلکہ یورپی ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کے ذریعے پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ   صحافت سے منسلک ایسے صحافیوں اور طلباء کے لیے آسانیاں پیدا کریں  گے جو وظائف اور روزگار کے مواقع کے لیے یورپ آنا چاہتے ہوں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • امریکی ادارے سی ڈی سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں سال 1999 سے 2023 کے درمیان شدید گرمی سے اموات کی تعداد 117 فیصد بڑھ گئی۔

    نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس یونیورسٹی میں صحت عامہ کی ٹیم نے امریکی ادارے سی ڈی سی پی کے سنہ 1999 سے 2023 تک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔

    ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ ملک میں سالانہ گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد 1999میں 1,069 تھی۔ جو 2023 میں بڑھ کر 2,325 ہوگئی۔ مجموعی طور پر ان 24 سالوں میں گرمی سے 21,518 اموات ہوئیں۔ تاہم 2016 سے 2023 کے 7 سالوں کے دوران گرمی کے باعث اموات میں ہر سال 16.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے، اس لیے نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک شہر میں بھی لوگ وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں،گورنر نیویارک نے شہریوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی

     نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی میں نیل وائرس میں مبتلا2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کی محکمہ صحت نیوجرسی نے تصڈیق کردی ہے ۔ صحت کے حکام کے مطابق دونوں کیس گارڈن اسٹیٹ میں رپورٹ ہوئے تھے۔ریاست کے محکمہ صحت نے  نیل وائرس کے مزید6 کیسز اور2 اضافی پریمپٹیو وائریمک بلڈ ڈونرز (PVD) کی بھی تصدیق کی ہے یہ ریاست میں ایسٹرن ایکوائن انسیفلائٹس (ای ای ای) کا پہلا انسانی کیس اور ویسٹ نیل وائرس کے انفیکشن کے دو پہلے کیسز دریافت ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔نیو جرسی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اور نیو جرسی ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن نے شہریوں  سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچانے اور مچھروں کی آبادی کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔مچھر کے کاٹنے سے لوگ ویسٹ نیل وائرس اور ای ای ای وائرس  میں مبتلا ہوتے ہیں۔ڈبلیو این وی کے6 نئے کیسز میں برجن، کیمڈن، کمبرلینڈ، ہڈسن، مرسر، اور مڈل سیکس کاؤنٹیز کے 50 سال سے زائد عمر کے رہائشیوں میں پائے گئے ہیں۔مرنے والے دو افراد کمبرلینڈ اور مرسر کاؤنٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ضعیف تھے ۔دریں اثنا، نیویارک سٹی معاملات میں اضافہ دیکھ رہا ہے۔ اب دس افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیو یارک ریاست کے آس پاس 10 دیگر کیسز ہیں۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے چھٹی پر ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے ۔اگلے ہفتے، نیویارک سٹی کوئنز اور مین ہٹن میں مچھر مارا سپرے دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک پولیس کو خواتین سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث ملزم کی تلاش

    نیویارک(ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ ظالم کبھی بھی خوش(سُوکھی)نہیں رہ سکتا ۔وہ کبھی نہ کبھی اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے۔بعض اوقات ظالم کو انجام تک پہنچنے میں دیر نہیں لگتی۔ایسا ہی کچھ نیویارک کے علاقے کوئنز میں ہوا ہے۔جہاں پر ایک مشتبہ شخص نے 9سالہ بچی کو جمعہ کے روز اسٹور سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسٹور کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 90ایونیو اور212اسٹریٹ کے درمیان مشتبہ شخص کھڑی جیپ سے ٹکرا گیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور مشتبہ شخص مر گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی تصویر دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ مشتبہ شخص کار میں جارہا ہے جس کے بعد تعاقب کیا گیا تیز رفتار کار بے قابو ہوگئی اور کھڑی جیپ سے ٹکرا گئی جس میں مشتبہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا ۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک شخص نے متعدد خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کی ۔خواتین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ راہ چلتے ہوئے مشتبہ شخص نے نازیبا حرکت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص  نے جون میں روکلین میں متعدد خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی تھی ۔جس کے بعد ملزم کی تلاش کا عمل جاری تھا تاہم ملزم روپوشی اختیار کیے ہوئے ہے اس لیے تصویر جاری کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ جیسے ہی کچھ معلوم ہو تو پولیس کو آگاہ کریں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیو یارک ریاست نےگھوسٹ پلیٹس کی فروخت پر پابندی کا قانون منظور کیا ہے جو اس ہفتے نافذ ہوجائے گا۔ریاست غیرقانونی حربوں سے سالانہ 200 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔

    نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک ریاست میں گھوسٹ پلیٹس کی فروخت پر پابندی کا نیا قانون منظور کیا ہے جو آج یا کل میں نافذ ہوجائے گا رپورٹس کے مطابق شہر میں جعلی نمبر پلیٹوں کی بھرمار ہے اور غیر قانونی حربوں کے استعمال  خزانے کو سالانہ 200 ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔مین ہٹن بورو کے صدر مارک لیوین کے مطابق پلیٹوں اور مصنوعات کی فروخت کریگ لسٹ اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ایم ٹی اے اور نیویارک پولیس نے مئی سے شروع ہونے والی ٹول چوروں اور جعلی نمبر والی کاروں کے خلاف  کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔صدر کا مزید کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں  سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پولیس کی کارروائیاں،ملزمان کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ2زخمی ہوئے تھے

    ڈیلس:ڈیلس پولیس افسران واہلکاروں نے گرفتار ملزمان کی بیانات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی ہیں تاہم گینگ کے اراکین نے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے روپوشی اختیار کی ہوئی ہے اس لیے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ڈیلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کرسٹن لو مین کے مطابق ڈیلس کی عوام کو جرائم پیشہ عناصر اور اسلحہ بردار افراد کے رحم وکرم پر چھوڑا نہیں جاسکتا ہے۔ابھی جمعہ کے روز جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ2زخمی ہوئے ۔جوابی کارروائی میں مشتبہ شخص مارا گیا دوسرے ملزم  کو ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں کارروائیاں جاری ہیں۔مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • سلوتھ بخار میں مبتلا21لوگ ہسپتالوں میں منتقل ،وائرس کیوبا سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پھیلا

    نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا میں مچھر کے کاٹنے سے نیاوائرس سلوتھ فیور پھیلنے لگا ہے ۔جس سے حکام کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ نیا وائرس کیوبا سے واپس آنے والے امریکی شہریوں کی جہ سے پھیلا ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اختیاط برتیں اور مچھروں سے بچیں۔سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(CDC) کے مطابق16 اگست تک کیوبا سے واپس آنے والے امریکی مسافروں میں Oropouche وائرس کی بیماری میں مبتلا  پائے گئے اور21 لوگ ہسپتال منتقل ہوئے ہیں۔یہ لوگ سلوتھ فیور میں مبتلا پائے گئے۔سی ڈی سی نے کہا کہ معالجین اور صحت عامہ کے دفاتر وائرس سے آگاہ رہیں اور مشتبہ کیسز کی جانچ کریں اور مسافر خود کو کیڑوں کے کاٹنے سے بچائیں۔حکام نےسلوتھ فیور  کے بارے میں بتایا کہ وائرس ایک آرتھروپوڈ سے پیدا ہوتا ہے،یعنی ایک قسم کا وائرس جو کہ کیڑوں کے ایک گروپ سے متاثرہ آرتھروپوڈس کے کاٹنے سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔یہ وائرس بنیادی طور پر انسانوں میں culicoides prariensis کے ذریعے پھیلتا ہے۔مذکورہ وائرس پہلی بار 1955 میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ایک گاؤں میں ایک جنگلاتی کارکن میں دریافت ہوا تھا۔حکام نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ کیوبا اور ممکنہ طور پر کیریبین میں کہیں اور امریکہ میں پھیل رہا ہے۔حکام نے سلوتھ فیور کی علامات کے بارے میں بتایا کہ Oropouche وائرس کی بیماری کا انکیوبیشن پیریڈ3 سے 10 دن کا ہوتا ہے اور ڈینگی، زیکا اور چکن گونیا سمیت اسی طرح کی بیماریوں کی علامات شامل ہیں۔اسی طرح عام علامات میں بخار، سر درد، سردی لگنا، پٹھوں میں درد اور جوڑوں کا درد شامل ہیں، جو عام طور پر تقریباً دو سے سات دن تک رہتا ہے اور پھر غائب ہو جاتا ہے۔مریضوں کو متلی، الٹی، ددورا، روشنی کی حساسیت، چکر آنا اور آنکھوں کے پیچھے درد سمیت دیگر علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • ناساؤ کاؤنٹی(بیورو رپورٹ)پاکستان کے جشنِ آزادی پر پاکستانی امریکن کمیو نٹی آف لانگ آئی لینڈ نے آئزن ہوور پارک میں ہر سال کی طرح سجایا زبردست آزادی میلہ جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ  پاک سے کیا گیا۔آزادی میلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ کثیر تعداد میں شریک ہوئی۔اس موقع پر امریکی اور پاکستانی قومی ترانہ  پڑھا گیا۔تقریب کے آغاز پر شرکاء کو پاکولی کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر پاکولی کے بانی بشیر قمر اور ان کی کابینہ کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔

    پاکولی کے صدر عبدالرحمان اور سینئر نائب صدر  ہمایوں شبیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے تعاون کے بغیر اس میلے کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکتا،اوور سیز پاکستانی اپنے ملک کے لیے دردِ دل رکھتے ہیں۔آزادی میلے میں خواتین کے خوبصورت ڈیزائن سے آراستہ مشرقی ملبوسات اور دیدہ زیب جیولری کے کئی اسٹالز سجے،اس کے علاوہ کھانے  پینے کی مختلف اشیاء سمیت بار بی کیو کی خوشبو فضاء میں مہک رہی تھی۔اس موقع پر پاکولی کے نائب صدر عتیق قادری اور سلمان شیخ نے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سارا سال یہی کوشش کرتے ہیں کہ اپنی کمیونٹی کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں،کمیونٹی بھی ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتی ہے۔آزادی میلے میں نہ صرف پاکولی کی ٹیم  بلکہ نیویارک کے مختلف علاقوں سے     خواتین و مرد اور نوجوان سب ہی سبزو سفید لباس زیب تن کیے شریک ہوئے، شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم بھی  لہرائے،اس موقع پر گلوکارہ صومیہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا صدا بہار گیت سنایا جسےشرکاء نے خوب پسند کیا۔جشنِ آزادی کی تقریب کے شرکاء نے ہر سیگمنٹ کو بھرپور انجوائے کیا، پاکولی کے اراکین ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے  اسٹیج پر جمع ہوئے تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر سب کا لہو گرمایا۔اس موقع پر پاکولی کے  سیکرٹری جنرل عاصم ملک اور ڈائریکٹر جمال محسن کا کہنا تھا کہ آج کل مصروفیت میں اکھٹے مل بیٹھنے کا بہانہ کم ہی ملتا ہے،پاکولی کا گلدستہ اس کے بانی بشیر قمر نے تیار کیا تھا اور ان ہی رہنمائی سے مہک رہا ہے۔تقریب میں پاکولی کی کمپٹرولر عذرا ڈار نے نیویارک پولیس میں پہلے پاکستانی نژاد امریکی انسپکٹر عدیل رانا کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا، جو عدیل  رانا کی طرف سے ان کی ساتھی افسران نے وصول کیا۔اس موقع پر  گلوکارہ صومیہ  خان نے حاضرین کی فرمائش پر ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگایا تو شرکاء خوشی سے جھوم اٹھے اور بھنگڑے بھی ڈالے۔پاکولی کے زیرِ اہتمام آزادی میلےمیں ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹیو  بروس بلیک مینن اپنے دفتر  کے سینئر افسران کے ہمراہ شریک ہوئے۔شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کمیونٹی  تعلیم یافتہ، قابل، باصلاحیت اور ہنرمند افراد پر مشتمل ہے،کاؤنٹی کی ترقی میں ان کا اہم کردار ہے۔تقریب میں پاکولی کی  طرف سے مختلف شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں انھیں ایوارڈ پیش کیے گئے۔اس موقع پر ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹیو بروس بلیک مین کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروس  بلیک مین اپنی مصروفیت کے باوجود شریک ہوئے کیونکہ وہ پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دینا چاہتے تھے۔آزادی میلے میں پاکستان کے معروف گلوکار استاد رفاقت علی خان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔انھوں  نے1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران فوجی جوانوں کا جوش و جذبہ بڑھانے کے  لیے میڈم نور جہاں کا گایا ہوا ملی نغمہ  سنایا  ۔تقریب میں ناساؤ کاؤنٹی میں آفس آف ایشین امریکنز افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی اور دیگر بھی شریک تھے،حاضرین سے خطاب میں انھوں نے  پاکولی کے بانی بشیر قمر اور کاؤنٹی ایگزیکٹیو بروس  بلیک مین کی کاوشوں کو سراہا۔آزادی میلے میں   شام ہوئی تو لوگوں کی تعداد میں بھی خاصا اضافہ ہوگیا۔شرکاء اپنےمن پسند فنکاروں کی گائیکی سننے کے لیے کھنچے چلے آئے۔ معروف گلوکار نعیم عباس روفی  استاد نصرت  فتح علی خان کے گیت سنا کر سماں باندھ دیا۔آزادی میلے کی تقریب میں اس موقع پر ناساؤ کاؤنٹی میں پہلے پاکستانی ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی شہریار علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ناساؤ کاؤنٹی مختلف قومیتوں کو نمائندگی دینے میں منفرد مثال رکھتی ہے۔تقریب کے اختتام سے قبل آزادی میلے کی آزادی نائٹ میں گلوکار نعیم عباس روفی کی شاندار اور جاندار پرفارمنس نے شائقین کا جوش و جذبہ بڑھادیا، نعیم  عباس روفی بھی اسٹیج سے اتر آئے اور اپنے مداحوں کے درمیان گلوکاری کے جوہر دکھائے۔پاکولی کے زیر اہتمام آزادی میلے کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹیو بروس بلیکن مین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ کے اراکین کی خدمات کے اعترا ف میں انھیں تعریفی اسناد سے نوازا۔

    This post was originally published on VOSA.

  • واشنگٹن:صدارتی دوڑ میں کملا ہیرس کے داخلے نے ڈیموکریٹک ووٹروں کو ایک شاٹ دے دیا ہے، جو اب ریکارڈ کے قریب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں، تازہ پولنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے۔اگرچہ گیلپ کے اعداد و شمار پچھلے پانچ مہینوں میں ریپبلکن سمیت تمام ووٹروں میں بڑھتے ہوئے جوش و خروش کی نشاندہی کرتے ہیں، تقابلی اعداد و شمار ڈیموکریٹس کے درمیان بہت زیادہ اضافہ ظاہر کرتے ہیں – یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صدارتی امیدوار کے طور پر جو بائیڈن کی جگہ ہیریس کی تبدیلی ممکنہ محرک عنصر ہے۔بڑھتا ہوا جوش بائیڈن کے مقابلے ہیریس کی بہتر عام پولنگ کارکردگی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو پچھلے مہینے ایک ناقص مباحثہ کارکردگی کے بعد دوڑ سے باہر ہو گیا تھا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سروے میچ اپس میں ان کی پہلے سے جمود والی تعداد کو مزید افسردہ کرنے کا خطرہ تھا۔جمعرات کو جاری ہونے والے ایک تازہ رائٹرز/اِپسوس پول میں ہیریس کو ملک بھر میں 45% سے 41% تک آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے – جو شکاگو میں گزشتہ ہفتے کے شوخ ڈیموکریٹک قومی کنونشن کے بعد سے دوسرے سروے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس نے امریکی نائب صدر کی بطور امیدوار حیثیت کی تصدیق کی۔اس کے بعد سے ہیریس کے اعداد و شمار نے عام طور پر ان چھوٹی برتریوں میں اضافہ کیا ہے جو اس نے جولائی میں ڈیموکریٹک ٹکٹ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد حاصل کی تھیں، یہ بتاتا ہے کہ کنونشن کے بعد کے روایتی باؤنس سے اس کے موقف میں مزید اضافہ ہوا ہے جو صدارتی امیدواروں کو عام طور پر ملتا ہے۔رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے اس ہفتے اپنی آزاد صدارتی مہم کو معطل کرنے اور ٹرمپ کی توثیق کرنے کے فیصلے کا اثر واضح نہیں ہے، کیونکہ 23 ​​اگست کو ان کے اعلان کے وقت بھی رائٹرز/اپسوس اور دیگر حالیہ سروے کیے جا رہے تھے۔ ٹرمپ کی مہم کا دعویٰ ہے کہ توثیق سابق صدر کے امکانات کو بڑھا دے گی، حالانکہ کینیڈی کے انتخاب سے دستبردار ہونے سے پہلے ان کی تعداد تقریباً 5 فیصد تک کم ہو گئی تھی۔لیکن یہ کچھ اہم میدان جنگ کی ریاستوں میں کھیل کی حالت ہے جو 5 نومبر کے انتخابات کے نتائج کا فیصلہ کرے گی اور یہاں بھی، ہیرس دوڑ چھوڑنے سے پہلے بائیڈن پر نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں۔

    This post was originally published on VOSA.

  • واشنگٹن:امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔وفد میں لاہور،سندھ،پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز ججز صاحبان،ضلعی عدلیہ کے ججز اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل شامل تھے۔ مسز مارٹینا پولاسک،سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل سینٹر برائے  تنازعات سرمایہ کاری ورلڈ بینک، زمرک خان اور امریکی محکمہ تجارت کے کمرشل لا ڈویلپمنٹ پروگرام کے دیگر ممبران بھی وفد کے ہمراہ تھے۔یہ اعلیٰ وفد اس وقت امریکہ کے دورے پر ہے جس  کے دوران وہ اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کررہا ہے تاکہ  ملکی اور سرحد پار تنازعات کے تصفیے کے ماحول کو مضبوط بنانے،معاہدوں کے نفاذ کو بہتر بنانے، عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی تعداد کو کم کرنے اور انصاف تک موثر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے علم اور مہارت کا تبادلہ خیال کیا جا سکے۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سفیر  پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کو اجاگر کیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے، بہتر خدمات اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعداد کار میں اضافے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔سفیر پاکستان نے اس طرح کے تبادلوں کو حکومتی سطح پر روابط و تعاون کی ایک بہترین مثال قرار دیتے ہوئے  مختلف سطحوں پر ان تبادلوں میں اضافے کی اہمیت  پر زور دیا تاکہ نظام انصاف کو بہتر بنانے اور قانونی اصلاحات کے حوالے سے  مکمل طور پر استفادہ کیا جا سکے۔جسٹس شاہد وحید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ امید اور خواب کا سفر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی قانونی برادری ملک میں ایک موثر  نظام انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مسز مارٹینا پولسیک نے اپنے ریمارکس میں اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سینئر ججز اور قانونی برادری کے اراکین کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قانون کے شعبے میں معلومات کے تبادلےاورمضبوط تعلقات کوفروغ دےگا۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کامیاب اور نتیجہ خیز  دورے  کے  حوالے سے   نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ڈیلس(بیورو رپورٹ)اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ  کا61واں سالانہ کنونشن ڈیلس میں واقع ہوٹل اناٹول کنونشن سینٹر میں شروع ہوگیا۔کنونشن میں تقریباً بیس ہزار کمیونٹی ارکان کی شرکت متوقع ہے۔اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جس کے تحت ہر سال امریکہ کی مختلف ریاستوں میں سالانہ کنونشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ڈیلس میں ہونے والا یہ کنونشن اسنا کی اکسٹھ سالہ تاریخ میں پہلا کنونشن ہے امریکہ میں مسلمانوں کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ جس میں امریکہ کے مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بین الاقوامی لیڈرز اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کرتے ہیں۔ کنونشن کا مقصد اسلامی تعلیمات، ثقافت، اور سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر سیمینارز، ورکشاپس اور پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اسلامی تعلیمات، خاندانی اقدار، سماجی انصاف اور انٹرفیتھ ڈائیلاگس شامل ہیں۔کنوینشن کے پہلے روز نماز جمعہ کے بعد افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریباً 40 منتخب عہدیداروں اور کمیونٹی لیڈرز نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اِسنا کے صدر صفا ذر زور نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ سماج کے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے لیے کنونشن ایک بہتر پلیٹ فارم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ صرف مسلمانوں کا ایونٹ نہیں بلکہ امریکا کا ایونٹ ہے،مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے خاندانوں، تاجرین اور رضاکارانہ تنظیموں کے لیے بہتر نمائندگی کا عین ذریعہ ہے،سماج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور سماجی تبدیلی کے لیے مذاہب کا اہم ہوتا ہے،پریس کانفرنس میں مجیب قاضی ، امریکن آرمی میں تعینات پہلی مسلم چیپلن صالحہ جبین، رفعت ملک ودیگر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس سے لیکر مقامی،ریاستی اور وفاقی سطح کے عہدیدار ISNA کے پروگرام میں شریک ہونگے ۔پریس کانفرنس کے بعد وائس آف ساؤتھ ایشیاء سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے چئیرپرسن اسنا کنونشن ڈیلس اظہر عزیز کا کہنا تھا کہ اس کنونشن کے انعقاد کا مقصد مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو امن اور بھلائی کے عنوان سے متحد کرنا ہے جبکہ نارتھ امریکا میں مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل سمیت مسلمانوں کو بین الاقوامی طور پر مسائل کے حل کے لیے امریکی عہدیداران پر دباؤ ڈالا جائے گا جس میں فلسطین کشمیر اور سوڈان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ایونٹ میں  پانچ سو سے زائد بوتھ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر اسلامک بازار بھی لگایا جائے گا جہاں شرکاء مختلف اسلامی کتابیں، فن پارے، ملبوسات اور دیگر ثقافتی اشیاء خرید سکیں گے۔اس موقع پر اسنا کنونشن کی ٹیم مینیجر تبسم احمد نے وائس آف ساؤتھ ایشیاء کو بتایا کہ  اس کنونشن کی سب سے بڑی بات یہ ہے ڈیلس میں پہلی بار اس ایونٹ کے انعقاد سے وہ تمام وینڈرز جو  شکاگو تک نہیں آپاتے تھے اب اس کنونشن سے مستفید ہو سکیں گے۔کنونشن کے دوران کھیل کود اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ جس میں گلوکاری اور قوالی کے پرگرام بھی منعقد کیئے جائیں گے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • نیویارک:نیویارک سٹی  کے میئر ایرک ایڈمز نے گڈ ڈے نیو یارک کے پروگرام میں لائیو شرکت کی اورشہر میں جاری عوامی مختلف منصوبوں پر سوالات کے جوابات دئیے۔پروگرام میں میئر کے ساتھ ڈپٹی میئر آنا المانزر بھی موجود تھیں۔ میئر ایڈمز سے جب اسکولوں میں سیل فون کے استعمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں سیل فونز کو اسکولوں میں استعمال نہ کیا جائے، لیکن اس کے لیے وہ والدین، طلباء اور اساتذہ کی رائے کو شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک مؤثر نظام تیار کیا جا سکے۔کرایہ بچانے والوں کے خلاف ایم ٹی اے کے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ کرایہ بچانے والے لوگ اکثر مالی طور پر مستحکم ہوتے ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر کرایہ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ بچانے سے شہر کے مالی وسائل پر بوجھ پڑتا ہے اور وہ ان لوگوں کی حمایت کرتے ہیں جو ایمانداری سے کرایہ ادا کرتے ہیں۔میئر ایڈمز نے 125ویں اسٹریٹ اور لیکسنگٹن ایونیو کے علاقے میں منشیات کے استعمال اور بے گھری کے مسائل کو تسلیم کیا اور کہا کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی زبردستی ہٹانے کی حمایت کرتے ہیں جو شدید ذہنی بیماری کا شکار ہیں لیکن اس کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔پروگرام کے آخر میں، میئر نے اعلان کیا کہ شہر کے ہائی پروفائل مہمانوں جیسے پرنس ہیری کے لیے NYPD خصوصی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

    This post was originally published on VOSA.

  • اسلام آباد:پاکستان امیرکن کمیونٹی کی معروف شخصیت راؤ شوکت گردے کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علالت کا شکار اور  اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں،کمیونٹی نے انکے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت راؤ شوکت گردے میں پتھری کے سبب شدیدعلیل ہیں اور اس وقت اسلام آباد کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    راؤ شوکت کی حالت کے بارے میں جان کر کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی جا رہی ہے۔کمیونٹی کے افراد نے راؤ شوکت کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ راؤ شوکت کی جلد صحت یابی کے لئے کمیونٹی کی طرف سے عوام الناس سے بھی دعا کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اللہ تعالی انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ان کی بیماری کو جلد از جلد دور کر دے۔

    This post was originally published on VOSA.